گورنر خیبر پختونخوا سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں، کاشتکاروں کے وفد کی ملاقات،ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے مالاکنڈ ڈویژن کے زمینداروں اور کاشتکاروں کے وفد نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفد میں انجمن کاشتکاران خیبر پختونخوا، کسان بورڈ(پاکستان) خیبر پختونخوا کے عہدیدار، مردان، چارسدہ، صوابی اور مالاکنڈ ڈویژن سے زمیندار و کاشتکار شامل تھے۔
وفد نے صوبائی حکومت کی جانب سے زرعی ٹیکس کے نفاذ پر مشتمل بل پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا اور بل منظور نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے وفد کو صوبےکے زمینداروں اور کاشتکاروں کےساتھ ہر فورم پر ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے گورنر ہاؤس میں بہت جلد صوبے کا سب سے بڑا کسان کنونشن منعقد کرنے اور صوبائی سطح پر صوبے کے زمینداروں اور کاشتکاروں کو ایوارڈز دینے کا بھی اعلان کیا۔(جاری ہے)
گورنر نے کہا کہ زرعی ٹیکس کے نفاذ کا بل ایک قانونی معاملہ ہے، بل کو زمینداروں اور کاشتکاروں کے تحفظات وخدشات کے ساتھ سپیکر صوبائی اسمبلی کو واپس بجھواؤں گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات سے معاملات کو نمٹایا جا سکتا ہے،زمینداروں اور کاشتکاروں کو اپنے تحفظات و خدشات سے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کو بھی آگاہ کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت صوبے کے غریب زمینداروں اور کاشتکاروں کا استحصال نہیں چاہتے ۔ وفد نے کہا کہ صوبے میں زیادہ تر چھوٹے زمیندار و کاشتکار سبزیوں کی پیداوار سے منسلک ہیں جن کی آمدن پر ٹیکس لگانا ہماری حق تلفی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زمینداروں اور کاشتکاروں خیبر پختونخوا کے زمینداروں کاشتکاروں کے گورنر خیبر نے کہا کہ
پڑھیں:
صوبائی عہدیدار ڈی آئی خان میں طالبان کو کتنے پیسے دیتا ہے؟ محسن نقوی کا طنز
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایک طنز آمیز ٹویٹ کے ذریعے ایک اہم صوبائی عہدیدار پر خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں طالبان کو ماہانہ چندہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ایک اہم صوبائی عہدے دار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے؟
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف تمام وسائل استعمال ہوں گے۔
محسن نقوی کے اس بیان پر ابھی تک صوبائی عہدیدار یا حکومتی حلقوں کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پشاور میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبے میں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں، دہشتگردوں کیخلاف اب ڈرون استعمال نہیں ہوگا۔
علی امین گنڈا پور نے یہ بھی کہا کہ ہم کسی صورت فیڈرل فورس کو صوبے میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، میرے صوبے کے حوالے سے محسن نقوی کو فیصلے کرنے کی کوئی اجازت نہیں۔