2025-05-29@05:10:40 GMT
تلاش کی گنتی: 39507
«سرحد کے ذریعے»:
(نئی خبر)
موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنا چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی ہے،چین کی وزارت خزانہ
موڈیز کی جانب سے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنا چین کی معیشت کے روشن مستقبل کی مثبت عکاسی ہے،چین کی وزارت خزانہ china economy WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خزانہ کے حکام نے موڈیز کے چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار رکھنے سے متعلق سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی سے چین کی حکومت نے جامع میکرو اکنامک ریگولیٹری پالیسیز نافذ کی ہیں، اقتصادی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، مارکیٹ کی توقعات اور اعتماد مستحکم ہے، اور قرضوں کی درمیانی اور طویل مدتی پائیداری میں اضافہ ہوا ہے۔ موڈیز کا چین کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو برقرار...
چینی وزیر اعظم کی انڈونیشیا کے صدر سے ملاقات، کثیرالجہتی امور پر بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے انڈونیشیا کے ایوان صدر میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے نشاندہی کی کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط بنانے اور “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اعلیٰ معیار کے تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ دونوں فریقوں کو مارکیٹ کنیکٹوٹی اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت کو بہتر بنانا چاہیے، اور فنانس، نئی توانائی،...

عید الااضحیٰ کے موقع پر قربانی دینے والوں کیلئے خاص سحکامات جن کے بارے معلوم ہونا ہر مسلمان کیلئے لازم، جانئے ان کے بارے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) قربانی کرنے کی نیت رکھنے والوں کے لیے ایک اہم اسلامی ہدایت یہ ہے کہ جب ذوالحجہ کا چاند نظر آ جائے، تو انہیں اپنے بال اور ناخن کاٹنے سے اجتناب کرنا چاہیے، یہاں تک کہ قربانی ہو جائے۔ یہ ہدایت نبی کریم ﷺ کی سنت مبارکہ سے ثابت ہے۔ حضرت اُمِّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: “جب ذوالحجہ کا پہلا عشرہ شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو وہ اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ (صحیح مسلم، حدیث: 1977) اس حدیث کی روشنی میں فقہاءِ کرام فرماتے ہیں کہ جو شخص قربانی کا ارادہ رکھے، اُس کے لیے مستحب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے ملک میں کرپٹو مائننگ اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ڈیٹا سینٹرز کے لیے 2,000 میگاواٹ اضافی بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان اتوار 25 مئی کو ملکی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ جنریٹیو اے آئی کو اپنی وسیع معلوماتی ڈیٹابیس پر عملدرآمد کے لیے بے پناہ کمپیوٹنگ توانائی درکار ہوتی ہے، جس کے باعث دنیا بھر میں بجلی کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں بجلی کی تنصیب شدہ صلاحیت تقریباً 45,000 میگاواٹ ہے، جبکہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق گرمیوں کے موسم میں طلب 30,000 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے۔ حکومت کو...

190 ملین پاﺅنڈ مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی‘عمران خان اور بشری بی بی درخواستیں سماعت کے لیے مقررنہ ہوسکیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی 190 ملین پاﺅنڈ نیب مقدمے میں سزاﺅں کی معطلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائردرخواستیں تاحال سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوسکی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ہفتے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس منگل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی. چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے، صحافیوں سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ایسا کوئی کام نہیں ہورہا جس میں...

مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل کی ملاقات، پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل برونو کاراسکو کی ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان میں موسمیاتی لچک اور ماحولیاتی استحکام پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاکستان اور اے ڈی بی نے مشترکہ موسمیاتی پالیسی اور قومی حکمتِ عملی کی تشکیل پر اتفاق کیا، ساتھ ہی نوجوانوں کی قیادت میں موسمیاتی منصوبوں کو انکیوبیشن، رہنمائی اور مالی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق عالمی سطح پر مسابقتی منصوبوں کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ موسمیاتی مالیات اور مشترکہ منصوبہ جات پر تعاون کے فروغ کا عزم بھی کیا گیا۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دفاتر 31 مئی بروز ہفتہ کھلے رہیں گے۔ نجی ٹی وی نیوزسماکے مطابق ایف بی آر نے 12ہزار334 ارب کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کردیں، ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے سلسلے میں 31 مئی بروز ہفتہ ایف بی آر کے دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔تمام لارج ٹیکس پیئرز یونٹس اور علاقائی دفاتر کو مراسلہ جاری کر دیا گیا، حکام کے مطابق ٹیکس قوانین پر عملدرآمد کیلئے نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کیےجارہے ہیں۔ 31 جون تک انفورسمنٹ میں زیادہ تیزی لائی جائے گی۔خیال رہے کہ ایف بی آر کو جولائی تا اپریل 833 ارب روپے روپے شارٹ فال کا...
حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف مہم کا آغاز کدیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ عید کا موقع خاندانوں کے ساتھ گزارنے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے، کسی کو بھی عید کے موقع پر عوام کا استحصال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاکہ ہر سال...
