2025-07-01@08:46:30 GMT
تلاش کی گنتی: 12800

«قیادت کے»:

(نئی خبر)
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے امرناتھ یاترا 2025 کے لیے “آپریشن شیوا” کے نام سے جس سکیورٹی منصوبے کا آغاز کیا ہے، وہ نہ صرف غیر معمولی ہے بلکہ کئی اہم سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ایک طرف یاترا کے لیے لاکھوں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں، جن میں 40 ہزار اضافی فورسز خاص طور پر پاہلگام اور بالتال کے راستوں پر لگائی گئی ہیں۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب پہلے ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تقریباً دس لاکھ فوجی مستقل طور پر تعینات کر رکھے ہیں۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اتنی بڑی فورس کی موجودگی کے باوجود پاہلگام جیسے حساس علاقے میں حملہ ہو جاتا ہے کیا یہ سکیورٹی میں ناکامی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے، اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں، یہ سپریم کورٹ ہے، مذاق بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، آپ اچھے وکیل ہیں مگر جو آپ نےکیا...
    ’جیو نیوز‘ گریب دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحقملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئیں، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
    ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ نہ صرف دو ریاستوں کے مابین عسکری تصادم تھا، بلکہ اس نے پوری مسلم امہ کو ایک کٹھن آزمائش میں مبتلا کر دیا۔ یہ جنگ صرف میزائلوں اور ڈرونز کا تبادلہ نہیں تھی، بلکہ فلسطین کے مظلوموں کے لیے ایک امید اور مسلم اتحاد کے لیے ایک موقع تھی، جو ایک بار پھر ضائع ہو گیا۔ آج جب جنگ کا غبار چھٹ چکا ہے، دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ میں تبصرے ہو رہے ہیں، تجزیے چھپ رہے ہیں، تو ضروری ہے کہ ہم خود سے یہ سوال کریں کہ اسرائیل ایران جنگ پر مسلم دنیا کا مجموعی ردِعمل کیا رہا؟ اور کیا یہ ردِعمل امت کے شایانِ شان تھا؟ کئی عرب ممالک نے...
    سوات(نیوز ڈیسک) دریائے سوات میں تیزبہاؤ کی وجہ سے ایک ہی خاندان کے 18 افراد پانی میں بہہ گئے۔ ریسکیو کے مطابق متاثرہ خاندان سیالکوٹ سے سوات سیر کے لیے آیا تھا جو دریا کے کنارے بیٹھا ناشتہ کررہا تھا تاہم اسی دوران بارش کی وجہ سے دریا میں تیز بہاؤ ہوا اور ایک ہی خاندان کے 18 افراد بہہ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ 8 بجے کے قریب ان لوگوں کے ڈوبنے کی اطلاع ملی، بائی پاس پر مہمان آئے ہوئے تھے جو دریا کے کنارے بیٹھے تھے، ان لوگوں کو پانی کے ریلے کا علم نہیں تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 3 افراد کو بچالیا گیا...
    کراچی: کراچی سے جدہ جانے والی سعودی ایئر کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل ہنگامی لینڈنگ کی۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تیکنیکی خرابی محسوس ہوئی، جس پر سعودی ایئر کی پرواز کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔ سعودی ایئر کا طیارہ کراچی سے جدہ واپس جا رہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار ہیں۔ سعودی ایئر کے طیارے میں اچانک انجن میں آگ کی وارننگ آئی اور اس وجہ سے سعودی ایئر کے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارے میں ہنگامی لینڈنگ کے باعث اے ٹی سی نے فوری طور رن وے 25...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری،...
    سوات میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد سمیت 18 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے، 3 نعشیں نکل لی گئی، بقیہ کی تلاش جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے سیاحتی علاقے سوات میں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد سیاح پانی میں بہہ گئے۔ اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس نے قریبی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک کئی افراد کو پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ کچھ افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے شہریوں اور سیاحوں کو ندی نالوں کے قریب...
    عثمان خان: دریاۓ سوات کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ,  19 افراد دریاۓ سوات کے سیلابی ریلے میں بہہ گۓ. تفصیلات کےمطابق دریابرد ہونے والے افراد کی تلاش کے لئے ریسکیو اپریشن جاری ہے، ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ابتک 3 افراد کے جسد خاکی نکالے گئے،  5 مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد کا کہنا تھا کہ  80 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پانی کے تیز بہاؤ کے باوجود ریسکیو1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک
    کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی...
    ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
    اسلام ٹائمز: الحمدللہ! آج ایران نہ صرف کامیاب ہوا ہے، بلکہ ایک سپر پاور کے طور پر دنیا کے نقشے پر ابھر کر آیا ہے۔ ایران کی روحانی قیادت نے صرف ایران ہی نہیں بلکہ امت مسلمہ کی قیادت کا مقام بھی حاصل کر لیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر ولی امرالمسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای، صدر مملکت ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان، وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی، افواج، پاسداران انقلاب نے قیادت کو جو قوت اور اعتماد دیا، اس کے صلے میں آج جتنے بھی تجزیہ کار اور غیرت مند انسان ہیں، وہ ایران کو مبارکباد دیتے نظر آتے ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی امریکہ اور اسرائیل نے بڑے تکبر کیساتھ ایران پر جنگ مسلط...
    غزہ کے اسپتالوں کے ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی افواج کے تازہ حملوں میں شہداء کی تعداد 72 تک جا پہنچی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والے فلسطینیوں میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو امدادی خوراک حاصل کرنے کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ محصور غزہ میں اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، جہاں عام شہری خوراک، پانی اور طبی سہولتوں سے محروم ہیں۔  انسانی حقوق کی تنظیموں نے بار بار خبردار کیا ہے کہ امدادی قافلوں اور لائنوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔  
    محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اخلاقی اور آئینی فرض ہے کہ ہر شہری کی بھلائی کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر وہ لوگ جو زیر حراست اور مقدمے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری سیاسی رہنماؤں نے کالعدم جماعت اسلامی کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر حمید فیاض کے علاج کا مطالبہ کیا ہے جو 2019ء سے جیل میں بند ہیں۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر کی سینٹرل جیل میں بند فیاض کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹرل جیل سرینگر سے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت...
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے  اجلاس کے دوران ارکان کے لیے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس کے تحت ارکان کو کتاب یا اخبار پڑھنے، اسپیکر اور تقریر کرنے والے رکن کے درمیان سے گزرنے اور نعرے بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران کتاب یا اخبار نہیں پڑھ سکیں گے، بولتے ہوئے رکن اور چیئر کے درمیان سے گزرنے پر پابندی ہوگی اور تقریر کے دوران شور شرابہ اور مداخلت سختی سے منع ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ ہر رکن کو چیئر سے مخاطب ہونا ہوگا، مقررہ نشست پر بیٹھنا ہوگا، اسمبلی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معروف سیاسی و مذہبی شخصیت آغا مرتضیٰ پویا طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے،وہ کچھ عرصہ سے کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ آغا مرتضیٰ پویا معروف انگریزی اخبار کے بانی مالک تھے،وہ وفاقی وزیر اور انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز کے سربراہ بھی رہے۔ آغا مرتضیٰ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر کے طور پر سیاست میں فعال رہے،مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ امام بارگاہ صادق جی نائن اسلام آبادمیں ادا کی جائے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف9 فیصد...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو سچی بات ہے کہ بھارت پر ترس آنا شروع ہو گیا ہے،کب سے لگا ہوا ہے پاکستان کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے انٹرنیشنل لیول پہ، اس کا پراپیگنڈا ایک مدت تک بکتا رہا کہ دہشت گردی کو پاکستان سے فروغ مل رہا ہے، پاکستان انڈیا میں جا کر دہشت گردی کرتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہوا ہے جب پہلگام کا واقعہ ہوا تو انڈیا نے بغیر کسی ثبوت کے شور مچانا شروع کر دیا اورفوراً یہ کہنا شروع کہہ دیا کہ یہ پاکستان نے کیا ہے، یہ بھی پہلی دفعہ ہوا ہے کہ...
    اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
    نیٹو چیف مارک رُٹے نے صحافیوں سے گفتگو میں روانی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڈی کہہ گئے تھے لیکن اب اس کی دلچسپ توجیہہ پیش کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں پُل باندھتے ہوئے نیٹو چیف نے انھیں عالمی مسیحا کا درجہ دیدیا تھا۔ نیٹو چیف نے صدر ٹرمپ کی یہ تعریفیں ایران جنگ کے تناظر میں کی تھیں جب امریکی فضائیہ نے تہران کے جوہری مراکز کو نشانہ بنایا تھا۔   ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے بارے میں کرخت لہجہ اختیار کرنے پر نیٹو چیف نے کہا تھا کہ کبھی کبھی ڈیڈی کو سخت زبان بھی استعمال کرنا پڑ جاتی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے لفظ ’ڈیڈی‘ استعمال...
    بالآخر اسرائیل اور ایران کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، لیکن اس جنگ بندی سے دو روز قبل اسرائیل کے اکسانے اور بہکانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملہ کرکے براہ راست اس جنگ میں شامل ہوگئے تھے۔ ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات جو نطنز، فردو اور اصفہان میں واقع ہیں پر اپنے B-2 طیاروں سے بنکر بسٹر بم گرائے۔ صدر ٹرمپ کے بقول دنیا کی کوئی اور فوج ایسا نہیں کر سکتی جو ہم نے کیا۔ انھوں نے فوجی کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے مذکورہ جوہری مقامات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امن ہوگا یا ایران کے لیے...
