2025-05-22@14:01:06 GMT
تلاش کی گنتی: 14640
«ایک مشتبہ شخص»:
گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زیرو پوائنٹ پر اسکول کی بس کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملہ، شہید طالبات کی تعداد 4 ہوگئی دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کو سی ایم ایچ خضدار اور شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ زخمی بچوں کی عیادت کے لیے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کوئٹہ میں اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور اساتذہ کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کو کیفر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہم نے الفتح مزائلوں سے بھارت کو چھٹی کا دودھ یاد دلایا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ...
پاک فضائیہ نے جے-10 سی طیاروں سے بھارت پر ایسی ہیبت طاری کی تھی جس نے پوری دنیا پر دھاک بٹھا دی ہے۔ پاک فوج کے معرکۂ حق ’’ بُنیان مرصوص‘‘ نے بھارت کو شکست کی ایسی دھول چٹائی کہ پوری دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی معترف ہوگئی۔ اس آپریشن نے فضاؤں میں پاکستان ایئرفورس کی برتری بھی ثابت کردی اور بھارت کے حصے میں رسوا کن شکست آئی۔ اس کی ایک مثال چین کی J-10C کی کامیابی پر ڈاکومنٹری نشر کرنا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح پاک فضائیہ کے پائلٹس نے ان طیاروں کو کامیابی کے ساتھ استعمال کیا۔ پاک فضائیہ نے J-10C طیاروں کے ذریعے بھارتی طیارے مار گرائے تھے جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل...
اسلام ٹائمز: مشی پر پابندی درحقیقت تحریک کربلا کے اثرات کو روکنا ہے۔ وجہ یہ کہ بعض لوگ تحریک کربلا کو روز بروز پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتے۔ ایسے لوگوں کو خبر ہونی چاہیئے کہ کل تک جو ناگفتنی تھا آج گفتنی ہوگیا ہے۔ کل تک تحقیق و تنقید کے جن راستوں سے لوگوں کو ناآشنا رکھا گیا تھا آج وہ راستے ہر خاص و عام کی گزرگاہ ہیں۔ سچ کی ایک اپنی طاقت ہوتی ہے جو اپنا راستہ خود بناتی ہے۔ سچ جب اپنی بندش سے آزاد ہوتا ہے تو ہواٸیں اسے اپنا شانہ فراہم کرتی ہیں۔ آپ مشی کرتے ہوئے انسانوں کو ناکے لگا کر روک سکتے ہیں لیکن سچائی کے سامنے کوئی دیوار کھڑی نہیں کر سکتے۔...
وزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب دے کر 71 کی شکست کا بدلہ لے لیا، مودی اب کسی حملے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔ آزاد کشمیر میں شہداء کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا شہداء کے لیے امدادی پیکیج حکومت کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے ورثاء کو فی کس ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 10سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے، افواج پاکستان کے شہداء کے ورثاء کو عہدے کے حساب سے ایک کروڑ روپے سے لیکر ایک کروڑ 80 لاکھ روپےکی رقم ادا کی جائے گی۔...
چین کے صوبہ انہوئی (Anhui) میں واقع 650 سالہ قدیم فینگ یانگ ڈرم ٹاور (Fengyang Drum Tower) پیر کے روز جزوی طور پر منہدم ہوا، جس کے نتیجے میں سیاحوں کو اچانک خطرے سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی جانب دوڑنا پڑا۔ حادثے میں ٹاور پر لگی سینکڑوں ٹائلیں نیچے گرپڑیں، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹاور کا جزوی حصہ زمین بوس ہوتا ہے جس سے ہر طرف دھواں پھیل جاتا ہے۔ ملبہ سیاحتی مقام کے قریب گرنے سے افرا تفری مچ جاتی ہے اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے دوڑنے لگتے ہیں۔ ایک عینی شاہد نے...
ایک پُرامن قوم، ایک زوردار انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ایک وقت تھا جب ’’کشتی‘‘ کا فن نوجوانوں کے دلوں میں خاص مقام رکھتا تھا۔ یہ صرف ایک مشغلہ نہیں تھا، بلکہ ایک باوقار مشق تھی — طاقت، ضبط نفس اور عزت کا نشان۔ جوان مرد پوری لگن اور فخر سے ورزش کرتے، تاکہ اکھاڑے میں اترنے کے قابل بن سکیں۔ گلیوں میں ان کے قدموں کی دھمک گونجتی، چھاتیاں تنائے، جوانی کے غرور اور بے آزمودہ طاقت کے اعتماد کے ساتھ وہ چہل قدمی کرتے۔ اکثر جب دو ایسے جوشیلے جوان آمنے سامنے آ جاتے، تو ان کی خاموش نظریں ہی بزرگوں کو خبردار کرنے کے لیے کافی ہوتیں، جو...
