سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، یورپ و وسطی ایشیا سمیت دنیا بھر کے متعدد ممالک سے تعلق رکھنے والے سائبر صارفین نے جاپان میں منعقدہ اسرائیل مخالف احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے پر جاپانی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ سائبر صارفین نے قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کیخلاف پرزور احتجاج کرنیوالے جاپانی شہریوں کو "تاریخ کی درست سمت میں" قرار دیتے ہوئے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ غزہ میں اسرائیلی جنگی جرائم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس قابض رژیم کے خلاف پہلے کسی بھی زمانے سے بڑھ کر متحد کیا ہے جبکہ اس طرح کے احتجاجی اقدامات فلسطین کی آزادی تک مختلف شکلوں میں جاری رہنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ 2 ہفتے قبل جاپانی شہر چیبا میں دفاعی و حفاظتی سازوسامان کی بین الاقوامی نمائش (DSEI) کے انعقاد کے موقع پر، غزہ کی پٹی میں جاری، نسل کشی پر مبنی قابض اسرائیلی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے خلاف 350 سے زائد جاپانی شہریوں نے بھرپور احتجاج کیا تھا جس میں قابض اسرائیلی رژیم کے خلاف نعرے لگائے گئے اور جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قابض اسرائیلی رژیم کی کمپنی "ایلبٹ سسٹمز" (Elbit Systems) کو اس اسلحہ جاتی نمائش سے نکال باہر کر دے۔ یہ احتجاجی مظاہرے عوامی گروپوں "مدرز اگینسٹ سیکیورٹی لاز ان چیبا" (Mothers Against War@Chiba) اور "اسلحے کی نمائش کے خلاف" (Against the Arms Fair) کی کال پر منعقد ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جاپانی شہر چیبا میں منعقدہ مذکورہ نمائش میں ایلبٹ سسٹمز کا تیار کردہ اسکائی اسٹرائیکر (SkyStriker) نامی ڈرون طیارہ بھی رکھا گیا تھا کہ جو غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کا بارہا قتل عام کر چکا ہے۔
  -

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسرائیلی رژیم کی جاپانی شہریوں کے خلاف

پڑھیں:

سکھر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، کئی ٹھکانے تباہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ، آپریشن ، رستم جاگیرانی و شاہنواز جاگیرانی گینگ کے ٹھکانے مسمار، بھاری نفری، اے پی سی چین اور ہیوی مشینری نے حصہ لیا، ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ڈویڑن پنوعاقل اور روہڑی پولیس نے تھانہ دبر کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر اور منظم گروہوں کے خلاف ایک بڑا سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کا ہدف رستم جاگیرانی اور شاہنواز جاگیرانی گینگ تھا، جو مختلف جرائم پیشہ سرگرمیوں، موٹر سائیکل اسنیچنگ، چوری اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ گروہ گزشتہ رات تھانہ پنوعاقل کی حدود میں ہونے والی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں بھی ملوث تھا، جس کے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔آپریشن میں اے پی سی چین، ہیوی مشینری، پولیس کی بھاری نفری اور درجنوں موبائل گاڑیاں شریک تھیں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • غزہ کی امداد روکنے کیلئے "بنی اسرائیل" والے بہانے
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
  • نواب شاہ، قبضہ مافیا ایک بار پھر سرگرم ، سرکاری زمینوں پر قابض
  • شکارپور، پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کامیاب کریک ڈائون
  • سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
  • قیدیوں کیساتھ صیہونی وزیر داخلہ کے نسل پرستانہ برتاو پر حماس اور جہاد اسلامی کا ردعمل
  • پاکستان میں کار بنانے والی نجی کمپنی کے خلاف مسابقتی کمیشن کی انکوائری درست قرار
  • اے ٹی ایم فراڈ سے خبردار، سائبر کرمنلز شہریوں کو کیسے پھنساتے ہیں؟  
  • غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں، ٹینکوں کی دوبارہ بمباری
  • سکھر: پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن، کئی ٹھکانے تباہ