سٹی 42: یومِ تکبیر پر 28 مئی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے نادرا کے تمام دفاتر 28 مئی بروز بدھ بند رہیں گے،24 گھنٹے کھلے رہنے والے دفاتر 27 مئی کی درمیانی شب 12 بجے بند ہوں گے،24گھنٹے والے دفاتر 28 اور 29 مئی کی درمیانی شب 12 بجے دوبارہ کھلیں گےنادرا کی خدمات تعطیل کے دوران پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر دستیاب ہوں گی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کی آمد میں کمی ریکارڈ کی گئی،ترجمان واپڈا کےمطابق تربیلا منگلا اور چشمہ ریزروائر میں مجموعی طور پر چالیس لاکھ پانچ ہزار ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔ نجی ٹی وی نیوزسما نےترجمان واپڈا کے حوالے سے بتایا کہ دریائے سندھ میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھسٹھ ہزار سات سو کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ روز کےمقابلےمیں آٹھ ہزارکیوسک کمی دیکھی گئی۔دریائے جہلم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزار دو سو کیوسک رہی،جو دو ہزار ایک سو کیوسک کمی کے ساتھ ریکارڈ ہوئی۔چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھاسی ہزار آٹھ سو کیوسک ریکارڈ کی گئی۔دریائےچناب میں پانی کی آمد چھیالیس ہزار سات سو کیوسک ہےجو گزشتہ روز...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
---فائل فوٹو پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہوتے ہی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی حکومت ختم ہو جائے گی۔ لگتا ہے حکومت نے فیصلہ کر لیا بھارت سے متعلق چیزوں پر لب کشائی نہیں کرنی: شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے... اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ سائل عدالت میں انصاف لینے آتے ہیں، ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سب دیکھ رہے ہیں پاکستان میں کون سرمایہ داری کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مرہون منت ہے،...
شیری رحمٰن — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاحت کی آڑ میں آبی دہشت گردی سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی روکنے کے لیے بنائے گئے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
---فائل فوٹو سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت دریاؤں کا بہاؤ روکنے جیسے کسی بھی اقدام کو جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے یکطرفہ فیصلہ کیا کہ وہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کر رہا ہے، یہ بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق، معاہداتی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کا آبی دہشتگردی کی پالیسی پر اصرار خطے میں مستقل دشمنی اور عدم استحکام کو جنم دے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کو معطل کرنے کا غیر قانونی یکطرفہ اعلان قابل مذمت ہے۔رضا ربانی کا کہنا ہے کہ بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنی قانونی ذمہ داریوں پر عمل کرے، بھارت دریاؤں کے...
---فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے شہر نارووال میں شوہر کے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واقعہ بدو ملہی کے علاقے میں پیش آیا، ملزم کے خلاف مقتولہ کی بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔درج کی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق بہنوئی کے کسی دوسری خاتون سے تعلقات تھے جس پر اس کی بہن سے بہنوئی کا جھگڑا رہتا تھا، بہنوئی اکثر اس کی بہن پر تشدد کرتا تھا۔ کراچی: شوہر کے چھری کے وار سے بیوی قتلکراچی میں شوہر نے بیوی کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ متن کے مطابق گزشتہ روز بھی بہنوئی...
شرجیل میمن—فائل فوٹو عید الاضحیٰ پر زائد کرایہ وصولی کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے مہم کا آغاز کردیا۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافروں سے ناجائز کرایہ وصولی کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کی زمینیں خالی کروانے کی تیاریاں کراچی حکومت سندھ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کی زمینیں... شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بعض ٹرانسپورٹرز کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیتے ہیں جو عام...
پنجاب میں حالیہ آندھی اور طوفانی موسم کے دوران ہونے والے حادثات کے پیش نظر، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سولر پینلز کی تنصیب کے لیے باقاعدہ قواعد و ضوابط اور رہنما اصول مرتب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی جانب سے انرجی ڈیپارٹمنٹ، لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ طوفانی ہواؤں کے دوران پیش آنے والے 70 فیصد حادثات سولر پینلز یا ان سے منسلک تنصیبات کی وجہ سے ہوئے، جو غیر معیاری طریقے سے نصب کیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے. ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے.(جاری ہے) وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے ذرائع...
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی: ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز انقرہ(آئی پی ایس) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کر کے خوشی ہوئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ترک زبان میں اپنے پیغام میں رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم پاکستان کے ساتھ ملاقات میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا، شہباز شریف اور ان کے وفد کے ساتھ معیشت، تجارت اور سلامتی پر بات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ رجب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا دو روزہ دورے مکمل کرکے تہران کیلئے روانہ. ترک وزیر دفاع یشار گیولر (Yashar Guler)، ڈپٹی گورنر استنبول الکر حاقتان کچمز (İlker Haktankaçmaz) پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک ( Burhan Kayaturk)، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے استنبول کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کو رخصت کیا. وزیر اعظم کے دورے کا مقصد ترکیہ کے عوام اور بالخصوص صدر ایردوان کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں بھرپور تعاون اور حمایت پر شکریہ ادا کرنا تھا. وزیر اعظم شہباز شریف اب ایران کے شہر تہران کیلئے روانہ ہو گئے جہاں انکی ایرانی...
