2025-05-30@20:17:18 GMT
تلاش کی گنتی: 72516

«اور جی سی سی»:

(نئی خبر)
    دبئی : متحدہ عرب امارات میں پہلی بار میڈیا قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور نیا میڈیا ریگولیشن سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اماراتی میڈیا کونسل کے مطابق نئے قانون کے تحت میڈیا قوانین کی خلاف ورزی پر 20 لاکھ درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ دگنا کیا جائے گا۔ اماراتی میڈیا کونسل نے بتایا کہ میڈیا مواد کے لیے 20 نئے معیار مقرر کیے گئے ہیں اور عوامی نگرانی کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بھی جلد لانچ کیا جائے گا۔ قانون میں مقامی مواد کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی پیکیجز بھی شامل کیے گئے ہیں، جبکہ میڈیا ادارے قائم کرنے کے لیے سخت شرائط طے کر...
    پاکستان کی معروف فلمی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی ہے۔ حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔ نشو، جو اپنے خوش مزاج انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی۔ نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ ماضی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات...
    بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائےچناب کے بہاؤ میں بڑی کمی واقع ہوگئی، گزشتہ روز کےمقابلےہیڈمرالہ میں دریائےچناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائےچناب کے بہاؤ میں بڑی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز کے مقابلے ہیڈمرالہ میں دریائے چناب پر پانی کی آمد میں 54 ہزار 200 کیوسک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں آج پانی کی آمد 44 ہزار 800 کیوسک رہ گئی جبکہ گزشتہ روز یہاں پانی کی آمد98 ہزار200 کیوسک تھی۔ ترجمان کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 77...
    سوشل میڈیا پر ممتاز واعظ اور عالم دین مولانا طارق جمیل صاحب کی ایک آڈیو وائرل ہے، جس میں مولانا طارق جمیل تبلیغی جماعت پاکستان کے ذمہ داران سے اپنے گلے شکوے کر رہے ہیں۔ کہیں تیرہ منٹ اور کہیں پندرہ منٹ کی آڈیو دستیاب ہے جو مولانا کے دو تین مختلف میسجز کو جوڑ کر بنائی گئی۔ مولانا کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل کی ایک باون منٹ طویل آڈیو بھی منظر پر آ چکی ہے جو غیر ضروری طوالت، بوریت اور بے مغز گفتگو کا ایک “مثالی” نمونہ ہے۔ حیرت ہے کہ مولانا طارق جمیل جیسے مقبول اور دلچسپ گفتگو کرنے والے واعظ کا بیٹا ایسی بے رس، کشش سے عاری گفتگو کرتا ہے۔ مولانا طارق جمیل کی آڈیو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تاجکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپسی کے لیے دوشنبے سے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کو دوشنبے ایئرپورٹ پر تاجک نائب وزیراعظم حکیم خلیق زادہ نے الوداع کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم نے تاجک صدر امام علی رحمان سے اہم دوطرفہ ملاقات کی، جس میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تجارت، توانائی، ماحولیاتی تحفظ، اور علاقائی سلامتی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کی حمایت...
    سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول؛ بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دینگے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز دوشنبے:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے، بھارت کو ریڈلائن عبور نہیں کرنے دیں گے۔ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کی کوششوں کو نہایت خطرناک اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پاکستان اپنی آبی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے کروڑوں انسانوں کے پانی کے حق کو...
    غلام محمد صفی کا کہنا ہے کہ یہ پیغام نہ صرف کشمیری حریت پسندوں کے لیے اعتماد و حوصلے کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان، مسئلہ کشمیر پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ واضح اور اصولی بیان کا خیرمقدم کی اہے، جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے غیر متزلزل موقف کو دہرایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی نے ایک بیان میں فیلڈ مارشل کے حالیہ بیان کا خیر مقدم کیا ہے جس سے کشمیری عوام میں امید کی نئی شمع روشن...
    مزمل اسلم— فائل فوٹو خیبر پختونخوا میں مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی پالیسی آئی ایم ایف اور نہ ہی پاکستان کے خلاف ہے۔مزمل اسلم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب نیا بجٹ آرہا ہے، بانی پی ٹی آئی کا وژن اور ڈائریکشن ہمیں چاہیے، نیا وفاقی بجٹ آئے گا تو آئی ایم ایف کی نئی شرائط بانی پی ٹی آئی سے ڈسکس کریں گے۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں مزید گائیڈنس دیں گے، ضم اضلاع کے پیسے وقت پر نہ دیے گئے تو ہمارا سرپلس بجٹ متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں 3 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے خود ملنے گیا ملنے نہیں...
    کراچی(اوصاف نیوز) صدر آصف علی زرداری کی پہلی مدت صدارت کے دوران ان کے ترجمان رہنے والے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے اپنی کتاب ’’دی زرداری پریزیڈنسی‘‘ میں انکشاف کیا کہ اکتوبر 2011 میں جب میموگیٹ اسکینڈل سامنے آیا اور اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی تو صدر آصف علی زرداری شدید ذہنی دباؤ میں تھے۔ انہوں نے بھری بندوق سے لیس ہوکر علاج کیلئے دبئی جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روانہ ہونے سے روک دیا گیا۔صدر زرداری کی صحت تیزی سے بگڑ رہی تھی اُس وقت آذربائیجان میں موجود ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو فوراً طلب کیا گیا۔ صدر مملکت کو دماغی ایم آر آئی سمیت فوری طبی امداد کی ضرورت...
    پاکستان ریلوے نے گزشتہ 5 برس کے دوران 537 حادثات کی تصدیق کی ہے، جن میں سے 313 واقعات میں ہلاکتیں یا شدید زخمی ہونے کے واقعات شامل ہیں۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق، ان حادثات کی سب سے بڑی وجہ غیرمحفوظ ریلوے کراسنگ (پھاٹک) قرار دی گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، ان 5 برس میں ریلوے نے 2 لاکھ 3 ہزار 717 ٹرین آپریشنز کیے، یعنی سالانہ اوسطاً 40 ہزار 750 ٹرینیں چلیں، اور ہر سال اوسطاً 107 حادثات رپورٹ ہوئے۔ سال 2020 ان حادثات کے لحاظ سے سب سے سنگین رہا، جس میں 84 واقعات پیش آئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کیا ہوا؟ قائمہ کمیٹی کو دی گئی بریفنگ کی تفصیلات سامنے آگئیں رپورٹ...
