2025-12-10@08:08:37 GMT
تلاش کی گنتی: 218
«ٹی ایل پی کو»:
(نئی خبر)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کو افریقہ۔1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا۔اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 10 ہزار کلومیٹر طویل کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق کیبل پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے جوڑے گی۔ مصر، سوڈان، الجزائر، فرانس، کینیا، جبوتی بھی منسلک ہوں گے۔ سست انٹرنیٹ کا مسئلہ کب حل ہو گا؟ پی ٹی سی ایل نے بتا دیاپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ کیبل کو منسلک کرنے...
پشاور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آٗئی پی ایل) 2025 کے نئے سیزن کا آغاز مارچ سے ہورہا ہے، ٹیموں کا انتخاب پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ آج آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کیا مگر وہ ویرات کوہلی نہیں بلکہ ٹیم کی قیادت راجت پٹیدار کے سپرد کی گئی ہے۔ 31 سالہ راجت پٹیدار کا تعلق مدھیہ پردیش سے اور2022 میں آر سی بی میں بطور متبادل کھلاڑی شامل ہوئے۔ اس سے قبل، وہ 2021 کے سیزن میں آر سی بی کے لیے 4 میچ کھیل چکے تھے، مگر انہیں اگلے سال ریٹین نہیں کیا گیا تھا۔ 2022 کے سیزن میں پٹیدار نے 8 میچوں میں 333 رنز بنائے، جن میں...
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ نے سال 2024 میں 14.39 ارب روپے کا بھاری نقصان ریکارڈ کیا۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دستیاب مالیاتی نتائج کے مطابق کمپنی کو سال 2023 میں 16.73 ارب روپے کا خسارہ ہوا تھا۔یعنی سال 2024 میں فی حصص 2.82 روپے کا نقصان (ایل پی ایس) ہوا جب کہ 2023 میں ایل پی ایس 3.28 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔یہ نقصان زائد آمدنی اور مجموعی منافع کے باوجود ہوا۔لسٹڈ کمپنی کی آمدنی 2024 میں 16 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 219.78 ارب روپے ہوگئی جو سال 2023 میں 188.67 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔کمپنی کے ریونیو کی لاگت 2024 میں 11 فیصد سے زائد بڑھ کر 162.38 ارب روپے ہوگئی جبکہ 2023...
اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔ اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں، جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔ گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے، شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلادیش پریمیئر لیگ( بی پی ایل) 11 میں پاکستان کے نوجوان بیٹر حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔بدھ کو بنگلادیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے حیدر علی نے رانگپور رائیڈرز کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی۔ رانگپور رائیڈرز کے 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چٹاگانگ کنگز کو 18 گیندوں پر 20 رنز درکار تھے۔ چٹاگانگ کنگز کی اننگز میں 18 واں اوور عاکف جاوید نے کروایا، حیدر علی نے مسلسل 4 گیندوں پر 4 چھکے مار کر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا۔حیدر علی نے ہدف کے تعاقب میں 18 گیندوں پر 48 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت 29سالہ سعود شکیل کے سپرد کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ 5 سیزنز کے دوران مسلسل ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں کو چند روز قبل اس وقت سرپرائز دیا جب سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے ہی نکال دیا گیا، بعد ازاں انہیں پلیئرز ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ اب اطلاعات کے مطابق ٹیم کے کوچ شین واٹس کی عدم دستیابی کے باعث سرفراز احمد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا-افریقہ-یورپ-ون (اے اے ای-1) سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست روی کو حل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ سست رفتاری کو حل کردیا گیا ہے۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال ہیں اور براؤزنگ ہموار ہے، پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو۔ جہاز اڑانے سے پہلے...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ مکمل ہونے اور سرفراز احمد کو یکسر نظر انداز کیے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی اہمیت کا احساس ہوگیا اور اس نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار وہ کھلاڑی کے بجائے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اپنی ذمے داریوں سے معذرت کرلی ہے۔ سرفراز احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ واٹسن کی غیر موجودگی کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جنوری ۔2025 )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ نے 2024 کی تیسری سہ ماہی میں اپنے براڈ بینڈ سیگمنٹ میں قابل ذکر ترقی کا تجربہ کیا ہے جس کی وجہ اس کے فلیش فائبر نیٹ ورک کی تیزی سے توسیع ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے مالیاتی نتائج اس کی فکسڈ براڈ بینڈ سروسز سے آمدنی میں 20.4% سال بہ سال اضافے کے ساتھ ایک مضبوط کارکردگی کی عکاسی کرتے ہیں .(جاری ہے) یہ ترقی پی ٹی سی ایل کی کسٹمرز کے تجربے کو بہتر بنانے اور اپنے فائبر آپٹک انفراسٹرکچر کو ملک بھر میں وسعت دینے کی کامیاب اسٹریٹجک کوششوں کو نمایاں کرتی ہے جو کمپنی کو مسابقتی براڈ بینڈ...
کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے ڈرافٹ کے دوران کسی بھی ٹیم کی جانب سے منتخب نہ ہونے پر نوجوان کرکٹر احسان اللہ نے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ سیزن میں ملتان سلطانز کے لیے کھیلنے والے احسان اللہ نے پی ایس ایل کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن آج ایک انٹرویو میں احسان اللہ نے بتایا کہ وہ اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "مجھے توقع تھی کہ کوئی ٹیم مجھے منتخب کرے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ اس پر میرے مداحوں، دوستوں اور حمایتیوں نے مجھے حوصلہ دیا، جس کے بعد میں نے جذباتی طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔” احسان اللہ نے یہ...
لاہور:پی ایس ایل10 کی ڈرافٹنگ کی تقریب تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن (پی ایس ایل 10) کی ڈرافٹنگ کے موقع پر قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ ٹیموں نے اپنی ضروریات کے مطابق مختلف کیٹیگریز سے کھلاڑی چن کر اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ میگا ایونٹ کے لیے ہونے والی بڑی تقریب میں پلاٹینم کیٹیگری خاص توجہ کا مرکز رہی، جہاں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے اور...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ڈرافٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق قائد سرفراز احمد کو کسی بھی فرنچائز نے اپنی ٹیم میں شامل نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہی قلعہ میں ہونے والی ڈرافٹنگ کی تقریب میں 6فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، جس میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ اور سلور کیٹگریز میں کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا، ساتھ ہی ایمرجنگ کیٹگری میں بھی کھلاڑیوں کو چنا گیا۔ سرفراز احمد، جنہوں نے ایک دن قبل ہی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اپنے 9 سالہ سفر کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور ٹیم کے مالک اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا...
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا، جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی۔پیر کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پی ایس ایل کا 10واں...
پی ایس ایل ایڈیشن 10 کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ لاہور، شاہی قلعہ میں ہو رہی ہے۔ ایونٹ کی 6 فرنچائزز ایچ بی ایل پی ایس ایل 2025 کے لیے آج اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے لیے ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ،گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے اسکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔ آئیے جانتے ہیں کہ کس کیٹیگری میں کس ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟ پلاٹینم کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز ڈائمنڈ کیٹیگری: لاہور قلندرز کراچی کنگز اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ملتان سلطانز گولڈ...