اپنے دورہ بلوچستان کے موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور اے پی ایس خضدار کے بس پر دھماکے میں زخمی ہونیوالے بچوں کی عیادت کی اور انہیں حوصلہ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ ہسپتال کوئٹہ میں سانحہ خضدار میں زخمی ہونے والی بچوں کی عیادت کی۔ گورنر خیبر پختونخوا نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کا اظہار کیا اور انکی صحت دریافت کی۔ انہوں نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور انکی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو زخمی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود بھونگ انٹرچینج منصوبے پر پیش رفت نہ ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے سے تفصیلی وضاحت طلب کر لی ہے ملتان سکھر موٹروے پر بھونگ انٹرچینج کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی، جس میں درخواست گزار رئیس منیر احمد اور ان کے وکیل وقار رانا عدالت میں پیش ہوئے.(جاری ہے) درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ نے بھونگ انٹرچینج کی تعمیر کا حکم دیا تھا مگر اس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہو سکا وقار رانا نے عدالت کو بتایا کہ کنٹریکٹ 6 دسمبر 2023 کو ایوارڈ...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری افسران کی کارکردگی کے جائزے سے متعلق اہم ترامیم کی منظوری دےدی ہے تاہم ان ترامیم کے تحت وفاقی حکومت کے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے تمام افسران کے لیے سال میں ایک مرتبہ طبی معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق افسران کو ملازمت میں برقرار رکھنے، تربیتی کورسز میں نامزدگی اور ترقیوں کے فیصلے اب ان کی سالانہ میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر کیے جائیں گے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو ارسال کر دیا ہے جبکہ تمام صوبوں کو بھی اس پالیسی پر عمل درآمد کے...
افغانستان میں طالبان حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے والے افغانوں کیخلاف کریک ڈاون کیا ہے۔ اس اہم اہم پیشرفت کی وجہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران زیادہ تر توجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر مرکوز رہی لیکن اسی عرصے کے دوران اسلام آباد اور کابل نے خاموشی سے کام کیا تاکہ کشیدگی کا شکار تعلقات کو بحال کیا جا سکے۔پہلی بار پاکستان نے کابل کے نقطہ نظر میں تبدیلی اس وقت محسوس کی جب مارچ کے تیسرے ہفتے میں خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے کابل کا دورہ کیا اور اس وفد کو کابل...
پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں، حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے آہنی دوست قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ چین سے نہ الجھیں۔چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے استعمال نے عالمی طاقتوں کو حیران کر دیا ہے۔مقامی انگریزی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق چینی خارجہ پالیسی کے ممتاز ماہر اور سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وِکٹر ژیکائی گائو نے اس جھڑپ کو چین پاکستان دفاعی تعاون کی گہرائی کا...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ۔ گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا ۔ جہاں فیصل کریم کنڈی نے اے پی ایس بس حملہ کے زخمی بچوں کی عیادت کی، انہوں نے بچوں کے ساتھ پیار و شفقت کیا اور ان کی صحت دریافت کی ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے زخمی بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ہسپتال انتظامیہ کیجانب سے گورنر خیبر پختونخوا اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کو زخمی...

جو جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں آزاد کیسے شامل ہوسکتے ہیں؟ آئینی بینچ کے پہلی براہ راست سماعت میں ریمارکس
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے براہ راست نشر کی جانے والی پہلی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے پہلی مرتبہ براہ راست نشر کی جانے والی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنیں۔ درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا سنی اتحاد کونسل نے مخصوص...
ویب دیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 بجے تک تہران پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ تہران میں وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کو جوائن کریں گے۔
اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے ،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ...
اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے کہا کہ جامعات کے ملازمین کے الاؤنسز کا خاتمہ نہ صرف انکے معاشی استحکام کیخلاف ہے، بلکہ یہ تعلیمی نظام کی بنیادوں کو بھی کمزور کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ بیوٹمز یونیورسٹی کوئٹہ کے ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے جامعہ کے بعض اخراجات خود جامعہ کو اٹھانے کی پالیسی تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔ بلوچستان محرومی کا شکار ہے اور جامعہ کے ملازمین کے الاؤسنز کا خاتمہ بنیادی حقوق پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسکی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے الاؤنسز...
سات مئی : جنوبی ایشیا کے لیے سچائی کی گھڑی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال سات مئی 2025 کی علی الصبح، دنیا نے ایک غیر معمولی مظاہرہ دیکھا—قوم کی مضبوط قوتِ ارادی، عسکری نظم و ضبط، تکنیکی برتری اور خدائی تائید کا—جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کو فیصلہ کن انداز میں پسپا کرتے ہوئے ایک ایسے تنازعے میں فتح حاصل کی جو چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہوا لیکن جنوبی ایشیا کی تزویراتی سوچ کو ہمیشہ کے لیے بدل گیا۔ یہ صرف ایک فوجی جھڑپ نہ تھی بلکہ ایک تاریخی لمحہ تھا، جہاں سچ نے فریب کو، تیاری نے غرور کو، اور عزم نے لاپرواہی کو شکست دی۔ یہ...
عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام سے ناجائز اور زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سندھ حکومت نے بھرپور مہم کا آغاز کر دیا ہے، سینیئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر تمام متعلقہ اداروں کو سخت احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ آئی جی سندھ پولیس، تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ٹرانسپورٹ و ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع خاندانوں کے ساتھ منانے کا ہوتا ہے اور کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ عوام کی مجبوری سے فائدہ اٹھائے۔ شرجیل انعام میمن نے...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر فیصل کریم کنڈی نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں سانحہ خضدار کے زخمیوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ خضدار کے شہدا کے لیے 10، 10 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5، 5 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار: اسکول بس پر حملے میں زخمی مزید 2 طالبات دم توڑ گئیں، شہدا کی تعداد 8 ہوگئی وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، بلوچستان کے لوگ امن پسند اور محب وطن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے...
حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اس روز ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے ہیں۔ترجمان کراچی بورڈ نے کہا ہے کہ ملتوی کئے گئے پرچے اب 30 مئی 2025ء بروز جمعہ کو لئے جائیں گے، سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپس کے متاثرہ پرچے نئی تاریخ پر انہی اوقات میں لئے جائیں گے۔بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہونا تھا، اب 30 مئی کو ہو گا۔انگلش نارمل کا پرچہ اول اور انگلش ایڈوانسڈ پرچہ اول (فیل طلبہ کیلئے) جو 28 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہونا تھا، اس کے 30 مئی کو...
سٹاک ہوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یوم تشکرکا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں پُرامن احتجاجی مارچ اور جلسہ عام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا۔شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی، مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے۔مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا، مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے ایڈمن جج منظر علی گل نے9 مئی جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش مقدمات میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی سماعت کی۔ دوران سماعت وکلاء کی جانب سے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری کی درخواست دائر کی گئی، وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ عمر ایوب بیمار ہے آج پیش نہیں ہو سکتے، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ملزم کے وکلاء آج پیر 26 مئی کو اپنے اختتامی دلائل دیں گے۔ جوئل لے اسکوارنیک یہ بات تسلیم کر چکے ہیں کہ 1989ء سے 2014ء کے دوران انہوں نے فرانس کے مغربی حصے کے ہسپتالوں میں 299 مریضوں کو جنسی زیادتی اور جنسی حملوں کا نشانہ بنایا، اور ان میں سے بہت سوں کو اس وقت جب وہ انیستھیزیا (آپریشن کے لیے دیا جانے والا نشہ) کے زیر اثر تھے یا پھر آپریشن کے بعد ہوش میں آنے کے عمل میں تھے۔ ان میں سے 256 مریض اُس وقت 15 برس سے کم عمر تھے۔ فرانسیسی آئس اسکیٹنگ فیڈریشن، دہائیوں تک...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں؟ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشتوں کی حقدار نہیں.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے پہلی مرتبہ براہ راست نشر کی جانے والی سماعت میں مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستیں سنیں درخواست گزار وکیل مخدوم علی خان نے دلائل کا آغاز کیا تو جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا سنی اتحاد...
—فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ مکمل کر کے استنبول سے ایران روانہ ہوگئے۔وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ 4 بجے تک تہران پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ پاکستانی اعلیٰ سطح کا وفد آذربائیجان اور تاجکستان کا بھی دورہ کرے گا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کی میزبانی کرکے خوشی ہوئی، ترک صدرترک صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو ہر شعبے میں مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ وزیراعظم 29 اور 30 مئی کو دوشنبے میں گلیشیئرز پر بین الاقوامی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی 2 روزہ دورے پر ایران روانہ ہو گئے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف ترکیہ کا 2 روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کے اس دورے کا مقصد ترکیہ کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر رجب طیب اِردوان کی جانب سے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ استنبول ایئرپورٹ پر وزیر اعظم کو پرتپاک انداز میں رخصت کیا گیا، جہاں ترک وزیر دفاع یشار گیولر، استنبول کے ڈپٹی گورنر الکر حاقتان کچمز، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، ترکیہ میں پاکستان کے سفیر یوسف جنید اور استنبول میں تعینات پاکستانی کونسل جنرل نعمان اسلم سمیت حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفارتکار موجود...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) بھارتی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساﺅکے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے یہ رساﺅ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو گزشتہ روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا گیاتھا یہ کارگو جہاز وزنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کیرالہ کا یہ ساحلی علاقہ حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہے اور ایک اہم سیاحتی مقام بھی ہے جہاز پر سوار عملے کے تمام 24 ارکان کو بچا لیا گیا ہے لیکن جہاز کے 640 کنٹینرز میں سے کچھ مواد مبینہ...
کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے بھارتی آبی جارحیت پر مبنی ماسٹر پلان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور اپنے دریاؤں کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائے گا نجی ٹی وی دنیا نیوز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے لداخ میں ہائیڈرو پاور منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں، لداخ میں ترقی کے پردے میں پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین صریح...
لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی بیگر ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کا حکم جاری کر دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی بیگر ایکٹ پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی۔عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے موبائل ایپ بنائی جائے اور بھکاریوں کیلئے بنائے گئے فلاحی سینٹرز فعال کرکے بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے لاہورہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی، جس پر عدالت نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات پرعملدرآمد کرکے رپورٹ لائیں، عدالت نے کیس کی سماعت 3 ماہ تک ملتوی کرکے رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی. صدرآصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک اور جمہوریت کی خاطر قربانیاں دیں، بلاول...