    خانیوال ریلوے اسٹیشن پر مسافر پل کا حصہ گرنے سے ایک ریلوے ملازم جان بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہیں، تاہم اس جان لیوا حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر نہیں ہوئی۔ خانیوال جنکشن ریلوے اسٹیشن پر مسافر پُل کا ایک حصہ منہدم ہونے کے باعث 2 افراد زخمی ہوئے تاہم ایک ریلوے ملازم کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئی ہیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 14سال میں پاکستان ریلوے کے مسافروں کی تعداد میں کتنی کمی واقع ہوئی؟ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے، پل کی تعمیر کا کام آج سے شروع کردیا جائے گا،...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کم عمری (نابالغ) کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ بل قومی اسمبلی میں شرمیلا فاروقی اور سینیٹ میں شیری رحمٰن کی جانب سے پیش کیا گیا تھا۔ نئے قانون کے تحت 18 سال سے کم عمر افراد کا نکاح ممنوع قرار دیا گیا ہے، اور کسی بھی نکاح خواں کو ایسے نکاح کی ادائیگی پر ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہو سکتی ہے۔ اگر 18 سال سے زائد عمر کا شخص کسی کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے، تو اسے 3 سال تک قیدِ بامشقت کی سزا دی جا سکے گی۔ اسی طرح...
    پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے...
    تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔  وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے...
    معروف کامیڈین جونی لیور نے ’ہیرا پھیری 3‘ سے پریش راول کی علیحدگی پر بات کرتے ہوئے انہیں نظر ثانی کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ حالیہ دنوں میں جب فلم ’ہیراپھیری3‘ سے پریش راول کی علیحدگی کی خبر سامنے آئی تو مداح کافی حیران ہوئے اور یہ کہتے نظرآئے کہ ان کے بغیر فلم کیسے بنے گی اور ان کا کردار کون ادا کرے گا۔ ایسے میں کئی خبریں سامنے آئیں کہ اداکار پنکج ترپاٹھی بابو راؤ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ مگر پنکج ترپاٹھی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا اور پریش راول کے لیے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا ’میں نے پڑھا اور سنا کہ شائقین مجھے بابو بھیا کا کردار کرتے دیکھنا چاہتے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کم عمر بچوں کی شادی پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے، جس کے بعد 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم قرار ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد یہ  بل قانون کا حصہ بن گیا ہے، جس کے تحت 18 سال سے کم عمر بچوں کے نکاح کا اندراج قانونی جرم ہوگا۔ ایکٹ کے  مطابق  نکاح رجسٹرار کم عمر بچوں کی شادی کا اندارج نہ کرنے کے پابند ہوں گے۔  اسی طرح  نکاح پڑھانے والا شخص نکاح پڑھانے یا رجسٹرڈ کرنے سے قبل فریقین کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈز کی موجودگی یقینی بنائے گا۔ قانون کے مطابق بنا...
    ساحل پر جانا اور سمندر کے کنارے وقت گزارنا دماغی صحت کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ مختلف سائنسی تحقیقات اور ماہرین نفسیات نے اسے ثابت کیا ہے۔ ساحل پر جانے کے دماغی فوائد سے متعلق درج ذیل نکات تحریر کیے جارہے ہیں؛ 1) تناؤ کم ہوتا ہے: سمندر کی لہروں کی آواز، ساحل کی ہوا، اور فطری ماحول دماغی تناؤ کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بلیو اسپیس تھیوری کہتی ہے کہ پانی کے کنارے پر وقت گزارنا دماغ کو پرسکون کرتا ہے۔ 2) موڈ بہتر ہوتا ہے: ساحل کی سیر "سیروٹونن" اور "اینڈورفنز" جیسے دماغی کیمیکلز کا اخراج بڑھاتی ہے، جس سے موڈ خوشگوار ہو جاتا ہے۔ 3) توجہ میں اضافہ: قدرتی مناظر جیسے سمندر کی...
    کراچی: سندھ رینجرز اور پولیس نے کورنگی ضیاء کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سندھ پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکورنگی ضیاء کالونی میں شرپسند اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے نتیجے میں 2 ملزمان صدام حسین نوناری اور نظام الدین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 2 شناختی کارڈز، 2 موبائل فونز اور نقدی بر آمد کی گئی۔ ترجمان کے مطابق گرفتارملزمان 27 اپریل 2025 کواحتجاج کے دوران کراچی کاٹھور لنک روڈ پر پولیس کی گاڑی کوآگ لگانے میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان کے...
    روس اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری میں پیش رفت جاری ہے،جو کہ بھارت کی سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔ پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر روس  نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے، اور اس بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیے  میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں  پڑ چکا ہے۔ دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹیجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ عرب نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی۔ اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ دی ڈپلومیٹ کی...
    مظفرآباد (اوصاف نیوز) آزاد کشمیر پولیس نے بھارتی ریاستی دہشتگردی سے متعلق مزید شواہد منظرِ عام پر لاتے ہوئے ایک منظم دہشتگرد نیٹ ورک کا پردہ چاک کیا ہے۔ آئی جی پولیس آزاد کشمیر کے مطابق 17 اپریل 2025ء کو پولیس نے دہشتگرد ڈاکٹر عبدالرؤف کی افغانستان میں موجودگی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے تھے۔ آئی جی پولیس نے انکشاف کیا کہ ڈاکٹر عبدالرؤف کشمیری نوجوانوں کو جہاد کے نام پر ذہن سازی کے ذریعے دہشتگردی پر اکسا رہا ہے اور اس مکروہ مقصد کے لیے اسے غازی شہزاد (ٹی ٹی آر جے کے) کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ دونوں مل کر شریعت اور جہاد کا نام استعمال کر کے ریاستی اداروں، عوامی اجتماعات، سرکاری دفاتر اور دفاعی...
    محکمہ موسمیات نے مون سون 2025 کے حوالے سے وارننگ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک کے وسطی، جنوبی اور شمال مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، جس کے نتیجے میں سیلاب اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا سنگین خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے اسلام آباد میں مٰڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 15 جون سے 15 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اگرچہ یہ سیزن عمومی طور پر 3 ماہ پر محیط ہوتا ہے، تاہم اس سال اس کے جلد آغاز اور تاخیر سے اختتام کے امکانات بھی موجود ہیں۔ ڈی جی موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، اور ملک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خوراک رانا تنویر نے کہا ہے کہ کسان کو صحیح قیمت نہیں ملی تو آئندہ سال گندم کاشت نہیں ہوگی، اور پھر بری پریشانی ہوگی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ اینڈ سکیورٹی کا اجلاس سینیٹر  سید مسرور احسن کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں پاسکو حکام نے گزشتہ برس گندم کی خریداری کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ میں نے پچھلی ملاقات میں کہا تھا کہ مجھے مکمل تفصیلات چاہییں۔ پتا یہ چلا تھا کہ زمین کی فرد بکنا شروع ہوئی تھی۔  مجھے وہ تفصیلات ابھی تک نہیں ملیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے بتایا کہ پچھلے سال کرپشن عروج پر تھی۔ وزیراعظم صاحب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری  نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں  اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔  بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر...
    مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ  دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک  کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا  ہے۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم  ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور...
