2025-12-01@20:36:10 GMT
تلاش کی گنتی: 333

«عالمی امن اور سلامتی کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023ء کے دوران سرکاری اداروں کا ریونیو 5.2 فیصد اضافے سے 13 ہزار 524 ارب ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر منافع میں 14.61 فیصد اضافہ ہوا...
    ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہےکہ بھارتی حکومت کی طرف سے خصوصی حیثیت کی منسوخی اور لیفٹننٹ گورنر کو براہ راست اختیارات دینے سے کشمیریوں کی زندگی اور معیشت تباہ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی طرف سے علاقے میں نافذ کئے گئے نئے فوجداری قوانین اور دیگر کالے قوانین پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے میں آزادی صحافت اور سیاسی سرگرمیوں پر پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ...
    اسلام آباد(صباح نیوز+آن لائن)ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث پاکستانیوں کی فہرست تیارکرلی گئی ،حساس اداروں کی فہرست میں 160 فعال انسانی اسمگلرز کے نام اور پتے شامل ہیں، رپورٹ کے مطابق فعال انسانی اسمگلرز میں سے 39کا تعلق پنجاب، 34 کا تعلق سندھ ہے، خیبرپختونخوا میں 50،بلوچستان 31 اور اسلام آباد میں 6 اسمگلرز متحرک ہیں،15 اسمگلروں کے نام...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہیں۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔ ملاقات  کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاءاللہ لانگو، انجنئیر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رائوف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے...
    شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
    اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ایک عوامی اجلاس منعقد کیا۔ منگل کے روز رواں ماہ سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے والے ملک  چین کے نمائندے نے کہا کہ سلامتی کونسل کو انسداد دہشت گردی کو اپنے ایجنڈے میں سرفہرست رکھنا چاہیے اور دہشت گردی کے لیے ‘زیرو ٹالرنس’ پر عمل کرتے ہوئے  ‘دوہرے معیار’ اور منتخب انسداد دہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہیے  ۔ چین ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ عالمی برادری کو درپیش دہشت گردی کا خطرہ بدستور...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 فروری ۔2025 )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے افغانستان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے داعش کے حوالے سے دنیا کو لاحق خطرات پر ہونے والے اجلاس میں کہا کہ اپنی سرزمین سے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے القاعدہ اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کے باوجود پاکستان کو ٹی ٹی پی‘داعش اور مجید بریگیڈ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خطرے کا سامنا ہے جو سرحدوں پار محفوظ پناہ گاہوں سے فعال ہیں.(جاری ہے) منیر اکرم نے کہا کہ داعش کا خطرہ خطے سے آگے تک پھیل...
    پشاور (صباح نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی مسائل کے حل کے لیے اسلام آباد مارچ کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور آئین کے وفادار ہیں لیکن جبری فیصلے نہیں مانیں گے،حکومت، فوج کو وسائل پر قبضے کی اجازت نہیں، آئین کو بوجھ سمجھنے والی مقتدرہ کو بات پسند نہیں آتی تو غدار کہا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشتون فاٹا قومی مشاورتی جرگے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق جرگے میں قبائل اور جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا، شرکا نے کہا کہ امن کے قیام کیلیے بامقصد اور موثر مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔اعلامیے...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر سفارتی روایات کو پامال کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود سے جذبہ خیرسگالی کا پیغام دیے بغیر گزر گئے۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے 3 روزہ دورے کے لیے پیرس جاتے ہوئے ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود سے سفر کیا، تاہم انہوں نے پاکستانی حکومت یا پاکستانی عوام کے لیے کوئی پیغام خیرسگالی نہیں چھوڑا۔ یہ بھی پڑھیں:نریندر مودی کا ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کا استعمال، وجہ کیا بنی؟ نریندر مودی کا خصوصی طیارہ ’انڈیا ون‘ نئی دہلی سے روانہ ہوا اور لاہور کے قریب پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا، طیارے نے 34 ہزار فٹ کی اونچائی پر شیخوپورا، حافظ آباد ، چکوال  اور کوہاٹ کا سفر کیا۔...
