2025-09-18@01:07:54 GMT
تلاش کی گنتی: 19

«اسرائیلی رژیم کی»:

    یورپی یونین کی سطح پر ایک غیر معمولی اقدام اٹھاتے ہوئے سلووینیا حکومت نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تیار شدہ اشیاء کی درآمد و ملکی سرزمین کے ذریعے انکے ٹرانزت سمیت قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ ہتھیاروں کی خرید و فروخت یا منتقلی پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اسلام ٹائمز۔ سلووینیا حکومت نے یورپی یونین میں ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے غاصب اسرائیلی رژیم میں بنائی گئی اشیا کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانے میں یورپی یونین کی "ناکامی" کے جواب میں لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق سلووینیا حکومت نے متعلقہ وزارتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی رژیم...
    اپنے تازہ خطاب میں یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے عالمی شپنگ کمپنیوں قابض اسرائیلی رژیم کیساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے گریز اختیار کرنیکی نصیحت کی ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے غزہ کے خلاف جاری انسانیت سوز اسرائیلی جنگ کے دوران قابض صیہونی رژیم اور اس کے حامیوں کے علاوہ، دنیا بھر کے لئے جہاز رانی کی آزادی پر زور دیا ہے۔ اپنے تازہ خطاب میں مہدی المشاط نے تاکید کی کہ یمن، ان فریقوں کے خلاف حملہ کرنے کی کوئی خواہش نہیں رکھتا کہ جن کا قابض صہیونی دشمن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن نے جہاز رانی کی عالمی کمپنیوں کے ساتھ...
    یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کیلئے رسد لیکر جانیوالے صیہونی بحری جہاز میجک سیز کیخلاف انجام پانیوالی اپنی مزاحمتی کارروائی کی ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے لئے رسد لے کر جانے والے صیہونی بحری جہاز میجک سیز (Magis Seas) کے خلاف انجام پانے والے اپنے مزاحمتی آپریشن کی ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کے خلاف سمندری محاصرہ اس وقت تک جاری رہے گا کہ جب تک غزہ کی پٹی کے خلاف جاری اسرائیلی جنگی جرائم اور غزہ کے غیر انسانی محاصرے کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔ -
    فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیراعظم نے متعدد "مالیاتی اسکینڈلز" میں "اندھی حمایت" پر انتہاء پسند امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مالیاتی بدعنوانیوں کے متعدد مقدمات میں اندھی حمایت پر انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ! میں آپ کی "حوصلہ افزا حمایت" اور اسرائیل و یہودیوں کے لئے آپ کی دوٹوک حمایت پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم نے، انتہاء پسند امریکی صدر کے بیان کا عبرانی زبان میں ترجمہ بھی...
    اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے ایران کیجانب سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اگر ایران کیخلاف صیہونی رژیم کی جارحیت جاری رہی تو موجودہ سیکورٹی حالات کی وجہ سے ہم غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کو ایجنڈے میں شامل کرنے پر مجبور ہو جائینگے اسلام ٹائمز۔ "افغانستان کی صورتحال" کے عنوان سے منعقد ہونے والی سلامتی کونسل کی نشست کے ساتھ خطاب میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے، اس حوالے سے سلامتی کونسل کے مغربی اراکین بالخصوص امریکہ، برطانیہ و فرانس کے موقف پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، مغربی ممالک کی جانب سے روا رکھی جانے والی؛...
    اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے ایران کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کے رکن ملک کی خود مختاری اور بین الاقوامی قوانین و اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے الجزائری ہم منصب احمد عطاف کے ساتھ گفتگو کی جس میں ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کی فوجی جارحیت کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس گفتگو میں الجزائر کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے جارحانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ...
    جاری ہفتے کے دوران اپنی دوسری ٹیلیفون کال میں اطالوی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، تناؤ کی کمی کیلئے مدد پہنچانے کو اٹلی کی تیاری کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں ایران کے خلاف جاری اسرائیلی رژیم کی فوجی جارحیت کے باعث رونما ہونے والی خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق گذشتہ 4 دنوں میں سید عباس عراقچی کے ساتھ اپنی دوسری گفتگو میں انتونیو تاجانی نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا...
    امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی اہلکار نے غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جاری ایرانی جوابی حملوں میں مستقبل قریب میں "بڑے اضافے" کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائیگا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا! اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی چینل سی این این (CNN) کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک اعلی سطحی ایرانی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ ایران کسی بھی ایسے ملک کے علاقائی اڈوں کو بھی ضرور نشانہ بنائے گا جو قابض اسرائیلی رژیم کا دفاع کرنے میں مصروف ہو گا۔ امریکی چینل نے نام بتائے بغیر اعلی سطحی ایرانی اہلکار سے نقل کیا کہ...
    سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، یورپ و وسطی ایشیا سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے سائبر صارفین نے جاپان میں منعقدہ اسرائیل مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے پر جاپانی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کو "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس قابض رژیم کے خلاف پہلے کسی بھی زمانے سے بڑھ کر متحد کیا...
    اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
    غاصب و سفاک صیہونی رژیم نے ہر بار فلسطینی مزاحمت کیخلاف جھوٹے بیانات و بے بنیاد دعووں کے ذریعے نئے فسلطینی علاقوں کو خالی کرواتے ہوئے غزہ کی پٹی کی مسلسل تباہی کا سلسلہ تیزی کیساتھ جاری رکھا ہوا ہے اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر تباہ کر ڈالنے کی اپنی پالیسی جاری رکھتے ہوئے تازہ ترین بیان میں خان یونس کے نئے علاقوں پر "شدید بمباری" کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے غاصب صہیونیوں نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ وہ "الامل ہسپتال پر بمباری" کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن خان یونس کے 4 بلاکس کو "شدید بمباری" کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں! قابض و سفاک اسرائیلی رژیم...
    فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے نئے مزاحمتی آپریشن کے دوران غزہ کی پٹی کے شمال میں قابض اسرائیلی فوج کے ایک پیدل دستے کو گوریلا کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے 2 روز قبل غزہ کی پٹی کے شمالی علاقہ جات میں نئے انداز کا گوریلا آپریشن انجام دیتے ہوئے قابض اسرائیلی فوج کے پیادہ دستوں کو اینٹی پرسنل راکٹوں کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اس بارے کتائب القسام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ یہ گوریلا آپریشن عین اس وقت انجام پایا جب قابض صیہونی فورسز جنگ کے اگلے مورچوں سے واپس لوٹی...
    اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ''دوست و وفادار'' ملک آذربائیجان کے وزیر دفاع نے اسرائیلی رژیم کیساتھ ''دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کیلئے آج تل ابیب میں اسرائیلی وزیر جنگ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے باوجود ''ممتاز اسلامی ممالک'' کی جانب سے جعلی اسرائیلی رژیم کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ ''دو طرفہ تزویراتی تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے آج تل ابیب میں سفاک اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے...
    اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ''دوست و وفادار'' ملک آذربائیجان کے وزیر دفاع نے اسرائیلی رژیم کیساتھ ''دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کیلئے آج تل ابیب میں اسرائیلی وزیر جنگ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے باوجود ''ممتاز اسلامی ممالک'' کی جانب سے جعلی اسرائیلی رژیم کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ ''دو طرفہ تزویراتی تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے آج تل ابیب میں سفاک اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے...
    حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے ایک بھائی جو غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے استاد تھے، النصیرات کیمپ میں واقع خیمہ بستی پر قابض اسرائیلی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی نئی انسانیت سوز بمباری میں شہید یحیی السنوار کے ایک بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کے النصیرات کیمپ پر گذشتہ شب کی انسانیت سوز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی...
    "سعودی عرب" و "قطر" جیسے "ممتاز اسلامی ممالک" کیجانب سے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی امریکی صدر" پر "ہزاروں ارب ڈالر" مالیت کے وسیع سرمایہ کاری پیکجز نچھاور کئے جانیکے ساتھ ساتھ غزہ کے "عام شہریوں" کیخلاف سفاک اسرائیلی رژیم کے "سنگین جنگی جرائم" کا سلسلہ بھی جاری جسکے دوران غزہ کی پٹی میں آج صبح سے لیکر ابتک ہونیوالے وحشیانہ حملوں میں کم از کم 103 "فلسطینی شہری" شہید اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں! اسلام ٹائمز۔ مشرق وسطی میں جہاں "اکابر اسلامی ممالک" اپنے دورے پر آئے "سفاک اسرائیلی رژیم کے اندھے حامی" امریکی صدر کے "پرتپاک استقبال" میں مصروف اور اس فکر میں لگے ہیں کہ کہیں."ڈونلڈ ٹرمپ کی مہمان نوازی" میں کوئی کسر باقی نہ...
    یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری زمینی کارروائی میں توسیع پر مبنی اسرائیلی منصوبے کا غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف مکمل ہوائی محاصرے کے اعلان کے ذریعے جواب دیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت میں اضافے اور غزہ کے خلاف جارحانہ زمینی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی تل ابیب کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے جاری ہونے...
    جہاں ایکطرف خطے بھر میں غاصب صیہونی رژیم کے منحوس اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے علاقائی کوششیں جاری ہیں، وہیں خبر رساں ذرائع نے غاصب اسرائیلی رژیم کیساتھ "دوستانہ تعلقات" کی استواری پر مبنی شامی باغیوں کی تگ و دو سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ امریکی رکن کانگریس مارلین اسٹٹزمین (Marlin Stutzman) نے غاصب اسرائیلی رژیم کے ٹیلیویژن چینل I24 کو بتایا ہے کہ شامی باغی رہنما ابو محمد الجولانی نے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے معاہدے میں شامل ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے جاری ہفتے ہی شامی باغی رہنما محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کے لئے ایک دوسرے امریکی پارلیمنٹیرین کوری ملز...
    صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے سے متعلق غاصب اسرائیلی رژیم کو ارسال کردہ اپنے پیغامات میں قطری حکومت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے عبرانی زبان کے معروف اخبار ہآرٹز نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے اسرائیلی رژیم کو متعدد پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات نیز غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات نے اس معاہدے...
۱