Islam Times:
2025-11-03@19:12:17 GMT

اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر

اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT

اس بار تیاری کے ساتھ اسلام آباد آئیں گے، جنید اکبر

صوبائی صدر پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو خبردار کیا ہے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے، ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیر داخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھکنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے، بانی چیئرمین نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر پارٹی عہدہ ملنے کیے بعد پہلی بار پشاور موٹروے ٹول پلازے پر پہنچے تو ان کا استقبال کیا، پارٹی ورکرز نے پھولوں کے ہارے پہنائے اس موقع پر پشاور سے ارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ نکلیں گے ہمیں امید نہیں تھی کہ ہم پر گولیاں چلائی جائیں گی، وزیر داخلہ اور انھیں لانے والے اس غلطی فہمی میں نہ رہیں کہ ان ہتھ کنڈوں سے ہم ڈر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین عمران خان نے حکم دیا تو انھیں اور عوام کو مایوس نہیں کریں گے، 8 فروری کو صوابی میں تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ 8 فروری کو صوابی میں جلسے کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں، صوابی کا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ جنید اکبر خان نے وزیر داخلہ کے بیان پر کہا کہ انھیں شرم آنی چاہیے وزیراداخلہ اور انھیں لانے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ اس بار ہم تیاری کے ساتھ آرہی ہیں، ہمارے ورکرز کے ساتھ جو کیا وہ بہت بڑی ریاست دہشتگری تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ ہمارے پرامن ورکرز سے گولیاں چلائیں گے اس دفعہ ہمیں توقع ہے کہ حکومت گولیاں چلاسکتی ہے، اس لیے ہم تیاری کررہے ہیں اور مختلف آپشنز پر بھی غور کررہے ہیں، بانی چیئرمین نے جس طرح حکم دیا، ہم اس پر عمل کریں گے، ہم اس بار نہ بانی چیرمین کو مایوس کریں گے اور نہ عوام کو۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اداروں کے ساتھ رابطے کے حوالے سے جنید اکبر کا کہنا تھا ہم نہیں چاہتے کہ پارٹی ، اداروں یا حکومت کے ساتھ تصادم ہو، پارٹی ہدایات کے مطابق رابطے ہورہے تھے، ہم درمیانہ راستہ نکالنا چاہتے ہیں تاکہ ایک پرامن حل کی طرف جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا حکومتی معاملات سے کوئی لینا دینا نہیں، وزیراعلی حکومتی معاملات پر توجہ دے رہے ہیں اور میں پارٹی کے معاملات پر توجہ دوں گا، اسی لیے قیادت نے حکومتی اور پارٹی عہدے الگ الگ کیے ہیں، حکومت میں تبدیلیاں وزیراعلی کا منڈیٹ ہے میرا کوئی عمل دخل نہیں۔ بعد ازاں خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو منظم کرنے کے لیے نامزد صدر جنید اکبر خان نے کمان سنبھال لی، پہلے ہی اجلاس میں انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں اور بلدیاتی نمائندوں کو گائیڈلائنز جاری کردیں۔

جنید اکبر کا کہنا تھا کہ جلسوں کے لیے کسی سے پیسے لیں گے اور نہ کارکنوں کو لانے کا ٹارگٹ دیا جائے گا۔ تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، پارٹی عہدیدار اور بلدیاتی بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر کی جانب سے 8فروری کو صوابی میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ جنید اکبر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم ثابت کرنا ہے کہ ہم نے اپنا منڈیٹ واپس لینا ہے، میں کسی وزارت کی دوڑ میں نہیں ہوں، صرف پارٹی کی زمہ داریاں نبھاوں گا، ڈیڑھ ماہ قبل مجھے صوبائی صدر بننے کے لیے آمادہ کیا جا رہا تھا لیکن بانی پی ٹی آئی کا حکم ٹال نہیں سکتا تھا، اسی لیے صوبائی صدر بننے کی ذمہ داریاں قبول کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی جلسوں کے لیے نہ تو کسی سے لے گی، اور نہ ہی دیں گے، کسی پارٹی رکن کو جلسے کے لیے ٹارگٹ نہیں دیا کہ اتنے کارکن لائیں، یہ پارٹی ہمارا گھر ہے، ہم پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: فروری کو صوابی میں کا کہنا تھا کہ تیاری کے ساتھ جنید اکبر خان بانی چیئرمین وزیر داخلہ نے کہا کہ کو مایوس ہم تیاری کریں گے حکم دیا عوام کو کے لیے

پڑھیں:

اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب

اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 November, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )اسلام آباد بار کونسل انتخابات ،غیر سرکاری نتیجہ،ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی،عبدالرحمن حر باجوہ 1369 ووٹ لیکر کامیاب ،راجہ علیم عباسی کا 1351 ووٹ لیکر فاتح قرار ،چوہدری حفیظ اللہ یعقوب 1295 ووٹ ممبر بار کونسل منتخب ،،محمد ظفر کھوکھر نے 1288 ووٹ لیکر جیت اپنے نام کی ، آصف عرفان 1126 ووٹ لیکر جیت گئے ،اسلام آباد بار کونسل سے حامد خان گروپ 1 نشست جیت پایا ،غیر سرکاری نتائج کے مطابق حامد خان گروپ کے حفیظ اللہ یعقوب ممبر اسلام آباد بار کونسل منتخب ،اسلام آباد بار کونسل انتخابات میں مجموعی طور پر 21 امیدوار مدمقابل ہیںبار کونسل میں پہلے 5 سب سے زیادہ ووٹ لینے والے امیدوار فاتح قرارپائے گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے،صدر مملکت کا اظہار تعزیت غزہ میں عالمی فورس کیلئے اقوام متحدہ کا مینڈیٹ ضروری ہے، اردن اور جرمنی کا موقف سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئندہ عدالتی ہفتے کے بینچز تشکیل بیرون ممالک کا ایجنڈا ہمارے خلاف کام کررہا ہے: مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی سابق قیادت کا حکومتی وزرا اور فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ شاہ محمود قریشی سے سابق رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہل کراچی کیلئے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر اہلِ کراچی کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں، حافظ نعیم
  • بار الیکشن: انڈیپنڈنٹ گروپ ’’اسٹیٹس کو‘‘ بر قرار رکھ سکتا ہے
  • اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار
  • اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی
  • پاک-افغان مذاکرات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ترکیے جائیں گے
  • سندھ بار کونسل کا الیکشن؛ پیپلز پارٹی کے گڑھ میں صوبائی وزیر ہا گئے
  • اسلام آباد بار کونسل کے انتخابات میں انڈیپنڈنٹ گروپ کامیاب
  • اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کیلیے نئے ایس او پیز جاری
  • اسلام آباد بار کونسل انتخابات،نتائج سامنے آ گئے،حامد خان گروپ صرف ایک سیٹ پر کامیاب