2025-11-05@08:51:18 GMT
تلاش کی گنتی: 323
«اور قربانی نے اسلام کی بنیادوں کو مضبوط کیا»:
(نئی خبر)
حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
ایف بی آر نے حکومت سے ایف بی آر کی افرادی قوت کو 60 فیصد کم کرنے کے فیصلے میں نرمی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے 1,730 خالی ملازمتیں برقرار رکھنے کی اپیل کردی۔ واضح رہے کہ حکومت نے ایف بی آر کیلیے ایک ڈیجیٹیلائزیشن پلان تیار کیا تھا، جس میں ادارے میں موجود خالی پوسٹوں کو ختم کرتے ہوئے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ ایف بی آر نے وفاقی حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی ایک میٹنگ کے دوران ایف بی آر کیلیے رائٹ سائزنگ پالیسی میں نرمی کی درخواست کی ہے۔ وزیرخزانہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی نے فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا اور...
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے شوہر نے تشدد اور گلا دبا کر بیوی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔ جمعرات کی صبح سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 ای میں گھر سے خاتون کی لاش ملی، جسے اس کے شوہرنے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔ خاتون کی لاش ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔ بعد ازاں خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 22 سالہ صبا زوجہ عرفان کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 190 ملین پاﺅنڈ میگا کرپشن کیس کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس کو عالمی میڈیا نے کرپشن کی سرخیوں میں نمایاں جگہ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کیس کے ٹھوس شواہد موجود تھے، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں بیوی نے رشوت میں دو سو کنال زمین حاصل کی۔ اس کرپشن کے تحت ٹرسٹ بنایا گیا اور قیمتی انگوٹھیاں لی گئیں، جس کی نظیر کم ہی ملتی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ معاملہ بند لفافے میں کابینہ اجلاس میں لایا گیا اور سپریم کورٹ نے بھی یہ واضح کیا کہ پیسہ ایک ہاتھ سے لے کر دوسرے ہاتھ دے دیا گیا۔ انہوں نے...
سینیٹ مختلف ممالک میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات پیش،پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور پی پی آمنے سامنے
اسلام آباد( نمائندہ جسارت) سینیٹ کو بتایا گیا کہ جرمنی کے ساتھ دوہری شہریت کے حوالے سے کام ہورہاہے جلد اس حوالے سے قانون سازی کی جائے گی،سعودی عرب میں 12156،یو اے ای میں5292یونان میں 811اور قطر میں 338 پاکستانی قید ہیں۔سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان کی زیرصدارت میںہوا۔ وقفہ سوالات میں سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ وزارت خارجہ میں ابھی بھی لوگ ڈیپوٹیشن پر کام کررہے ہیں ایوان کو گمرہ کیا جارہاہے اس سوال کو کمیٹی میں بھیج دیں ۔جس سوال کے جواب سے مطمئن نہیں ہوں اس کو ہی کمیٹی کو بھیجنے کا کہتا ہوں ۔علاوہ ازیں پانی کی تقسیم کے معاملے پر حکومت اور اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئیں۔ اجلاس میں...
پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا خاتمہ کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور بادلی اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار دیویندر یادو نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پانچ عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے دہلی میں گزشتہ 11 برسوں کے دوران اروند کیجریوال حکومت کی بدعنوانی اور ناکارہ حکمرانی پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال کے جھوٹے وعدوں اور غلط پالیسیوں کے باعث دہلی والے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں لیکن 5 فروری کے بعد کانگریس حکومت بننے پر سبھی پریشانیوں کا...
پشاور میں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صوبہ بھر بالخصوص پشاور میں قتل وغارت گری، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت نے لوئر کرم میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوسری طرف پورا صوبہ عملاً بدامنی کی بدترین لپیٹ میں ہے اور صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری...
کراچی: فپواسا سندھ چیپٹر نے پیر اورمنگل کے روز بھی سندھ کی تمام سرکاری جامعات میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا اعلان کردیا، یہ احتجاج حکومت کے فیصلوں کی واپسی تک جاری رہے گا۔ فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیزایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں،اساتذہ کو کنٹریکٹ پر بھرتی نہیں کیا جائے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر جنرل سیکریٹری عبدالرحمٰن ننگراج کے مطابق احتجاج کے دوران طلبہ کی تعلیم میں کسی بھی خلل کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سندھ کی سرکاری جامعات کو درپیش سنگین بحرانوں اور حکومت کی غیر مؤثر پالیسیوں پر شدید تشویش ہے، اعلیٰ تعلیم کا...
لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے علماء کرام کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے 190 ملین پاﺅنڈ کیس کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ اور عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا اور شواہد کی بنیاد پر اس کیس میں سزا سنائی گئی۔ وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شہزاد اکبر کی سربراہی میں ایسٹ ریکوری یونٹ نے 2020 میں ایک خط کے ذریعے کہا کہ یہ رقم حکومت پاکستان کو واپس مل چکی ہے۔ تاہم، یہ رقم بند لفافے کے ذریعے دوبارہ اسی شخص کو واپس کر دی گئی جس سے ضبط کی گئی تھی۔ ...
واشنگٹن: امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک کی بندش کی منظوری دیتے ہوئے اس کی چینی مالک کمپنی بائٹ ڈانس کو 19 جنوری 2025 تک ایپ فروخت کرنے کا حکم دیا ہے۔ اگر کمپنی اس ڈیڈ لائن تک ایپ فروخت کرنے میں ناکام رہی تو ٹک ٹاک کو امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق، 19 جنوری 2025 کے بعد ٹک ٹاک کو امریکی ایپ اسٹورز سے ہٹا دیا جائے گا، جس کے بعد نئی ڈاؤن لوڈز اور اپ ڈیٹس ممکن نہیں ہوں گی۔ موجودہ صارفین ایپ استعمال تو کر سکیں گے، لیکن اپ ڈیٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے ایپ کی...
ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے آئندہ لائحہ عمل بتا دیا اور حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بھی وضاحت کردی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہیں ہوتی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز بیرسٹر گوہر نے کہا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی...
امریکہ کا کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ملک فہرست سے خارج کرنے کا اعلان, کیوبا میں قیدیوں کی رہائی کا آغاز
ویب ڈیسک — کیوبا نے بدھ کے روز ویٹی کن سے مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر کچھ قیدیوں کو رہا کرنا شروع کر دیا ہے ۔ اس نے یہ اقدام اس کے ایک روز بعد شروع کیا ہے جب بائیڈن انتظامیہ نے کیو با کو دہشت گردی کے ایک سر پرست ملک کے طور پر نامزدگی کو ختم کرنے سے متعلق صدر کے ارادے کا اعلان کیا ۔ جزیرے میں قیدیوں کے مقدمات پر نظر رکھنے والے کیوبا کے سول گروپس کے مطابق دن کے دوران ایک درجن سے زیادہ ان لوگوں کو رہا کر دیا گیا جنہیں مختلف جرائم پر سزا دی گئی تھی اور جن میں سے کچھ کو اس کے بعد گرفتار کیا گیا...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان نے فلسطین کے حماس مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر کل جمعہ کے روز ملک بھر میں ’یومِ عزم و تشکر‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی آمد کے موقع پر ادارہ نورِحق میں غزہ کی تازہ ترین صورتحال،حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 15ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت و دہشت گردی کے باوجود اہل غزہ و فلسطین کی مزاحمت اور حماس کے مجاہدین کی تاریخی کامیابی پر جمعہ 17جنوری کو ملک گیر سطح پر ’یوم عزم تشکر‘منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر شکرانے کے نوافل ادا کیے جائیں گے۔ تمام ائمہ مساجد...
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)پولینڈ میںٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں...
بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان میں سیاسی خلا کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لبنانی صدر جوزف عون نے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جج نواف سلام کو وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ نواف سلام کی نامزدگی کے بعد 128 نشستوں والی پارلیمنٹ میں سے 84 اراکین نے ان کی حمایت کی، جبکہ 9 اراکین نے نگران وزیر اعظم نجیب میقاتی کے کابینہ بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔ 35 اراکین نے دونوں امیدواروں کی حمایت سے انکار کیا۔ نواف سلام اس وقت ہیگ میں عالمی عدالت انصاف کے سربراہ کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں اور وہ منگل کو لبنان واپس پہنچیں گے۔ لبنان میں گزشتہ دو سال سے...
ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دبنگ اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی...
پاکستان کے قومی خلائی ادارے اسپارکو نے اعلان کیا ہے کہ ملک کا پہلا دیسی الیکٹرو آپٹیکل (ای او-1) سیٹلائٹ 17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ کا مقصد قدرتی آفات کی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام کو بہتر بنانا ہے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ای او ون سیٹلائٹ کو چین کے جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے17 جنوری کو لانچ کیا جائے گا۔ یہ سٹیلائٹ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (اسپارکو) کے لیے ایک اہم کامیابی ہے اور یہ خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی قدرتی وسائل کی تلاش، قدرتی آفات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی...
اسلام آباد (خبر نگار + خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ دنیا میں 12 کروڑ جبکہ پاکستان میں سوا کروڑ لڑکیاںسکول نہیں جاتیں۔ اسرائیل نے غزہ میں پورا نظام تعلیم تباہ کر دیا۔ طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔ طالبان نے ایک دہائی سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے۔ اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں اکٹھا کیا۔ نبی کریم ؐ پر نازل ہونے والی پہلی وحی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ سیکھنا اسلام کی بنیاد ہے۔ فلسطین...
سربراہ مجلس وحدت المسلمین اور رکن پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکومت اور پی ٹی آئی کے جاری مذاکرات کی کامیابی کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رویہ ہی مذاکرات کی کامیابی کا تعین کرے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ حکومت نے مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کر کے مذاکرات میں ایک ہفتے کی تاخیر کی، جس کام میں ہفتے لگ رہے ہیں وہ ’گھنٹوں میں‘ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جانتا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات کیا ہیں؟ جبکہ حکومت صرف تحریری طور پر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے ‘پنجاب دھی رانی پروگرام’ کا افتتاح کیا، جس میں 51 اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں پانچ کرسچن دولہا دلہن بھی شامل تھے۔ مریم نواز نے ہر جوڑے کو ذاتی طور پر مبارکباد دی اور دلہنوں کے ساتھ محبت بھری دعائیں شیئر کیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحفے میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری اشیاء فراہم کیں۔ مزید برآں، ہر دلہن کو ‘دھی رانی سلامی کارڈ’ دیا گیا جس کے ذریعے وہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد حاصل کر سکیں گی۔ تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو پر تکلف کھانا پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
اویس کیانی : وزیراعظم پاکستان سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی ۔دونوں رہنماؤں نے کہا مسلم دنیا لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں ۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ کی وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر انکا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسلام آباد میں 11 سے 12 جنوری کو مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی میں مسلم ورلڈ لیگ کی حمایت کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے اس اشتراک کی پائیداری اور افادیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اس کانفرنس...