غزہ، اسرائیلی حملوں میں یحیی السنوار کے بھائی خاندان سمیت شہید
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے ایک بھائی جو غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے استاد تھے، النصیرات کیمپ میں واقع خیمہ بستی پر قابض اسرائیلی رژیم کی وحشیانہ بمباری میں بیوی بچوں سمیت شہید ہو گئے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب نے اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی نئی انسانیت سوز بمباری میں شہید یحیی السنوار کے ایک بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار بھی شہید ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق غزہ میں حماس کے شہید رہنما یحیی السنوار کے بھائی ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کے النصیرات کیمپ پر گذشتہ شب کی انسانیت سوز اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے۔ فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ کی اسلامی یونیورسٹی میں جدید و عصری تاریخ کے پروفیسر ڈاکٹر زکریا السنوار، غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع النصیرات کیمپ میں واقع "خیمہ بستی" پر سفاک اسرائیلی رژیم کی انسانیت سوز بمباری کے باعث "اپنے خاندان سمیت" شہید ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ النصیرات کیمپ غزہ کی پٹی میں سب سے زیادہ گنجان آباد فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں سے ایک ہے کہ جسے غاصب اسرائیلی رژیم کی جانب سے بارہا انسانیت سوز بمباری کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: النصیرات کیمپ انسانیت سوز رژیم کی غزہ کی
پڑھیں:
غزہ میں امدادی مراکز پر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، 5 ہفتوں میں 600 شہید
غزہ (اوصاف نیوز) اسرائیلی فوج کی جانب سے امدادی مراکز پر کی جانے والی فائرنگ اور حملوں میں صرف پانچ ہفتوں میں 600 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق آج بھی امداد کی قطار میں کھڑے 11 شہریوں سمیت 67 افراد کو شہید کیا گیا، جن میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر اور ان کے اہل خانہ بھی شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 250 افراد ان حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔
یہ امدادی مراکز وہی ہیں جنہیں امریکا اور اسرائیل کی حمایت حاصل ہے، اور اقوامِ متحدہ انہیں ’موت کا پھندا‘ قرار دے چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے نمائندے سیم روز کے مطابق، غزہ کے محصور علاقوں میں خوراک کی تلاش میں نکلنے والے بےبس شہری جان بوجھ کر اپنی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں کیونکہ بھوک نے انہیں مجبور کر دیا ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 56,531 فلسطینی شہید اور 1,34,592 زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
صدارتی عہدہ خطرناک ،’پہلے معلوم ہوتا تو صدر نہ بنتا‘، ٹرمپ اپنے عہدے سے پریشان