ورلڈ فوڈ پروگرام (WFP) نے اسرائیل کے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ حماس غزہ میں آنے والی امداد کو لوٹ رہی ہے۔ ادارے کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنڈی مک کین نے واضح الفاظ میں کہا کہ حماس کا امدادی سامان پر کوئی قبضہ نہیں بلکہ غزہ کے بھوکے عوام خود بھاگ کر امدادی ٹرکوں کی طرف لپکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب ورلڈ فوڈ پروگرام کا ٹرک کسی علاقے میں پہنچتا ہے تو لوگ بھوک اور فاقوں کے باعث اس پر ہجوم کر دیتے ہیں، اور اس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں۔ سنڈی مک کین کا کہنا تھا: "یہ الزام بے بنیاد ہے، حقیقت یہ ہے کہ لوگ شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ ہم...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )کویت نے 19 سال بعدپاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر تے ہوئے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہے رپورٹ کے مطابق اہم خلیجی ملک کویت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کے اجرا کی پابندی کا خاتمہ کرتے ویزوں کا اجرا شروع کر دیا ہے، پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جارہے ہیں.(جاری ہے) وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ہزاروں افراد کوکویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے، کویت کے تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے...

لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال گاڑیوں کی ٹریفک قوانین کی بار بار خلاف ورزیاں
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )لاہور میں سینئر بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے زیراستعمال سرکاری محکموں کی 3800 سے زائد گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائی گئی ہیں، جن میں سے زیادہ تر گاڑیوں نے کئی بار قوانین کی خلاف ورزی کی جو کہ عام شہریوں کے مقابلے میں اعلیٰ سرکاری افسران میں قانون شکنی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق حیران کن طور پر اعلیٰ عہدوں پر فائز افسران کی زیر استعمال سرکاری گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھی گئیں ان میں انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، پاکستان پوسٹ، زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب...
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی 2025 کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ امتحانات یوم تکبیر کی سرکاری تعطیل کے باعث ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ملتوی شدہ امتحانات اب 30 مئی بروز جمعہ کو پرانے شیڈول کے مطابق انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ اس تبدیلی سے سائنس پری میڈیکل اور سائنس جنرل گروپ کے طلبہ متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: یوم تکبیر قوم کی استقامت، غیر متزلزل ارادے اور علاقائی امن و استحکام کا ثبوت ہے، قائمقام صدر یوسف رضا گیلانی ترجمان کا بتانا ہے کہ بوٹنی پرچہ اول جو 28 مئی کو صبح 9 بجے تا 11 بجے ہونا تھا، اب 30 مئی کو انہی اوقات میں لیا جائے گا۔ انگلش...
— فائل فوٹو تھرپارکر میں موروں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 7 روز میں 100 سے زائد مور ہلاک ہوگئے۔علاقہ مکین کے مطابق ضلع بھر کے دیہی علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے تجاوز کر گیا۔ڈپٹی کنزرویٹر میر اعجاز تالپور کے مطابق تحصیل مٹھی کے دیہاتوں سے موروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اعجاز تالپور کا کہنا تھا کہ آج صبح مٹھی کے ایک گاؤں بھیماسر میں ٹیم کو روانہ کیا گیا جو موروں کا علاج کرے گی۔ تھرپارکر: آسمانی بجلی گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکےسندھ کے ضلع تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 سال میں 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کلائمٹ...
— فائل فوٹو کراچی میں 28 مئی کو ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔انٹر بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل کے باعث انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔انہوں نے ملتوی شدہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔انٹر بورڈ کے ترجمان کے مطابق کراچی میں بدھ 28 مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے اب 30 مئی جمعہ کو لیے جائیں گے۔
---فائل فوٹو اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے کہا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے عمل میں 4 جوڈیشل فورمز سے رائے لی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175 کے تحت بنا ہے، قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے۔جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کہنا ہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے پر نہیں آسکتے، انڈیا کی طرح یہاں بھی ہائیکورٹس ججز کی ایک سنیارٹی...
جناح ہاؤس حملہ—فائل فوٹو عدالت عظمیٰ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔سپریم کورٹ میں جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔جسٹس ہاشم نے استفسار کیا کہ ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟ جواب میں وکیل سمیر کھوسہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ جناح ہاؤس حملہ کیس: 254 پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی گئی پی ٹی آئی رہنما...
دیواریں تعمیر کرنے والے عظمت کے حقدار نہیں ہوتے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکا کے ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے عائد پابندی نے معروف ہارورڈ یونیورسٹی کو طوفان کے مرکز میں دھکیل دیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا کہ حکومت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں بین الاقوامی طلبا ء کو داخلہ دینے کی اہلیت کو منسوخ کر دیا، جس کے تحت یونیورسٹی میں تقریباً 6،800 غیر ملکی طلبا ء کو جلد از جلد ٹرانسفر کرنا ہوگا یا اپنی قانونی حیثیت کھونا ہوگی۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے عوامی سطح پر کہا ہے کہ ہارورڈ یونیورسٹی پر پابندی امریکہ کی تمام جامعات اور تعلیمی اداروں کے لیے...
چین نے ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور دیگر 8 محکموں نے “ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرنے کے لئے خصوصی ایکشن پلان” جاری کیا۔ یہ پلان واضح طور پر زراعت، مینوفیکچرنگ، ہول سیل اور ریٹیل جیسے کلیدی شعبوں میں ڈیجیٹل ذہین سپلائی چین کی ترقی کو تیز کرتا ہے، پورے معاشرے میں لاجسٹکس کی لاگت میں کمی کو فروغ دیتا ہے، اور متعدد ڈیجیٹل انٹیلی جنٹ سپلائی چین لیڈرز اور سپلائی چین سینٹر شہروں کو فروغ دیتا ہے. ایکشن پلان میں زراعت، مینوفیکچرنگ،...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
عالمی بینک نے کہا ہے کہ تنازعات، موسمیاتی تبدیلیوں وشدت اور معاشی جھٹکوں کی وجہ سے دنیابھرمیں خوراک کے عدم تحفظ میں خطرناک حد تک اضافہ ہواہے۔ یہ بات غذائی تحفظ کے حوالہ سے عالمی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کے مختلف حصوں میں تقریباً 29 کروڑ 50 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ غزہ کی پوری آبادی شدید غذائی بحران کا شکار ہے اور پانچ میں سے ایک شخص (تقریباً 5 لاکھ افراد) فاقہ کشی کے دہانے پر ہے۔ یہ صورتحال اکتوبر 2024 میں ہونے والے تجزیے کے مقابلے میں بدترین ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2025 تک کے...
بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے ملک کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ تفصیلات مطابق گورنر پنجاب سلیم حیدرکی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وفد سے گفتگو میں صدر کاکہنا تھاکہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں پیپلزپارٹی سمت تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جنگ میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔ آصف علی زرداری کاکہنا تھاکہ...
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم جائے وقوع سے فرار ہو گیا، جس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دیربالا میں غیرت کے نام پر قتل کے اندوہناک واقعے میں خاتون اور اس کی 8 سالہ بیٹی سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے مار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا کے علاقے یباڑ کیجون میں غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک شخص نے اپنی بیوی، 8 سالہ بیٹی اور ایک نامعلوم شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور نے اپنی بیوی اور ایک شخص پر گولیاں برسائیں، جس کے...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مشاورت کے لیے ورچوئل مذاکرات آج ہوں گے جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے مذاکرات سے قبل پاکستان سے گیس کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ورچوئل مذاکرات میں گیس سیکٹر کے گردشی قرضے پر بات چیت کا امکان ہے، پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے گیس کا گردشی قرضہ ختم کرنے کے لیے پلان فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گیس کے شعبہ میں گردشی قرضہ 2800 ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے، اسے کم کرنے کے لیے ڈیوڈنڈ استعمال کرنے کی تجویز زیر غور ہے، آئی ایم ایف وفد نے گیس کے شعبے کی کمپنیوں کا ڈیٹا طلب کیا ہے۔ ذرائع...
کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کے وکیل مشتاق احمد اعوان کو آئندہ سماعت پر بھی دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرل جیل کراچی میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں وکیل صفائی مشتاق احمد اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقتول کی بیوہ اور بیٹا چشم دید گواہ نہیں۔ دونوں ماں بیٹے کے بیانات میں تضاد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے فاروق ستار، نسرین جلیل اور قاضی خالد کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا۔ مدعی شہناز...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت سندھ کی جانب سے 28 مئی 2025 کو یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 28 مئی کو ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے۔ چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ غلام حسین سہتو نے بتایا کہ 28 مئی کو لیے جانے والے پرچے کو سندھ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے اعلان کے بعد ملتوی کیا گیا ہے۔ غلام حسین سہتو کے مطابق 28 مئی کو صبح اور دوپہر کی شفٹ میں ہونے والے بوٹنی اور انگلش کے پرچے ملتوی کیے گئے ہیں، ملتوی شدہ پرچے 30 مئی کو انہی اوقات میں لیے جائیں گے۔ 28 مئی کو صبح 9 بجے سے 11 بجے کے...
مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف دائر نظرثانی کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست دکھائی گئی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر کیسے دعویٰ کیا، انہیں مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں، پارلیمنٹ میں آنے والی جماعت میں آزاد امیدوار شامل ہوسکتے ہیں، جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔ مخدوم علی خان کا مؤقف تھا کہ سنی اتحاد کونسل کے مطابق آزاد امیدوار ان کی ساتھ شامل ہوگئے تھے، عدالتی استفسار پر انہوں نے بتایا کہ سنی...
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلم دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور فعال رہنما اور مملکتِ سعودی عرب کی کئی نئی پالیسیوں کے معمار ہیں۔ 39 سالہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود زمام حکومت سنبھالنے سے اب تک سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس میں سب سے بڑھ کر سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور دنیا کے امن میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے سعودی معیشت کو تیل کی معیشت سے آگے بڑھا کر ایک ہمہ جہتی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں سیاحت، صنعت اور زراعت کے فروغ کے کئی منصوبے شامل...
آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
پاکستان کی سپریم کورٹ نے نو مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس (کور کمانڈر ہاؤس) حملہ کیس میں نامزد ملزم علی رضا کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔سوموار کے روز مقدمے کی سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔دورانِ سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم پر کیا الزام ہے؟ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ ان مؤکل پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے۔ان کا کہنا تھا کہ علی رضا کے علاوہ ایک اور شخص زین العابدین پر بھی اس ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے تاہم شریک ملزم کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔جسٹس ہاشم...
چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...

زخمی افراد کی فہرست میں تو اس پولیس اہلکار کا نام بھی شامل نہیں ؛سپریم کورٹ ،جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے جناح ہاوس حملہ کیس کے ملزم رضا علی کی ضمانت منظورکرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا،سپریم کورٹ نے ملزم رضا علی کی ضمانت 2لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا ملزم رضا علی پر کیا الزام ہے؟وکیل سمیر کھوسہ نے کہاکہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کرزخمی کرنے کاالزام ہے،دو افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے،شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہو چکی ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دو افراد ایک ہی پولیس والے کو زخمی کیسے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن ثاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار...
