2025-05-08@16:59:03 GMT
تلاش کی گنتی: 12530

«پی ا ئی بیز»:

(نئی خبر)
    نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتی ہے،بھارت نفرت کی آگ بجھا کر امن کا راستہ اختیار کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جیمنیزیم میں نارووال پیس ڈائیلاگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احسن اقبال نے کہا کہ 6مئی 2018ء جو میرے ساتھ ہوا یہ تقریب اس کا جواب ہے اس نوجوان کے ذہن میں سیاسی و مذہبی جماعت نے اپنی سیاست کے لئے نفرت پیدا کی ۔ سوشل میڈیا ایسا ذریعہ ہے جس سے ہر شخص متاثر ہو رہا ہے ۔اس نوجوان نے سوشل میڈیا سے متاثر ہو کر مجھ پر حملہ کیا ۔...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 2بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی کو اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماں کو ناکے پر روک لیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ...
    اسلام آباد: ملک بھر کی سیاسی  قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے...
    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور ایس پی نبیل کھوکھر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریبی ناکے پر اپوزیشن لیڈر اور ایس پی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عمر ایوب نے ایس پی کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ کو میری بات سننی پڑے گی۔اس پر نبیل کھوکھر نے کہا کہ راستہ کلیئر کریں گے تو میں آپ کی بات سنوں گا، آپ راستہ کلیئر کریں ہم کارکنوں کو چھوڑ دیں گے۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے پاس عدالتی آرڈر موجود ہیں، میں نے کہا تھا اے پی سی ہونی چاہیے جس میں بانی پی ٹی آئی کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی عمران خان سے محبت کرتے ہیں اور ان کا سابق وزیراعظم سے خاص تعلق ہے۔ ڈاکٹر آصف محمود نے ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آپ نے آج مقامی، قومی، اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وقت نکالا۔ دنیا بھر میں موجودہ جغرافیائی و سیاسی تنازعات اور...
    خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت شریک ملزم ذاکر کی استثنا کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا، جبکہ پراسیکیوشن گواہوں کو پیش نہیں کر سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے جب کہ دوران سماعت ججز نے بڑے سوالات اٹھائے اور اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص...
    سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی،دستاویز سب نیو ز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل اربن پلاننگ کی سربراہی میں قائم 8رکنی کمیٹی 7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی : گاڑی اور موٹر سائیکل مالکان ہوشیار ہوجائیں ، شہر قائد میں سخت ترین ٹریفک قوانین نافذ کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ کردیا گیا ،اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرپانچ ہزارسے پانچ لاکھ تک جرمانےہوں گے جبکہ شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا جائے گا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے بتایا کہ اب قوانین کی خلاف ورزی پر پیسے دو جان چھڑاو والا سسٹم نہیں چلے گا اور جدید کیمروں کی مدد سے پیپر لیس سسٹم کے تحت چالان گھر تک پہنچائیں گے۔ پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ موٹر بائیک کے لیے پانچ ہزار، کار کے لیے دس ہزار، بسوں کے لیے پندرہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستان ریلوے کی مال برداری خدمات کو جدید بنانے کے لیے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی پاکستان میں یو اے ای کے سفیر ایچ ای حماد عبید الزاب سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان ریلوے کے مال برداری کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، یو اے ای کی جانب سے طویل المدتی معاہدہ کی پیشکش کی گئی۔ متحدہ عرب امارات نے کراچی گیٹ وے ٹرمینل اور پاکستان ریلوے کے درمیان دوطرفہ معاہدے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان ریلوے اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل (جو ایڈ پورٹس گروپ کی ذیلی کمپنی کے...
    راولپنڈی میں اڈیالہ جیل  کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان سابق وزیراعظم اور  پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان اپنی بہنوں عظمیٰ خان، نورین خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ وہ پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹوں کو ہٹا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس اثنا میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہاتھا پائی کے مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ علیمہ خان کے ساتھ صاحبزادہ حامد رضا، خدیجہ شاہ سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما موجود ہیں۔ جبکہ ان کے ساتھ کارکنان کی تعداد درجنوں میں ہے۔ عمران خان کی بہن نورین خان کا کہنا تھا کہ...
    فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر علی امین گنڈاپور پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی گئی، تاہم وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا گیا۔ عدالت نے ایس ایچ او کو وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کی ہدایت کی۔ علی امین گنڈاپور پھر غیر حاضر رہے، جبکہ شریک ملزم اسد فاروق خان عدالت میں پیش ہوئے۔ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔ واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور اور اسد فاروق خان پر تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی کی دو بہنوں نورین خانم اور ڈاکٹرعظمی کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کے ہمراہ ان کی گاڑی میں جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کو ناکے پر روک لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی، دونوں بہنیں نورین خانم اور ڈاکٹر عظمی عمر ایوب کے ہمراہ جیل کی جانب روانہ ہو گئیں۔ ان کے کزن قاسم زمان بھی ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل روانہ ہوئے۔ اس سے قبل قاسم زمان کا کہنا تھا کہ جیل انتظامیہ نے...
    پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پی اے آر سی میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا معاملہ زیر غور آیا۔چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام علی اجلاس میں پیش ہو گئے ۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی اے آر سی نے اشتہار 164آسامیوں کا دیا، 332بھرتیاں کی گئیں،بھرتی کیے گئے...
    اسلام آباد: ملک میں قدرتی گیس کے استعمال اور پیداوار سے متعلق اعدادوشمار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں پیش کر دیے گئے۔ اجلاس میں پیش کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق جون 2024 تک پنجاب سے قدرتی گیس کی پیداوار 163 ایم ایم ایف سی ڈی رہی اور استعمال 976 ایم ایم ایف سی ڈی گیس رہی جبکہ استعمال میں سے 668 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درآمدی آر ایل این جی سے رہی۔ جون 2024 تک خیبر پختونخوا سے گیس کی پیداوار 346 ایم ایم سی ایف ڈی رہی اور اسی عرصہ میں قدرتی گیس کا استعمال 208 ایم ایم ایف سی ڈی رہا جبکہ 3 ایم ایم ایف سی ڈی گیس کا استعمال آر ایل...
    استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان صدیوں پر محیط اخوت اور بھائی چارے کے اٹوٹ رشتے استوار ہیں، ایک پاکستانی مرد آہن ’’عبدالرحمن پیشاوری‘‘اس برادرانہ تعلق کی روشن مثال ہے جس نے انگریز سامراج ک خلاف ترکوں کی آزادی کی جنگ میں داد شجاعت دی اور ترک قوم کا ہیرو بن گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ’’عبد الرحمٰن پیشاوری‘‘ کی سو سالہ برسی کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی کو ’’عبدالرحمن پیشاوری‘‘کی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )خود کو عہد حاضر کانوسٹراڈیمس کہلوانے والے امریکی نجومی کریگ ہیملٹن پارکر نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 100 دنوں میں دنیا کے چار بڑے خطوں میں ایسے فلیش پوائنٹس جنم لے سکتے ہیں جو عالمی سطح پر شدید کشیدگی کا باعث بن سکتے ہیں حتی کہ تیسری عالمی جنگ کو جنم دے سکتے ہیں. رپورٹ کے مطابق کریگ نے یہ انکشاف ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ واپسی کے ابتدائی 100 دنوں کے تناظر میں کیا اور بتایا کہ کائنات سے اس کے روحانی کنکشن نے اسے چند اہم مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں تباہ کن واقعات رونما ہو سکتے ہیں.(جاری ہے) کریگ نے سب سے خطرناک امکان تائیوان کے حوالے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف گجرات کے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس کے الزام میں درج ریفرنس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج ندیم گلزار نے نیب دائر ریفرنس پر سماعت کی۔(جاری ہے) منگل کو سماعت پر سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چوہدری پرویز الہٰی کی جگہ ان کے پلیڈر حاضری کےلئے پیش ہوئے۔ عدالت نے پرویز الہٰی کو بیماری کے باعث حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے۔پرویز الہٰی کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12 مئی کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سانحہ 12 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر ، عمیر صدیقی سمیت دیگر ملزمان  پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت شریک ملزم زاکر کی استثنا کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا جب کہ پراسیکیوشن گواہوں کو پیش نہیں  کرسکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق  وسیم اختر نے ایم کیو ایم کے مرکز پر میٹنگ کرکے...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاﺅس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی. امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے.(جاری ہے) ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے...
    اڈیالہ جیل — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے ان کے اہلِ خانہ اڈیالا جیل پہنچ گئے۔بشریٰ بی بی کی فیملی ممبران میں ان کی بیٹی مبشرہ اور بھابی مہرالنساء  جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمیٰ خانم اور کزن قاسم خان اڈیالا جیل پہنچ گئے۔اڈیالا جیل جانے والے راستے پر پولیس نے ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے وکلاء کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئیفہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے...