    فرانس کا دورہ ،مودی اخلاقیات بھول گئے، پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سفارتی اخلاقیات بھی بھول گئے۔ انہوں نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی، مگر کوئی خیر سگالی کا پیغام نہیں دیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس جاتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی۔ بھارتی وزیر اعظم کے جہاز نے دہلی سے پیرس جاتے ہوئے فضائی حدود کا استعمال کیا۔ انٹرنیشنل ایوی ایشن قوانین کے تحت کوئی بھی ملک فضائی حدود استعمال کر سکتا ہے۔ اس سفر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا جہاز لاہور کی فضائی حدود سے بھی گزرا۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )پاکستان کو تحفظ پسند تجارتی طریقوں پر ملک کے دیرینہ انحصار کو ختم کرنے اور برآمدات پر مبنی نمو کو فروغ دینے کی طرف اپنی اقتصادی رفتار کو تبدیل کرنے کے لیے فوری پالیسی اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل حسین نے تجارتی لبرلائزیشن اور معاشی انضمام کے حوالے سے پاکستان اور عالمی سطح پر مسابقتی معیشتوں کے درمیان اہم فرق کو اجاگر کیا.(جاری ہے) انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جب کہ دیگر ممالک نے تجارتی رکاوٹوں کو فعال طور پر کم کیا ہے اور خود کو عالمی ویلیو چینز میں...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مخصوص شعبوں کے کارکنوں کی ڈیمانڈ بڑھنے پر پاکستانیوں کو خلیجی ملک میں ملازمت کے حصول کے لیے قیمتی مشورہ دے دیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنے لوگوں کو تربیت دیں تو وہ 20 ہزار درہم اور اس سے زیادہ تنخواہ کے ساتھ اعلیٰ تنخواہ والی نوکریاں حاصل کر سکتے ہیں کیوں کہ ملک تیزی سے اعلیٰ درجے کی ہنرمند مارکیٹ کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی غیر ہنر مند کارکنوں کو ملازمتیں ملنے کے دن تقریباً ختم ہو چکے ہیں، اب ہمیں اکاؤنٹنٹس، آئی...
    اسلام آباد‘ بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) چین کے دورہ پر صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز چینی ہم منصب سے ملاقات کی جس میں فریقین نے باہمی اور وفود کی سطح پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں کہا ہے کہ  پڑوسی سے زیادہ ہمارے قریب کوئی اور ہے غلط ہوگا کیونکہ چین اور ہماری سرحدیں آپس میں ملتی ہیں۔ صدر شی جن پنگ اور صدرآصف زرداری کی بیجنگ میں گریٹ ہال آف چائنہ میں ملاقات ہوئی جس میں چینیوں کی پاکستان میں سکیورٹی اور سی پیک منصوبوں میں تیزی پر بات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی، بین الاقوامی امور اور...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔(جاری ہے) البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔ آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔"ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے...
    نارتھ کراچی سے 7 سال کے صارم کی لاش ملنے کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست ہیں۔ مدرسے کا مولوی، پلمبر، تین چوکیدار اور دو رہائشی شامل ہیں۔ نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہوئے 7 سالہ بچے کی لاش مل گئیکراچی کے علاقے نارتھ کراچی سے 11 روز قبل لاپتہ ہونے والے 7 سال کے بچے صارم کی لاش مل گئی۔ تفتیشی حکام کے مطابق تمام افراد کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔صارم7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔
    اسلام ٹائمز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں تکفیریت اور انتہاء پسندی حکمران لائے ہیں اور یہ سب بیرونی ایجنڈے کے تحت ہوتا رہا ہے، ہم یہاں ضلع کرم پاراچنار میں امن و امان کے حوالے سے بیٹھے ہیں، میرا سوال ہے کہ پاراچنار معاہدے کے اٹھائیس دن بعد بھی راستہ نہ کھلنا سوالیہ نشان ہے، معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیئے تھا، وزیراعلیٰ بتائیں کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کیا مشکلات ہیں اور اس میں کون رکاوٹ ہے۔؟ رپورٹ: سید عدیل زیدی کرم میں امن و امان کی صورتحال اب تک بہتر نہیں ہوسکی، پاراچنار کی لاکھوں کی آبادی بدستور محصور...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے نئے سال کے آغاز پر چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیا سال بھی چین کے لئے مزید تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا اور چین پائیدار ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت، عزم...
    نتھیاگلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جنوری2025ء) ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن میں برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، نتھیاگلی، ٹھنڈیانی سمیت گلیات کے مختلف علاقوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی، خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی علاقوں میں بھی برفباری نے موسم مزید سرد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے مشہور سیاحتی ریجن گلیات اور خیبرپختونخواہ کے دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نتھیاگلی، ٹھنڈیانی اور گلیات کے دیگر علاقوں میں برفباری کی وجہ سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔ جبکہ اپر چترال اور ملحقہ علاقوں میں بھی گزشتہ شب سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ریسکیو1122 کی...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کے سفر میں پاکستان اور چین اہم شراکت دار ہیں، چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں۔ چین کے سال نو کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مری کے جنگلات میں آگ لگ گئی  انہوں نے کہا کہ پچھلی 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی...
    مدینہ منورہ !!(نمائندہ نوائے وقت) مسجد نبوی میں 27 رجب   شب معراج کے موقع پر  مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب  زیب النساء  اور جاوید اقبال بٹ کی فیملی اور پاکستانی سمیت  کیمونٹی  نے اس مبارک رات کو عبادت اور دعاوں میں گزاری  اور ملک و قوم کی سلامتی اور استحکام پاکستان  کے لئے  بھی  دعائیں  کیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت اور قائدمحترم میاں نواز کی قیادت میں وزیر اعظم شہباز شریف ،نائب وزیر اعظم  محمد اسحاق ڈار،  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کی قیادت میں  ملک کی منزل اور سمت کا تعین ھو چکا ھے اور ترقیاتی کاموں کہ ساتھ تعلیم صحت  روزگار، زراعت   معاشی منصوبے کامیابی سے جاری ہیں۔    اللہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جنوری 2025ء) سیاسی امور پر اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ اور عرب لیگ مشرق وسطیٰ اور اس سے پرے امن و سلامتی کو لاحق مسائل پر قابو پانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔قیام امن اور سیاسی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل خالد خیری نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعات کا شکار مشرق وسطیٰ کے استحکام کو فروغ دینے میں عرب لیگ کا بہت اہم کردار ہے جبکہ خطے کو غزہ میں نازک جنگ بندی سے لے کر شام، یمن، سوڈان اور لیبیا کے بحرانوں تک بہت سے...
    المیادین نے خبر دی کہ قابض فوج نے کچھ گھنٹے پہلے الطیبه کے علاقے میں ایک محلے کو بمباری کرکے تباہ کیا اور اس علاقے میں لبنانی شہریوں کے گھروں کو آگ لگانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ کے نمائندے نے لبنان کے پارلیمنٹ میں کہا کہ اسرائیل کا جنوبی علاقوں میں مزاحمت کی بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ غلط ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، لبنان کی وفاداری کے مزاحمت کے گروپ کے رکن علی فیاض نے کہا کہ جو کچھ سرحدی علاقے میں ہو رہا ہے، وہ قابض افواج کا اس علاقے کو زمین سوختہ بنانے پر اصرار ہے۔ فیاض نے المیادین کو بتایا کہ اسرائیل کا دعویٰ کہ وہ مزاحمت کی بنیادی...
    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب اس بات کا جائزہ یہ آگ قدرتی طور پر نہیں لگی بلکہ اس میں انسانی ہاتھ کارفرما ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے امریکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔ گرفتار افراد نے آگ کیوں لگائی، عجیب وجوہات؟ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق...
    حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ تاحال نہیں ہوسکا ہے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ کمیٹی کے اراکین نے تحریک انصاف کے مطالبات پر تفصیلی غور کیا ہے اور قانونی مشاورت بھی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ذیلی کمیٹی کا اجلاس کل اور جمعہ کو دوبارہ ہوگا، جبکہ 28 جنوری کو پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ چوتھا مشترکہ اجلاس منعقد ہوگا۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ 28 تاریخ کو تحریک انصاف کو ان کے مطالبات کا تحریری جواب پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوڈیشل کمیشن بننے یا نہ بننے...
    امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی اورجماعت اسلامی سندھ کے رہنما محمد حسین محنتی فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم کو پانی کانفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
    حریت رہنمائوں نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں دوران حراست گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات کی تحقیقات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں 1992ء میں بھارتی فوج کی حراست کے دوران لاپتہ ہونے والے کشمیری شہری سراج الدین فاروقی کے اہل خانہ نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے۔ ذراِئع کے مطابق سرینگر کے علاقے نوہٹہ کے رہائشی سراج الدین فاروقی کو بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22جنوری 1992ء کو کریک ڈائون آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔ فاروقی کو دراصل صفاکدل سرینگر میں اس کی سسرال سے حراست میں...
    واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں صرف دو جنس مرد اور عورت ہیں اس کے علاوہ تیسری کسی جنس کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ حلف برداری کے بعد اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صرف دو جنس کو مانا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ امریکا میں پالیسی کے مطابق پہلی جنس مرد اور دوسری عورت ہے اس کے علاوہ تیسری کوئی جنس نہیں ہے۔ دوسری جانب خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنوع، مساوات اور شمولیت کے پروگراموں میں کمی کریں...
    ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ویبنار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقے میں جبر و استبداد...
    — فائل فوٹو حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے۔ رانا ثناء نے پی ٹی آئی سے سیاسی قیدیوں کی فہرست مانگ لیجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیایسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضہ ہوتے ہیں۔ دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہو گا۔اجلاس دن ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔جس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔ذرائع پی ٹی آئی کمیٹی کے مطابق اجلاس کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے لی ہیں، ان ہدایات کی روشنی میں اپنے مطالبات کو تحریری شکل دے دی ہے۔ دوسری جانب ذرائع حکومتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔اس سے قبل ن لیگ کے رانا ثناء اللہ نے آج ہونے والے...