    واشنگٹن: امریکا کی مشہور ہارورڈ یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کے فیصلے کے خلاف ابتدائی عدالتی جنگ جیت لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایک وفاقی جج نے اس فیصلے کے خلاف عارضی حکم امتناع جاری رکھا ہے، جس کے تحت ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالب علموں کے داخلے پر پابندی فی الحال معطل رہے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ اینڈ وزیٹر ایکسچینج پروگرام سرٹیفکیشن منسوخ کر دی تھی اور ادارے کو غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے سے روک دیا تھا۔ ہارورڈ یونیورسٹی نے اس فیصلے کو "غیر قانونی" اور "ادارے اور ملک کے لیے نقصان دہ" قرار دیا تھا۔ یونیورسٹی نے...
    لاہور: گلبرگ پولیس نے آن لائن کرکٹ میچز پر جوا کروانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جوئے کی رقم اور موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر گلبرگ کے علاقے باری گراؤنڈ میں کی گئی، جہاں ملزمان قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے دوران آن لائن جوا کروا رہے تھے۔ گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت اظہر اور نفیس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دونوں ملزمان نے قذافی اسٹیڈیم میں جاری کرکٹ میچز پر جوا کروانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جوئے میں استعمال ہونے والی رقم اور 2موبائل فون برآمد کر لیے...
    شانزے جو ابھی کالج سے گھر آئی تھی، ماں کے کہنے پر ڈرائنگ روم میں آگئی۔ سامنے بیٹھے انجان چہروں نے لڑکی پسند آنے کی نوید سنائی تو مارے خوشی کے ماں نے بیٹی کا ماتھا چوم لیا۔ شانزے کی عمر ابھی 17 برس ہے، شادی کے نام پر شانزے کا بچپن ختم کردیا گیا۔ کم عمری کی شادی صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک میں ایسا مسئلہ ہے جو کئی دیگر مسائل کو جنم دیتا ہے۔ یونیسیف کے مطابق 12 ملین لڑکیوں کی شادی 18 برس کی عمر تک پہنچنے سے پہلے کردی جاتی ہے۔ عالمی منظرنامے پر نگاہ دوڑائی جائے تو صرف بھارت ہی ایک تہائی کم عمر شادی شدہ لڑکیوں کا...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان و فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں دنیا کے خطرناک ترین بالر بن گئے۔ سال 2024 سے ابتک مختصر ترین فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑیوں میں 4 نمبر پر ہیں جبکہ حارث رؤف کا 5واں نمبر ہے۔ ٹاپ 5 ٹی20 بالرز میں بنگلادیش کے رشاد حسین 27 میچز میں 39 شکار کیساتھ پہلے، بھارت کے ارشدیپ سنگھ اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا 21، 21 میچز میں 40 وکٹوں کیساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔ مزید پڑھیں: 33 میچز 38 ڈیبیو! پاکستان سب سے آگے شاہی شاہ آفریدی نے 27 میچز میں 38 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جبکہ انکے ہم وطن حارث رؤف بھی...
    لاہور: گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معما حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار...
    جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو کا کوالیفائنگ راؤنڈ شروع ہو چکا ہے۔قومی ہیرو ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر تھرو کی یہ ارشد ندیم کا پیرس اولمپکس کے بعد پہلا بڑا بین الاقوامی ایونٹ ہے۔جس میں انہوں نے بھرپورانداز میں واپسی کا اعلان کیا ہے،ان کی یہ تھرو کوالیفکیشن راؤنڈ میں اب تک کی نمایاں کارکردگی میں شمار کی جا رہی ہے۔ارشد ندیم کی فٹنس اور فارم کو دیکھتے ہوئے ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اس ایونٹ میں میڈل جیتنے کے مضبوط امیدوار ہوں گے اور ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں...
    سوشل میڈیا پر چند دنوں سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ شمال مغربی افریقہ کے اسلامی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ بحیرہ احمر کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ہے، جس میں 220 عازمین حج شہید ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس خبر کو بغیر تصدیق شیئر کررہے ہیں اور اس پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی چند تصویریں بھی شیئر کی جا رہی ہیں جن میں ایک جہاز کو سمندر میں گرتے اور دوسرے کو زمین پر تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن????اطلاعات ہیں کہ موریطانیہ کے طیارے کو بحیرہ احمر کے قریب حادثہ عملے کے علاؤہ 220 حجاج کرام شہید — Haroon Anjum (@_Haroon79) May 27, 2025...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس ’انٹرنیشنل گلیشیئرز کانزروییشن پروگرام‘(IGCP 2025) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود 13 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی آبی تحفظ بلکہ عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قریباً نصف آبی ذخیرہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ان قیمتی قدرتی ذخائر کو شدید نقصان پہنچا...
     پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کا امکان ہے۔ قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی ہو سکتی ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔صنعتی اور سرکاری ذرائع نے اخبار کو بتایا کہ پیٹرول 0.60 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 0.28 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع نے قیمتیں برقرار رکھنے کا قوی امکان بھی ظاہر کیا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 31 مئی کو ہو گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) فیڈرل سرکٹ کے لیے امریکہ کی اپیلی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے جمعرات کو دائر کی گئی ایک ہنگامی درخواست منظور کرلی، جس میں استدلال کیا گیا تھا کہ ٹیرف اٹھانے سے ملک کی قومی سلامتی کو نقصان پہنچے گا۔ ایک دن قبل ہی تجارتی عدالت نے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف پر یہ کہتے ہوئے روک لگا دی تھی کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ امریکی عدالت نے ٹرمپ کے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف پر روک لگا دی اپیل عدالت نے تجارتی عدالت کے فیصلے کو عارضی طور پر روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ایک مختصر حکم جاری کیا۔ اس کا...
    سوات(اوصاف نیوز) سوات اور اس کے اردگرد زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئےگئے ہیں۔تاہم زلزلے میں کوئی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ سوات اور گردونواح میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 97 کلو میٹر تھی اور مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ پاکستان میکسیکو طرز پر ‘کنیکٹر کنٹری’ بننے کو تیاراور موزوں ہے، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
    امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
    لاہور: شہری پر موبائل چوری کرنے کا الزام لگا کر اغوا اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ اقبال ٹاؤن پولیس نے قانون ہاتھ میں لے کر شہری کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم اشفاق کھوکھر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق یہ کارروائی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔ ملزم اشفاق کھوکھر نے شہری نوید پر موبائل فون چوری کا الزام عائد کرتے ہوئے اُسے زبردستی اٹھا کر اپنی حویلی میں بند کر دیا، جہاں اس نے نوید پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے شدید تشدد کیا۔ متاثرہ شہری نے رہائی کے بعد پولیس کو...
    لاہور: 12 سالہ بچی کو سرعام ہراساں کرنے اور نازیبا اشارے کرنے والے اوباش کو پولیس نے دھر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس بی کے علاقے میں 12 سالہ بچی کو راستے میں ہراساں کرنے والے اوباش ملزم طیب کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب متاثرہ بچی قریبی دکان سے سودا خرید کر گھر واپس جا رہی تھی۔ اسی دوران گاڑی پر سوار ملزم نے اسے راستے میں روکا، گاڑی میں بیٹھنے کو کہا اور نازیبا اشارے کیے۔ بچی کے والد محمد عارف کی مدعیت میں فوری طور پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ کی خصوصی ہدایت پر ایک پولیس ٹیم...
    ملیشیا نے بھارت سے آنے والی تمام پروازوں پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے۔  اس فیصلے سے وندے بھارت مشن کی پروازیں بھی متاثر ہو گئی ہیں، جن کے ذریعے بھارت اور ملیشیا کے درمیان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری تھا۔ بھارتی سفارت خانے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ملیشیا نے بھارت کے ساتھ فضائی رابطہ عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور یہ پابندی اگلے حکم تک جاری رہے گی۔ ملیشیا سے قبل برطانیہ، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ، ایران جیسے ممالک بھی بھارت سے مسافروں کے داخلے پر پابندی لگا چکے ہیں۔ ملیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ وی کا شیونگ نے ایک فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل سیکیورٹی...
    ریاض: سعودی عرب نے ایک اہم اعلان میں 14 ممالک کے شہریوں کے لیے "بلاک ورک ویزہ کوٹہ" کا اجرا جون 2025 تک کے لیے معطل کر دیا ہے۔ متاثرہ ممالک میں پاکستان، بھارت، مصر، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا سمیت دیگر شامل ہیں۔ یہ فیصلہ حج سیزن سے قبل امیگریشن کنٹرول، رش کی روک تھام اور غیر قانونی حج کو روکنے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔ سعودی وزارتِ افرادی قوت کے مطابق جن ممالک کے لیے بلاک ورک ویزے بند کیے گئے ہیں، وہ درج ذیل ہیں: پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن، مراکش۔ بلاک ورک ویزا ایک ایسا کوٹہ ہوتا ہے جو سعودی کمپنیاں پہلے سے منظور کروا...
    پاکستان کے قومی کھیل ہاکی پر مبنی اوریجنل ڈرامہ سیریز "شمشیر" کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ تھرلر سے بھرپور اس ویب سیریز کا ٹریلر مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کے دوران ریلیز کیا گیا۔ اس موقع پر شوبز، کھیل اور میڈیا سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں ویب سیریز کے مرکزی اداکار فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم شریک ہوئے، اس ویب سیریز کو نینا کاشف نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اسکے ڈائریکٹر شہرزادے شیخ ہیں۔ پاکستان کی ہاکی ٹیم کے سابقہ اور موجودہ کھلاڑیوں قمر ابراہیم، سمیر حسین اور کپتان امجد بٹ کی موجودگی نے تقریب چار چاند لگا دیئے۔ ٹریلر کی ریلیز کے بعد ہاکی اور پاکستانی ثقافتی ورثے پر ایک مفصل پینل...
    کراچی: قربانی کا جانور دیکھنے کے لیے آنے والا فوڈ ڈلیوری بوائے ڈکیتی کے  دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، مقتول ایک بیٹی کا باپ تھا۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے فوڈ سپلائی کرنے والا ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔  افسوسناک واقعہ حسین آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کر دی۔ مقتول کی شناخت 32 سالہ حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی ہے، جو حسین آباد کا رہائشی اور ایک کم سن بچی کا باپ تھا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق حارث آن لائن موٹرسائیکل کے ذریعے فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا اور روزانہ...
    ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر کی موت کے بعد حکومتی اداروں کی سرپرستی میں ششی تھرور پر قتل اور ظلم کے الزامات عائد کیے گئے۔ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے ششی تھرور پر زہر کے ذریعے قتل کا الزام لگایا۔ سبرامنیم سوامی کے ان الزامات کی بنیاد پر عدالت میں سیاسی نوعیت کی پی آئی ایل بھی دائر کی گئیْ دہلی پولیس، جو بی جے پی کے ماتحت کام کرتی ہے، نے 2018 میں ششی تھرور کے خلاف 3,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹی معلومات پھیلانے پر ارناب گوسوامی اور بی جے پی رہنما کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ششی تھرور نے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا کہ ان...
    ویب ڈیسک:سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی گہرائی 97 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا،  زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ، بٹگرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اسکے گردونواح میں بھی...
    جرمنی اپنی ٹیوشن فری یا کم لاگت والی سرکاری یونیورسٹیوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈگریوں، اور مضبوط کیریئر کے مواقع کے ساتھ بین الاقوامی طلبا کو راغب کرنا جاری رکھے ہوئے ہے، جدید انفرا اسٹرکچر، انگریزی میں پڑھائے جانیوالے پروگراموں اور تعلیمی فضیلت کی شہرت کے ساتھ، جرمنی اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ کا ایک اہم مقام بن گیا ہے۔ یقیناً، جرمنی میں بین الاقوامی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع متنوع اور اعلیٰ معیار کے ہیں، درج ذیل وہ 10 سب سے زیادہ طلب رکھنےوالے اور حکمت عملی کے لحاظ سے فائدہ مند کورسز ہیں جو بین الاقوامی طلبا کے لیے جرمنی میں خاص طور پر مقبول ہیں۔ مکینیکل انجینئرنگ مکینیکل اختراع کے لیے جرمنی کی عالمی شہرت کو...
    ویب ڈیسک: اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معتر ف نکلا، اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔  پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی محمد طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔  پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، دونوں شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد...
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی سے متعلق امریکا کی نئی تجویز پر باضابطہ طور پر دستخط کر دیے ہیں، جبکہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے تصدیق کی ہے کہ انہیں یہ مجوزہ معاہدہ موصول ہوچکا ہے اور اس کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے پیش کی گئی نئی جنگ بندی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔ یہ تجویز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مشرقِ وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی جانب سے تیار کی گئی تھی، اور اسرائیل کی منظوری کے بعد ہی حماس کو ارسال کی گئی۔ ترجمان کے...
    پی ڈی ایم اے نے بارش،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جان بحق، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی...
    فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی موت کے مقدمے میں ارجنٹینا کی عدالت نے ٹرائل کالعدم قرار دے دیا، اس کی وجہ ایک خاتون جج کی ایک دستاویزی فلم میں شرکت بنی۔ یہ بھی پڑھیں:کرسٹیانو رونالڈو نے مسلسل تیسرے سال کون سا اعزاز اپنے نام کیا؟ جج جولیئیتا ماکِنتاچ، جو 7 طبی ماہرین کے خلاف چلنے والے مقدمے میں 3 رکنی عدالتی پینل کا حصہ تھیں، ایک ایسی دستاویزی فلم میں بارہا نظر آئی ہیں جو میراڈونا کی موت کے متعلق ہے۔ اس پر سوالات اٹھنے کے بعد انہوں نے رواں ہفتے کے آغاز میں خود کو مقدمے سے علیحدہ کر لیا۔ ماکنتاچ کی اچانک علیحدگی کے بعد عدالت نے مقدمے کو کالعدم (مِس ٹرائل) قرار دے دیا۔ 2 ماہ...
