500 کروڑ بجٹ کی فلم کے ساتھ سلمان خان بالی ووڈ میں تہلکہ مچانے کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سلمان خان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آگئی، ہدایت کار ایٹلی، جو شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم 'جوان' کے بعد شہرت کی بلندیوں پر ہیں، اب سلمان خان کے ساتھ اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ A6 پر کام کر رہے ہیں۔
یہ فلم 500 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ ایک شاندار پیریڈ ڈرامہ ہوگی، جس میں ری انکارنیشن (دوبارہ جنم) کا دلچسپ عنصر شامل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق، ایٹلی فلم کے لیے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار رجنی کانت سے بھی بات چیت کر رہے ہیں۔ اگر یہ ممکن ہوا تو سلمان خان اور راجنی کانت کی جوڑی بھارتی سینما کی سب سے بڑی اور مہنگی فلم کا حصہ بن سکتی ہے۔
A6 میں سلمان خان کو ایک خاص فزیک (جسمانی ساخت) میں دکھایا جائے گا، جس کے لیے وہ اپنا وزن کم کرنے اور نئی فٹنس ٹریننگ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ فلم کے لیے وہ بالکل منفرد روپ اپنائیں گے، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک زبردست سرپرائز ہوگا۔
ہدایت کار ایٹلی نے خود تصدیق کی ہے کہ A6 ایک تاریخی سینما تجربہ ہوگا، جو نہ صرف سلمان خان کے فینز کے لیے شاندار تفریح ہوگی بلکہ بھارت کو عالمی سینما میں فخر کا موقع بھی دے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
پاکستان کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری کے معاملے پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس دسمبرمیں ہوگا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کےدسمبر میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے ای ایف ایف پروگرام کےتحت ایک ارب ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دی جائےگی۔ اجلاس میں کلائمیٹ فنانسنگ کی مدمیں 20 کروڑ ڈالر بھی منظور کیے جائیں گے۔ یہ اضافی فنڈز کلائمیٹ ریزیلینس فنانسنگ کے تحت حاصل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 اکتوبرکوطےپایا تھا، جس کے بعد امید ہے کہ جاری قرض پروگرام کےتحت اگلی قسط کی منظوری دے دی جائے گی۔