ویرات کوہلی آئی پی ایل ٹیم کی قیادت سے محروم، رائل چیلنجرز بنگلور کے نئے کپتان کون؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
انڈین پریمیئر لیگ (آٗئی پی ایل) 2025 کے نئے سیزن کا آغاز مارچ سے ہورہا ہے، ٹیموں کا انتخاب پہلے ہی ہوچکا ہے جبکہ آج آئی پی ایل کی فرنچائز رائل چیلجرز بنگلور (آر سی بی) نے اپنے نئے کپتان کا اعلان کیا مگر وہ ویرات کوہلی نہیں بلکہ ٹیم کی قیادت راجت پٹیدار کے سپرد کی گئی ہے۔
31 سالہ راجت پٹیدار کا تعلق مدھیہ پردیش سے اور2022 میں آر سی بی میں بطور متبادل کھلاڑی شامل ہوئے۔ اس سے قبل، وہ 2021 کے سیزن میں آر سی بی کے لیے 4 میچ کھیل چکے تھے، مگر انہیں اگلے سال ریٹین نہیں کیا گیا تھا۔
2022 کے سیزن میں پٹیدار نے 8 میچوں میں 333 رنز بنائے، جن میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف پلے آف ایلیمینیٹر میں 54 گیندوں پر ناقابلِ شکست 112 رنز کی تاریخی اننگز شامل تھی۔ تاہم انجری کے سبب وہ 2023 کا سیزن نہیں کھیل سکے مگر اس کے باوجود ٹیم نے انہیں 2024 کے لیے اپنے ساتھ رکھا۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کا بھارتی فوجی جوان کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، ویڈیو وائرل
2024 کے سیزن میں پٹیدار نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 میچوں میں 395 رنز اسکور کیے اور 33 چھکے لگائے اور یہی وہ کارکردگی تھی جس نے ٹیم انتظامیہ کی توجہ حاصل کی۔
پٹیدار آر سی بی کی قیادت سنبھالنے والے 8ویں کپتان بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے ٹیم کے لیے راہول ڈریوڈ، انیل کمبلے، کیون پیٹرسن، ڈینیئل ویٹوری، ویرات کوہلی، شین واٹسن اور فاف ڈوپلیسیز قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
اتبدائی طور پر یہ خیال کیا جارہا تھا کہ فاف ڈوپلیسیز کی جگہ شاید ایک مرتبہ پھر کپتانی ویرات کوہلی کو ملے گی مگر کچھ اطلاعات کے مطابق ویرات کوہلی نے کپتانی لینے سے معذرت کرلی اور نئے کپتان کی مقرری کے فوری بعد کوہلی نے ویڈیو پیغام میں پٹیدار کو مبارکباد بھی پیش کی۔
مزید پڑھیں: ورات کوہلی نے یوراج سنگھ کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کیا تھا، رابن اتھاپا کا انکشاف
ویرات کوہلی نے اپنے پیغام میں پیٹدار کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھائیں گے اور ان سمیت پوری ٹیم کپتان کے ہر فیصلے میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
???????????????? ???????????????????? ????????????????????????????????! ????
“Myself and the other team members will be right behind you, Rajat”: Virat Kohli
“The way you have grown in this franchise and the way you have performed, you’ve made a place in the hearts of all RCB fans.
— Royal Challengers Bengaluru (@RCBTweets) February 13, 2025
واضح رہے کہ کوہلی نے 143 مقابلوں میں آر سی بی کی قیادت کی جن میں سے 68 میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 70 مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ کھیلنے کا اعزاز مہندرا سنگھ دھونی کے پاس ہے مگر دوسرے نمبر پر ویرات کوہلی ہی آتے ہیں۔
یہ بات بھی یاد رہے کہ آر سی بی اب تک آئی پی ایل کوئی کوئی بھی سیزن اپنے نام نہیں کرسکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ویرات کوہلی ا ئی پی ایل کی قیادت کوہلی نے کے لیے
پڑھیں:
مجھے اختیارات سے محروم رکھاگیا ہے، عمر عبداللہ کا اعتراف
ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بی جے پی کی بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے علاقے کی ریاستی حیثیت بحال کرے۔ انہوں نے کہا کہ مبہم یقین دہانیاں اب قابل قبول نہیں ہیں، ہمیں ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ایک واضح روڈ میپ چاہیے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر کے علاقے قمرواری میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے کہا تھا کہ انتخابات کے بعد ریاست کا درجہ بحال کیاجائے گا، لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ انہوں نے سوال کیا کہ بھارتی حکومت ریاستی درجہ بحال کرنے سے آخر ڈر کیوں رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ مجھے ریاست کی بحالی کے لیے طے شدہ وقت سے آگاہ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہاں ملازمین کو برطرف کیا جا رہا ہے، لوگوں کو گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے اور ہم لوگوں کو اس صورتحال سے نکالنا چاہتے ہیں۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد علاقے کا سیاحت کا شعبہ متاثر ہوا ہے۔ ہاﺅس بوٹس خالی پڑے ہیں، ٹیکسی ڈرائیور پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ذمہ داری میرے پاس نہیں، خامیوں، کوتاہیوں کو دور کرنا میرے بس میں نہیں کیونکہ مجھے اس حوالے سے اختیارات سے محروم رکھا گیا ہے۔