پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نئے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا، ٹیم کی قیادت 29سالہ سعود شکیل کے سپرد کی گئی ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں گزشتہ 5 سیزنز کے دوران مسلسل ناکام ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کیلئے کئی بڑے فیصلے کیے گئے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے مداحوں کو چند روز قبل اس وقت سرپرائز دیا جب سابق کپتان سرفراز احمد ٹیم سے ہی نکال دیا گیا، بعد ازاں انہیں پلیئرز ڈرافٹ میں کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔ اب اطلاعات کے مطابق ٹیم کے کوچ شین واٹس کی عدم دستیابی کے باعث سرفراز احمد کو ٹیم کا کوچ تعینات کیا جا سکتا ہے۔جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینیجمنٹ نے گزشتہ سال سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کے بعد اس سال دوبارہ ٹیم کا کپتان تبدیل کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
حکومتِ پاکستان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جبکہ عوام کو کچھ ریلیف ایل پی جی کی قیمت میں کمی کی صورت میں ملا ہے۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر اب 278 روپے 44 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
دوسری جانب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے ایل پی جی (لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس) کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔ اب ایل پی جی کی نئی فی کلو قیمت 201 روپے 60 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 69 روپے 44 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 378 روپے 89 پیسے ہوگئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہی ہوگیا ہے۔