    سوات اور گرد و نواح میں مسلسل دوسرے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ زلزلہ پیما کے مطابق زلزلے کی گہرائی 97 کلومیٹر جبکہ مرکز ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔ مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 4.7 ریکارڈ بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی زلزلہ اس سے قبل بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کی شدت 4.4 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ مرکز ژوب سے قریباً 60 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور گہرائی 40 کلومیٹر زیر زمین تھی۔ ادھر محکمہ موسمیات...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل     مثبت: کائنات نے آپ کےلیے تحفے کے طور پر خوشی کے بنڈل تیار کیے ہیں۔ جب آپ کم سے کم توقع کرتے ہیں تو وہ آپ تک پہنچ جائیں گے۔ سانس لیں۔ اپنے پھیڑوں سے، اپنی گردن سے، اپنی پیٹھ سے اور کہیں بھی آپ اپنے جسم میں گرہیں محسوس کرتے ہیں، اس سے دباؤ کو آزاد کریں۔ جی ہاں آپ یہاں شفا دینے کےلیے ہیں، خاندانی چکروں کو توڑنے کے لیے، اور یہاں تک کہ اپنے فوری حلقوں میں پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی خوشحالی کا آغاز کرنے کےلیے۔ اور اندازہ لگائیں، آپ کے پاس ایک سپورٹ سسٹم اور نیٹ ورک ہے جو آپ کو اسے دیکھنے میں مدد کرے گا۔...
    نیویارک(اوصاف نیوز) پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لیے موزوں اور تیار ہے۔ سفیر پاکستان نے یہ بات واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں کہی۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ بحیثیت سفیر معاشی تعلقات کا فروغ ان کی اولین ترجیح ہے۔ پاک امریکا تجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے باآسانی پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کاٹن کا سب سے بڑا درآمدکنندہ ملک ہے،پاکستان امریکا سے سویابین بھی درآمد کر رہا ہے اور ایک علاقائی مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ سفیر پاکستان نے امریکی سرمایہ...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال کے مطابق سولر پینلز کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی سولر پینلز پر موجودہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش، خیبرپختونخوا میں ژالہ باری سے گاڑیوں اور سولر پینلز کو نقصان میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اساتذہ کے لیے اہم ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال سے اساتذہ 25 فیصد انکم ٹیکس چھوٹ کے اہل ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سال کے لیے، انہیں یا تو رقم کی واپسی ملے گی یا اسی چھوٹ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز آج سے دبئی اور اسکردو کے درمیان براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے، جس کے ذریعے مسافروں کو پاکستان کے انتہائی خوبصورت اور دور افتادہ شمالی مقامات تک آسان رسائی فراہم کی جاسکے گی۔ سیزنل فلائٹ سروس کا باضابطہ اعلان قومی ایئرلائن پی آئی اے کے دبئی آفس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا جس میں ایئر لائن کے ریجنل مینیجرسرمد اعزاز اور دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد سمیت افتتاحی پرواز کی بکنگ کرنیوالے غیر ملکی سیاحوں کے گروپ کے ارکان بھی شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ یہ پرواز نہ صرف پاکستانی تارکین وطن کو سہولت فراہم کرتی ہے...
    امریکا کی جانب سے چینی طلبہ کے ویزوں کی منسوخی پر حکومت چین نے اسے ’جارحانہ انداز‘ سے تعبیر کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ اس نے واشنگٹن کے ساتھ بدھ کو امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے اعلان پر باضابطہ اعتراض درج کروایا ہے۔ ’غیر معقول‘ فیصلہ چینی حکومت کی ترجمان، ماؤ نِنگ نے ٹرمپ انتظامیہ پر الزام عائد کیا کہ وہ قومی سلامتی اور نظریات کو بہانہ بنا کر ایک ’غیر معقول‘ فیصلہ کر رہی ہے، جس سے چینی طلبہ کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا...
    قربانی کے جانور کی عمر اور صحت معلوم کرنے کے لیے پاکستانی نوجوان نے ایپلیکیشن تیار کر لی۔ عید الاضحیٰ پر یہ پریشانی لاحق ہوتی ہے کہ کہیں مہنگے داموں ناقص جانور نہ خرید لیا جائے۔ تجربہ کار لوگ تو اچھا جانور لے لیتے ہیں لیکن نوجوانوں کو جانوروں کی بیماری سمجھنا تو دور دانتوں کا بھی علم نہیں ہوتا کہ دو دانت کے جانور کی پہچان کیا ہوگی، یا  متعلقہ جانور قربانی کے لائق ہے بھی یا نہیں؟ اس ضرورت کے پیش نظر آج سے 3 برس قبل کراچی کے نوجوان نے ’اینیمل پاسپورٹ‘ کے نام سے ایک ایپلیکشن لانچ کی تھی جس میں ابتدائی طور پر جانور کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بنایا گیا تھا جو ایک جانور...
    فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میکسیکو کی طرز پر ایک کنیکٹر کنٹری کا کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔واشنگٹن ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں اور بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک امریکا تجارتی خسارہ بہت کم ہے جسے بآسانی پورا کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکی کاٹن کا سب سے بڑا درآمدکنندہ ملک ہے، پاکستان امریکا سے سویابین بھی درآمد کر رہا ہے اور ایک علاقائی مرکز کے طور پر کام کر سکتا ہے۔پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری شخصیات کو زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
    امریکی فیڈرل اپیلز کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ٹیرف سے متعلق اہم عدالتی فیصلے کو عارضی طور پر معطل کرتے ہوئے حکومت کو وقتی ریلیف دے دیا ہے۔ اس فیصلے سے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں کے ایک اہم ستون پر پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس کورٹ آف اپیلز فار دی فیڈرل سرکٹ نے ایک مختصر حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ تجارتی عدالت کی جانب سے ٹیرف کو کالعدم قرار دینے اور 10 روز کے اندر ان کا خاتمہ کرنے کا حکم عارضی طور پر معطل رہے گا۔ یہ حکم نامہ بغیر کسی تفصیلی وضاحت کے جاری کیا گیا۔ قبل ازیں، امریکی...
    آزاد کشمیر حکومت نے خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک منفرد  ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گرلز ووکیشنل سینٹرز میں دستکاری، ڈیزائننگ، سلائی اور گھریلو بیکنگ جیسے ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ اور اس اقدام کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ایسے ہی پروگرمات کی بدولت متعدد خواتین اب چھوٹے پیمانے پر اپنا روزگار کما رہی ہیں، جن میں بوتیک، ہینڈ میڈ اشیاء اور ہوم بیکنگ شامل ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ کورس نے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ کیا بلکہ ان کے اعتماد اور سماجی مقام میں بھی بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ...
    موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی وادی کوئٹہ میں عوام کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ شہری علاقوں میں محکمہ واسا کی جانب سے 2 روز میں ایک بار ایک سے ڈیڑھ گھنٹے تک صاف پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ نواحی علاقوں میں واسا کے کنیکشن موجود نہیں ہیں۔ جس کے سبب لوگوں کو ٹینکرز ڈلوانا پڑتے ہیں۔ شہریوں کا یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے شہر میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیا گیا تھا لیکن مختلف ادوار میں حکومتی عدم توجہی، وسائل  کی کمی اور عوامی آگاہی نہ ہونے کےباعث یہ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بظاہر وسائل کا زیاں  ثابت ہوا۔ یہ 2007 میں پایہ تکمیل کو پہنچا۔ اس کا مقصد مختلف مراحل...
    جب پاک، بھارت جنگ جاری تھی تو نواز شریف اسلام آباد میں مقیم تھے۔ 10 اور 11 مئی کو پاکستان نے بھارت پر حملہ کیا، تو نواز شریف وزیر اعظم ہاؤس میں تھے۔ جنگ جیتنے کے بعد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور واپس آگئے تھے۔ لیگی ذرائع کے مطابق نواز شریف جنگ جیتنے کے بعد سے جاتی عمرہ میں مصروف دن گزار رہے ہیں۔ جاتی عمرہ کے 2 مقامات پر نواز شریف میٹنگز کرتے ہیں۔ نواز شریف جاتی عمرہ میں جس گھر میں رہتے ہیں، اس کو پی ایم ہاؤس کہا جاتا ہے۔ یہاں یہاں نواز شریف اب صرف سیاسی میٹنگیز کرتے ہیں۔ دوسرا کانفرنس روم شریف میڈیکل سٹی میں بنایا گیا ہے جہاں پر تاریخی ورثے کی بحالی...
    واشنگٹن: امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے زیراہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پالیسی سازوں، سفارت کاروں، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ زراعت، آئی ٹی اور معدنی وسائل جیسے شعبے امریکی سرمایہ کاروں کے لیے نادر مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری امریکی کمپنیوں کے لیے کم لاگت اور اعلیٰ معیار کی خدمات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ پاکستان، امریکہ کے مقابلے میں 70 فیصد تک کم لاگت پر آئی ٹی سروسز فراہم کر...
    آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری شروع کردی گئی، سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزارتوں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج پھر ہوں گےمذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات ہوگی۔ زرائع  کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 952 ارب روپے تک فنڈز فراہم کرنا چاہتی ہے۔زرائع...
    واشنگٹن: توقع کی جارہی ہے کہ افغان عبوری وزیر خارجہ 2 سالوں میں پہلے مرتبہ جلد ہی اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔  گزشتہ روز ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ امیر خان متقی جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے، اس حوالے سے تاریخوں پر کام کیا جارہا  ہے۔  ذرائع نے بتایا کہ افغان فریق نے پہلے ہی دعوت قبول کر لی ہے، ایک ذریعے کے مطابق یہ ایک دن کا نہیں بلکہ 3روزہ دورہ ہوگا جس میں تمام معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اپریل میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا جو تین سالوں میں کسی پاکستانی اعلیٰ عہدیدار کا پہلا دورہ تھا، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو...
    صدر مملکت آصف علی زدراری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خيبر پختونخوا میں خوارج کیخلاف کامیاب کارروائیوں پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ صدر مملکت نے7 خوارج جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور شمالی وزیرستان میں شہید 4 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کے پی میں7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی پذیرائی کی۔وزیراعظم نے شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرواستقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے، دہشتگردی کی عفریت کو جلد جڑ سے...
    اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے اور24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، پرنسپلز اور سینئر اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، میں آج جو کچھ بھی ہوں، اپنے والدین اور اساتذہ کرام کی وجہ سے ہوں۔ پاکستان کی اگلی نسلوں کی کردار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔ آپ (اساتذہ) کو پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف اور جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے مشترکہ تاریخ، ثقافت اور جغرافیہ پر مبنی برادرانہ تعلقات کی توثیق کرتے ہوئے جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور سٹرٹیجک شراکت داری کو ایک نئی سطح تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے، تعلیمی روابط بڑھانے، ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے، معلوماتی ٹیکنالوجی میں اشتراک کو آگے بڑھانے اور عوامی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے نئے امکانات کی تلاش پر اتفاق کیا۔ تاجکستان کی حکومت کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف دوشنبے پہنچے تاکہ 29 سے 31 مئی 2025 تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز نے روٹی کے نرخ کم کرنے کی ٹھان لی ہے۔ مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں روٹی کی قیمت مزید کم کرنے اور دیگر  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے آٹے کے نئے نرخ کے مطابق روٹی کی قیمت مقرر کرنے کا حکم دیا اور پنجاب بھر میں آٹا سستا ہونے پر روٹی کے نرخ میں کمی لانے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو روٹی کا ریٹ کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ  نے چکن، سبزیوں اور دالوں کے نرخ کی بھی کڑی مانیٹرنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ غریب کا بچہ ہفتے میں ایک دن سستا چکن کھا...
    لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت کے تسلسل اور اداروں کے استحکام کے لیے باہمی ہم آہنگی اور سیاسی مکالمے کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی مسائل کے دیرپا حل کے لئے تمام طبقات کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ وہ گورنر ہائوس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی موجودگی میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے رہنمائوں چودھری ذکاء اشرف، ممتاز علی چانگ، مخدوم شہاب الدین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم طاہر پر مشتمل وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات میں جنوبی پنجاب کو درپیش دیرینہ مسائل اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے لاہور میں...
    اسلام آباد ( خبرنگار خصوصی ) خیبرپی کے  میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الخوارج سے سکیورٹی فورسز کی دو جھڑپوں میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ  فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا 28 اور 29 مئی کی درمیانی رات کو شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کی۔  فتنہ الخوارج کے حملوں کو پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور موثر انداز میں ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
    اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پاکستان نے بھارت کے پانچ دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے بھرپور جواب دیا تھا،چاغی کے پہاڑوں میں ہونے والے دھماکوں نے اس خطے میں تاریخ کا دھارا بدل دیا،ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جاتا ہے،آنے والی تمام حکومتوں نے اس پروگرام کو آگے بڑھایا،نواز شریف نے بین الاقوامی دبا اور لالچ کی پیشکش کو ٹھکرا کر دھماکے کیے،پاکستان سے کوئی اس کی ایٹمی صلاحیت کو چھین نہیں سکتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ  یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر...