اسلام ٹائمز: ساوتھ افریقہ کے لوگوں نے اپنے سینے کے زور پر آزادی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کسی ملک پر قبضہ نہیں کیا، انکے ملک پر انہی سفید فام قوتوں نے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ تو نیلسن منڈیلا کی زبردست پالیسی تھی کہ انہوں نے سب کو معاف کر دیا اور سفید فام لوگوں کو ساوتھ افریقہ میں احترام سے رہنے کی اجازت دی۔ ابھی روئٹر پر ایک ساوتھ افریقن شہری کا انٹرویو سن رہا تھا، اس نے کہا: ساوتھ افریقہ ہمارا ملک ہے اور ہمیں کسی قسم کی کوئی ضرورت نہیں ہے کہ ہم امریکہ کو وضاحتیں دیتے پھریں۔ یہ ایک آزادی پسند اور قومی غیرت کے حامل نوجوان کا خوبصورت اظہار رائے ہے۔ آزادی قومیں اسی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے 4 دنوں میں بھارت کو جو سبق سکھایا گیا میری نظر میں، پاکستان نے بھارت سے 1971 کی شکست کا بدلہ لے لیا ہے۔ بھارتی جارحیت میں آزاد کشمیر میں شہید ہونے والے شہریوں کے ورثا میں امدادی رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایک ایسی جنگ چھڑی جو کسی بھی لمحے انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی تھی، اور جس کے نتائج خدانخواستہ بہت بھیانک ہوسکتے تھے، پہلگام کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن بھارت نے اس کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزامات کی بوچھاڑ کردی، ہم نے پوری دنیا کو باور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ہوئے خونریز حملے کے ایک ماہ بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو پاکستان سے متصل بھارت کی شمال مغربی ریاست راجھستان میں ایک عوامی تقریب سے خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں مودی نے گزشتہ ماہ یعنی اپریل کی 22 تاریخ کو پہلگام میں ہونے والے حملے ، جس میں 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے، جن کی اکثریت ہندوؤں کی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے نے نئی دہلی کو پانیکی تقسیم کے معاہدے کی معطلی پر مجبور کیا تھا۔ سندھ طاس معاہدہ کیا ہے؟ ورلڈ بینک کی ثالثی میں 1960ء میں دونوں پڑوسی ممالک کے مابین پانی کی...

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے: ترجمان پاک فوج
اسلام آباد : ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) دنیا بھرمیں پاپولسٹ لیڈر ایسے نعروں کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ نہ صرف عوام میں مقبول ہوتے ہیں بلکہ یہ اس قدر عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں کہ ان نعروں میں کیے گئے وعدوں کی کامیابی یا ناکامی کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان میں جذباتیت کا عنصر بہت نمایاں ہوتا ہے اور یہ عوام کی اکثریت کو ٹارگٹ کرتے ہیں تا کہ ان کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ پاپولزم سے متعلق عمومی رائے یہ ہے کہ یہ شاید دائیں بازو کی پارٹیوں میں نمایاں ہے لیکن یہ بائیں بازو کی سیاست میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کسی مخصوص نظریے سے زیادہ ایک اندازِ...
ویب ڈیسک : ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے،پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے روک دیا، پاکستانی فوج کا حوصلہ اور بھارت پر حاصل کی گئی برتری نے عوام کے دلوں میں فوج کی محبت کو بڑھا دیا ہے اور اب فوج عزت اور فخر کی علامت بن چکی ہے۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی ان خیالات کا اظہار ڈی جی آئی ایس پی آر نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں محمد البخیتی کا کہنا تھا کہ غزہ کی حمایت میں جاری ہمارے حملوں کا مقصد، قابضین کے ساتھ مذاکرات میں حماس کے موقف کو تقویت پہنچانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیر دفاع میجر جنرل "محمد العاطفی" نے کہا کہ ہم ساری دنیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار شمالی و جنوبی یمن کے اتحاد کے دن کی سالانہ تقریب میں شرکت کے دوران کیا۔ اس دوران اُن کے ہمراہ یمنی مسلح افواج کے چیف، جنرل محمد الغماری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میجر جنرل محمد العاطفی نے کہا کہ ہم فلسطین کی مظلوم عوام کی مدد کرتے...
بانی پی ٹی آئی پولی گرافک ٹیسٹ کرنے والی ٹیم سے چھپ رہے ہیں، عظمی بخاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کئی دنوں سے ٹیسٹ کرنے والی پولیس ٹیم سے چھپ رہے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ کبھی بادشاہ سلامت سو کر نہیں اٹھتے، کبھی کھانے میں مصروف ہوتے ہیں، اور کبھی ان کے وکیل دستیاب نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو آج بھی یہ یقین نہیں ہو رہا کہ وہ...
میرے خلاف سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے، چیئرمین پی ٹی اے کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف سوشل میڈیا اور سیاسی سطح پر جاری مہم محض ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے۔چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعہ پر وضاحت جاری کردی، بیان میں پارلیمانی آداب کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی بنیاد پر پیش آنے والے واقعے پر افسوس ہے،...
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ملک میں فی تولہ سونا 1900 روپے کمی کے بعد 347500 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1629 روپے کمی کے بعد 297925 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 273107 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 19 ڈالر کمی کے بعد 3291 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈکس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6 ہزار 600 روپے اور...
