2025-12-08@11:16:37 GMT
تلاش کی گنتی: 222
«کے ساتھ ملاقات کی»:
(نئی خبر)
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملازمین کی برطرفی کا قانون 2025 تحفظات کے ساتھ منظور کرلیا ہے، تاہم انہوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں بل پر اپنے اعتراضات بھی رجسٹر کرائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے چانسلر کے اختیارات چھین لیے گورنر فیصل کنڈی نے صوبائی حکومت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بل پر نظرثانی کرے ورنہ عدالتی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، انہوں نے شفافیت اور انصاف کے لیے بل میں ترامیم کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس ضمن میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے بل میں ترامیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا بل...
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین
پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور کرکٹر صائم ایوب کا لندن میں ایک ساتھ نظر آنا سوشل میڈیا پر دھوم مچاگیا۔ View this post on Instagram A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) تاریخ گواہ ہے کہ شوبز اور کرکٹ کی دنیا جب بھی ٹکراؤ ہوا ہے ہر طرف اس ٹکراؤ کا شور ضرور اٹھا ہے جن میں کبھی وسیم اکرم اور سشمیتا سین شامل رہی ہیں تو کبھی شعیب ملک اور ثناء جاوید۔پاکستان کے بعد بھارت کو بھی اپنی محبت میں گرفتار کنے والی ہانیہ عامر کا نام گزشتہ ایک سال سے کرکٹر بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دیکھا گیا لیکن کبھی کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ کرکٹ کی دنیا میں پاکستانی کرکٹ...
گورنر خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں، کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات،ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ(پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن سے زمیندار و کاشتکار شامل تھے۔وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا اور بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو صوبےکے زمینداروں اور کاشتکاروں کےساتھ ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر...
دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور مومنین پر عزاداری کے حوالے سے مسائل پر اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے اُن کے آفس میں ملاقات کی، وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے.(جاری ہے) خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا تاہم شمال مغربی اضلاع...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی سرداری ایاز صادق سے ملاقات کی اور مذاکرات کے دوران حکومتی مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، ملک کی سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران مذاکرات کے لیے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے رویے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔ محسن نقوی نے...
حیدر آباد:بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر سکندرآباد میں 2 جوان بہنیں غربت اور شدید مالی مسائل کے باعث اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا نہ کر سکیں اور تقریباً ایک ہفتے تک ان کی لاش گھر میں رکھنے پر مجبور رہیں۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واراسی گوڈا کی رہائشی ایک خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کے باعث وفات پا گئیں، مگر ان کی بیٹیاں 25 سالہ راولیکا (ساڑھی کی دکان پر کام کرنے والی) اور 22 سالہ اشویتا (ایونٹ پلانر) اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہ تھیں۔ دونوں بہنوں کے والد 2020 میں خاندانی تنازعات کے بعد انہیں چھوڑ کر چلے گئے اور اس کے بعد کبھی مالی مدد فراہم نہیں کی۔ اپنی والدہ کے انتقال کے بعد دونوں...
بھارت کی ریاست تلنگانہ کے علاقے سکندرآباد میں 2 نوجوان بہنیں مالی مشکلات کے دوران آخری رسومات کے لیے رقم نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ایک ہفتہ تک اپنی ماں کی لاش کو گھر میں رکھنے پر مجبور ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واراسی گوڈا کی رہنے والی خاتون گزشتہ ہفتے بیماری کی وجہ سے انتقال کرگئی، اس کی بیٹیاں، 25 سالہ راولیکا، ایک ساڑھی کی دکان پر کام کرتی ہے اور دوسری بیٹی 22 سالہ اشویتا ایک ایونٹ پلانر ہے، وہ دونوں اپنی والدہ کی آخری رسومات ادا کرنے کے اخرجات برداشت کرنے کے قابل نہیں تھیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے والد نے 2020 میں تنازعات کے بعد خاندان کو چھوڑ دیا تھا، اس کے بعد والد نے کی...
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش ہے، اس ایکٹ کے نفاذ پر حکومت کے اتحادی بھی خوش نظر نہیں آتے۔ جماعت اسلامی اس قانون کو مسترد کرتی ہے اور صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بند گلی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی نا کرنے اور مسلسل کھوکھلے اعلانات کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی اپیل پر31جنوری کو لاہور سمیت پورے صوبے...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی میرپورخاص کے نمائندہ وفد نے امیر جماعت اسلامی میرپورخاص شکیل احمد فہیم کی قیادت میں کمشنر میرپورخاص فیصل احمد عقیلی سے ڈویژنل انتظامیہ کے تحت خلاف شریعت مجوزہ خواتین میرا تھن ریس کو منعقد نہ کرنے کے حوالے سے کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع میرپورخاص حاجی نور الٰہی مغل اور نیاز درانی بھی ان کے ساتھ تھے۔جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام میں خواتین کا دائرہ کار اور ذمے داریاں واضح طور بیان ہے خواتین اسلام اور طالبات کو مردوں کے ہوتے ہوئے عام شاہراہوں پر دوڑانا اور ڈور کے مقابلے کروانا شریعت اسلامی کی کھلی خلاف ورزی اور مردوں کی ہوس بھری نظروں...
فائل فوٹو۔ پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلیٰ سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پر بریفنگ بھی دی گئی۔ ملاقات 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹر گوہر نے پس پردہ بات چیت پر محتاط رویےکی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق بانی نے کل ملاقات میں علی امین گنڈاپور سے کے پی میں کرپشن پر تحفظات کا اظہار...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات...
اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک جامع روڈ میپ تیار کرنے کے لئے ایک اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے سٹرٹیجک اکنامک فریم ورک 24۔2020 پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں انہوں نے حالیہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے نئی تجاویز کا جائزہ لیا۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح سٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کے ساتویں اجلاس کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
کراچی/حیدرآباد (رپورٹر)جماعت اسلامی کے سینئر مرکزی رہنماء اسداللہ بھٹو کی قیادت میں جماعت اسلامی سندھ کے وفد نے جے یو آئی سندھ کے رہنما تاج محمد ناہیوں سے ملاقات اور انہیں 26 جنوری کو حیدرآباد میں جماعت اسلامی کے تحت دریائے سندھ سے 6نہریں نکالنے اور سندھو اور زراعت کو درپیش خطرات کے حوالے منعقدہ پانی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ اس موقع پر اسداللہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں زراعت کا دارومدار نہری پانی پر ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ کم ہو رہا ہے،سندھ کو 91پانی کے معاہدے کے مطابق اپنے حصے کا جائز پانی بھی نہیں دیاجارہا جس کی وجہ سے کئی اضلاع میں ہزاروں ایکڑ کھڑی فصلیں تباہی کا شکار اور سمندر کا...
واشنگٹن+اسلام آباد (این این آئی+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس مین تھامس رچرڈ سوازی کا تعلق ڈیموکریٹک جبکہ کانگریس مین جیک برگمین کا ری پبلکن پارٹی سے ہے۔ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور پاک امریکا تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کانگریس مین تھامس سوازی اور کانگریس مین جیک برگمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ اس موقع...
ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2025ء) پیٹرن انچیف فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ایس ایم تنویر اور چیئرمین قائمہ کمیٹی کپاس صنعت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 72 صنعتی شعبے اس صنعت سے براہ راست جڑے ہوئے ہیں، وہ روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا کرتے ہیں اور معاشی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بحال کرنے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہم حکومت...
اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور ان کی قوم پرست مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 دیگر وزرا نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے عرب نیوز کے مطابق ’اوٹزما یہودت‘ پارٹی اب حکمران اتحاد کا حصہ نہیں ہے، لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی حکومت کو گرانے کی کوشش نہیں کرے گی۔ ایک بیان میں اوٹزما یہودت نے جنگ بندی کے معاہدے کو ’حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے‘ کا نام دیا اور غزہ میں ’سیکڑوں قاتلوں کی رہائی‘ اور ’جنگ میں (اسرائیلی فوج کی) کامیابیوں کو ترک کرنے‘ کی مذمت کی۔ اسرائیلی وزیر...
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کاواشنگٹن میں اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کیساتھ ملاقات کے موقع پر فوٹو
اسلام آباد:پی ٹی آئی ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کے گزشتہ 2 ادوار میں پیش رفت کے طور پر تیسری ملاقات کے لیے تیار ہے، اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بھی سامنے آ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ قائم نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی کے رہنما حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو میسج کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی...