2025-11-27@02:57:55 GMT
تلاش کی گنتی: 334

«کرنے کے لیے تیار نہیں»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان کی شمسی توانائی کی تیزی نے مقامی مینوفیکچرنگ کو سپورٹ کرنے اور قومی گرڈ کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حکومتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے پاکستان میں سولرائزیشن کی تحریک امید افزا ہونے کے باوجودبیرونی حمایت پر اہم انحصار اور فعال حکومتی اقدامات کی کمی کی وجہ سے رکاوٹ ہے رینیوایبل فرسٹ کی رپورٹ دی گریٹ سولر رش ان پاکستان کے مطابق چینی ٹیکنالوجی پر یہ انحصار زمین کی تزئین کو پیچیدہ بناتا ہے چونکہ یورپی یونین اور امریکہ جیسے ممالک لوکلائزیشن پر زور دیتے ہیں، ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقیاتی معیشتوں میں قیمتوں میں اضافے کا خطرہ ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے شروع ہونے سے محض چند دن قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر آگئی، رائٹ آرم فاسٹ باؤلر فٹ ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق پیسر حارث رؤف فٹ ہیں اور 19 فروری کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ کے لیے دستیاب ہونگے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف اپنی انجری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ حارث حال ہی میں ختم ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے سینے کی نچلی طرف پٹھوں میں تناؤ کا شکار ہوئے تھے۔ خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حارث اب ٹھیک ہیں اور سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کے...
    سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی، ہدایت کار ایٹلی، جو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'جوان' کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اب سلمان خان کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ A6 پر کام کر رہے ہیں۔  یہ فلم 500 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک شاندار پیریڈ ڈرامہ ہوگی، جس میں ری انکارنیشن (دوبارہ جنم) کا دلچسپ عنصر شامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق، ایٹلی فلم کے لیے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہوا تو سلمان خان اور راجنی کانت کی جوڑی بھارتی سینما کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم کا حصہ بن سکتی ہے۔ A6 میں سلمان خان...
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے 'زیادہ سے زیادہ دباؤ' کے ساتھ قابل قبول نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمے کے لیے مذاکرات ضروری ہیں لیکن ٹرمپ کے دباؤ میں آکر بات چیت کرنا، مذاکرات نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہوگا۔ قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے بھی حکومت پر زور دیا تھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کیے جائیں کیوں کہ ایسا کرنا لاپرواہی ہوگا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہاکہ اس بار جب ہم عمران خان کی کال پر احتجاج کے لیے نکلیں گے تو گولیوں کی تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں کہاکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کو شرم آنی چاہیے جو یہ کہتا ہے کہ اب اگر کوئی احتجاج کرےگا تو 26 نومبر جیسا جواب دیا جائےگا۔ انہوں نے ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں چلائیں۔ جنید اکبر نے کہاکہ جو لوگ کہتے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان تھک گئے ان کو آج پیغام مل گیا، یہ لوگ ہماری خواتین کو نہیں توڑ سکے تو ہمارے کارکنوں کو کیا توڑیں گے۔ صدر پی ٹی آئی کے پی نے کہا...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف  کے صوابی جلسے کی تیاریاں  مکمل کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے انبارانٹرچینج کے مقام پر جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ جلسے میں شرکت کےلیے پنڈال سج گیا ہے جہاں کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ جلسے کے لیے بڑا اسٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے مشیر برائے صنعت عبدالکریم خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا۔ منتظمین کا دعویٰ ہے کہ جلسے کے لیے پنڈال میں 6ہزارکے قریب کرسیاں لگادی گئی ہیں۔ جلسے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور،بیرسٹر گوہر، اسدقیصر سمیت دیگر رہنما خطاب کریں گے۔  
    مقبوضہ بیت المقدس/واشنگٹن /اوٹاوا/غزہ /لندن(مانیٹرنگ ڈیسک +صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے اعلان کے بعد اسرائیل نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حکم اسرائیل کے وزیر دفاع نے دیا ہے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو تیار رہنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے رہائشیوں کو رضا کارانہ طور پر علاقہ چھوڑنے کے حوالے سے منصوبہ تیارےکرے۔وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم بھی کیا۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کا خیرمقدم کرتا ہوں، غزہ کے رہائشیوں کو بھی علاقہ چھوڑنے اور ہجرت کرنے کی آزادی دی...
    کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے ہیں، جس سے غزہ کی آبادی کا ایک بڑا حصہ دنیا بھر کے مختلف مقامات پر منتقل ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین پر قابض غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیل کاٹز نے اسرائیلی فوج کو ایک منصوبہ تیار کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے تحت غزہ کا کوئی بھی باشندہ کسی بھی ایسی جگہ ہجرت کر سکتا ہے جو اسے قبول کرنے پر رضامند ہو۔ کاٹز کے دفتر نے وزیر خارجہ کے حوالے سے کہا کہ وہ ٹرمپ کے جرات مندانہ منصوبے کی تعریف کر رہے...
    ---فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی پولیس کو وہ اسلحہ نہیں مل رہا جس سے وہ دہشت گردی کےخلاف لڑ سکیں۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست ہر میدان میں کریں گے مگر امن و امان پر وفاق اور صوبے کو ایک پیج پر آنا ہو گا، امن کے لیے ہم نے پہلے بھی جرگہ کیا، امن پر سیاست نہیں کی، میری بھی ترجیح امن ہے جس کے لیے ہر ایک کے پاس جانے کو تیار ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے کے پی حکومت کو ضم اضلاع کے ملنے والے فنڈز خرچ نہیں ہو رہے، وزیرِ اعلیٰ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے مختلف فصلوں کے لیے زیادہ پیداوار والے بیج تیار کرنے کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں کی مشاورت سے زرعی اصلاحات کا ایک سیٹ تیار کیا گیا ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے محکمہ زراعت سندھ کے حکام نے کہا کہ ایک حالیہ میٹنگ میں اصلاحات کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا گیاکیونکہ بیجوں کی نشوونما نے صوبے میں فصل کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوئی خاطر خواہ ترقی نہیں دکھائی.(جاری ہے) اجلاس کے دوران سیڈ کارپوریشن میں نئی اصلاحات کے نفاذ کے لیے مرحلہ وار منصوبہ پیش کیا گیا ڈائریکٹر زراعت ممتاز جمالی نے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ کابینہ کو پیش کیا...
    ---فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج جسٹس اعجازاسحاق خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث ان کی عدالت کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز معمول کے مطابق کیسز کی سماعت کر رہے ہیں جن میں ٹرانسفر ہو کر آنے والے 3 ججز نے بھی آج کیسز کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ کے سینئر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیسز سنے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری اسلام آباد ہائی کورٹ کا رواں ہفتے کا نیا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا، دیگر ہائی کورٹس سے ٹرانسفر ہونے والے تین نئے ججز بھی آج سے کیسز کی سماعت کے لیے دستیاب...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خبردار کیا ہے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے، ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیر داخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، بانی چیئرمین نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید...
    اسلام آباد ( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اپنے دلائل ختم کرلوںگا، آئین میں عدالتوں کا ذکر آرٹیکل 175 میں ہے، فوجی عدالتیں الگ قانون کے تحت بنتی ہیں جو تسلیم شدہ ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ آرٹیکل 175 کے تحت بننے والی عدالتوں کے اختیارات وسیع ہوتے ہیں، مخصوص قانون کے تحت بننے والی عدالت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے تحریک انصاف کو پارلیمانی کمیٹی بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کے لیے صدق دل سے تیار ہوں. میں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں، ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے.ہاؤس کمیٹی کے لیے تیار ہیں۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے تحریک انصاف کی پیشکش کو خوش دلی سے قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس پر ہم نے انہیں آگاہ کیا کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے صدق دل سے تیار ہوں چاہتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں ہماری کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم جواب لکھ کر دیں گے ہاﺅس کی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں.(جاری ہے) وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے لیے حکومت نے بڑی خوش دلی سے ان کی پیشکش کو قبول کیا، ایک کمیٹی قائم کی گئی اور پھر اسپیکر کے توسط سے مذاکرات شروع ہوگئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی کمیٹی کے مطالبے پر تحریک انصاف نے تحریری مطالبات پیش کیے جس...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور چاہتے ہیں کہ مذاکرات آگے بڑھیں۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاؤس کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہیں، ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہاؤس کمیٹی 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہم نے ان کی پیشکش قبول کی تھی، کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کے لیے بیٹھے، چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے۔ حکومت پارلیمانی کمیٹی بنانے کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے۔ آپ...
    ’ہمیں افسوس ہے کہ بھارت اپنا وعدہ پورا نہیں کرسکا، اس لیے ہم یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ اب ایڈن گارڈن میں نہیں ہوسکتا‘۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یہ اعلان کب اور کیوں کیا، اس کی تفصیل کچھ دیر بعد، مگر اس سے پہلے ہم آپ کو پڑوسی ملک بھارت کے پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور پھر یہ بتاتے ہیں ٹھیک 13 سال قبل بی سی سی آئی اپنے ملک بھارت کے لیے کتنی بڑی رسوائی کا سبب بنا تھا۔ تو بات یہ ہے کہ تقریباً 28 سال بعد پاکستان کو جب آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی ملی تو پاکستان نے بہترین انتظامات اور شاندار میزبانی کے لیے اپنے...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیسری مرتبہ صدر بننے کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، امریکی ایوان میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد کانگریس کے رکن اینڈی اوگلیس نے پیش کی۔ پیش کردہ ترمیم کے مطابق، کسی فرد کو زیادہ سے زیادہ 3 مدتوں کے لیے صدر کے عہدے پر فائز ہونے کی اجازت ہوگی۔ مذکورہ تجویز میں کچھ شرائط بھی شامل کی گئی ہیں جیسا کہ مسلسل 2 مرتبہ صدر بننے والے فرد کو تیسری مدت کے لیے عہدہ سنبھالنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح کسی عبوری یا قائم مقام صدر جو 2 سال سے زیادہ عرصے کے لیے عہدہ سنبھال چکا ہو اس کو...
    یہ خوفناک انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی حکمران بی جے پی پارٹی قانون کے سہارے مسلمانوں کی وقف جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ یہ جائیدادیں پورے بھارت میں ’’10 لاکھ ایکڑ‘‘رقبے پر پھیلی اور زرعی زمینوں، شہری عمارتوں، دکانوں، مساجد، مزاروں ، قبرستانوں وغیرہ پر مشتمل ہیں جن کی موجودہ مالیت ’’14 ارب ڈالر‘‘(3920 ارب روپے) ہے۔  اللہ تعالیٰ کی راہ میں وقف اِن کی آمدن مدارس اور دیگر فلاحی مسلم اداروں کو ملتی ہے، انہیں 1995وقف ایکٹ کے تحت کام کرتے 32 وقف بورڈ چلاتے ہیں۔ مودی سرکار کا دعویٰ ہے کہ یہ بورڈ کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں وہ ایکٹ میں 44 ترامیم کر کے بیشتر وقف جائیدادوں کا انتظام ریاستی حکومتوں کے حوالے کرنا چاہتی...
    صدر اساتذہ یونین وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت اور اساتذہ کے درمیان جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ صدر اساتذہ یونین وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتی۔ وزیر زادہ نے اعلان کیا ہے کہ کل سے پورے صوبے میں اسکول، کالجز اور اسپتالوں کی تالہ بندی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور پینشن کی بحالی کے لیے ہم ہر حد تک جائیں گے۔ اساتذہ نے خیبر روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا...
    پنجاب پولیس نے 2025ء میں ہونے والی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی سیکیورٹی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔  پولیس حکام کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں ہونے والے میچز کی سیکیورٹی کے لیے 12,564 افسران اور اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے دوران فضائی نگرانی بھی کی جائے گی، اور اس حوالے سے فوج اور رینجرز کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔ تمام کھلاڑیوں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے گا تاکہ ان کی سیکیورٹی کو مزید یقینی بنایا جا سکے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اس حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کی حتمی تفصیلات جلد ہی طے کر لی جائیں گی، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے تمام روٹس...
    رپورٹ کے مطابق ابو مرزوق نے امریکی اخبار کو ٹیلی فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ بات چیت اور ہر چیز پر مفاہمت حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ کی پٹی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات کے لیے تیار ہے اور ضرورت پڑنے پر اسے تحفظ بھی فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما موسیٰ ابو مرزوق نے کہا کہ جماعت امریکہ کے ساتھ بات چیت شروع کرنے اور ہر چیز پر مفاہمت حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ ابو مرزوق کا یہ بیان نیو یارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سامنے آیا ہے۔ یہ انٹرویو...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے امریکا کے روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی قومی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی حلف امریکا کے صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے روس کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی ٹرمپ کی خواہش اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے بارے میں بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی اس حوالے سے سوچ...
    —فائل فوٹو مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر تیاری کے لیے وقت دے دیا۔مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی بینچ نے سماعت کی۔دورانِ سماعت وکیل حامد خان نے کہا کہ آرٹیکل 184(3) میں دائرہ اختیار دیا گیا ہے یا نہیں۔جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں الیکشن کمیشن جانبدار ہے تو متعلقہ فورم پر جانا چاہیے تھا، ہر امیدوار کے نوٹیفکیشن کے لیے عدالت کو آپ کو بتانا ہو گا، فارم 45 یا 47 دونوں میں اگر فرق ہے تو کوئی ایک صحیح ہو گا، فارم کو جانچنے...
    ‎نون چائے کشمیریوں کی روایتی گلابی رنگ کی نمکین چائے ہے، جسے کشمیری نون چائے کہتے ہیں، جبکہ نسلاً کشمیری اسے وسط ایشیائی اصطلاح ’شیر چائے‘ کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ نون چائے کا ذائقہ نمکین ہوتا ہے اور اسے نمکین چائے یا گلابی چائے بھی کہا جاتا ہے۔ نون چائے کشمیریوں کی اہم روایتی نمکین کھانوں میں شامل ہے اور قریباً ہر کوئی اسے روزانہ پیتا ہے۔ یہ کشمیریوں کا سب سے مشہور اور عام مشروب ہے۔ نون چائے پینے کی رسم بہت قدیم ہے اور کشمیریوں کے ہر خاندان میں نسلوں سے یہ روایت چلی آ رہی ہے۔ عموماً یہ چائے ایک فلاسک یا بڑے سماوار (پیتل کے برتن) میں پیش کی جاتی ہے، جس میں دھکتے...
    بالی وڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اپریل 2026 میں یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی مشہور فلم "دھوم 4" کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔  انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق، یہ رنبیر کا اس بلاک بسٹر سیریز میں پہلا کردار ہوگا، جس میں وہ ایک منفرد اور دلچسپ کردار نبھائیں گے۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے رنبیر کپور اپنی زیر تکمیل فلموں "رامائن" اور "لو اینڈ وار" کو مکمل کریں گے۔ "دھوم 4" اس وقت پری پروڈکشن کے مراحل میں ہے، اور پروڈکشن ٹیم دو خواتین مرکزی کرداروں اور ایک ولن کے لیے کاسٹنگ کر رہی ہے۔ رنبیر کپور فلم "دھوم 4" کے لیے ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق،...
    لاہور (کامرس ڈیسک) پاکستان فرنیچر کونسل نے 15 جنوری سے ایتھوپیا کے شہر ادیس ابابا میں منعقد ہونے والی 5 ویں سہ روزہ پاکستان افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ اتوار کو پی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے ماریہ توقیر جی ایم انٹیریئرز چن ون کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور فرنیچر سیکٹر سمیت پاکستان کی فروغ پذیر صنعتوں کو افریقی منڈیوں میں متعارف کرانے کیلئے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گی، پی ایف سی کی شرکت کا مقصد اعلی کوالٹی فرنیچر اور دستکاری کی ایک وسیع...
    لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے لیے پلیئرز ڈرافٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ آج فرنچائزز اپنی ٹیموں کی تشکیل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی۔ ڈرافٹ کا آغاز آج دوپہر ایک بجے لاہور کے حضوری باغ میں ہو گا، جہاں چھ فرنچائزز مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، جن میں پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ اور سپلیمنٹری کیٹیگری شامل ہیں۔   اس ڈرافٹ میں دنیا بھر کے کئی معروف کرکٹرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹم ساؤتھی اور مارک چیپ مین، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، میتھیو شارٹ اور شان ایبٹ، انگلینڈ کے جیسن روئے، ایلکس ہیلز اور زیک کرولی، بنگلا دیش...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کسی کو سمجھانے کےلیے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے۔ جو اڈیالہ جیل میں قید ہے اس کے لیے بھی کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ گورنرز سمٹ سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ اڈیالہ کا قیدی جو کر رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ  پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے۔
    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سیلف ڈیفنس ہمارا حق ہے اس کے لیے تیاری کرنی چاہیے۔ تحریک آزادی کشمیر کو موجودہ بیس کیمپ کی حکومت نے ترجیح اول رکھا ہے۔ ہمیں اپنے ازلی دشمن بھارت سے چوکنا رہنا ہو گا، اسرائیل کی مٹھی بھر تعداد مشرق وسطیٰ میں تباہی پھیلا رہی ہے، ہمیں مضبوط حکمت عملی کے ساتھ چلنا ہو گا۔...
    ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔ صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔‘‘ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن...
    پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔ ملک میں مزید صوبے بنا دیے جائیں تو نوے فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ یونیورسٹی آف پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علیامین گنڈاپور نے کہا کہ ہم سب کہہ رہے تھے کہ صوبہ کیوں نہیں ترقی کررہا ، کیونکہ ہم آو¿ٹ آف باکس نہیں جارہے۔ دنیا کی ترقی کے لیے ہمیشہ اختیارات کی منتقلی ضروری ہوتی ہے لیکن ہر کوئی بڑا اختیار چاہتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں 4صوبے ہیں، مزید صوبے نہیں بن رہے...