ایک جماعت نے9مئی کو جو کچھ کیا، وہی سب دہشتگرد بھی کرتے ہیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز سرگودھا (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک جماعت نے9مئی کو جوکچھ کیا،وہی سب کچھ دہشتگرد بھی کرتے ہیں ،اس بار دشمن نے بھی وہی سب کچھ کرنیکی کوشش کی،9مئی والوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،بھارت کا نشانہ بھی پاکستان کی فوجی تنصیبات تھیں،9مئی کو فوجی تنصیبات کو آگ لگائی گئی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سرگودھا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاجن وردیوں کو ڈنڈے مارے گئے،انہیں وردیوں نے آج دشمن سے ہماری آزادی بچائی،جو کچھ 9مئی کو ہوااورجو کچھ بھارت نے 6اور 7مئی کو کیا،دونوں میں کوئی فرق نہیں۔ہمارے طیاروں...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں وی ٹاک
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر گزشتہ سال مئی میں اپنے دورہ فرانس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی روح کو آزادانہ، باہمی ہم آہنگ ، طویل المدتی وژن اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد سے، فریقین کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں کو روایتی شعبوں جیسے سرمایہ کاری، اسپیس، اور ایٹمی توانائی میں تعاون کو گہرا کرنے اور ڈیجیٹل، سبز، بایو میڈیکل، اور سلور معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون...
بھارت دہشتگردوں کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے ہے، ان کو وسائل اور تربیت دے رہا ہے۔ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ خضدار میں جو ہوا اس کا تصور نہیں کرسکتا، پھر کہتے ہیں ہم حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، کون سے اور کس کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، یہ لوگ کس چیز سے ناراض ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف کا مطلب یہ نہیں کہ آپ پہاڑوں پر چڑھ جائیں، دشمن سے اسلحہ لیں اور...
سیاحوں کیلئے خوشخبری، بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز مانسہرہ (سب نیوز)سیاحوں کے لئے خوشخبری، سیاحتی مقام بابوسر ٹاپ کو 6 ماہ بعد کھول دیا گیا ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی احکام کے مطابق گلگت بلتستان اور ہنزہ جانے والے تمام مسافر اب براستہ ناران سفر کر سکیں گے، سرد موسم میں ہونے والی برف باری سے جمے گلیشیئرز کو ہیوی مشینری سے کاٹ کر راستہ بحال کیا گیا۔ بابوسرٹاپ کی بحالی سے گلگت جانے میں اب 4 سے 5 گھنٹے کی مسافت کم ہو گی ، سیاحوں نے این ایچ اے کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے۔بابوسرٹاپ وادی کاغان کے شمال میں 150 کلومیٹر طویل ایک پہاڑی...
بیجنگ : چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے میں شریک ہیں۔ موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے چھ سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ، اور تقریباً 1لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے ، جو...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پریس کانفرنس کے دوران صوبہ بلوچستان میں ایک اسکول بس پر حملے کی شدید مذمت کی۔ اس حملے میں 5 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ چینی حکومت اسکول وین پر حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ ہم جاں بحق افراد کے لیے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔چینی حکومت ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مخالفت کرتی ہے، اور حکومت پاکستان کو معاشرتی استحکام کے قیام اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے...
شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم کل افتتاح کرینگے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)شہر اقتدار کا ایک اور منصوبہ 35روز کی ریکارڈ مدت میں مکمل ،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے ۔جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا فنشنگ ورک تیزی سے جاری ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جناح سکوائر مری روڈ انڈرپاس پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے کے فنشنگ ورک کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فنشنگ ورک مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کے اعلی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، پراجیکٹ کے دونوں اطراف لینڈ سکیپنگ اور خوبصورت...
بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول ہواوے اسسینڈ چپس پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس طرح کی یکطرفہ غنڈہ گردی اور تحفظ پسندانہ طرز عمل چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے۔ چین کی برآمدات پر پابندی لگانے سے لے کر چین کی برآمدی مصنوعات کو روکنے تک، امریکہ کے لانگ آرم دائرے میں شدت اختیار کر گئی ہے، جو چین کی تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ شیئر میں اضافے کے بارے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک چپ کی تیاری کے لئے کم از کم 7 ممالک اور 39 کمپنیوں...
بھارت کی وکیل، سماجی کارکن اور نامور مصنفہ بانو مشتاق کو اُن کی کہانیوں کے مجموعے ہارٹ لیمپ کے لیے اس سال کا انٹرنیشنل بکر پرائز دیا گیا ہے۔ اُن کی کتاب کا کنڑ زبان سے انگریزی میں ترجمہ دیپا بھاشتھی نے کیا، بکر پرائز مترجم کو بھی ملتا ہے اور یوں وہ یہ انعام پانے والی پہلی بھارتی مترجم ہیں۔ بکر پرائز 2025 جیتنے والی بانو مشتاق کی کتاب ہارٹ لیمپ 30 سال کے عرصے میں لکھی گئی 12 مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہے، یہ کہانیاں کرناٹک میں مسلم خواتین کی روزمرہ کی زندگی کو منطقی اور متوازن انداز میں پیش کرتی ہیں، انگریزی میں ترجمہ کیے گئے بہترین افسانوں کا مجموعہ ہارٹ لیمپ رواں برس ادب کا قابل...

ہم انڈیا اورپاکستان کے ساتھ بڑی ڈیل کریں گے‘تجارتی معاہدوں کے ذریعے تنازعات کو ختم کیا جاسکتا ہے.صدرٹرمپ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکہ ان دونوں جوہری طاقتوں کے ساتھ بڑے معاہدے کرنے جارہا ہے. جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامپوسا کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا ہم نے یہ پورا معاملہ طے کردیا اور میرا خیال ہے کہ یہ سب تجارتی معاہدوں کے ذریعے طے کیا گیا .(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اب ہم انڈیا کے ساتھ ایک بڑی ڈیل کریں...
— فائل فوٹو برطانوی سفارتخانے کے وفد نے راولپنڈی کے اڈیالا جیل میں ایک قیدی سے ملاقات کی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل تھا۔وفد میں مس لالین، مس سنینا اور سیکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے جنہوں نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔جیل ذرائع کے مطابق قیدی علی حسن کو قونصلر رسائی دی گئی تھی، ملاقات کے بعد برطانوی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جس میں ایک خاتون چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر شوہر کی ’’اصلاح‘‘ چپل کے ذریعے کرتی نظر آرہی ہیں اور وہ بھی بڑی مہارت سے! یہ دل دہلا دینے والا اور کچھ کےلیے دل بہلا دینے والا واقعہ مبینہ طور پر اترپردیش کے لکھنؤ میں پیش آیا۔ اگرچہ بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو کی تاریخ اور مقام کی تصدیق نہیں کرسکا۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوہر بڑے اطمینان سے موٹر سائیکل چلا رہا ہے، جب کہ پیچھے بیٹھی بیوی اچانک چپل اتارتی ہے اور بغیر کوئی وارننگ دیے، شوہر پر چپلوں کی بارش شروع کردیتی ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ شوہر صاحب،...

امریکا نے واشنگٹن میں فائرنگ کے دوران مارے جانے والے اسرائیل کے سفارت خانے کے اہلکاروں کی شناخت ظاہر کردی
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )امریکہ میں اسرائیل کے سفارت خانے نے واشنگٹن میں ہلاک ہونے والے جوڑے کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے ان کا نام یارون اور سارہ بتایا ہے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان کے پورے نام یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام ہیں. سفارت خانے نے” ایکس” پر پیغام میں کہا ہے کہ متاثرین اپنی زندگی کے ابتدائی دور میں تھے ایک دہشت گرد نے ا نہیں گولی مار کر اس وقت ہلاک کر دیا جب وہ واشنگٹن میں کیپیٹل جیوئش میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے. سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان کا عملہ اس قتل سے دل برداشتہ اور پریشان ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایک خصوصی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ تقریب میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری فیلڈ مارشل عاصم منیر کو باقاعدہ بیج لگائیں گے۔تقریب کا آغاز شام 8 بجے ہوگا جبکہ مہمانوں کی آمد شام 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔ تقریب میں وزیراعظم، وفاقی کابینہ کے ارکان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، اعلیٰ عسکری حکام اور دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گی۔یہ تقریب پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، جس میں پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کو ملکی سطح پر اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز تقریب خضدار...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کو کے درمیان وائٹ ہاﺅس میں دونوں ممالک کے درمیان تناو میں کمی لانے کی ایک کوشش کے طور پر ملاقات ہوئی تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے جنوبی افریقہ میں سفید فام کسانوں کے استحصال کے دعوی پر ملاقات میں تلخی آگئی صدر سیرل رامافوسا کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کے لیے ہے .(جاری ہے) لائیو پریس کانفرنس کے دوران معاملہ اس وقت بگڑگیا جب امریکی صدر نے جنوبی افریقہ میں ”سفید نسل کشی“ سے متعلق دعوے کودہرایا جبکہ ان دعوﺅں کی پہلے ہی بڑے پیمانے پر تردید کی جاچکی ہے وائٹ...
متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا۔ العربیہ کے مطابق خلیجی خطے میں ’اے آئی‘ ٹیکنالوجی کو تیار کرنے کی دوڑ میں شدت آتی جارہی ہے۔ امارات مصنوعی ذہانت میں عالمی کھلاڑی بننے کے لیے اربوں ڈالر خرچ کر رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مصنوعی ذہانت کا معاہدہ اسے امریکی کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ادارہ قومی بچت نے ملک میں افراطِ زر کی شرح میں حالیہ کمی کے بعد قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی شرح کا اطلاق 21 مئی 2025 سے ہوگا، منافع کی شرح میں ایک فیصد تک کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق مختلف بچت سکیموں پر علیحدہ علیحدہ شرح سے ہوگا۔ سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح ایک فیصد کمی کے بعد اب 9.5 فیصد ہوگی اور سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع 30 بیسز پوائنٹس کمی کر کے 10.9 فیصد کر دیا گیا۔ اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع 18 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.52 فیصد، ڈیفنس سیونگز...
رہنما عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اے پی ایس پشاور کے بعد نیشنل ایکشن پلان دیا جو بہترین پلان ہے، اگر اس پلان پر عمل نہیں ہوا تو یہ حملے ہوتے رہیں گے۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی نے کہا کہ کیا ہم بھی الزام تراشی شروع کردیں؟ کیا ہم الزام لگا کر آگے بڑھیں، ہماری آنکھیں کب کھلیں گی۔ منرلز بل کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے مشروط نہ کریں: ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے کہا ہے... اے این پی صدر نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر کہا...
پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے عملے کے ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر اسے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارت کار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کی سفارتی حیثیت سے متصادم تھیں، سفارت کار کو ملک چھوڑنے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب کہ بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی عہدیدار کو اسی طرح کی وجوہات کی بناء پر نا پسندیدہ شخص قرار دیا تھا۔ ????PR NO.1️⃣4️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣ A Staff Member of the Indian High Commission, Islamabad, Declared Persona Non...
کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...

کل کشمیر اپنے عوام کی مرضی کے مطابق پاکستان کے ساتھ شامل ہو جاتا ہے، تو تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ برطانوی سفارتخانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد ڈی...

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے...
کارمل بائی (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔ اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا ہے اور خواہ سیاحوں کا اونچی ہیل والے سینڈل استعمال کرنے کا ارادہ...

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہونگے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو آزادیٔ کشمیر پر 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے۔ بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری حکمت عملی اپنائی گئی ہے وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی جانب سے چینی کی فی کلو ریٹیل قیمت 164 روپے کرنے کی سخت ہدایات کے باوجود اب تک چینی کی قیمت میں کمی نہ ہو سکی ہے، دکانوں پر چینی 180 سے 185 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو کا تھیلا 8600 یعنی 172 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ سیاست میں موجود شوگرملز مالکان اور ان کے رشتے دار کون ہیں؟َیہ بھی پڑھیں: رواں سال کے آغاز میں ملک بھر میں میں چینی کی قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینے کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 180 سے 185 روپے...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے نے پوری قوم کو غم و اندوہ میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے واقعے کو ناقابل برداشت اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو کسی بھی مذہب یا تہذیب میں جائز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی برس سے دہشتگردی کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارے دشمن اس جنگ میں بچوں کو نشانہ بنا کر ہماری حوصلہ شکنی چاہتے ہیں۔ ہماری اصل جنگ ان دہشتگردوں سے ہے جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور بھارت کی مالی و عسکری مدد سے بی ایل اے جیسے گروہوں کو تقویت...
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بمباری کرکے مزید 93 فلسطینیوں کو شہید کردیا، مغربی کنارے کا دورہ کرنے والے سفارت کاروں پر بھی گولیاں چلادیں، یہودی آباد کاروں نے فلسطین کے گاؤں پر حملہ کرکے آگ لگادی، مسجد کو بھی جلانے کی کوشش کی گئی۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے کے بعد زخمی بچوں کو قریبی ہسپتالوں میں لے جایا جا رہا ہے، جابلیہ میں النضر خاندان کے ایک گھر کو نشانہ بناتے ہوئے کیے گئے حملے میں 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بدھ کی صبح سے اب تک اسرائیلی حملوں میں غزہ کی پٹی میں کم از کم 93 افراد شہید ہو چکے۔ اسرائیلی بربریت کیخلاف عالمی...
ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے میں 7ویں جماعت کی طالبہ الیکڑانک سگریٹ میں استعمال ہونے والا (فلیورڈ لیکویڈ) اسکول لے آئی جسے مبینہ طور پر پینے سے ایک طالبہ بے ہوش ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اسکول انتظامیہ نے لیکویڈ اور چھوٹا چاقو تحویل میں لیکر والدین کو طلب کرکے شکایت کی تو انھوں نے اسکول پر دھاوا بول دیا۔ اسکول منتظم کی درخواست پر پولیس نے اسکول پر دھاوا بولنے والوں پر مقدمہ درج کرلیا، مدعیہ میمونہ عباسی نے کہا کہ دختران اسلام سکنڈری سکول خالص بچیوں کی تعلیم کا ارادہ ہے، 19 مئی کو سکول کی ساتویں جماعت کی طالبہ بیگ میں ایک چھوٹا چاقو اور ایک لیکویڈ کی بوتل اسکول لائی، جسکے پینے سے طالبات بے ہوش ہوگئیں جس پر...
آم کی ایکسپورٹ کے ہدف میں 25 ہزار ٹن کا اضافہ کردیا گیا جب کہ پاکستان سے رواں سیزن ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن ایک لاکھ ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن نے ام کی ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کردیا، آم کی ایکسپورٹ کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، ایک لاکھ پچیس ہزار ٹن آم کی ایکسپورٹ سے 10 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ سرپرست اعلیٰ پی ایف وی اے وحید احمد نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کی وجہ سے آم کی پیداوار میں 20 فیصد کمی کا سامنا ہے، رواں سیزن آم کی پیداوار 14 لاکھ 40 ہزار ٹن...
شامی جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش، بچے نام ’ٹرمپ‘ رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز دمشق: شام میں پیدا ہونے والے ایک بچے کا نام والدین نے امریکی صدر کے نام پر ٹرمپ رکھ دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد شام کے صوبے حمص سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے نے اپنے نومولود بیٹے کا نام ’ٹرمپ احمد السطوف‘ رکھا ہے۔ نومولد کے والد کا کہنا ہے کہ ہم نے بہت لمبے عرصے تک تکلیفیں برداشت کی ہیں، اب امریکی صدر کی جانب سے شام پر عائد پابندیوں میں نرمی شاید اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں چیزیں بدل...
(گزشتہ سے پیوستہ) یہ مکمل سپیکٹرم ڈیٹرنس بیان پاکستان کی فوجی پالیسی سے ہم آہنگ ہے، جو جوہری ہتھیاروں کوبھی شامل کرتاہے،پورے خطے کی آبی اور عسکری سلامتی کوخطرے میں ڈال دیاہے جبکہ پاکستان کاردِعمل ایک زخمی سناٹے کی طرح ہے جوکہہ رہاہے:’’مت کھیل میرے آنگن کے پانی سے،یہ میری رگوں میں دوڑتی زندگی ہے‘‘ ۔آخری بات یہ ہے کہ پانی کاتنازعہ انڈیااورپاکستان کیلئے وجودی خطرہ ہے،لیکن تاریخ اور جوہری توازن جنگ کو’’لاکھوں موتوں‘‘ والے منظرتک پہنچنے سے روکتے ہیں۔دونوں ممالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ پانی کو ’’ہتھیار‘‘ بنانے کی بجائے’’مشترکہ وسائل”‘‘کے طورپر دیکھیں،کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں کسی کونہیں چھوڑیں گی۔ جب دوایٹمی طاقتیںبھارت اورپاکستان کسی تنازعے کی دہلیزپرکھڑی ہوں،تویہ مسئلہ صرف دوریاستوں کے درمیان نہیں رہتا؛یہ ایک ایسا...
فوجی قیادت کی تاریخ ایسے جری اور باصلاحیت سپہ سالاروں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے نہ صرف میدانِ جنگ میں فیصلہ کن کردار ادا کیا بلکہ اپنی قوموں کی تقدیر بھی بدل ڈالی۔ اس سفر کا نقط آغاز نپولین بوناپارٹ جیسے عظیم جنگی ذہن سے ہوتا ہے جس نے جدید عسکری حکمتِ عملی کو ایک نئی جہت دی اور یورپ کی طاقتور سلطنتوں کے نقشے بدل ڈالے۔ نپولین صرف ایک فوجی کمانڈر نہیں بلکہ فوجی ذہانت، نظم و ضبط اور قیادت کی علامت بن گیا۔ اس کے بعد تاریخ نے کئی فیلڈ مارشلز دیکھے جنہوں نے اپنے اپنے ادوار میں جنگی مہارت کا لوہا منوایا۔ اسی تسلسل کی تازہ ترین اور روشن مثال جنرل عاصم منیر ہیں جنہیں حال...
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)جیسا کہ سعودی عرب میں حج کے آغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں تو اس سال عازمین ایک نئے ہائی ٹیک معاون کی خدمات حاصل کر سکیں گے جو مصنوعی ذہانت میں جدید ترین پیشرفت اور اسلامی روایات کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں مذہبی امور کی صدارت نے اے آئی سے چلنے والے منار الحرمین روبوٹ کے اپ ڈیٹڈ دوسرے ورژن کی نقاب کشائی کی۔(جاری ہے) اس اقدام کا مقصد حجاج کے روحانی تجربات کو بہتر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ روبوٹ مسجد الحرام میں مذہبی استفسارات کے لیے ایک معاون کے طور...

بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ کبھی نہیں بھولیں گے، بھارتی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جو عسکری منصوبے اپنائے گئے ہیں وہ کئی دہائیوں تک زیر مطالعہ رہیں گے، بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہوں گے۔ قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بھارت پر برتری حاصل کی ہے اور حالیہ حملے میں بھارت کو...
تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی ایک زخمی طالبہ دم توڑ گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 12 سالہ زخمی طالبہ کو گزشتہ روز کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ دھماکے کے 35 زخمی زیرِ علاج ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق بس پر حملے کے 36 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔مقدمہ درجدوسری جانب خضدار میں بس پر دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خضدار میں درج کرلیا گیا۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خضدار واقعے کو ناقابل برداشت قرار دیا اور قومی سلامتی سے متعلق متعدد اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی پراکسی سرگرمیاں بند ہونی چاہییں اور مستقبل کے لیے ایک مؤثر کمیٹی تشکیل دی جائے جو قومی لائحہ عمل طے کرے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں پر تاحال مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا، جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارڈرز کھول کر 35 سے 40 ہزار افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت دی، جس کے نتیجے میں آج ہمیں بعض پیچیدہ حالات کا...
پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک نیا باب اس وقت رقم ہوا جب جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین عسکری عہدے پر ترقی دی گئی۔ یہ ترقی صرف ایک عہدے کی تبدیلی نہیں، بلکہ ایک نظریے، ایک استقامت، ایک جذبے اور ایک عزم کی توثیق ہے۔ جنرل عاصم منیر نے جس تدبر، بصیرت اور حب الوطنی سے پاک فوج کی قیادت کی ہے، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ دشمنانِ وطن کے لیے ایک پیغام بھی ہے کہ پاکستان کی فوج صرف وردی میں ملبوس افراد کا مجموعہ نہیں بلکہ یہ ایک نظریاتی قلعہ ہے، جو ہر سازش کا مردانہ وار مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔جنرل عاصم منیر کی عسکری بصیرت نے پاکستان کو...
