پاکستان اور امریکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کو حتمی شکل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اس مقصد کے لیے دونوں ممالک کے حکام کو کام کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی سی بی، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی سینیٹرز اور ارکان کانگریس سے ملاقات کی اور خصوصی عشائیہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔محسن نقوی نے عشائیہ میں امریکی سینیٹرز، ارکان کانگریس سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں، اور سینیٹر ٹومی ٹیوبر ویل، رکن کانگریس کین کلورٹ اور سابق برطانوی وزیر اعظم لز ٹروس سے بھی ملے تھے۔
محکمہ تعلیم میں سیکڑوں سرکاری نوکریوں کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے پی سی بی
پڑھیں:
وزیر داخلہ کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات، بہنوئی کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انکے بہنوئی جاوید چٹھہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات کے حوالے سے بریف کیا۔
چودھری شجاعت حسین نے سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت داخلہ کے انتظامات کو سراہا۔
محسن نقوی اور شجاعت حسین نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