    بیجنگ :چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان  لین جیئن  نے  یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات  کے قیام کے گزشتہ پچاس برسوں میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین نے مضبوط اقتصادی باہمی تعلقات قائم کیے ہیں اور  اس دوران باہمی سالانہ تجارتی حجم 2.4 بلین امریکی ڈالر سے بڑھ کر 785.8 بلین امریکی ڈالر  تک پہنچ  گیا ہے، جو 300 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہے۔ دونوں فریقوں نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے جیسے شعبوں میں نتیجہ خیز کثیر الجہتی تعاون  کیا ہے۔ گزشتہ 50 سالوں میں چین اور یورپی یونین کے تعلقات کا سب سے قیمتی  تجربہ...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں  چین اور یورپی پارلیمنٹ کی جانب سے باہمی تبادلوں  پر پابندیاں ہٹا نے کے حوالے سے  وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ  گزشتہ چند سالوں میں، چین اور یورپ کے قانون ساز اداروں کے درمیان تبادلوں میں متعدد وجوہات کی بنا پر کچھ اہم موڑ آئے ہیں۔ موجودہ حالات میں دونوں فریقوں کا خیال ہے کہ چین اور یورپ کے لیے بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا بہت ضروری ہے۔باہمی اتفاق رائے سے چین اور یورپی پارلیمنٹ نے بیک وقت اور جامع طور پر باہمی تبادلوں پر پابندیاں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ جیسے ہی چین اور یورپی یونین اپنے قانون ساز...
    بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ، یورپی کونسل کے صدر انتونیو  کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر  ارسلا لیئن نے چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور یورپی یونین جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، اور کثیر قطبی دنیا کو فروغ دینے والی دو بڑی طاقتیں، عالمی سطح پر تجارت کو سپورٹ کرنے والی دو بڑی منڈیاں، اور تنوع کی وکالت کرنے والی دو بڑی تہذیبیں ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالوں میں، دونوں فریقوں کے درمیان تمام سطحوں اور شعبوں میں قریبی تعلقات رہے ہیں، مکالمے اور تعاون...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی سے آج ملاقات کا دن ہے۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر پولیس نے ناکے لگا دئیے، گاڑیوں کو چیکنگ کے بعد آگے جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ ملاقات کے لیے بشری بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ، بھابھی مہر النساء گورکھپور ناکہ پہنچیں، تاکہ اجازت ملنے پر ملاقات کے لئے جیل روانہ ہوں، سینیٹر علی ظفر اور ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجھوتہ اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئے۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیازاللہ نیازی کو پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا، ان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی، عظمی خانم اور کزن قاسم خان کو بھی گورکھپور ناکے پر...
    سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز کراچی:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 1 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 232 روپے اضافے سے 3 لاکھ 5 ہزار 300 روپے ہے۔ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 377 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: ہائی پاور سلیکشن بورڈ کے فیصلوں کی قانونی حیثیت چیلنج، حکومتی جواب غیر تسلی بخش قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد : ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کی۔ یہ درخواست سابق سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانو غزنوی، سابق آئی جی عامر ذوالفقار سمیت دیگر سینئر افسران نے دائر کی، جن کی جانب سے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے اپنا جواب جمع کروایا، تاہم...
    مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے فیصلے پر نظرثانی درخواستیں سماعت کے لیے منظور، 2 ججوں کا اختلاف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ صوبوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے، یہ پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے. سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ 80 ارب میں سے 42.5 فیصد شیئر وفاق کے پاس جائے گا تو باقی کہاں جائیں گے؟ رضا ربانی نے کہا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویومیں سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس تجارتی جنگ سے چین کو زیادہ نقصان پہنچے گا۔امریکی صدر کے ان خیالات پر سابق نائب صدر مائیک پینس...
    سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے مرکز 90 سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر رینجرز کو نوٹس جاری کردیا۔سندھ کی عدالت عالیہ میں ایم کیو ایم مرکز سے گرفتار ملزم عبید کے ٹو کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عبید کے ٹو کو 1998 کے مقدمے میں غیرموجودگی میں عمرقیدکی سزا سنائی گئی تھی۔ رینجرز اہلکار کا قتل: 90 سے گرفتار عبید کے ٹو کی عمر قید کی سزا کیخلاف اپیل، مدعی سے جواب طلبسندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز 90 سے...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ کے 2 ججز نے مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کردیں۔نظرثانی درخواستیں 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف 2 ججز نے مسترد کی ہیں، سپریم کورٹ کے 11 ججز نے نظرثانی درخواستوں پر نوٹس جاری کردیے۔نظرثانی درخواستیں مسترد کرنے والے ججز میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ وہ نظرثانی مسترد کر رہی ہیں اور اپنی وجوہات دیں گی۔ مخصوص نشستوں کا کیس: اکثریتی فیصلہ دینے والے 8 ججوں نے دوسری مرتبہ وضاحت جاری کردیاکثریتی ججز نے کہا کہ تفصیلی فیصلے میں تمام تر قانونی و آئینی نکات کا احاطہ کر دیا گیا ہے۔ الیکشن...
    —فائل فوٹو پی این ایس سی کا جہاز بھارت کےلیے کارگو لے کر بھارتی کانڈلہ پورٹ کیلئے روانہ ہوا تھا جسے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سنگاپور کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ شپ مینجمنٹ ذرائع کے مطابق پی این ایس سی کے کارگو جہاز میں بھارت کےلیے لکڑیاں موجود ہیں، جہاز میں موجود کارگو ایک سے دو دن میں اتارے جانے کا امکان ہے۔پی این ایس سی کی شپنگ اسٹیٹس رپورٹ میں کارگو کے سنگاپور میں اتارے جانے کا ذکر موجود ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں...
