پوٹن ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہیں، کریملن
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو بطور صدر حلف اٹھا لیں گے۔ انہوں نے ابھی تک کوئی ٹھوس منصوبہ تو پیش نہیں کیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان تقریباً تین سال سے جاری تنازعے کو تیزی سے ختم کرا سکتے ہیں۔
صدر پوٹن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے آج بروز جمعہ نامہ نگاروں کو بتایا، ''صدر نے بارہا امریکی صدر بشمول ڈونلڈ ٹرمپ بین الاقوامی رہنماؤں سے رابطے کے لیے کھلے پن کا اظہار کیا ہے۔
‘‘قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا تھا کہ پوٹن کے ساتھ ایک ملاقات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریپبلکن گورنروں کے ساتھ ملاقات میں کہا، ''وہ ملنا چاہتے ہیں اور ہم ایک ملاقات طے کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا، ''صدر پوٹن ملنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوامی سطح پر بھی کہا ہے اور ہمیں اس جنگ کو ختم کرنا ہے، یہ ایک خونی گندگی ہے۔
‘‘کریملن نے ٹرمپ کی طرف سے ''بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنے کی تیاری‘‘ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملاقات کے انعقاد کے لیے ماسکو کی کوئی پیشگی شرط نہیں ہے۔
دیمتری پیسکوف نے روزانہ کی بریفنگ میں نامہ نگاروں کو بتایا، ''کسی شرط کی ضرورت نہیں ہے۔ بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے باہمی خواہش اور سیاسی عزم کی ضرورت ہے۔
‘‘یوکرین نے روسی علاقے کرسک پر بڑا فوجی حملہ شروع کر دیا
روسی یوکرینی تنازعےکے تیزی سے خاتمے کے لیے ٹرمپ کی امیدوں نے کییف میں اس تشویش کو جنم دیا ہے کہ یوکرین کو ماسکو کے لیے موافق شرائط پر امن معاہدہ قبول کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔
فروری 2022 میں روس کی طرف سے یوکرین میں مکمل فوجی کارروائی شروع کرنے کے بعد سے واشنگٹن نے کییف حکومت کو دسیوں ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے مطابق اگر امریکہ اس طرح کی حمایت نہ کرتا، تو ان کا ملک اس جنگ میں ہار جاتا۔ یوکرینی صدر اب بھی ٹرمپ پر زور دے رہے ہیں کہ وہ لڑائی کے خاتمے کے لیے کسی بھی تصفیے کے حصے کے طور پر نیٹو کے تحفظات اور مغربی سلامتی کی ٹھوس ضمانتیں مانگتے ہوئے ان کی ''طاقت کے ذریعے امن‘‘ کی تجویز کی حمایت کریں۔دریں اثنا یوکرینی وزارت خارجہ نے پوٹن کے ساتھ آئندہ کسی بھی ملاقات کے بارے میں ٹرمپ کے تبصروں کو مسترد کیا ہے۔ یوکرینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا، ''ٹرمپ پہلے بھی اس طرح کی میٹنگ کے منصوبوں کے بارے میں بات کر چکے ہیں، اس لیے ہمیں اس میں کوئی نئی بات نظر نہیں آتی۔‘‘
روس کا آٹھ امریکی ساختہ میزائل مار گرانے کا دعویٰ، نئی دھمکی بھی
بیان میں مزید کہا گیا، ''ہمارا موقف بہت سیدھا ہے۔
یوکرین میں ہم سب لوگ جنگ کو منصفانہ طور پر ختم کرنا چاہتے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ صدر ٹرمپ بھی جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔‘‘یوکرین نے مزید کہا ہے کہ ملکی صدر زیلنسکی 20 جنوری کے بعد ٹرمپ سے ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں۔
ا ا / م م ( اے ایف پی، ڈی پی اے)
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: کے ساتھ رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹوں نے والدکی رہائی کیلئے مہم شروع کر دی( ٹرمپ کے ایلچی سے ملاقات )
رچرڈ گرینل نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا
بانی کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور قید میں موجود سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹوں نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات کرتے ہوئے اپنے والد کی رہائی کے لیے مہم کا آغاز کر دیا۔عمران خان کے بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان نے مئی میں پہلی بار عوامی سطح پر اپنے والد کی قید پر توجہ دلائی تھی، عمران خان اگست 2023 سے اڈیالہ جیل میں قید ہیں، جہاں وہ 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان پر 9 مئی 2023 کے احتجاج سے متعلق انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دیگر مقدمات بھی زیر سماعت ہیں۔امریکی صدر کے خصوصی ایلچی برائے خصوصی مشن رچرڈ گرینل نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سلیمان اور قاسم سے کیلیفورنیا میں ملاقات کی اور انہیں حوصلہ بلند رکھنے کا مشورہ دیا، دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات سے تنگ آ چکے ہیں، آپ اکیلے نہیں ہیں۔عمران خان کے بیٹوں نے پاکستانی نژاد امریکی معالج ڈاکٹر آصف محمود سے بھی ملاقات کی، وہ امریکا میں پی ٹی آئی کی حمایت حاصل کرنے کی مہم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، ڈاکٹر آصف محمود امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے نائب چیٔرمین ہیں، انہوں نے ایک تصویر شیٔر کی جس میں وہ عمران خان کے بیٹوں اور رچرڈ گرینل کے ساتھ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان پر بے حد فخر ہے جو اپنے والد سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، انہوں نے گرینل کو انصاف اور اصولوں کا ساتھ دینے پر سراہا اور عمران خان کی رہائی کے لیے اتحاد پر زور دیا۔