    سترہ سالہ سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا یوسف کے قتل میں گرفتار نوجوان عمر حیات نے عدالت کے روبرو اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ قاتل نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس کی یہ حرکت غصے اور انتقام کے زیرِ اثر کی گئی تھی، کیونکہ ثنا نے اس سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، 22 سالہ عمر حیات کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ سعد نذیر کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروایا۔ بیان میں ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ ثنا کے ساتھ ملاقات کرنا چاہتا تھا، لیکن اس کے مسلسل انکار نے اسے اس حد تک مشتعل کیا کہ اس نے...
    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ جنگ بندی کے لیے ایک بڑی پیشرفت پر اتفاق ہوگیا۔ اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ جنگ کے فوری خاتمے اور ابراہیم معاہدوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اخبار نے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں فیصلہ کیا گیا کہ غزہ کی جنگ آئندہ دو ہفتوں میں ختم کر دی جائے گی۔ اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت متحدہ عرب امارات، مصر اور دو دیگر عرب ممالک غزہ میں حماس کی جگہ مشترکہ حکومت قائم کریں گے حماس کی قیادت...
    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ہمارے آئین میں اس قسم کے...
    شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر سنگین الزامات، فساد کی جڑ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے عمران خان کی بہن علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں پارٹی کمزور کرنے کا ذمہ دار اور فساد کی جڑ قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ پی ٹی آئی سے عمران خان کو سائیڈ لائن کرنے میں کسی رہنما اور لیڈر نے کردار ادا نہیں کیا بلکہ یہ کام خود علیمہ خان نے کیا، انہوں نے جنید اکبر خان کو بھی علیمہ خان نے کال کر کے...
    اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ایران پر حملے کے بعد، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی جنگ کے جلد خاتمے اور ابراہم معاہدے کے توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل نے ‘اسرائیل ہیوم’ کے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دونوں رہنماؤں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ 2 ہفتوں کے اندر ختم ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ کی رپورٹ 2024: دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل کا پہلا نمبر رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت حماس رہنماؤں کو جلاوطن کرکے 4 عرب ممالک، جن میں متحدہ عرب امارات اور مصر شامل ہیں،...
    سٹی42: آج اور کل کے دوران سیلاب آئے گا۔ یہ بات کسی صحافی نے نہیں بتائی بلکہ ڈیزاسٹر کی مینیجمنٹ کے قومی ادارہ نے بتائی ہے۔ این دی ایم اے نے بتایا کہ  آج اور کل کے دوران پنجاب میں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان میں سیلاب آنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے یہ بھی بتایا کہ  سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک این دی ایم اے نے 48 گھنٹوں کے دوران ملک  میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری کر...
    ریاض: پرتگال سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ مزید دو سال کا نیا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد ان کی کلب چھوڑنے کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرسٹیانو رونالڈو نے کلب کے چیئرمین عبداللہ الماجد کے ساتھ تصویر جاری کی اور پیغام میں کہا کہ نیا باب شروع ہوگیا، وہی جذبہ، وہی ارادے، مل کر تاریخ رقم کریں۔ رونالڈو نے النصر کے چیئرمین کے ساتھ جاری تصویر میں اپنی جرسی بھی لی ہوئی ہے، جس میں رونالڈو 2027 لکھا ہوا ہے۔ A new chapter begins. Same passion, same dream. Let’s make history together. ???????? pic.twitter.com/JRwwjEcSZR — Cristiano Ronaldo...
    ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں آپ کی طرف سے مجھے، اسرائیل اور یہودیوں کی دل سے حمایت کرنے پر شکرگزار ہوں۔ نیتن یاہو نے لکھا کہ ہم ساتھ مل کر مشترکہ دشمنوں کو شکست دینے کے لیے کام جاری رکھیں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے یرغمالیوں کی رہائی اور امن کے دائرے کو وسیع کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران کے حملوں تلے صیہونی ریاست کچلی جا چکی تھی، ایرانی سپریم لیڈر...
    تہران:ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد جمعرات کو اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مواصلات کے ترجمان مجید اخوان نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے اور ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو دارالحکومت سے 40 کلومیٹر واقع ہیں، فی الحال پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کے بارے میں احکامات بعد میں دیے جائیں گے۔ یہ اعلان امریکا کے ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ہونے کے بعد سامنے آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سندھ، اقبال میمن کے خلاف پیرول پر رہائی کے معاملے میں جاری نیب انکوائری کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت نے اس حوالے سے تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کی جانب سے اقبال میمن کو ایک زیرحراست قیدی کی پیرول پر رہائی کے حوالے سے انکوائری کا نوٹس بھیجا گیا تھا، حالانکہ قانون کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی قیدی کو 48 گھنٹوں سے زائد مدت کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی اجازت دے سکتا ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ رہائی ایک انتظامی فیصلہ تھا، عدالتی حکم نہیں اور اس میں تمام قانونی تقاضے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع نے ایران پر کیے گئے حملے کے بعد پینٹاگون میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی میڈیا پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کرنے میں غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا، لیکن کچھ امریکی میڈیا ادارے من گھڑت خبریں چلا کر اس کامیابی کو کمزور دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ بعض حلقے ایسے ہیں جو نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کو کوئی کامیابی ملے، اسی لیے وہ اس کامیاب مشن پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) اور سی آئی اے کی رپورٹس میں...