    وزیر داخلہ کی قطر کے وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر پاکستان کا مؤقف پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے خطے میں امن و استحکام، پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ پہلگام واقعہ سے متعلق پاکستان کے اصولی اور واضح مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں، جو خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی ہے، جو ہمارے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) یہ سعادت صرف مسلمانوں کو حاصل ہے کہ ان کے پاس نہ صرف قرآن کریم اصلی حالت میں محفوظ وموجود ہے بلکہ قرآن کریم کی تشریحات وتعبیرات میں حضرت محمد رسول اللہ ا کی تعلیمات بھی تمام تر جزئیات وتفصیلات کے ساتھ موجود ہیں اور نسل انسانی نے جب کبھی آسمانی تعلیمات کی طرف واپسی کا فیصلہ کیا، اسے یہ چیز صرف اور صرف مسلمانوں کے ہاں سے ہی ملے گی اور دنیا کا کوئی مذہب انسانی سوسائٹی کی اس ضرورت کو پورا نہیں کر سکے گا۔ یہ اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ اس نے آخری کتاب قرآن کریم اور آخری پیغمبر حضرت محمد رسول اللہ ا کے ارشادات وتعلیمات کی حفاظت کا ایسا فول پروف...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سولر پینلزدرآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق درآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کے ماہانہ دو سے ڈھائی ہزار کنٹینرز بندرگاہوں پراتر رہے ہیں۔ سولر پینل درآمد کرنے والے شبیر منشا نے کہا کہ صرف گزشتہ سال پاکستان نے 17 گیگاواٹ کے سولر پینل درآمد کئے، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا سولر درآمد کنندہ بن گیا ہے۔ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام نے سو لرپینلز کی جانب رخ کیا، عوام اب شمسی توانائی سے استری اور اے سی تک چلا رہے ہیں، مارکیٹ میں جرمن، چین اور دیگر عالمی کمپنیوں کے پینلز دستیاب ہیں۔ جو قیمت 110 روپے فی واٹ تھی،...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی دینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کو ابتدائی سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اختر افغان ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس شاہد بلال  شامل ہیں۔ ان کے علاوہ جسٹس صلاح الدین پنہور، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس باقر نجفی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ وکیل ن لیگ حارث عظمت نے کہا کہ خصوص نشستیں ایک ایسی جماعت کو دی گئیں جو کیس میں فریق نہیں تھی، جسٹس عائشہ ملک نے...
    ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔  اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ کُرم واقعات میں ملوث تقریباً 125 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان جرائم اور دہشت گردی میں ملوث تھے۔ذوالفقار حمید نے بتایا کہ حالیہ دہشتگردی کے متعدد واقعات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، علماء کرام کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک گروہ ملوث ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ علماء کرام کے واقعات سے متعلق کچھ افراد کے موبائل نمبرز کا پتہ چل گیا...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت  ہوئی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے اور کہا کہ  عافیہ صدیقی کے ساتھ امریکی جیل میں نہایت ناروا سلوک روا رکھا جا رہا ہے۔  وکیل عمران شفیق نے کہا کہ وفاقی حکومت کی متفرق درخواست ہے کہ پٹیشن کا مقصد پورا ہو چکا نمٹائی جائے، ہم نے درخواست میں ترمیم کی اجازت کیلئے متفرق درخواست دی ہے، 26ویں ترمیم میں یہ لکھا گیا کہ استدعا کے مطابق ریلیف دیا جائے گا۔ وکیل فوزیہ صدیقی  نے مؤقف اپنایا کہ ہماری درخواست میں ایک سے زائد استدعا کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہر سمیت 32 کارکنوں سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے میں فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر گواہوں کو طلب کرلیا گیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبروتحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف سانحہ 9 مئی کے تیسرے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور راجہ اظہرسمیت 32 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ سانحہ 9 مئی کا مقدمہ فیروزآباد پولیس نے درج کیا تھا۔ ملزمان میں حلیم عادل...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے اقدامات کے تحت ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔ اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی اور شرکا کو صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اہم اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیتے ہوئے 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں ای چارجنگ اسٹیشنز کے لیے سولر پاور سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ...
    محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے  آج شہر کے مضافاتی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے اپنے تازہ ترین بیان میں کہا کہ بارش کے دوران مضافات میں آندھی بھی چل سکتی ہے، آج شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے کی توقع ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ  آج دن کے نصف پہرکے درمیان شمال مشرقی(تھرپارکر)کی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے، شام کے وقت شہر میں سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دیہی سندھ کے جامشورو،ٹھٹھ،بدین اور سجاول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے آل پاکستان سالونٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن (اے پی ایس ای اے)کے چیئرمین زین محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات میں سویابین اور کینولا کی درآمدات پر ٹیرف میں تبدیلی کے ذریعے مقامی پیداوار کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل اور سیکرٹری تجارت جواد پال نے بھی شرکت کی ۔زین محمود نے مقامی کسانوں کے تحفظ اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ٹیرف سٹرکچر میں مناسب تبدیلیوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف میں اصلاحات سے...
    ویب ڈیسک : پنجاب میں شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات دینے کے اقدامات کے تحت ای ٹیکسی منصوبے کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔ اجلاس میں یلو لائن ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فزیبلٹی اسٹڈی رپورٹ پیش کی گئی اور شرکا کو صوبے میں ایکو فرینڈلی ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی اہم اجلاس میں ای ٹیکسی کے فنانشل ماڈل کی اصولی منظوری دیتے ہوئے 1100 ای ٹیکسیز سے پائلٹ پراجیکٹ کے اجرا پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں...
     ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 26ویں میچ میں پشاور زلمی کے آل راؤنڈر احمد دانیال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ جیتا، جو انہوں نے اپنے مرحوم والد کے نام کر دیا میچ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں احمد دانیال نے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’میں نے اس لمحے کے لیے چار سال انتظار کیا، یہ پی ایس ایل میں میرا پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ ہے، جو میں اپنے والد کے نام کرتا ہوں کیونکہ ان کی زندگی میں میں کرکٹر نہیں بن سکا۔‘‘ پشاور زلمی نے اس میچ میں ملتان سلطانز کو با آسانی 7 وکٹوں سے شکست دی۔ سلطانز کی پوری ٹیم زلمی کے...
      شاہدسپرا:وفاقی حکومت کی جانب سے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مکمل طور پر ریلیف نہ دیا جا سکا,بجلی کے بلوں میں صارفین کو 5روپے80 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف دیا گیا.  ذرائع کے مطابق ایک روپیہ پچاس پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا فیصلہ کوارٹر ایڈجسٹمنٹ سے مشروط ہے،نیپرا کی جانب سے کوارٹر ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے بعد باقی ریلیف دیا جا سکے گا۔ وزیراعظم نے صارفین کے لئے 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ریلیف کا اعلان کیا تھا،فیول پرائس اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹس کی مد میں صارفین کو ریلیف دیا گیا۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی ٹیرف سبسڈی کی مد میں بھی صارفین...
    سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کے دلائل جاری رہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ صوبوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے، یہ پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں...
    سٹی42: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ صنم جاوید کی قانونی مشکلات میں مزید اضافہ ، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے ان کی طلبی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صنم جاوید کو صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی مبینہ جعلی ویڈیوز کیس میں گرفتار کیا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں صنم جاوید سمیت دیگر افراد پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی مقدمے کی تفتیش کے دوران سائبر کرائم ونگ نے پہلے ہی صنم جاوید کے شوہر کو گرفتار کر رکھا...
    کولکتہ: ریان پراگ آئی پی ایل میں لگاتار 6 بالز پر چھکے جڑنے والے پہلے کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز ایڈن گارڈنز میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف میچ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے حاصل کیا۔ 13 ویں اوور کی پہلی گیند پر شمرون ہٹمائر نے معین علی کی بولنگ پر سنگل لے کر پراگ کواسٹرائیک دی، جنہوں نے اگلی 4 بالز پر لانگ آن اور اسکوائر لیگ باؤنڈری کی جانب چھکے جڑے۔ معین نے مزید چھکے سے بچنے کیلیے وائیڈ بال کردی مگر فائدہ نہیں ہوا کیونکہ اگلی گیند پر پراگ نے لانگ آف پر سکسر جڑا۔ اگلے اوور کی پہلی گیند پر ہٹمائر نے سنگل لے کر پھر اسٹرائیک...
    آئی پی ایل کے مہنگے ترین کرکٹر رشبھ پنت اپنی قیمت سے انصاف نہیں کر پائے۔ ان کی خدمات لکھنؤ سپر جائنٹس نے ریکارڈ 27 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کی تھیں، وہ اب تک 11 میچز میں صرف 128 رنز بناسکے ہیں، جس میں ایک ففٹی شامل ہے، وہ 3 بار ہی ڈبل فیگر میں جاسکے۔ رواں سیزن میں انہوں نے یہ رنز 12.80 کی اوسط اور 99.22 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔ سابق بھارتی کرکٹر امباتی رائیڈو نے پنت کو اپنی اپروچ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بیٹر سے ہمدردی ہے مگر وہ بھی مسلسل ناکامی کے باوجود اپنے کھیلنے کے انداز میں تبدیلی نہیں لا رہے، انہیں اپنا مائنڈ...
    امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پینس نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تمام ٹیرف پالیسیوں پر تنقید کی ہے۔ سابق نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ممکنہ قلت اور مہنگائی امریکیوں کو وائٹ ہاؤس سے مختلف سوچنے پر مجبور کرے گی۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سابق نائب صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک میں بچوں کو کم کھلونوں سے کام چلانے کی سوچ سے بھی اتفاق نہیں کیا۔ حال ہی میں امریکی صدر نے تسلیم کیا تھا کہ چین کے ساتھ ٹیرف کی جنگ کھلونوں کی قلت اور مہنگائی کا باعث بن سکتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی بچوں کے پاس 30 گڑیوں کے بجائے 2 گڑیاں ہوسکتی ہیں تاہم اس...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 12 مئی کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر، عمیر صدیقی اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ سانحہ 12 مئی کے مقدمات کی سماعت ملتوی، گواہوں کو نوٹسز جاری کراچی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12... پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 2007ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔عدالت نے ملزم زاکر کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی۔
    امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، ہم عزت و وقار کے ساتھ امن پر یقین رکھتے ہیں۔ رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے نمائندگان کو پہلگام فالس فلیگ  واقعے اور پاک،بھارت کشیدہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں پاکستانی سفیر  نے بھارت کی جانب سے پیدا کیے گئے علاقائی تناؤ پرتشویش کا  اظہار  کیا۔ بھارت نے پہلگام واقعے کا کوئی بھی قابلِ اعتبار ثبوت پاکستان کو فراہم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون نہ صرف خطے کے امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے بلکہ سفارتی ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے ہم اس واقعے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  وزیراعظم ہاؤس میں پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنر کو پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ کوئی ثبوت فراہم کیے بغیر اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی بھارت کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے واقعہ کی اعلی سطح کی شفاف اور غیر جانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کیا اور برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے اور پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملائیشیاکے وزیر اعظم انور ابراہیم نے بھی پاک بھارت کشیدگی کے خاتمےکےلیے ثالثی کی پیشکش کر دی۔ اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے رابطہ ہوا تھا،جس میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا۔ ملائیشیاکے وزیر اعظم انور ابراہیم نے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پہلگام حملے کی غیر جانبدارنہ اور شفاف تحقیقات کے پاکستان کے مطالبے کی حمایت کی۔ ملائیشین وزیر اعظم نے پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو ملائیشیا دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات سے متعلق امور پر بھی مشاورت کی گئی۔ خیبر پی کے حکومت کی کارکردگی، عوام کو درپیش مشکلات کا اجلاس میں جائزہ لیا گیا۔ مولانا نے پی ٹی آئی سے اتحاد کے امکان کو مسترد کر دیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں اتحاد کیلئے نہیں، تحریک انصاف سے باضابطہ اتحاد ممکن نہیں۔ جے یو آئی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی اجازت نہیں دی۔ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا...
    عمران سعیدی: علی پور میں پھلوں کے بادشاہ آم کی فصل اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے، آم کے باغات پر مختلف بیماریاں حملہ آور ہو چکی ہیں جس کے باعث پیداوار میں نمایاں کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی آم کی فصل مینگو ہاپر، فنگس، تیلے اور تھرپس جیسی بیماریوں کی لپیٹ میں آ گئی ہے۔ ان بیماریوں کے سبب آم کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے لگا ہے جس پر باغبان شدید پریشان نظر آ رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر وسیم عباس نقوی کا کہنا ہے کہ اگر آم کے باغات کی بروقت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک  مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی 6اوربشریٰ بی بی کی ایک درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا کی رخصت کے باعث کارروائی نہ ہوسکی،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواستوں پر سماعت 20مئی تک ملتوی  کردی گئی۔ بشریٰ بی بی کی 26نومبر احتجاج پر درج مقدمہ میں درخواست ضمانت پر بھی سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیا نے بھی سماعت 20مئی تک ملتوی کردی ۔ مستونگ؛نامعلوم کی گاڑی پر فائرنگ...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج بروز منگل بلوچستان، سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، جنوبی بلوچستان، جنوب مغربی سندھ اورکشمیر میں تیز ہواؤں /آندھی اورگرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوااور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک...
    شہیر آفریدی کا بھارتی سکھ باکسر کو شکست کے بعد کرتار پور کی مٹی کا تحفہ پاکستانی عزت اور محبت کے ساتھ جینا چاہتے ہیں، پاکستانی باکسر کا پیغام پاکستانی باکسر نے بھارتی باکسر کو شکست دینے کے بعد اسے نایاب اور منفرد تحفہ دے کر امن پسندی کا پیغام دیا جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جارہا ہے۔ تھائی لینڈ میں پاکستان کے فاتح باکسر شہیر آفریدی نے اپنے طرز عمل سے یہ ثابت کردیا کہ پاکستانی ایک امن پسند اور محبت کرنے والی قوم ہے ۔ایک طرف تو بھارت پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر پاکستان کو جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے تو دوسری جانب پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے باوجود...
