جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13فروری 2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کیلئے۔ بار ایسوسی ایشنز اور وکلا کے ساتھ ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے سربراہ جے یوآئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں راؤف عطاء نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطائاللہ لانگو، انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قانون کی بالادستی کیلئے جے یوآئی بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء کے ساتھ ہے۔(جاری ہے)
ہم وکلاء کے شانہ بشانہ ہر وقت کھڑے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سے ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب آئی ایم ایف کا مشن بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے کل ملاقات کریگا۔
بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد اب سپریم کورٹ بار ایسوسی سے بھی ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔آئی ایم ایف مشن نے اس سلسلے میں بذریعہ ای میل سپریم کورٹ سے رابطہ کیا او یہ ملاقات کل دوپہر 3 بجے ہوگی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل آئی ایم ایف کے 6رکنی وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی تھی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے وفد کو ملاقات کے دوران بتا دیا تھا کہ عدلیہ کی آزادی کا حلف اٹھا رکھا تھا اور یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ آپ کو ساری تفصیلات بتائی جائیں۔آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات کرنے پر اپنے ردعمل میں گزشتہ روزجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات منفرد واقعہ تھا۔ اس ملاقات سے ظاہر ہوتا تھا کہ معیشت کا عدل و انصاف سے براہ راست تعلق تھا، یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کو ہمارے نظام انصاف پر تحفظات تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں منفرد واقعہ تھا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) ہماری عدلیہ سے ملنا چاہتا تھا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن مولانا فضل الرحمان آئی ایم ایف سے ملاقات چیف جسٹس تھا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔ ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