اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ''دوست و وفادار'' ملک آذربائیجان کے وزیر دفاع نے اسرائیلی رژیم کیساتھ ''دو طرفہ اسٹریٹیجک تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کیلئے آج تل ابیب میں اسرائیلی وزیر جنگ کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے باوجود ''ممتاز اسلامی ممالک'' کی جانب سے جعلی اسرائیلی رژیم کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب و سفاک اسرائیلی رژیم کے ساتھ ''دو طرفہ تزویراتی تعلقات و باہمی تعاون'' میں زیادہ سے زیادہ توسیع کے مقصد سے آذربائیجان کے وزیر دفاع ذاکر حسن اوف نے آج تل ابیب میں سفاک اسرائیلی وزیر جنگ اسرائیل کاٹز کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔ اس بارے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیل کے ''دوست و وفادار'' ملک اذربائجان کے وزیر دفاع نے ''باہمی تعلقات میں توسیع'' کے لئے تل ابیب کا دورہ کیا ہے، صیہونی میڈیا نے مزید بتایا کہ اس ملاقات میں کہ جس میں متعدد آذربائیجانی و اسرائیلی اعلی فوجی حکام بھی موجود تھے، باکو اور تل ابیب نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے ساتھ ساتھ ''دو طرفہ فوجی تعاون'' میں بھی زیادہ سے زیادہ توسیع پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے کہ سفاک اسرائیلی رژیم اور اسلامی ملک آذربائیجان کے درمیان قائم ''دیرینہ دوستانہ تعلقات'' کے میدان میں اس وقت دفاعی، سکیورٹی و اقتصادی تعلقات عروج پر ہیں کہ جس کے تحت جمہوری آذربائیجان، فلسطین پر قابض سفاک اسرائیلی رژیم سے انواع و اقسام کے ڈرون طیاروں و میزائل سسٹمز سمیت پیشرفتہ اسلحہ  خریدتا ہے جس کے جواب میں فلسطینی بچوں و نہتی خواتین کی قاتل سفاک اسرائیلی رژیم بھی اپنی ضرورت کا 60 فیصد تیل آذربائیجان سے درامد کرتی ہے!  

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر دفاع تل ابیب

پڑھیں:

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
  ڈان نیوز  کے مطابق یہ ملاقات اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے اجلاس کی مثالی میزبانی پر صدر الہام علییف کو مبارکباد پیش کی اور آذربائیجان کے شہر لاچین کے حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وفد کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر صدر علییف اور آذربائیجان کے عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھی ہمیشہ آذربائیجان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے جاری منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور باہمی سرمایہ کاری کے امکانات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر صدر الہام علییف کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دہرائی۔

ای سی او سربراہی اجلاس،وزیراعظم کی ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ''ہماری ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے،، اسرائیل سے تعلقات معمول پر لانے کے سوال پر  سعودی وزیر خارجہ کا جواب
  • جو بھی اسرائیل کیساتھ تعلقات چاہتا ہے لبنان چھوڑ دے، حزب اللہ
  • وزیرِاعظم نے بھارت کیساتھ حالیہ تنازع پر حمایت کرنے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • آذربائیجان: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، پاک ایران تعلقات کو مضبوط بنانے کا عزم
  • پاکستان اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ بھارت کیساتھ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر
  • سعودی وزیر دفاع کا خفیہ دورہ امریکہ، ایران اور غزہ سے متعلق مشاورت
  • غزہ، حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 شدید زخمی
  • غزہ؛ حماس کیساتھ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 شدید زخمی