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے...
لاہور: تیسرے اور آخری مرحلے میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مزید چار کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین لاہور پہنچ گئے۔ آٹھ رکنی دستے میں لٹن داس، شرف السلام، نجم الحسین، محمد توحید ہریدوئے سمیت سپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل تھے۔ بنگلہ دیش اسکواڈ تین گروپس کی صورت میں پاکستان پہنچا جبکہ کچھ کھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ اسطرح کی حرکت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جا سکتی اور ملک میں قانون کے دائرے سے باہر کوئی بھی گروہ اس طرح کا خود ساختہ انصاف کرنے کا مجاز بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے علی گڑھ میں چار مسلم تاجروں پر ہندو انتہا پسندوں کی بھیڑ کے ذریعہ کئے گئے بہیمانہ حملے کو انسانیت سوز اور ملک کے لئے شرمناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گائے کا گوشت فروخت کرنے کے شبہ میں مسلم نوجوانوں کو مارنا ملک کے امن و قانون کے لئے ایک سنگین خطرے کی علامت ہے۔ اس سلسلے کے واقعات لگاتار رونما...
نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی نے ردعمل اس وقت دیا ہے جب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر نے میڈیا سے بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ماہ رنگ بلوچ کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی سربراہ ماہ رنگ بلوچ سمیت ان کی پارٹی یا کسی بھی شخص کو بغیر ثبوت اور عدالتی کارروائی کے بغیر دہشتگرد قرار دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیانات انتہائی تشویشناک ہیں اور یہ بیک فائر ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کی انسانی حقوق کمیٹی کے سربراہ فرحت اللہ بابر نے یہ ردعمل...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن صاقب کو معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو مقرر کر دیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق بلال بن صاقب کو وزیرِ مملکت کا درجہ دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو پالیسی میں رہنمائی کے لیے نوجوان قیادت کو آگے لے آیا، پاکستان کا کرپٹو اور بلاک چین میں عالمی قیادت کا عزم ہے۔ بلال بن صاقب پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بھی ہیں۔ پاکستان کرپٹو کونسل نے ڈبلیو ایل ایف سے تاریخی معاہدہ کیا۔ کرپٹو صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی اور سالانہ ٹریڈنگ 300 ارب ڈالر ہے۔ پاکستان ویب تھری، بٹ کوائن مائننگ اور بلاک چین میں...
وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ انسداد پولیومہم کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، پوری دنیا نے اسی ویکسین سے اس موذی مرض سے نجات حاصل کی۔وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف تیسری ملک گیر مہم شروع کر رہے ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ آ دوسری مرتبہ افغانستان کے ساتھ مل کر ایک ہی وقت پر انسداد پولیو مہم چلا رہے ہیں، پولیو کے خاتمے کے لیے اس کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ نے کہا کہ والدین سے درخواست ہے کہ ذہن سے شکوک نکال دیں، انکاری والدین سوچیں کہ حکومت اپنے بچوں کے مفاد کیخلاف کام نہیں...

ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے،وکیل فیصل صدیقی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز سینیارٹی اورتبادلے سے متعلق درخواستوں پر کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،ٹرانسفر کرکے ججوں کی سینیارٹی لسٹ راتوں رات تبدیل نہیں کی جا سکتی،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں ججز سنیارٹی اور تبادلے سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،وکیل کراچی بار فیصل صدیقی نے کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ قیام کا قانون آئین کے آرٹیکل 175کے تحت بنا ہے،قانون میں صوبوں سے ججز کی تقرری کا ذکر ہے،جسٹس محمد...
بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جانی یا مالی نقصان ٰنہیں ہوا ۔
سپریم کورٹ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ملزم رضا علی کی 2 لاکھ روپے مالیت کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ ضمانت کی درخواست پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نےکی، عدالتی استفسار پر وکیل سمیر کھوسہ نے بتایا کہ ملزم پر سب انسپکٹر کو پتھر مار کر زخمی کرنے کا الزام ہے، دراصل 2 افراد پر ایک ہی پولیس والے کو زخمی کرنے کا الزام ہے، جبکہ شریک ملزم زین العابدین کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان بے قصور نکلیں، تفتیشی افسر جسٹس ہاشم کاکڑنے کہا کہ 2 لوگ ایک ہی پولیس والے...

’لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے‘، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ View this post on Instagram A...
غزہ میں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی اسکول میں قائم عارضی رہائش گاہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے، طبی ماہرین نے بتایا کہ غزہ شہر کے دراج محلے میں اسکول پر حملے میں درجنوں ہلاکتوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے مئی کے اوائل میں غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیتوں کو ختم کرنے اور اکتوبر 2023 میں پکڑے گئے بقیہ مغویوں کی بازیابی کا خواہاں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امداد 3 ماہ بعد بحال لیکن فراہمی انتہائی کم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کے مطابق کچھ لاشیں بری طرح جھلس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 مئی 2025ء) یوکرین پر ماسکو کے اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنےروسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے "خوش نہیں" ہیں۔ ایک غیر معمولی سرزنش میں ٹرمپ نے کہا، "آخر انہیں کیا ہو گیا ہے؟ وہ بہت سے لوگوں کو مار رہے ہیں۔" بعد میں انہوں نے پوٹن کو "بالکل پاگل" قرار دیا۔ اس سے قبل یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ حالیہ روسی حملوں پر واشنگٹن کی 'خاموشی‘ پوٹن کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے ماسکو کے خلاف سخت پابندیوں سمیت 'سخت دباؤ‘ بنانے پر بھی زور دیا۔ یوکرین پر سینکڑوں روسی میزائلوں اور...
