WE News:
2025-08-02@06:45:36 GMT

لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟

امریکا کے شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اب اس بات کا جائزہ یہ آگ قدرتی طور پر نہیں لگی بلکہ اس میں انسانی ہاتھ کارفرما ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے کچھ گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: امریکی فائربریگیڈ حکام لاس اینجلس آگ پر بے بسی کی تصویر بن گئے

امریکی میڈیا کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آتش زنی کے الزام میں کم از کم 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں درختوں، جھاڑیوں، پتوں اور کچرے کو آگ لگائی۔

گرفتار افراد نے آگ کیوں لگائی، عجیب وجوہات؟

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق 14 جنوری کی شام ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جس نے مبینہ طور پر کچرے کے ڈھیروں کو آگ لگائی تھی۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے مطابق خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ آگ لگانے اور تباہی پھیلانے سے لطف اندوز ہوتی ہے۔

مزید پڑھیے: لاس اینجلس آتشزدگی: فائر فائٹرز کی طلب اور معاوضوں میں ہوشربا اضافہ

ایک اور شخص کو درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا جس نے پولیس کو اپنی حرکت کی وجہ بتاتے ہوئے بتایا کہ اس کو جلتے ہوئے پتوں کی خوشبو بیحد پسند ہے۔

ایک اور مشتبہ شخص کو شمالی ہالی وڈ میں گرفتار کیا گیا جس پر باربی کیو لائٹر کا استعمال کرتے ہوئے آگ لگانے کا الزام ہے۔

آتشزدگی کے 95 فیصد انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے 95 فیصد واقعات انسانی سرگرمیوں کا نتیجہ ہوتے ہیں خواہ وہ آتش زنی ہو، گرے ہوئے بجلی کے تار ہوں یا غیر محتاط آتشبازی۔

یہ واقعات بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنتے ہیں۔ سنہ 2020 میں آتش زنی کے نتیجے میں 44 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر خاک ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: لاس اینجلس کی آگ بھڑکی کیسے؟

گزشتہ سال کیلیفورنیا میں آتش زنی کے الزام میں مجموعی طور پر 109 گرفتاریاں کی گئی تھیں۔

دریں اثنا لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اس آگ سے 40 ہزار ایکڑ رقبہ جل کر خاک ہوچکا ہے اور اس دوران اب تک 27 افراد کے  مارے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا کیلیفورنیا لاس اینجلس آگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کیلیفورنیا لاس اینجلس ا گ لاس اینجلس ا گرفتار کیا

پڑھیں:

لاہور؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت

لاہور:

شوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق  چوہنگ اجتماعی زیادتی کے واقعے  میں مفرور  2ملزمان کی شناخت بھی ہوگئی ہے۔  حکام نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت عمران اور زاہد کے نام سے ہوئی ہے، جو وقوعہ کے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک

واضح رہے کہ گرفتار ملزم ارسلان کی نشاندہی پر واقعے میں ملوث  ملزمان کی گرفتاری کے لیے نشتر کالونی کے علاقے میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چھاپا مارا تھا، جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزم مارے گئے۔ اسی دوران کانسٹیبل نثار زخمی جب کہ 2 اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس پر گولیاں لگیں۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے چھاپے جاری ہیں، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • بنوں، پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک
  • کراچی: ملزم کے والد پولیس اہلکار کے قتل کا الزام مقتول سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر عائد تھا
  • لاہور؛ شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت
  • اسلام آباد کے بعدایک اوربڑے شہر سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد
  • کوئٹہ میں باپ پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
  • ایف آئی اے نے 1368 انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
  • ایف آئی اے نے 1368 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
  • لیجنڈز لیگ، پاک بھارت سیمی فائنل سے قبل اہم اسپانسر پیچھے ہٹ گئے
  • اولمپکس 2028: کرکٹ کے کوالیفائنگ فارمولے پر اتفاق، پاکستان کے لیے بُری خبر