اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے، ملکی ترقی کیلئے معاشی و سیاسی استحکام ناگزیر ہے، آج پاکستان کے بارے میں پوری دنیا کی رائے مثبت ہے، دنیا پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی خواہاں ہے، پاکستان میں کامیابی کے ساتھ ایس سی او سمٹ کا انعقاد کیا گیا ،مختلف ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے کشکول توڑ دیا ہے اور ملک کو برابری کی بنیاد پر دنیا سے جوڑ دیا ہے، آج دنیا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے آ رہی ہے، ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اور قیادت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ اور سکالرشپس دیئے، کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کے مواقع دیئے، موجودہ حکومت نوجوانوں کو ہر سطح پر مواقع فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013ء میں یوتھ پروگرام کا آغاز کیا، مریم نواز اس کی پہلی چیئرپرسن بنیں، نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے جس سفر کا آغاز کیا گیا وہ خواب اب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل یوتھ کونسل کے ملک سے 100 ممبران اور دنیا بھر سے 13 رکن میرٹ پر منتخب کئے گئے، وزیراعظم شہباز شریف (کل ) منگل کو ان سے حلف لیں گے، یہ ملک کی ترقی و خوشحالی کا حلف ہو گا اور یہ نوجوان یوتھ ایڈوائزری کونسل میں شامل ہوں گے، یہ کونسل نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے پالیسی سازی اور فیصلہ سازی میں اپنا کردار ادا کرے گی، یہ ملک کے نوجوانوں کا ہراول دستہ ہیں، یہ نوجوانوں کیلئے تعلیم، فنی تعلیم، کھیل، ماحولیات اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں اقدامات کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پہلی نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پالیسی لا رہے ہیں جس سے یوتھ کے روزگار کے مسائل حل ہوں گے، نیشنل یوتھ پالیسی کا اجرا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کا اجلاس پاکستان میں ہو رہا ہے، پاکستان اس وزارتی کونسل کا چیئرمین ہے اور اس کا سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کیا گیا ہے، ازبکستان، آذربائیجان، ترکمانستان اور بحرین سمیت 12 ممالک کے وفود بھی اس میں شرکت کریں گے، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کے وفود ملک میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، وزارتی سمٹ میں مختلف شعبوں میں تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا، سازشیں کرنے والے ناکام ہو گئے، ترقیاتی عمل آگے بڑھنے سے منفی عناصر کو تکلیف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالرشپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی، نوجوانوں کو میرٹ پر مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس(کایا) کا وزارتی یوتھ سمٹ (آج) منگل سے شروع ہو گا۔

اس سمٹ میں دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس کا سیکرٹریٹ باقاعدہ کام کا آغاز کرے گا،یہ سیکرٹریٹ پاکستان میں قائم کیا گیا ہےاور پاکستان اس کا چیئرمین ہے۔اس موقع پر سپارک میگزین کا بھی اجرا کیا جائے گا ۔ کایا یوتھ سمٹ 2025 خطے بھر سے نوجوان رہنماؤں، پالیسی سازوں اور دیگر شراکت داروں کو جمع کرے گا تاکہ عالمی چیلنجز جیسے ماحولیاتی مسائل ، ڈیجیٹل تبدیلی اور سماجی و اقتصادی شمولیت کے لئے جدت پسندانہ حل تلاش کیے جا سکیں۔ یہ سمٹ نوجوانوں کو ایک پائیدار اور خوشحال مستقبل کے لئے بااختیار بنانے کے مشترکہ عزم کو مزید آگے بڑھائے گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ بااختیار بنانے نوجوانوں کو نوجوانوں کی پاکستان میں کیا جائے گا ترقی کی رہے ہیں کیا گیا کی ترقی

پڑھیں:

عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع

سعید احمد سعید:عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا معاملہ، پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔
عازمین کی امیگریشن کیلئے 6کاونٹر بنائے جائیں گے، کاونٹرپر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا
35سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچے گا،ذرائع
عازمین کیلئے23اور24 برج مختص کئے گئے ہیں
عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ذرائع
رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے
حج آپریشن 28اور29اپریل سے شروع ہوجائے گا،ذرائع
ایئرپورٹ پر25تاریخ تک تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں گے، ایئرپورٹ انتظامیہ
عازمین ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں،ایئرپورٹ انتظامیہ

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اقوام عالم کے درمیان تعاون، باہمی احترام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: یوسف رضا گیلانی
  • وزیر خزانہ کی فِچ ریٹنگز کی ٹیم سے ملاقات، اصلاحاتی ایجنڈے اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
  • ایم ڈبلیو ایم وفد کی خالد خورشید سے ملاقات، اہم علاقائی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • ایران جوہری مذاکرات: پوٹن اور عمان کے سلطان میں تبادلہ خیال
  • دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں، اردگان: دہشت گردی کیخلاف تعاون پر شکریہ، شہباز شریف
  • میٹا کا انسٹاگرام صارفین کی عمر کی تصدیق کیلئے اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا اعلان
  • وزیر اعظم شہباز شریف دو روزے دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع