Islam Times:
2025-04-25@10:24:54 GMT

کرم کی صورتحال پر کے پی ہاوس میں مشاورتی اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کرم کی صورتحال پر کے پی ہاوس میں مشاورتی اجلاس

اسلام ٹائمز: وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں تکفیریت اور انتہاء پسندی حکمران لائے ہیں اور یہ سب بیرونی ایجنڈے کے تحت ہوتا رہا ہے، ہم یہاں ضلع کرم پاراچنار میں امن و امان کے حوالے سے بیٹھے ہیں، میرا سوال ہے کہ پاراچنار معاہدے کے اٹھائیس دن بعد بھی راستہ نہ کھلنا سوالیہ نشان ہے، معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیئے تھا، وزیراعلیٰ بتائیں کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کیا مشکلات ہیں اور اس میں کون رکاوٹ ہے۔؟ رپورٹ: سید عدیل زیدی

کرم میں امن و امان کی صورتحال اب تک بہتر نہیں ہوسکی، پاراچنار کی لاکھوں کی آبادی بدستور محصور ہے اور راستے بحال نہیں ہوسکے، ضروریات زندگی پر مشتمل سامان کے قافلے پہنچنے کے باوجود اب بھی کمی ہے۔ اس صورتحال میں جہاں جرگوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں صوبائی حکومت کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور مذہبی شخصیات کیساتھ ایک مشاورتی نشست کا اہتمام کیا گیا، کے پی کے ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے اس اہم اجلاس میں پاکستان بھر کی اہم مذہبی جماعتوں اور ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ جن میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ شبیر حسن میثمی اور علامہ عارف حسین واحدی شریک ہوئے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزاہ حامد رضا، اسد قیصر، ابتسام الہیٰ ظہیر، ترجمان کے پی حکومت بیرسٹر محمد علی سیف، محمد علی درانی، پیر ہارون گیلانی، مولانا فضل الرحمان خلیل، عبدالغفار روکھڑی سمیت جی ڈی اے کے رہنماوں نے اجلاس میں شرکت کی۔
مشاورتی اجلاس میں ضلع کرم میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کے لئے تجاویز اور اہم فیصلے کئے گئے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم علاقے میں امن و امان اور معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، قومی امن جرگے کی طرف سے کئے گئے فیصلوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا اور امن کی راہ میں حائل کسی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف قوم متحد ہے، شرپسند عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بہت جلد اس طرح کی کانفرنس پشاور میں بھی منعقد کی جائے گی، کیونکہ ملک میں یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس ملک میں تکفیریت اور انتہاء پسندی حکمران لائے ہیں اور یہ سب بیرونی ایجنڈے کے تحت ہوتا رہا ہے، ہم یہاں ضلع کرم پاراچنار میں امن و امان کے حوالے سے بیٹھے ہیں، میرا سوال ہے کہ پاراچنار معاہدے کے اٹھائیس دن بعد بھی راستہ نہ کھلنا سوالیہ نشان ہے، معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیئے تھا، وزیراعلیٰ بتائیں کہ معاہدے پر عملدرآمد میں کیا مشکلات ہیں اور اس میں کون رکاوٹ ہے۔؟ پاراچنار میں راستے کھلوانے کے لئے احتجاج کرنے پر ہمارے تحصیل میئر مولانا مزمل حسین فصیح کو گرفتار کیا گیا ہے، مطالبہ کرتے ہیں انہیں فی الفور رہا کیا جائے، مجلس وحدت مسلمین ملکی سالمیت اور ضلع کرم پاراچنار کے پائیدار امن کے لیے مقامی علماء کرام، مشران و عمائدین کے تمام تر متفقہ اقدامات کی حمایت کرتی ہے اور مرکزی شاہراہ کی مستقل بنیادوں پر محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے پر زور دیتی ہے، جو کہ بنیادی مسئلہ ہے، جس سے مشکلات میں گھرے لوگوں کو اشیائے خوردونوش باہم پہنچ سکیں۔

علاوہ ازیں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے راستے فوری طور پر کھولنے کی ضرورت ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ راستوں کو محفوظ بنایا جائے اور عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ مشاورتی اجلاس میں شیعہ رہنماوں نے تجاویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریت اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں کانفرنسز ہونی چاہیئے، تمام علماء کرام کا مشترکہ فتویٰ آنا چاہیئے کہ تکفریت حرام ہے، تکفریت کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے اور ایک دوسرے کے مسالک کے خلاف فتویٰ بازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیئے، مسالک کے درمیان ہم آہنگی کیلئے نصاب تعلیم کو بھی درست کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں میں یکجہتی اور باہمی محبت کا پیغام پہنچا سکیں، جس سے نسل نو میں تمام مسالک ومذاہب بارے آگاہی اور تحمل وبرداشت پر مبنی سوچ پروان چڑھ سکے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنماوں نے پاراچنار کے لیے ادویات، ایئر ایمبولینس و دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں تعاون کا یقین دلایا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: معاہدے پر عملدرا مد اجلاس میں کے مرکزی ضرورت ہے ہیں اور کے خلاف

پڑھیں:

پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں،جے یو آئی

مجلسِ عمومی میںپی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
مرکزی مجلس عمومی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اقدامات سے خطہ غیر مستحکم ہو چکا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے: رضا ربانی
  • پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کرنے کا فیصلہ
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر عالمی فورمز سے رجوع کا فیصلہ 
  • بلوچستان میں مستحقین کو زکوٰۃ کی بروقت اور شفاف فراہمی کے لیے اصلاحات
  • کیا بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم کر سکتا ہے؟
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام سیمینار
  • پاراچنار، مجلس علمائے اہلبیتؑ کے زیراہتمام امن سیمینار کا انعقاد
  • پاراچنار کی طویل مشکلات کے ردعمل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کا اہم اعلان
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں،جے یو آئی