    اسلام آباد(خبرنگار)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے موجودہ معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بجٹ  سے عوام کو مزید ٹیکسز اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا، جس سے تنخواہ دار طبقہ اور مڈل کلاس شدید متاثر ہوں گے حکومت کی نااہلی کو عوام کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کی واپسی کے لیے انڈسٹری اور تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جا رہا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں پری بجٹ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس نظام کو تبدیل کرنا ضروری ہے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پر 80...
    اسلام آباد+ ہانگ کانگ (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 2 روزہ دورے پر ہانگ کانگ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہانگ کانگ کے ڈپٹی سیکرٹری برائے انصاف نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا، چین میں پاکستان کے سفیر اور ہانگ کانگ میں پاکستانی کونسل جنرل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کنونشن (آئی او ایم ای ڈی) کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزیر خارجہ کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان یو این امن مشنز کیلئے...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پی کے عوام فاقہ کشی کا شکار ہیں جبکہ خیبر پی کے حکومت لاہور ہائی کورٹ بار و مزید پانچ کروڑ روپے دے رہی ہے۔ دوسری بار ہے کہ خیبر پی کے سے کروڑوں روپے لاہور ہائیکورٹ بار کو دئیے جا رہے ہیں۔ یہ سیاسی رشوت ہے عوامی پیسے کا جنازہ نکالا جا رہا ہے۔ خیبر پی پی کے عوام کے پیسے پر پی ٹی آئی کی سیاسی مہمان نوازی جاری ہے۔ لاہور کے وکلاء کے لئے کروڑوں ہیں اور خیبر پی کے کے ہسپتالوں میں دوائیں نہیں۔ تحریک انصاف نوٹ چھاپ رہی ہے اور ووٹرز دھوکہ کھا گئے۔
    اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی این آر او مانگ رہا ہے، فیلڈ مارشل کی تقریب میں اس جماعت نے شرکت نہیں کی ، پورا صوبہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ کے پی کے کے کھیلوں کے ویران میدان دوبارہ آباد کرینگے۔ افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کیلے منعقدہ نماشی ہاکی میچ کے موقع پر نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کی نیشنز کپ کیلئے تیاریاں جاری ہیں، طارق بگٹی کی کوششوں کوسراہتا ہوںوفاقی اور صوبای حکومتیں قومی کھیل کو بھرپور سپورٹ کریں خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہونگے، پی ایس...
     اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، ڈاکٹر مصدق ملک نے ایشیائی ترقیاتی بنک (اے ڈی بی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت کلائمٹ چینج اینڈ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر تورو کوبوکر رہے تھے۔ ملاقات کا مقصد کاربن مارکیٹس میں شراکتی امکانات کا جائزہ لینا اور ایک نئی ماحولیاتی حکمتِ عملی کی تشکیل کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دینا تھا، جو اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان ہم آہنگی کو ممکن بنائے۔ یہ ملاقات پاکستان کی قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کو بین الاقوامی معیارات اور مارکیٹ پر مبنی موسمیاتی مالیاتی حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئی۔دونوں فریقین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) واپڈا کے فور پراجیکٹ پر کئی اہم اہداف کامیابی کے ساتھ حاصل کر چکا ہے۔ پراجیکٹ کا پہلا مرحلہ جون  میں مکمل ہو گا۔ تاہم پراجیکٹ کی شیڈول کے مطابق تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی وقت پر دستیابی بہت اہم ہے۔ چیئرمین واپڈا انجنیئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی  نے  فور پراجیکٹ کے دورے کے دوران پراجیکٹ کی مختلف اہم سائٹس پر تعمیراتی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ان اہم سائٹس میں کینجھر جھیل پر زیر تعمیر ان ٹیک (intake)، پمپنگ سٹیشن اور کینجھر جھیل سے کراچی تک بچھائی جانے والی پریشرائزڈ پائپ لائنز شامل ہیں۔ پراجیکٹ ٹیم، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز نے چیئرمین واپڈا کو پراجیکٹ کے تمام 8 کنٹریکٹس پر تعمیراتی پیش رفت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ جے یو آئی کو دی گئی وفاقی وزارت مواصلات میں 2022ء  اور 2023ء  میں 5 ہزار سے زائد غیرقانونی بھرتیاں کی گئی ہیں۔ چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا۔  آڈٹ  اعتراض سے آگاہ کیا گیا کہ وزارت مواصلات میں بھرتیاں مولانا اسعد محمود کے دور میں گریڈ 1 سے گریڈ 15 میں کی گئیں۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ ایسے لوگوں کو بھی بھرتی کیا گیا جنہوں نے ان بھرتیوں کے لیے اپلائی بھی نہیں کیا تھا، جس پر جنید اکبر نے کہا کہ اکثریت کے دستاویزات بھی جعلی تھے اور 10 سے 15 لاکھ میں ایک اسامی...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے کے خلاف نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس علی باقر نجفی نے کہا ہے اکثریتی فیصلے کے ابتدائی پیراگراف کو پڑھ کر جو بات سمجھ میں آتی ہے کہ بعض ایسی آبزرویشن دی ہیں جو دیتے ہوئے حقائق مدنظر نہیں رکھے گئے۔ جسٹس امین الدین نے کہا کہ کسی بھی فریق نے پی ٹی آئی کیلئے مخصوص نشستیں نہیں مانگیں۔ فیصل صدیقی نے جواب دیا اس کا جواب اکثریتی فیصلے میں موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا جب سب کچھ عدالتی فیصلے میں ہے تو پھر ہم آپ کو کیوں سن رہے ہیں۔ فیصل صدیقی نے کہا ایک امریکی جج نے ایک فیصلے میں کہا جو...
    اسلام ٹائمز: امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورتحال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اسکی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی امریکی صدر نے اپنی الیکش کمپین میں بڑے بڑے دعوے کئے تھے، لیکن شومئ قسمت کہ عالمی سیاسی صورت حال انکے دعووں اور سیاسی وعدوں کے موافق نہیں۔ وہ کیا چاہتے تھے اور کیا ہو رہا ہے، اس کی تفصیلات اس ویڈیو کلپ میں ملاحظہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک...
    لاہور اور گردونواح میں آندھی، جہلم، راولپنڈی اور اسلام آباد میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث آئیسکو کے11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ ہوئی۔مردان میں موسلادھاربارش سےکمرے کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔مختلف مقامات پر دیواریں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ بھمبر آزاد کشمیر میں شدید آندھی کے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
    ایڈووکیٹ سپریم کورٹ فیصل چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں، اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چودھری نے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہے کہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کے بعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔ سیاسی حکمت عملی...
