2025-12-04@16:34:28 GMT
تلاش کی گنتی: 314
«کا ایک بڑا»:
(نئی خبر)
بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت...
شہر قائد کو اتوارکے روزبجلی کے بڑے بریک ڈائون کا سامنا کرناپڑا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپ کرنے سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جن میں کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن شامل ہیں۔ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، ایئر پورٹ گرڈ کے 33 اور گارڈن گرڈ کے 40فیڈرز ٹرپ کر گئے، نارتھ کراچی گرڈ کے 33، جیکب لائن کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28فیڈر ٹرپ کر گئے۔ اورنگی گرڈ کے 38، محمود آباد گرڈ کے 16، کورنگی ایسٹ...
کراچی(جسارت نیوز)شہر قائد کو اتوارکے روزبجلی کے بڑے بریک ڈائون کا سامنا کرناپڑا، کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ ہوگئی، جس سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے۔ ٹرپنگ کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے، جن میں کورنگی، لیاری، کھارادر، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، سائٹ ایریا، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد اور جیکب لائن شامل ہیں۔ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے بلدیہ گرڈ کے 49 فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں، ایئر پورٹ گرڈ کے 33 اور گارڈن گرڈ کے 40 فیڈرز ٹرپ کر گئے، نارتھ کراچی گرڈ کے 33، جیکب لائن کے 47، جیل روڈ گرڈ کے 28 فیڈر ٹرپ کر گئے۔اورنگی گرڈ کے 38، محمود آباد...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کیلیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔حکام نے بتایا کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی ہے۔ نادرا بائیک سروس کے...
نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کے لیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے، جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے ۔ نادرا کی یہ نئی سہولت پیر کے روز سے شروع ہوگی، جس کے ذریعے شہری قومی شناختی کارڈز کے اجرا و تجدید سمیت دیگر امور سے مستفید ہوسکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 3 بائیکرز جب کہ حیدرآباد اور میرپورخاص میں ابتدائی طور پر ایک،ایک بائیک کے ذریعے سروس شروع کی جارہی...
اسلام آباد: پاکستان کے خلائی ادارے سپارکو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلا مقامی طور پر تیار کردہ سیٹلائٹ چین کے تعاون سے خلاء میں بھیج دیا۔ یہ سیٹلائٹ چین کے جیچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کامیابی کے ساتھ روانہ کیا گیا۔ پاک فوج نے اس کامیابی کو پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ لانچ پاکستان کی خود انحصاری کی جانب ایک نیا باب کھولتا ہے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس تاریخی موقع پر سپارکو اور اس کی ٹیم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ پاکستان کی...
اسلام آباد:متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے2 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس کو مزید ایک سال کے لیے رول اوور کر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے حکام کے مطابق یو اے ای نے ایک ارب ڈالر کے 2 ڈیپازٹس، جو جنوری 2025 میں واجب الادا تھے، کو رول اوور کرنے کی تصدیق کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ کابینہ اجلاس میں قوم کو اس فیصلے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کی ملاقات کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رحیم یار خان میں ہونے والی ملاقات کے دوران النہیان نے نہ صرف قرض کی مدت میں توسیع کی یقین دہانی...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر قانون کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعطاتارڑ نے کہا کہ وکیل صفائی بے گناہی کے ثبوت نہیں پیش کرسکے اور نہ کرپشن کا خاطر خواہ جواب دیا گیا، چند دنوں سے گِھناؤنے جرم کو مذہب کارڈ کے پیچھے چھپانے کی کوشش کی گئی، کیس کو سیاسی بنیادوں اور میڈیا پر لڑا گیا، پی ٹی آئی ہر جگہ مذہب کارڈ اور ریاست مدینہ کا نام استعمال کرتی ہے، ان سب چیزوں کو ایک...
ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار صدارت کا حلف اٹھانے سے پہلے ہی دنیا بھر میں اک طوفان سا اٹھا دیا ہے اک طرف اپنے ہمسائے کینیڈا کو اپنی اکیاون ویں ریا ست بنانے کا بیان دے رہے ہیں دوسری طرف میکسیکو کو دھماکا رہے ہیں، اک جانب اپنے ناٹو اتحادی کو چھوڑ نے کے بیانات دے رہی ہیں دوسری جانب گرین لینڈ کو ہتھیانے کا اعلان کررہے ہیں۔ آگے بڑھ کر پاناما کو بھی دھمکانے کے ساتھ غزہ کے مجاہدین کو بھی دھمکانے سے بعض نہیں آرہے ہیں۔ بیان کیا جاتا ہے کہ ایک مغرور بادشاہ نیک صفت افراد کو حقارت کی نظر سے دیکھتا تھا۔ ایک عالم نے قرائن سے یہ بات جان لی اور وقت کے بادشاہ کو...
لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز صائم ایوب نے ایک ہی کھلاڑی پر انحصار کرنے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ لندن میں انجری سے نبرآزما صائم ایوب نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پوری ٹیم مجھ پر انحصار کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک کھلاڑی کی وجہ سے فتح حاصل ہو بلکہ میچ جیتنے کیلیے سارے کھلاڑیوں کا کردار ضروری ہوتا ہے۔ صائم نے کہا کہ میچ جیتنے کیلیے ہر کھلاڑی کو اپنا بہترین دینا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے والے صائم ایوب ان دنوں لندن میں...
کیلیفورنیا :میٹا نے 2025 کے آغاز میں واٹس ایپ میں ایک اہم اپڈیٹ کا عندیہ دیا ہے، جس کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کو ایپ کے مختلف حصوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں ایک نیا AI ٹیب شامل کیا گیا ہے، جہاں صارفین متعدد جدید AI ٹولز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ مشہور AI کریکٹرز: صارفین ان کریکٹرز کے ذریعے منفرد انداز میں بات چیت کر سکیں گے۔ AI اسٹیکرز اور تصاویر: AI کے ذریعے بنائے گئے اسٹیکرز اور تصاویر اب ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی، جس سے ان کا استعمال مزید آسان ہو جائے گا۔ میٹا AI سرچ انجن: AI ٹیب میں میٹا کا...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ’وی نیوز‘ کے رپورٹرعبدالوکیل نے کوئٹہ کی ایک باہمت سبزی فروش خاتون کی نیوز اسٹوری کی کوریج کی ، جو10 جنوری 2025 کو وی نیوز پرشائع ہوئی۔ اس نیوز سٹوری پر وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے ایکشن لیتے ہوئے سبزی فروش خاتون کی بھاری مالی معاونت کی اوران کے بیمارشوہر کوعلاج کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا۔ بعد ازاں گلشن بی بی نے وی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری آوازحکام بالا تک پہنچائی، جس پر وزیر اعلیٰ نے بروقت میری مدد کی اور میری مشکلات کا ازالہ ہو گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربہ ان کا وتیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) پورے بھارت اور دنیا کے دیگر حصوں سے عقیدت مند اس میلے میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے عقیدت مند مذہبی جلوسوں کے ساتھ ساتھ ہاتھیوں، گھوڑوں اور رتھوں پر سوار ہو کر آئیں گے اور مختلف رسومات انجام دیں گے۔ یہ مذہبی میلہ ہر بارہ سال بعد شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش کے پریاگ راج میں دریائے گنگا کے کنارے لگتا ہے۔اس سال کمبھ میلہ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہے گا۔ کمبھ کے تاریخی میلے میں مسلمانوں کی شرکت پر پابندی پریاگ راج، الہ آباد کا پرانا نام ہے، جسے ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کی قیادت والی...