    بھارت کے ٹی ٹوئنٹی کپتان سوریا کمار یادو کی میونخ میں ہرنیا کی کامیاب سرجری انجام دے دی گئی اور وہ تیزی سے صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔ سوریا کمار یادو کو آخری بار آئی پی ایل 2025 میں دیکھا گیا تھا جہاں وہ ممبئی انڈینز کے پلے آفس تک کے سفر میں انتہائی اہم حصہ تھے۔ 34 سالہ مڈل آرڈر بلے باز نے لگاتار 16 اننگز میں 25 سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے کا بھی عالمی ریاکرڈ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی پی ایل سیزن میں مجموعی طور پر 717 رنز اسکور کیے جو کہ لیگ میں کسی بھی غیر اوپنر بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ہیں جبکہ ممبئی انڈینز کی جانب...
    بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ ، اطالوی وزارت ثقافت ، اطالوی میوزیم آف ہیومن سولائزیشن ، اطالوی اکیڈمی آف فائن آرٹس آف روم ، اطالوی فٹ بال ایسوسی ایشن اور اٹلی کی لازیو ریجنل کونسل کے مشترکہ زیراہتمام “چین اور اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ منانے کے لئے خصوصی آرٹ نمائش کا” اٹلی میں لینچے نیشنل اکیڈمی آف سائنسز میں شاندار طریقے سے افتتاح کیا گیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور اٹلی طویل تاریخ اور شاندار ثقافت کے ساتھ عظیم ممالک ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور باہمی...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
     امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کردیا تاہم یہاں ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد بلوچستان میں صورت حال معمول پر آگئی ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور ایران کے درمیان 909 کلو میٹر سے زائد کی طویل سرحد ہے جو بلوچستان میں واقع ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے بلوچستان اور ایران کے درمیان تمام کراسنگ پوسٹس کو غیر معینہ مدت تک بند کردیا تھا جس کے بعد سرحدی علاقوں میں غذائی قلت، ایندھن کی عدم دستیابی اور بے روزگاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
    محکمہ داخلہ نے ایک سے دس محرم تک امن و امان قائم رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا ہے۔ اس دوران ڈبل سواری، اسلحہ کی نمائش سمیت متعدد پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ سمیت آٹھ اضلار میں دفعہ 144 نافذ دیا ہے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق یہ پابندیاں یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک نافذ العمل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحے کی نمائش و نقل و حرکت، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، نفرت انگیز مواد و رسالے کی تقسیم و فروخت، جلوسوں کے راستوں پر مشکوک افراد کے داخلے پر مکمل پابندی...
    فائل فوٹو  کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار ’را‘ کے مبینہ 4 ایجنٹس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے تمام ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں، ملزمان میں محمد خان، اختر علی، امید علی تھہیم اور جمین ملاح شامل ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ چاروں ملزمان ملک دشمن بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق رکھتے ہیں، ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت یافتہ ہیں،  ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ملکی سلامتی کو نقصان پہنچایا، ان کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد ہوئے ہیں۔خیال رہے...
    جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں اسمارٹ فارمنگ کا ایک جدید منصوبہ عالمی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں نجی 5G ٹیکنالوجی اور جدید انفارمیشن سسٹمز کی مدد سے زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے اور مزدوروں کی کمی جیسے سنگین مسائل کا حل تلاش کیا جا رہا ہے۔ جاپان کو آج کل زراعت میں مزدوروں کی شدید قلت کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ ملک میں بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی اور کم ہوتی شرح پیدائش ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2015 سے 2020 کے درمیان جاپان میں نجی فارموں کے اہم زرعی کارکنوں کی تعداد میں 22.4 فیصد کی کمی ہوئی ہے، اور ان میں سے تقریباً 70 فیصد کارکن 65 سال یا اس سے زائد...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے مشترکہ خطرہ ہے، اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے،پاکستان دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے،عالمی برادری اسرائیل پر مستقل جنگ بندی کے لیے دباﺅ ڈالے ، مسئلہ کشمیر عالمی تنازع ہے،بھارت غیر قانونی طور پر کشمیر پر قابض اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے .(جاری ہے) ان خیالات کاا ظہار انہوں نے چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں موثر...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غزہ میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو ریاست نہیں بلکہ دہشت گرد تنظیم کے طور پر تسلیم کرتا ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت ایک عظیم انسانی المیہ ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر زید سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کہا کہ غزہ میں معصوم بچوں کی مسلسل شہادتیں عالمی ضمیر کے لیے ایک کڑا امتحان ہیں، اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی سامان کی فراہمی روکنا خوراک کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے مترادف ہے، پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر سطح پر اخلاقی و...
    ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کر دیا۔ ایرانی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست پاش پاش ہو گئی، امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حالیہ جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست (اسرائیل)کا وجود جنگ میں بکھر کر رہ گیا...
    وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور...
    علماء کرام نے کہا کہ موجودہ دور میں جب مسلمان مقامی، ملکی اور عالمی سطح پر نازک ترین حالات سے گزر رہے ہیں، ایسے وقت میں تمام مسلمانوں کیلئے لازم ہے کہ وہ باہمی اختلافات سے بلند ہوکر وحدت اور یگانگت کا مظاہرہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر متحدہ مجلس علماء کے سربراہ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر شیعہ سنی رابطہ کمیٹی کا ایک اہم اجلاس میرواعظ منزل راجوری کدل میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وادی کی سرکردہ دینی تنظیموں سے وابستہ جید علماء کرام، مشائخ عظام، دانشوروں اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا کہ گزشتہ برسوں میں سوشل میڈیا پر نشر...
    بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے...
    جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی، لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات اور ریاست مخالف نظریات کے تناظر میں ایک جامع اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں تمام شہریوں کو آئین پاکستان اور ریاست سے وفاداری کے حلف کی پاسداری کی تلقین کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اگر عسکریت یا شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ...
    کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس...
    ---فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں تشدد کا شکار افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی وقار کے تحفظ اور تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسلام ہر انسان کی حرمت اور عزت کو مقدم رکھتا ہے اور تشدد اور غیر انسانی سلوک اسلامی تعلیمات کے منافی ہیں۔ بھارت نے جارحیت کا راستہ اپنایا، پاکستان اپنا دفاع کرے گا: ترجمان دفتر خارجہانہوں نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، عالمی برادری غیر ذمے دارانہ طرز عمل پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان...
    چین کے شہر چھنگڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور کثیرالطرفہ تعاون کے عزم کو دوہرایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے عالمی اور علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ اور ایس سی او کے چارٹرز کے اصولوں، خصوصاً عدم جارحیت، پرامن حل، باہمی احترام اور ریاستوں کی خودمختاری کی مکمل پاسداری کا اعادہ کیا۔ خواجہ آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ اسرائیلی فوجی جارحیت کی سخت مذمت کی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ضبط، مکالمے اور سفارت کاری پر...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی...
    راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے...
    اولیاء کے شہر ملتان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی آر اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی آر شامل ہیں، حتی کہ امام بارگاہ قصر ابوطالبؑ کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امام بارگاہ قصر ابوطالبؑ اڈا منیر آباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علما منتظمین ملت جعفریہ ملتان نے ایک پریس کانفرنس کی، جس سے علامہ سید اقتدار حسین...
    سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے قریب گیا میں نے اسے...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 ) دہلی کی تہاڑجیل میں قید ممتازکشمیری حریت پسند راہنما شبیر احمد شاہ کے خاندان اور کشمیری راہنماﺅں نے کینسرکے مرض کی تشخیص کے بعد ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے متعدد عارضوں میں مبتلا شبیر شاہ کو 2017 میں انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یا ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا.(جاری ہے) کشمیری راہنما کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے سوشل میڈیا پر ان کے مناسب علاج اور خاندان کو ان تک رسائی کی اپیل کی ہے جس کے بعد کئی سیاسی راہنماﺅں نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے سحر شاہ نے سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس کے دوران ایک مشترکہ بیان پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا، کیونکہ اس میں پہلگام حملے کا ذکر نہیں تھا جب کہ پاکستان کے صوبے بلوچستان کا ذکر تھا، اسلام آباد جہاں بھارت پر بدامنی پھیلانے کا الزام لگاتا ہے۔ بھارت بلوچستان میں اپنے ملوث ہونے کے بارے میں پاکستان کے الزامات کو مسترد کرتا ہے، جبکہ پاکستان کا اصرار ہے کہ نئی دہلی باغیوں کی مدد کرتا ہے۔ فی الوقت شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت چین کے پاس ہے اور اس کے شہر کیانگ داؤ میں رکن کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنریشن گیپ ایک عالمی رجحان ہے، جو نوجوان نسل اور قدامت پسند سوچ رکھنے والوں کے درمیان نظریاتی اختلافات سے جنم لیتا ہے۔ مشہور شاعر اور فلسفی خلیل جبران کا یہ قول کہ ’’ہم اپنی اولاد کو بے پناہ محبت تو دے سکتے ہیں، لیکن اپنے خیالات نہیں‘‘، پاکستانی معاشرے میں جنریشن گیپ کے مسائل کی گہری سچائی کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان میں یہ فرق والدین اور بچوں کے درمیان ترجیحات اور طرز زندگی کے تضاد کی صورت میں سامنے آتا ہے، جو اکثر غلط فہمیوں اور خاندانی تناؤ کا باعث بنتا ہے۔ بعض والدین اپنی اولاد پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہیں، ان کی نفسیاتی ضروریات کو نظر...