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بلال بن ثاقب—فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) بلال بن ثاقب کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو مقرر کر دیا گیا۔وزیرِ اعظم آفس سے بلال بن ثاقب کی تقرری نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا اور انہیں وزیرِ مملکت کا درجہ دے دیا گیا۔بلال بن ثاقب کی تقرری رول 4(6)، رولز آف بزنس 1973ء کے تحت کی گئی ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی ملاقاتملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین...
اللہ کی سلامتی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں،میں غزہ سے آپ سے مخاطب ہوں،اسی غزہ سے جو ناقابل شکست ہے، جان نثار ہے، ثابت قدم ہے، صبر و ثبات کا استعارہ ہے، اللہ کا خصوصی انعام ہے جو اس پر اللہ کی سکینت نازل ہو رہی ہے۔ ہم یہ پیغام سب مسلمانوں کو پہنچا رہے ہیں، ہم نہیں جانتے کہ جلد یا بدیر ہم پیغام دینے کے لئے موجود رہیں گے بھی یا نہیں۔ تو اللہ سے دعا کے ساتھ اپنی بات کا آغاز کرتے ہیں کہ اللہ ہمارے ان لفظوں کو ہمارے حق میں حجت بنا دیجئے گا۔ یہ ہمارے خلاف گواہی نہ دیں۔ آمین پہلا پیغام یہ ہے ہم سب مسلمانوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ...
دنیا کی آنکھوں سے اب پردے ہٹ چکے ہیں۔ اب کوئی ابہام نہیں رہا، کوئی دھوکہ باقی نہیں رہا، کوئی غلط فہمی باقی نہیں رہی۔ بھارت کی اصل حقیقت، اس کا مکروہ چہرہ، اس کی سازشوں کی گونج اب عالمی ایوانوں میں سنائی دے رہی ہے۔ بھارت جو اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے کا دعویدار ہے، وہ آج دنیا بھر میں رسوائی اور بے نقابی کا سامنا کر رہا ہے۔ اب یہ کوئی راز نہیں رہا کہ بھارت صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ خطے کے امن کا بھی دشمن ہے۔ اس کی بوکھلاہٹ، اس کی گھبراہٹ، اس کی زبان و بیان میں چھپی ہوئی لرزش صاف ظاہر کر رہی ہے کہ وہ اندر سے...
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے کلاس بی شیئرز میں اچانک غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کلاس بی کے حصص کی قیمتوں میں غیر معمولی تبدیلی کے بعد پی آئی اے انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے جوابی مراسلے میں کہا کہ ہم کسی ایسے معاملے یا پیشرفت سے واقف نہیں ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی B کے حصص کی...
لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہا ہے کہ فائنل میں محمد عامر کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی، وسیم جونیئر کی کمی شدت سے محسوس ہوئی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شکست کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو شاندار جیت پر مبارکباد پیش کی اور ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر تبصرہ کیا۔ معین خان نے کہا کہ لاہور نے ایک بڑا ہدف حاصل کیا جو بڑی کامیابی ہے۔ سکندر رضا اور کوشال پریرا کی اننگز نے میچ کا پانسا پلٹا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی خوبصورتی ہے کہ میچ کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔...
بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ضلع پچھم میدنی پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں چپس چوری کے الزام پر ایک 12 سالہ بچے نے خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کرشندو داس نامی ساتویں جماعت کا طالب علم ایک دکان سے چپس لینے گیا، جہاں دکاندار نے اس پر چپس کے تین پیکٹ چوری کرنے کا الزام لگایا۔ دکاندار نے نہ صرف بچے کو سرِ عام بے عزت کیا بلکہ اس سے کان پکڑ کر معافی منگوائی اور 15 روپے ادا کرنے پر مجبور کیا۔ پولیس کے مطابق بچے نے اپنی ماں کو بھی واقعے کی تفصیل بتائی، تاہم ماں نے بھی اسے ڈانٹا اور تھپڑ مارا۔ بچے نے کہا تھا کہ وہ چپس خریدنے...
جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت مسلکی اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ مہم تمام مسالک کے مدارس کو نشانہ بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر سپریم کورٹ نے 21 اکتوبر 2024ء کو مدراس کے خلاف کسی بھی کارروائی اور سرکاری نوٹسز پر پابندی عائد کی تھی۔ عدالت نے واضح کیا تھا کہ کسی ریاستی یا مرکزی حکومت کی جانب سے مدرسوں کے خلاف جاری نوٹسز پر بھی اس پابندی کا اطلاق ہوگا۔ اس کے باوجود اترپردیش کے نیپال سے متصل مسلم اکثریتی اضلاع میں نہ صرف مدرسوں بلکہ درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں...
صدر مملکت نے گورنر ہاوس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئیں، جس کے باعث بھارت کو منہ کی کھانا پڑی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے پاکستان کے اگلے نوجوان وزیراعظم ہوں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں صدر آصف زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی قیادت میں پیپلز پارٹی اٹک کی تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، پاک بھارت کشیدگی میں تمام سیاسی جماعتیں اپنی افواج...