    بشریٰ بی بی کی جانب سے 10مقدمات میں حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کر دی گئیں پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 26؍نومبر اور سپریم کورٹ احتجاج پر درج مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 24؍جون تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 161ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 1کے ڈیوٹی جج طاہر عباس نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹر فلک ناز چترالی، ایم این اے ساجد خان، ایم این اے آصف خان، ایم...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے وقت بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے۔ کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔ دوسری جانب، لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک...
    قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اور ملکی داخلی سلامتی کے امور پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔...
    صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھے ہوجائیں، سیاست دان ہوش کے ناخن لیں، نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر مشعال ملک نے کہا ہے کہ جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔ صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ تمام سیاست دان اکٹھے ہوجائیں، سیاست دان ہوش کے ناخن لیں، نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن پورے علاقے کو بنجر بنانا چاہتا ہے، ملک میں جنگی حالات کے باوجود حکومت نے مشترکہ سیشن نہیں بلایا۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچر کا...
    نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں کی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن کرکے پھنس گیا اور دنیا نے اس مرتبہ بھارت کو مایوس کیا ہے۔ نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے ماحول میں جب تک کشیدگی کم نہ ہو جائے، خطرہ موجود رہتا ہے، بھارت سوئی برابر ثبوت بھی پیش نہیں کر سکا جس کی وجہ سے دنیا نے ان کی حمایت نہیں...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے...
    پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے...
    پاکستان میں رواں سال کے آخر پر گندم کے بڑے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، اعلی حکام نے بتایا ہے کہ ملک میں خوراک کی کمی کو پورا کرنے کیلئے حکومت اور پرائیویٹ سیکٹر کو 4 سے 5 ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنا پڑے گی جس پرکم از کم تین ارب ڈالرز خرچ کرنا پڑینگے۔ رواں سال28 ملین میٹرک ٹن گندم پیدا کرنے والے کسان کو ایک من گندم پر 1500 روپے کا نقصان ہورہا ہے، لیکن گرائونڈ پر کاشتکاروں نے ہم انویسٹی گیٹس ٹیم کو بتایا ہے کہ گندم کے بحران سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی بات سننے والا کوئی نہیں اور نہ ہی منافع خوروں اور غلط پالیسی بنانے والوں سے کوئی پوچھنے والا ہے۔...
    جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مؤثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن باضابطہ اتحاد ممکن نہیں، جے یو آئی کی جنرل کونسل نے پی ٹی آئی سے اتحاد کی...
    جنیوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ہے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے نیویارک میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پچھلے چند برسوں کے مقابلے میں اپنے عروج پر ہے۔ انتونیو گوتریس نے  بھارت کو پاکستان کے خلاف جنگ شروع کرنے سے خبردار کیا  اور واضح کیا ہےکسی بھی ایسے فوجی تصادم سے گریز کیا جائے جو قابو سے باہر ہوسکتا ہو۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ وہ  دونوں ملکوں کی حکومتوں اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ وہ اقوام متحدہ کے کاموں میں بشمول امن دستوں میں قابل ذکر کردار ادا کر رہے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بلا کر بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی کیوں شریک نہ ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے اس سوال کا جواب دے دیا۔صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کرنا ایکٹ آف وار ہے، پی ٹی آئی کامطالبہ ہے کہ اس ایشو پر اے پی سی بلائیں اس لیے ہم نہیں گئے۔ جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آروزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو...
    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں متعدد کامیاب کارروائیاں کے نتیجے میں آٹھ خوارج مارے گئے، سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت خیبر اور بنوں میں خوارج کے خلاف کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران موثر کارروائی میں تین خوارج مارے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں کیے گئے ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں دو خوارج مارے گئے، تاہم آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹ کے 40 سالہ نائیک مجاہد خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔  دریں اثناء خیبر اور بنوں کے اضلاع میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپوں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخوا میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف مختلف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔  وزیراعظم نے ان آپریشنز میں 8 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،ساتھ ہی دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کی نائیک مجاہد خان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔  اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی شہباز شریف نے شہید کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا، کہا کہ پوری قوم شہید مجاہد خان کو سلام پیش کرتی ہے ۔  شہباز شریف نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت اور مودی سرکار کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر ہم نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہوگا اور ہماری سلامتی کو خطرہ ہوا تو پوری جارحیت سے مقابلہ کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تقسیم نہ ہونے پر سیاستدانوں کو عوام کا شکر گزار ہونا چاہیے، بھارت میں تقسیم ہے لیکن ہمارے یہاں تقسیم نہیں اور یہ خوش قسمتی ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ہم قومی مسئلے پر بیٹھنے کو تیار ہیں لیکن پی ٹی آئی ہر چیز کو مشروط کر رہی ہے، پی ٹی آئی گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی اور وہ اپنا ذاتی مسئلہ لے کر...
    سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ بی جے پی حکومت کسانوں کی توہین کر رہی ہے، سوال پوچھنے پر ایف آئی آر درج کرائی جاتی ہے اور جب احتجاج ہوتا ہے تو پگڑی اچھال دی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ و اترپردیش کے سابق وزیراعلٰی اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت میں بدعنوانی، بے ایمانی اور لوٹ عروج پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے میں بدعنوانی اور لوٹ جاری ہے، کسانوں کی فصلوں کی خرید میں بدعنوانی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے لے کر کئی پلیٹ فارم پر شکایت ہوئی لیکن لوٹ کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہیں ہورہی ہے۔ اکھلیش یادو...
    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کیلئے ثالثی کی پیش کش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے پاکستان اور بھارت کو امن کے لیے ثالثی کی پیش کش کردی، انھوں نے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، کوئی غلطی نہ کریں، معاملات افہام و تفہیم سے طے کریں، کوئی بھی جنگی حرکت کنٹرول سے باہر ہوجائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ جنگ ہوتی ہے تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہتی، یہ تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کا وقت ہے دونوں ممالک ایک ایک قدم پیچھے ہٹیں، انہوں نے کہا...
    نیو یارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیش کش کردی۔ پاکستان اور بھارت سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی حالیہ برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے،  دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتا ہوں،  اقوام متحدہ کے اموربشمول امن مشنزمیں دونوں ممالک کی شراکت پر مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات ابلتے ہوئے مقام پر پہنچ رہے ہیں، پہلگام حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں، شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے اور ذمہ داروں کو...
    مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ساتھ اتحاد کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔پیر کے روز جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیئر رہنماوں کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی حیثیت سے مثر کردار ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ کے بارے میں سوال پر مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ پی ٹی آئی سے ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار ہیں لیکن...
    پی ٹی آئی کا پاک، بھارت کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق پاک، بھارت کشیدگی پر حکومت سے اے پی سی بلانے اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی رہنماں کو اے پی سی میں دعوت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے ملک کے عدالتی نظام پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اورعدلیہ کے درمیان خلیج تیزی سے بڑھ رہی ہے،...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر جھوٹے الزامات، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی، اور ملکی داخلی سلامتی کے امور پر مفصل بحث کا آغاز...
    پاکستان کو واضح پیغام دینا چاہیے اگر بھارت نے مہم جوئی کی تو اسے نست و نابود کر دیا جائیگا،عمرایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت، پہلگام فالس فلیگ آپریشن، سندھ طاس معاہدے اور داخلی سیکیورٹی پر مفصل بحث کا آغاز ہو گیا، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا نرندر مودی کی حکومت کسی بھی وقت اشتعال انگیزی کر سکتی ہے۔ ایسے میں پاکستان کو واضح اور دو ٹوک پیغام دینا چاہیے کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے نیست و نابود کر دیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے پیر کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی، پہلگام حملے...
    فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا، تحفظات سے متعلق وزیراعظم کی قائم کمیٹی کی پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔ملاقات کے دوران وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے وفد کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور بھارت کی آبی جارحیت سے متعلق اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران آئندہ وفاقی بجٹ سے متعلق بات چیت کی گئی، پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی بجٹ میں تجاویز دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر کے...
    برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم نے انہیں پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارت کی طرف سے شواہد کے بغیر پاکستان کو حملے سے جوڑنے کی کوششوں کو مسترد کیا۔ انہوں نے کہا  واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی اپنی پیشکش کا اعادہ کرتے ہوئے برطانیہ کو اس میں شمولیت کی دعوت دی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، صدر اور وزیراعظم کی ملاقات کا اعلامیہ جاری وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح معاشی ترقی ہے اور پاکستان کبھی کوئی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے علاقائی امن...
    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا
      سرسید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو ایک روز کے وقفے کے بعد دوبارہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ یاد رہے کہ عدالت نے درخواست گزار محمد ارشد خان اور فرخ احمد نظامی کی درخواست پر گزشتہ روز عبوری فیصلہ دیتے ہوئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے انتخابات معطل کر دیے تھے اور انتظامیہ کو سابقہ حیثیت پر بحال کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد پرانی انتظامیہ واپس آگئی تھی۔تاہم منگل کو عدالت نے اپنا عبوری فیصلہ منسوخ کردیا جس کے بعد سر سید انجینئرنگ یونیورسٹی کے چانسلر اکبر علی خان نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج دوبارہ سنبھال لیا۔ واضح رہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ...