190 ملین پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ اسلام تائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، آج ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالتی کیسز میں تاخیری حربہ ان کا وتیرہ ہے جس میں عمران خان نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کے دوران ایسی پارٹی فریق سے اسٹے آرڈر لیتی ہے جس کو پتا ہو وہ قصور وار ہے۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں ایک بندے سے ڈاکہ زنی کرکے پیسے دوسرے بندے کو جمع کرائے گئے، کابینہ کے اندر بند لفافہ لے جانے کی کیا نوبت تھی؟ بند لفافے کو کابینہ میں لہرایا گیا اور اسے کابینہ سے منظور کرایا گیا۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ملک کی عوام کا پیسے کو ایک جرمانہ ادا کرنے کے لیے سریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، کیا پاکستان کے ہر شہری کو یہ سہولت میسر ہے؟ ایک شخص کو یہ سہولت اس لیے میسر تھی کہ کیونکہ عمران خان کی اہلیہ اور پورے گینگ نے زمینیں لی اور پانچ، پانچ کیرٹ کی انگوٹھیاں لی۔ عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاکستان کی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا کیس ہے، ایسی کرپشن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، معاف کیے جانے والے اربوں روپے سے عبدالقادر ٹرسٹ بنا، ایک پراپرٹی ٹائیکون سے سب چیزیں لی گئی اور پھر اس کے لیے صوبہ خیبرپختونخوا کے لیے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ میں کوئی پی ایچ ڈی اسکالرز پڑھ رہے ہیں، ایسے فراڈ ٹرسٹ میں کوئی کلاسسز نہیں ہورہی اور نہ ہی کوئی بچے پڑھ رہے ہیں، اس ٹرسٹ میں صرف نادار لوگوں کو تصویریں کھنچوانے کے لیے رکھا ہوا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ کے لیے
پڑھیں:
رواں سال کے پہلے 6 ماہ صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کو کیا تحائف ملی توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)کابینہ ڈویژن نے یکم جنوری 2025 سے لے کر30 جون 2025 تک کا توشہ خانہ ریکارڈ جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف وصول کرنے والوں میں صدر ، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب، نائب وزیراعظم، وزیر داخلہ، تینوں سروسز چیفس و دیگر شامل ہیں۔ تحائف میں ڈیکوریشن پیسز، گھڑیاں، الیکٹرک گاڑی، قالین ، جائے نماز ، ٹیبل کلاتھ اور کافی سیٹ سمیت دیگر اشیا شامل ہیں،جبکہ وصول کنندگان نے تمام تحائف توشہ خانہ میں جمع کروا دیے ہیں۔کابینہ ڈویژن وصول شدہ تحائف کا تخمینہ کروا رہا ہے۔ کیلنڈر سال 2025کی پہلی ششماہی مدت میں وزیراعظم شہباز شریف کو 2گھڑیاں، منبر رسول ﷺکا ماڈل، 2 کتابیں، 3 شیلڈ، ایک فریم والی تصویر، ایک پلیٹ، ایک لکڑی کا باکس، ہینڈ میڈ سلک کارپٹ، مراکو کا ماڈل، دو روایتی کپ، ایک ہاتھی کا ماڈل، ایک ڈیکوریشن پیس ، یاک واز اور ہینڈ بیگ سمیت کئی تحائف ملے۔(جاری ہے)
صدر مملکت آصف زرداری کو بھی تحائف ملے ہیں جن میں کارپیٹ، ایک کافی سیٹ، دو واز ، ٹیبل کلاتھ، بیڈ شیٹ، لیڈیز سوٹ، ونڈ ٹربائن کا ماڈل، پینٹنگ فریم ، پین کف لنک سیٹ، شیلڈ اور الیکٹرک وہیکل شامل ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ترکیہ کے صدر نے ٹی سیٹ کا تحفہ دیا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو کو ڈش آئٹم ملا، جبکہ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید ا شرف کو ٹی سیٹ کا تحفہ ملا۔