ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے بعد آسٹریلیا کی شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2025ء)آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم انتھونی البانی نے کہا ہے کہ حکومت نے شرقِ اوسط میں دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی پر قبضے کے منصوبے کا جو حیران کن اعلان کیا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کے بعد انتھونی البانی کا یہ بیان سامنے آیا ۔
(جاری ہے)
البانی نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایاکہآسٹریلیا کی پوزیشن وہی ہے جو آج صبح تھی اور جو گذشتہ سال تھی۔
آسٹریلوی حکومت دو طرفہ بنیادوں پر دو ریاستی حل کی حمایت کرتی ہے۔"ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ کانفرنس کے دوران ایک منصوبے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت وہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ہمسایہ ممالک میں آباد کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہامریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا اور ہم اس کے ساتھ بھی کام کریں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
فائل فوٹوادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ایک ہفتے میں سرگودھا میں چینی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کراچی اور حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔
دستاویز کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 210 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ کراچی اور سرگودھا میں چینی 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی چینی کی زیادہ سے زیادہ فی کلو قیمت 200 روپے تک ہے، حیدرآباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے سے بڑھ کر 195 روپے ہوگئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں 12 پیسے کی معمولی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ ہفتے تک ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 81 پیسے تھی، جبکہ ایک سال قبل یہی قیمت 132 روپے 47 پیسے فی کلو تھی۔