    انسانی تاریخ درحقیقت ایک طویل داستانِ تصادم و تسخیر ہے۔ انسانی وجود کے آغاز سے ہی، جب بقا کا انحصار شکار اور قبائل کے درمیان دفاع پر تھا، ہتھیاروں کی ایجاد اور ترقی تہذیبوں کے ارتقاء کے ساتھ ساتھ چلتی رہی۔ جرمنی میں دریافت ہونے والے تقریباً چار لاکھ سال پرانے لکڑی کے بھالوں سے لے کر، انسان نے ہتھیاروں کو بتدریج زیادہ مہلک، دقیق اور سیاسی اثر رکھنے والے اوزاروں میں تبدیل کیا۔ جوں جوں تاریخ کا دھارا بدلتا گیا اور انسان نے قدرتی عناصر پر قابو پانا سیکھ لیا، اسی طرح اس کے ہتھیار بھی ترقی کرتے گئے۔ لوہے کا دور، جو تقریباً 1200 قبل مسیح میں شروع ہوا، ایسے سخت دھاتوں سے بنے ہوئے تلواروں اور اوزاروں...
    ایس یو سی کے وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے دنیا کے سامنے عالم تشیع کو سُرخرو اور سرفراز کیا ہے، ایران کے بروقت اور سخت جواب نے امریکہ و اسرائیک کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے وفد نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ملتان کا دورہ کیا، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری کو ایرانی قوم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، شیعہ علماء کونسل کے وفد میں مولانا علی سجاد نقوی، مولانا علی باقر نقوی، مولانا مجاہد عباس گردیزی، سید علی قاسم، سید حسنین بخاری اور دیگر شریک تھے۔ وفد کے شرکاء نے کہا کہ ایرانی قوم کی استقامت، جرات اور بہادری نے...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان حکومت نے یکم سے دس محرم الحرام کے دوران کوئٹہ سمیت صوبے کے 8 اضلاع میں دفعہ 144 کے تحت مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔محکمۂ داخلہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم محرم الحرام سے 10 محرم الحرام تک نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، جھل مگسی، استا محمد، کچھی، سبی اور کوئٹہ شہر میں مختلف پابندیاں عائد رہیں گی جن میں تمام اقسام کے اسلحہ کی نمائش، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری، نفرت انگیز کتب، رسائل، سی ڈیز اور کیسٹس کی نمائش و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔اسی طرح محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں پر غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کے داخلے، دیواروں پر چاکنگ اور پوسٹرز لگانے، چھتوں و کھڑکیوں پر کھڑے ہونے، دیگر شہروں سے...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) دینی مدرسہ کی مغوی معلمہ کو کچے کے علاقہ سے بازیاب کرالیاگیا،پولیس کے مطابق گاؤں111،سیون آر کی رہائشی 22سالہ فرح 39،بارہ ایل میں واقع ایک دینی مدرسہ میں پڑھاتی تھی جسے ڈیڑھ ماہ قبل بوریوالہ والا روڈ سے نامعلوم ملزموں نے اسوقت اغوا کرلیا جب وہ مدرسہ جانے کیلئے رکشا سے اتر کر پیدل جارہی تھی ، پولیس نے مغوی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا ، تفتیشی ٹیم نے حاصل معلومات کی روشنی میں مغوی معلمہ کو کچا کے علاقہ سے برآمد کرکے ورثا کے حوالے کردیاہے، تاہم ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔\378
    اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ تحصیل چئیرمین اپر کرم مولانا مزمل حسین فصیح کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں نے پیواڑ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عیادت کی اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر ارشاد حسین بنگش، شفیق حسین مطہری اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
    جس قیادت کو اپنے لوگ گالیاں دے رہے ہوں اس کے پیچھے کون نکلے گا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پشاور ہائی کورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی قیادت اور خیبرپختونخوا حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ جس قیادت کو اپنے ہی کارکن گالیاں دے رہے ہوں، اس کے پیچھے کون نکلے گا؟ یہ لمحہ فکریہ ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی سے بجٹ کے معاملے کو متنازعہ بنایا گیا بجٹ کو بانی پی ٹی آئی کی رضامندی سے مشروط کرنا خودساختہ فیصلہ...
    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگیا ہے، جہاں دونوں ممالک نے صحت عامہ، ادویات سازی، اور ویکسین کی مقامی پیداوار جیسے اہم موضوعات پر ایک دوسرے سے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق، پاکستان میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر نے وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صحت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، انسانی وسائل کے تبادلے، اور طبی اداروں کے قیام جیسے موضوعات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ ڈاکٹر مختار بھرتھ نے ملاقات کو ’’باہمی اہداف کو ٹھوس صحت اقدامات میں تبدیل کرنے کی جانب ایک اہم قدم‘‘ قرار دیا۔ ان...
