فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیراعظم نے متعدد "مالیاتی اسکینڈلز" میں "اندھی حمایت" پر انتہاء پسند امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے مالیاتی بدعنوانیوں کے متعدد مقدمات میں اندھی حمایت پر انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ صدر ٹرمپ! میں آپ کی "حوصلہ افزا حمایت" اور اسرائیل و یہودیوں کے لئے آپ کی دوٹوک حمایت پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں قابض اسرائیلی وزیر اعظم نے، انتہاء پسند امریکی صدر کے بیان کا عبرانی زبان میں ترجمہ بھی منسلک کیا جس میں ٹرمپ نے اپنے اسرائیلی اتحادی کے خلاف جاری "قانونی کارروائی" کو فی الفور منسوخ کر دینے کا مطالبہ کیا تھا!

واضح رہے کہ اپنے ایک پیغام میں انتہاء پسند امریکی صدر نے تاکید کی تھی کہ نیتن یاہو کے خلاف جاری "قانونی مقدمات" کو فوری طور پر منسوخ کر دیا جائے۔ ٹرمپ نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم کو اس جعلی رژیم کا "عظیم ہیرو" قرار دیتے ہوئے "کرپشن میں سزا سے استثنی" دے دی جائے کیونکہ نیتن یاہو نے "قابض رژیم" کی بہت زیادہ خدمت کی ہے!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی کا شکریہ

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع

ویب ڈیسک:  وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع ہے،ملاقات میں اعلیٰ سیاسی و دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔
گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہبازشریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا تھا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعظم کی امیر قطر، انڈونیشیا کے صدر اور اردن کے فرمانروا سے بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

بینک سے رقم نکالنے یا منتقلی پر ود ہولڈنگ ٹیکس غیر شرعی قرار

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے
  • صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟
  • وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی
  • وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ملاقات متوقع
  • ہم ہرگز غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، یمنی وزیراعظم کے مشیر
  • وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات، مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا
  • ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات: اس گروپ کے سوا کوئی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہیں کروا سکتا، امریکی صدر
  • امریکی صدر دنیا میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں، پاکستان، بھارت جنگ بند کرانے پر شکریہ: وزیراعظم
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کیمپ پر فائرنگ، سرایا القدس نے ذمہ داری قبول کر لی
  • حماس ایک یا دو نہیں، تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ساتھ اور فوری رہا کرے؛ ٹرمپ