    اسلام ٹائمز: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے حماس کیخلاف استعمال کرنے کیلئے اسرائیلی فوج کو لاکھوں کی تعداد میں گولے فراہم کئے ہیں۔ طوفان الاقصیٰ کے فوراً بعد 15 ہزار بم اور 75 ہزار گولے فراہم کئے گئے ہیں۔ یہ سلسلہ اب تک جاری ہے اور گذشتہ روز آٹھ سواں ہتھیاروں سے لدا جہار تل ابیب پہنچا ہے۔ بہرحال امریکہ کے ٹیکس دینے والے شہری اس بات میں حق بجانب ہیں کہ انکے ٹیکسوں کو غزہ کے بچوں کو قتل کرنے کیلئے کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکہ کے نئے صدر ٹرمپ نے بھی جوبائیڈن کی پالیسی کو جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کے جنگی ساز و سامان میں ذرہ برابر کمی نہیں آنے دی، آئندہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سعود آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم، دین، اور خود انحصاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں اجتماعی طور پر خود احتسابی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بیٹھا ہر شخص یہ ضرور سوچے کہ جس سچے نبی ﷺ کے ہم امتی ہیں، کیا ہم خود بھی اتنے سچے ہیں؟ انہوں نے معروف اسلامی اسکالر پیر حسان کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کلمات سے ہمیں سیکھنے اور اپنی زندگیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم اس لیے پیچھے رہ گئے ہیں کیونکہ ہم نے قرآن مجید پر عمل...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص احمد کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمارے کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں چل رہے ہیں، میں دہرا رہا ہوں اس وقت کوئی مذاکرت نہیں چل رہے ہیں، جو خبریں اڑائی گئی تھیں، جو ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی تھی کہ کوئی آدمی اندر آ کر ملا ہے اور معاملہ شروع ہے، اس کی خان صاحب نے بھی تردید کر دی. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نمبر دو کچھ لو اور کچھ دو کی بات علیمہ باجی کے حوالے سے کل سے ڈسکس ہو رہی ہے.  رہنمامسلم لیگ (ن) عقیل ملک نے کہاکہ بات یہ ہے کہ پی...
    خیبر پختونخوا میں بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے متعدد شاہراہوں پر درختوں گرنے سے معاصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا، ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ ابیٹ آباد، نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہوئی جبکہ سوات کے مختلف علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی، ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلادھار بارش نے تباہی مچادی دی، آسمانی بجلی گرنے، دیوار اور چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مردان کے علاقے تخت بھائی میں کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں جبکہ دیگر مقامات میں دیوار اور چھتیں گرنے سے...
    فائل فوٹو پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہوں گے۔مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات ہوگی۔مذاکرات میں نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ دس جون کو ہی پیش کیا جائے گا، قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جاسکتا ہے۔
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی توغالباً آج وضاحت آ گئی ہے، علی ظفر صاحب نے کر دی ہے میں نے آپ سے عرض کیا تھا غالباً منگل کو ہم نے یہ ڈسکس کیا تھا کہ وہ ایک بہن کا بیان سمجھا جائے علیمہ خان کا جو بیان تھا، ایک وضاحت ہمارے سامنے آ گئی ہے کہ وہ بیان ان کا ذاتی تھا اور بطور ایک بہن ہی تھا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات بالکل ہونے چاہئیں، چیزیں مذاکرات سے ہی ٹھیک ہوا کرتی ہیں، احتجاج سے چیزیں ٹھیک نہیں ہوا کرتیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ...
    اسلام آ باد: قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ منی آرڈر کی مد میں جمع ہونے والے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہ کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور کہا گیا کہ متعدد پوسٹ آفسز نے کسی اور مد میں استعمال کرلیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی زیرصدارت اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں جمع کیے گئے 9 ارب روپے کے بل اور منی آرڈر کی رقم سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروایا گیا ہے۔ اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ...
    تاجک صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت جنگی اقدام تھا، عالمی برادری غیر ذمہ دارانہ رویئے پر بھارت کی جواب دہی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، اپنی علاقائی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان کی ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جولائی 2024ء دورہ تاجکستان میں دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھی، وسط ایشیائی ملکوں کے ساتھ روابط کے فروغ کے لیے پُرعزم ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔ سابق...
    کراچی:  شہر قائد میں خونی ہیوی ٹریفک اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ ٹاؤن دو نمبر میں پیش آیا، جہاں جلی ہوئی فیکٹری کے قریب ایک تیز رفتار ٹریلر نے راہگیر کو کچل دیا۔ متوفی کی شناخت داؤد کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ دوسرا واقعہ سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ مزید پڑھیں: کراچی، ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیل سوار دو خواتین جاں بحق، بچوں سمیت 3 افراد زخمی ایدھی حکام...
    فائل فوٹو کراچی میں گلشن معمار سے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے چھین لئے گئے، ملزمان نے رقم کی ادائیگی پر بیوپاری پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ عید الاضحٰی قریب آتے ہے مویشیوں کی چوری اور چھینا جھپٹی بڑھنے لگیں۔پولیس کے مطابق گلشن معمار میں ملزمان نے مویشیوں کے بیوپاری سے دو بکرے لئے، ملزمان نے بیوپاری کو کہا کہ گھر قریب ہی ہے گھر سے پیسے دینگےاور اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھالیا۔ملزمان نے کچھ آگے جاکر رقم کی ادائیگی سے منع کردیا، بیوپاری کی مزاحمت پر ملزمان نے اس پر تشدد کیا اور ویرانے میں پھینک کر فرارہوگئے۔زخمی بیوپاری کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    فائل فوٹو سجاول میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن میں آگ لگ گئی، آگ سے ٹرانسفارمر اور دیگر مشنری جل گئی، فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔لائن سپرٹنڈنٹ حیسکو سجاول شیر زمان کےمطابق آگ لگنے کی وجہ سے 6 فیڈرز پر بجلی معطل ہوگئی ہے۔سجاول، چوھڑ جمالی، میرپور بٹھورو، بیلو، لاڈیوں، بڈھو تالپور اور دیگر علاقوں کی بجلی بند ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی میں کچھ دن لگ سکتے ہیں۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبر پختونخوا میں ہونے والی 2 الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 7 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا جبکہ لیفٹیننٹ سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والی 2 الگ الگ جھڑپوں میں بھارت کی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 28 اور...
    کراچی: سپر ہائی وے دمبا گوٹھ کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں کنٹینر لدے ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق، جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جائے حادثہ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جب کہ امدادی کارکنوں نے لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔ ایدھی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی موٹرسائیکل پر ایک ہی خاندان کے 5 افراد سوار تھے، جن میں میاں، بیوی، سالی اور دو کم سن بچے شامل تھے۔ مزید پڑھیں: کراچی ٹریفک حادثے میں باپ شیرخوار بیٹے سمیت جاں بحق اہلیہ شدید زخمی جاں بحق خواتین کی شناخت 35 سالہ رحمت بی بی اور 30 سالہ تبسم...