    لاہور میں صبح سے ہونے والی بارش کے سبب شہر میں حبس اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے بعد فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔ لاہور میں سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاون کے ایریاز میں 50 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ پی ڈی ایم کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ یکم جولائی تک جاری رہے گا۔ واسا، ضلعی انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین نکاس آب کے لیے شاہراہوں پر موجود ہیں جبکہ بارش کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام بھی شدید متاثر ہوگیا۔ شہر کی جن شاہراہوں ،گلیوں کی تعمیر اور...
    ’بلاول سے شادی کیلئے بڑے گھر کی ایک لڑکی کالا جادو سیکھ رہی ہے‘، معروف ماہر علم نجوم کے سنسنی خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان کی معروف ماہرِ علمِ نجوم سامعہ خان نے ایک مرتبہ پھر سیاسی و نجی زندگیوں پر اپنی چونکا دینے والی پیشگوئیاں پیش کر کے نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔ اس بار نشانے پر ہیں سابق وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری۔سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی قسمت سے اب وزیراعظم ہاؤس کی شیروانی نکل چکی ہے۔ ان کے بقول، ستارے اب اس بات کی گواہی نہیں دیتے کہ وہ دوبارہ ملک کی باگ ڈور سنبھال سکیں گے۔سامعہ خان نے نجی...
    روس(نیوز ڈیسک)اسرائیل اور ایران کی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے روس پہنچنے والے بچے کو ائیرپورٹ پر ایک شخص نے زمین پر زور سے پٹخ دیا۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو کے ائیرپورٹ پر بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف نامی شخص نے 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی سے فرش پر پٹخ دیا۔ ایران اسرائیلی جنگ کے دوران اپنی جان بچانے کیلئے ایک حاملہ خاتون اپنے 18 ماہ کے بچے کے ہمراہ افغانستان سے روس پہنچی تھی، بچے کی والدہ اپنے بیٹے کیلئے ٹرالی لینے گئی جب کہ بچہ سامان کے پاس ہی کھڑا رہا، اتنے میں ایک شخص نے بچے کو اکیلا دیکھ کر اسے اٹھایا اور زور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے تیزی سے خاتمے کو سراہتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن اگلے ہفتے ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ممکنہ طور پر تہران سے اپنے جوہری عزائم کو ختم کرنے کے معاہدے کا خواہاں ہے۔ ایرانی امریکی جوہری مذاکرات کن نکات پر اختلافات کا شکار؟ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے بنکر بسٹر بموں نے ایران کی زیر زمین فردو جوہری تنصیب کو’مکمل طور پر تباہ‘ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، ’کیا یہ نقصان شدید تھا؟ جی ہاں، یہ واقعی بہت شدید تھا۔ اس نے (ایرانی جوہری تنصیبات کو) مکمل طور پر صفحہ ہستی...
    ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم  شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...
    ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ گزشتہ روز امریکا میں جاری میجر لیگ (ایم ایل سی) کے دوران ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرکے ویسٹ انڈین بیٹر کیرون پولارڈ نے 700 ٹی20 میچز کھیلنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔ جارح مزاج ویسٹ انڈین بیٹر 700 ٹی20 مقابلے کھیلنے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ؛ پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے راز سے پردہ اُٹھ گیا انہوں نے ایم آئی نیویارک کی نمائندگی کرتے ہوئے سان فرانسسکو الیون کیخلاف 37 سالہ پولارڈ نے 16 گیندوں پر 34 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے علاوہ 2 وکٹیں بھی اڑائیں۔ پولارڈ اپنے 700 ویں...
    راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں  بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم  پر فائرنگ کی،  فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی  فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔  ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، ملزم 3 سال قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، 3 سال قبل 9 سالہ بچہ واہ کینٹ گھر سے بھائی کے ساتھ نکلا جسکی نعش کھیتوں میں سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اندھا قتل ایک معمہ...
    سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد غلاف کعبہ (کسوہ) کو تبدیل کر دیا گیا۔ نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں میں غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا ہے،پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئےکسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کسوہ فیکٹری میں 11 ماہ کی مسلسل محنت سے تیار کیا گیا نیا غلاف مجموعی طور پر 1,415 کلوگرام وزنی ہے،نیا کسوہ سیاہ کڑھائی والے ریشم کے 47 ٹکڑوں پر مشتمل ہے،جس میں 24 قیراط سونےکے چڑھائے ہوئے چاندی کے دھاگوں کا استعمال کرتے ہوئے 68 قرآنی آیات کی...
    ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے منتخب ایوان کے اندر جب عوامی مسائل پر بات نہیں ہو گی تو لوگوں میں احساس محرومی بڑھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر ایک جعلی اسٹیٹ سبجیکٹ کے حامل شخص کو تحفظ دینے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کابینہ کسی غیر ریاستی کو ریاستی شہری نہیں بنا سکتی، اس حوالے سے تمام آئینی قانونی فورمز پر اس کے خلاف چارہ جوئی کرینگے۔سید شوکت شاہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک قابل مذمت، ایوان کی عزت و تکریم قائم رکھنا سپیکر کی ذمہ داری ہے، مہاجرین کے خلاف نہیں لیکن...
