تل ابیب، آذربائیجانی وزیر دفاع کی سفاک اسرائیلی وزیر جنگ کیساتھ ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ''دوست و وفادار'' ملک آذربائیجان کے وزیر دفاع نے اسرائیلی رژیم کیساتھ ''دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کیلئے آج تل ابیب میں اسرائیلی وزیر جنگ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے باوجود ''ممتاز اسلامی ممالک'' کی جانب سے جعلی اسرائیلی رژیم کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ ''دو طرفہ تزویراتی تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے آج تل ابیب میں سفاک اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس بارے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے ''دوست و وفادار'' ملک اذربائجان کے وزیر دفاع نے ''باہمی تعلقات میں توسیع'' کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے، صیہونی میڈیا نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں کہ جس میں متعدد آذربائیجانی و اسرائیلی اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے، باکو اور تل ابیب نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے ساتھ ساتھ ''دو طرفہ فوجی تعاون'' میں بھی زیادہ سے زیادہ توسیع پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ سفاک اسرائیلی رژیم اور اسلامی ملک آذربائیجان کے درمیان قائم ''دیرینہ دوستانہ تعلقات'' کے میدان میں اس وقت دفاعی، سکیورٹی و اقتصادی تعلقات عروج پر ہیں کہ جس کے تحت جمہوری آذربائیجان، فلسطین پر قابض سفاک اسرائیلی رژیم سے انواع و اقسام کے ڈرون طیاروں و میزائل سسٹمز سمیت پیشرفتہ اسلحہ خریدتا ہے جس کے جواب میں فلسطینی بچوں و نہتی خواتین کی قاتل سفاک اسرائیلی رژیم بھی اپنی ضرورت کا 60 فیصد تیل آذربائیجان سے درامد کرتی ہے!
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
وزیرِاعظم، سعودی ولی عہد سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کیلئے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ شاہی دیوان پہنچنے پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے استقبال کیا۔ شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا، وزیرِاعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین دو طرفہ ملاقات میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف بھی موجود ہیں۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