data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے امریکی فوجی معاملات کی کوریج کرنے والے میڈیا پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پینٹاگون کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو یہ وعدہ کرنا ہوگا کہ وہ صرف وہی معلومات شائع کریں گے جنہیں باضابطہ طور پر جاری کرنے کی اجازت دی گئی ہو۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے صحافیوں میں ایک ہدایات نامہ تقسیم کیا گیا جس میں یہ تقاضا کیا گیا کہ وہ ایک حلف نامے پر دستخط کریں جس میں قواعد کی پابندی کی یقین دہانی ہو، ورنہ وہ اپنے میڈیا کارڈ کھو سکتے ہیں۔یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کوریج کو کنٹرول کرنے کے تازہ ترین اقدامات میں سے ایک ہے، اس سے پہلے ٹرمپ نے کہا تھا کہ منفی خبریں ’غیرقانونی‘ ہو سکتی ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا کہ پینٹاگون ’شفافیت کے لیے پرعزم ہے تاکہ جوابدہی اور عوامی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے‘۔ ؎ ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا ’کسی بھی معلومات کو جاری کرنے سے پہلے متعلقہ مجاز عہدیدار کی منظوری لازمی ہے، چاہے وہ غیر خفیہ ہی کیوں نہ ہو‘، اس کے نتیجے میں غیر نامعلوم ذرائع پر مبنی مواد کی اشاعت مؤثر طور پر روک دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ نئی پابندی خفیہ اور ’کنٹرولڈ غیر خفیہ‘ معلومات دونوں پر لاگو ہو گی۔ہدایت نامے میں پینٹاگون کے رپورٹرز پر یہ نئی بڑی پابندیاں بھی درج ہیں کہ وہ فوج کے اس وسیع ہیڈکوارٹر میں بغیر سرکاری اہلکار کے کہاں جا سکتے ہیں۔

وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ’ایکس‘ پر لکھا ’پریس پینٹاگون نہیں چلاتی بلکہ عوام چلاتے ہیں، پریس کو اب ایک محفوظ عمارت کے راہداریوں میں آزادانہ گھومنے کی اجازت نہیں ہے، اپنا بیج پہنیں اور اصولوں کی پابندی کریں، ورنہ گھر چلے جائیں۔

یہ نئے قواعد چند ماہ بعد سامنے آئے ہیں جب پیٹ ہیگسیٹھ کو یمن میں حوثیوں پر امریکی فضائی حملوں کے اوقات ایک سگنل گروپ چیٹ میں ظاہر کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس میں غلطی سے ایک صحافی بھی شامل تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے

پڑھیں:

پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 گزشتہ روز اسمبلی سے کمیٹی کو بھیجے بغیر منظور کروایا گیا۔

نجی ٹی وی نے منظور شدہ پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 کی کاپی حاصل کرلی ہے۔

منظور شدہ بل کے مطابق 500 کے وی اے سے زائد بجلی استعمال کرنے والے صنعتی و کمرشل صارفین پر فی یونٹ 4 پیسے ڈیوٹی عائد ہوگی۔

بِل کے مطابق 500 کے وی سے بڑے جنریٹر رکھنے والے ادارے بھی ٹیکس نیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔ تاہم گھریلو صارفین بجلی ڈیوٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے ڈیوٹی ڈسکوز کے ذریعے وصول کی جائے گی جبکہ نجی بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے یہ ڈیوٹی الیکٹرک انسپکٹرز وصول کریں گے۔

مجوزہ قانون کا اطلاق صرف صنعتی اور کمرشل شعبے پر ہوگا، اور اس کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ترمیمی بل کے تحت پنجاب فنانس ایکٹ 1964 میں تبدیلیاں کی جائیں گی، بِل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  •  وزیر دفاع سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات 
  • سعودی عرب کی جدید ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست پینٹاگون نے منظور کر لی
  • پنجاب: 500 کے وی اے سے زائد بجلی کے استعمال پر ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ
  • محکمہ خزانہ کی جانب سے کریڈٹ لاس گارنٹی 10 فیصد تک کم کرنے کی تجویز پیش
  • سولر صارفین کے لیے اہم خبر آگئی
  • پی ایس بی نے ویٹ لفٹنگ حکام ، کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
  • سوڈان میں جنگبندی کیلئے ڈونلڈ ٹرامپ نے تجاویز پیش کردیں
  • حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
  • صبا قمر نے الزامات عائد کرنے پر صحافی کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا
  • پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ حکام اور کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد کر دیں