    اسلام آباد:   اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کو ماڈل گرین یارڈ میں تبدیل کرنے کے لیے 12 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ اسلام آباد میں گڈانی منصوبے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انور چوہدری کا کہنا تھا کہ شپ بریکنگ انڈسٹری نہ صرف ملکی معیشت کا اہم جزو ہے بلکہ یہ شعبہ پاکستان کی ماحولیاتی حکمت عملی میں بھی کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ کو عالمی ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ کرنا ناگزیر ہو چکا ہے، اس سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ خطرناک فضلے کو محفوظ...
     ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
    اقوامِ متحدہ کی رپورٹ 2024 کے مطابق دنیا بھر میں بچوں کے خلاف جرائم میں اسرائیل سر فہرست ہے۔ عالمی ادارے میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اقوامِ متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبدالعزیز الواصل نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسلح تنازعات کے شکار علاقوں میں بچوں کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو یہ پرامن اور خوشحال معاشروں کی تشکیل کی عالمی کوششوں کو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہیگ میں کہا ہے کہ امریکا آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اگلے ہفتے ایران سے بات کرنے جا رہا ہے۔ ’ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اسی روز صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بہت اچھی جا رہی ہے، اسرائیل کو ایران پر فضائی حملے روکنے کی تنبیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل کل جنگ بندی پر لوٹ آیا...
    اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ایران کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ یہ بات موساد کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہی گئی۔ David Barnea, the Mossad chief, thanks agents, the IDF, and the CIA for the collaboration during the 12-day Operation Rising Lion, which achieved 'goals that initially seemed imaginary' against Iran pic.twitter.com/qudlLo4TuB — i24NEWS English (@i24NEWS_EN) June 25, 2025 شہنوانیوز کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برنیا موساد کے آپریشن ہیڈکوارٹر میں ایجنٹوں سے خطاب کر رہے ہیں، یہ وہ وقت تھا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے ڈیموکریٹ امیدوار ظہران ممدانی کو ’کمیونسٹ پاگل‘ قرار دے کر سخت تنقید کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بدھ کے روز ایک پوسٹ میں لکھا ’بالآخر وہ وقت آ گیا ہے، جب ڈیموکریٹس نے تمام حدیں پار کر دیں۔‘ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ظہران ممدانی نے نیویارک کے سابق گورنر اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹک پرائمری انتخابات میں شکست دے کر پارٹی کی نامزدگی حاصل کر لی۔ کومو نے ابتدائی نتائج کے بعد ہی شکست تسلیم کر لی تھی۔ یہ بھی پڑھیے نیویارک میئر کے لیے پہلے مسلمان امیدوار ظہران ممدانی کون ہیں؟ اگر نومبر کے عام انتخابات میں ممدانی کامیاب ہو جاتے...
    ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور اس جنگ کے اثرات سے مشرق وسطیٰ سمیت پورا جنوبی ایشیاء متاثر ہو سکتا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے، جنگ سے دونوں ممالک کا نقصان ہوا ہے اور اب دونوں فریقین کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی مزید اقدام سے پرہیز کرنا چاہیے، یہ جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے تاکہ خطے میں مستقل اور پائیدار امن قائم ہو سکے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور اسرائیل جنگ نے مشرق وسطیٰ کو...
    کینیا میں گزشتہ روز حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق زیادہ تر اموات پولیس فائرنگ کا نتیجہ ہیں۔ یہ احتجاج ایک مقبول بلاگر کی پولیس کی حراست میں پراسرار موت کے بعد بھڑکا تھا، جبکہ یہ واقعہ 2024 کے ان خونریز مظاہروں کی برسی کے موقع پر پیش آیا جب ٹیکس بل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 60 افراد مارے گئے تھے۔ نیروبی میں کشیدہ صورتحال دارالحکومت نیروبی کے مرکزی کاروباری علاقے میں ہزاروں نوجوانوں نے پولیس بربریت اور حکومتی نااہلی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں ربر بلیٹس اور لائیو فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ کینیاٹا نیشنل اسپتال...
    لا قانونیت، دہشتگردی اور دادا گیری کا ٹریک ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے ناجائز ریاست اسرائیل نے جب ایران پر حملہ کیا تو امریکا کا پہلا ردّعمل یہ تھا کہ یہ حملہ امریکا کی مرضی کے بغیر ہوا ہے، لیکن ساتھ ہی امریکا نے اسرائیل کو تھپکی اور ایران کو دھمکی دی۔ قریباً تمام یورپی ممالک نے اس حملے کے جواز و عدم جواز کے سوال کو نظر انداز کرکے ایران کو تحمل کا درس دیا اور ساتھ ہی اعلان کیاکہ اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے۔ اس صورتحال میں بین الاقوامی قانون کے طالبِ علم کے سامنے کئی سوالات اٹھتے ہیں، ایسے چند اہم سوالات پر یہاں مختصر بحث کی جائے گی۔ پہلا سوال: بین الاقوامی قانون کن حالات...