بعض لوگ پیدائشی خوش نصیب ہوتے ہیں، اور بعض اپنی صلاحیت، محنت اور استقامت سے قسمت کو اپنے حق میں کر لیتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جن کے بارے میں کہا جا سکتا ہے کہ قدرت نے انہیں خاص مقصد کے لیے چن رکھا تھا۔ وہ جہاں بھی گئے، خود کو منوا کر آئے۔ انہوں نے اپنے ہر عہدے پر اپنے نقوش چھوڑے، اور اپنے ہر عمل سے ثابت کیا کہ وہ ایک غیر معمولی سپاہی اور عظیم قائد ہیں۔ ان کی زندگی کا آغاز طالب علمی سے ہوا، مگر انہوں نے عام طالب علم بن کر نہیں، بلکہ غیر معمولی ذہانت کے ساتھ تعلیمی سفر طے کیا۔ جب وہ آفیسرز ٹریننگ...
اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے ترقی پسند سینیٹر اور صیہونی رژیم کے سخت ناقد "برنی سینڈرز" نے کہا کہ تقریباً غزہ کی تمام آبادی کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے اور ان میں سے ایک بڑی تعداد بھوک کے دہانے پر ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل کے لئے امریکی عسکری امداد کی بندش کے لئے اپنی کوششوں کا اظہار کیا۔ برنی سینڈرز نے کہا کہ تاریخ، غزہ کے...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔ بازارِ حصص میں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 717 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق آج مارکیٹ میں 623 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا آغاز ہوا، جس سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں تیزی کا رجحان جاری رہا اور ایک موقع پر 717 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس...

بھارت کو سفارتی محاز پر بھی عبرتناک شکست،پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ۔
بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
تاریخی طور پر پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے جمعرات کی صبح 110,099 ڈالرز سے تجاوز کرتے ہوئے نئی سطح کو پہنچ گیا ہے، واضح رہے کہ فلیگ شپ کرنسی نے اپریل کے اوائل میں 75,000 ڈالرز کی سطح تک کمی کے بعد سے 30,000 ڈالرز سے زائد قدر حاصل کی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب، بی ٹی سی تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 110,100 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر، اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو پھر 109,881 ڈالرز پر مستحکم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ سرمایہ کاروں نے خطرات تجدید کی تھی کیونکہ مختلف معیشتوں...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا ، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 555 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 960 پوائنٹس کی برتری کیساتھ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار 931 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا ،ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق 20 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 77 پیسے ہو گئی ہے۔
بھارت کی آبی جارحیت ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں حالیہ اقدامات کے تحت کشن گنگا ڈیم سے دریائے نیلم کا پانی روک دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زیر انتظام علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی اور مقامی حکام کے مطابق بھارتی اقدام کے باعث دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے تقریباً 40 فیصد کم ہو چکا ہے۔ بھارت کا کشن گنگا ڈیم جو متنازعہ پانی کے منصوبوں میں شمار ہوتا ہے، ایک بار پھر پاکستان کے لیے ماحولیاتی اور آبی چیلنج بن کر ابھرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے حالیہ کشیدگی کے دوران وقتی طور پر ڈیم سے پانی چھوڑا تھا، تاہم موجودہ صورتحال میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بدھ کی رات کو ’کیپیٹل جیوئش میوزیم‘ کے باہر دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک اسرائیلی سفارتکار بھی شامل ہے۔ واشنگٹن میں میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ہلاک شدگان، جن میں سے ایک مرد تھا اور دوسری ایک خاتون، میوزیم میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ ایک 30 سالہ مشتبہ شخص نے چار افراد کے ایک گروپ کے پاس پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد موقع پر موجود سکیورٹی حکام نے مشتبہ شخص کو حراست...
سوشل میڈیا پر ایک حیران کن اور مزاحیہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو اپنی چلتی بائیک پر سوار شوہر کو چپلوں سے دھوتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ بھارتی ریاست اُترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوہر بائیک چلا رہا ہے جبکہ بیوی اس کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہے۔ اچانک خاتون غصے سے بھر جاتی ہے اور شوہر کو چپل سے مارنا شروع کر دیتی ہے، پہلے دائیں طرف، پھر بائیں، اور ساتھ ساتھ کچھ اشارے بھی کرتی ہے جیسے کسی چیز کی طرف توجہ دلا رہی ہو۔ Kalesh b/w Husband and wife on running bike, Wife started...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے قومی مینز ٹیم میں کھلاڑیوں کی شمولیت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔ مائیک ہیسن نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب ان کے تجربے یا شہرت کی بنیاد پر نہیں کیا جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کا انتخاب واضح طور پر بیان کردہ کرداروں پر منحصر ہوگا اور ہر ایک کو ٹیم کے پلان کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرا مقصد ایک جدید اور کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بنانا ہے جو دلچسپ کرکٹ کھیلے۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ سنہری موقع ہے، میں اپنا...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان...
واشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں فائرنگ سے اسرائیلی سفارتی عملے 2 ارکان ہلاک ہوگئے، امریکی سیکیورٹی چیف نے اسرائیلی سفارتی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا، جس نے گرفتاری کے بعد ’فلسطین کو آزاد کرو‘ کے نعرے لگائے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات واشنگٹن ڈی سی میں کیپیٹل یہودی میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے باہر فائرنگ کے واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ حکام و میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک...
اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کرچکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جاسکتی ہے کہ غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس کی قیادت نیتن یاہو کررہے ہیں، اب امریکا کی اتحادی نہیں رہی۔ ٹرمپ کے اس دورے میں ایک بات نمایاں طور پر غیر حاضر رہی جس میں اسرائیل کا ذکر، نیتن یاہو سے ملاقات، یا کوئی علامتی خیرسگالی کا پیغام۔ یہ خاموشی محض سفارتی چال نہیں تھی، بلکہ یہ صہیونی ریاست کو ایک اہم پیغام تھا، واشنگٹن اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا ہے کہ نیتن یاہو نہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معرکہ بُنیان مرصوص کے دوران ایک بار پھر پاکستانی عوام اور قیادت کے معترف ہوگئے۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی، صدرٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کرجنگ بندی کی اپیل کی، پھرہٹ دھرمی سےصدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔ دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارت کےجھوٹے بیانیے کو...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ڈائریٹر اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور کامیابی پر اظہارِ خیال کیا۔ سرفراز احمد نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہم فائنل تک پہنچے۔ ٹیم نے آج بہت عمدہ کارکردگی دکھائی اور ایک اہم میچ جیتا۔” انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سیزنز میں کوئٹہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تھی لیکن اس سال ٹیم نے نمایاں بہتری دکھائی۔ سرفراز احمد نے کہا کہ خاص طور پر کپتان سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سیزن سعود...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات کو الجھا دیا ہے اور قوی امکان ہے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نائب صدر نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ایک پائیدار اور مستقل امن عمل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی استحکام، ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے بات چیت اور مفاہمت بہت ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے نائب صدر محمد سرتاج مدنی نے سوپور میں ایک اہم تنظیمی اجلاس کی صدارت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف بات چیت سے ہی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ہوئی گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی میں واضح کمی میں اپنی کوششوں کا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں پاکستان اور بھارت کو اس ماہ کے شروع میں دہائیوں کے بدترین فوجی تصادم سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرنے کے لیے امریکی تجارتی تعلقات کا استعمال کیا ہے۔ ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے تبصروں میں کہا اگر آپ اس پر ایک نظر ڈالیں کہ ہم نے ابھی پاکستان اور بھارت کے ساتھ کیا کیا، ہم نے وہ سارا معاملہ طے کر لیا،...
بالوں میں سندور کی چمکتی ہوئی لکیر اور اس میں ایک پیغام کے ساتھ، بالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے ایک بار پھر کانز فلم فیسٹیول میں اپنی دلکش موجودگی سے دنیا کو مسحور کر دیا۔ 2025 کے کانز میں ان کی پہلی جھلک نے فوراً میڈیا اور مداحوں کی توجہ حاصل کی، خاص طور پر ان کی مانگ میں بھرا ہوا سرخ سندور جوان کی شادی کی علامت تھا۔ ایشوریا نے اپنی پہلی کانز اپیرنس میں ایک خوبصورت آئوری ساڑھی پہنی تھی جو بھارتی روایتی لباس کا بہترین نمونہ تھا۔ اس ساڑھی کے ساتھ ایک طویل پلو اور خوبصورت لیس سے مزین دوپٹہ تھا جو ان کی ہندوستانی ثقافت کو نمایاں کرتا تھا۔...
امریکی محکمہ دفاع نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے باضابطہ طور پر قطر کی جانب سے تحفہ کیے جانیوالا 400 ملین ڈالر مالیت کا ایک لگژری بوئنگ 747-8 جیٹ وصول کرلیا ہے، جسے امریکی صدر کے استعمال کے لیے کو ایئر فورس ون میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں اس تحفے کو ’ایک عظیم چیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قطر نے ہماری مدد کے لیے طیارہ دیا ہے، گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں بھیجے گئے مذکورہ جہاز کو صدر کے زیر استعمال 35 سالہ بوئنگ طیاروں میں سے ایک سے تبدیل کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ The Pentagon...
بھارتی میڈیا ایک مرتبہ پھر جنگی میدان میں شکست کا بدلہ کھیل سے نکالنے میں مصروف ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ اجلاس میں پاک بھارت ٹیموں کو ایک گروپ سے نکالنے سمیت مستقبل میں پاکستان کیخلاف میچز سے متعلق فیصلہ بھی ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا جاتا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں کم از کم 2 بار ٹورنامنٹ میں مدمقابل آسکیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ریونیو بڑھایا جاسکے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی نے نئے ریکارڈ بناڈالے تاہم دونوں ممالک کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی نے معاملات...
—فائل فوٹو پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹے میں پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی اہلکار کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے۔ پاکستان بھارت کے، ایک دوسرے کے سفارتکار وں کو ملک چھوڑنے کا حکم اسلام آ باد بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور... دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی ناظم الامور گیتکا سری واستو کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا، بھارتی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو سفارتی اہلکاروں کو سفارتی آداب کے منافی سرگرمیوں سے روکنے کی...
محققین کا کہنا ہے کہ دماغی رسولی کی تشخیص گھنٹوں میں ہو سکتی ہے ٹیسٹنگ کے نئے طریقے کا مطلب ہے کہ ممکنہ طور پر مریض کے آپریٹنگ ٹیبل سے نکلنے سے پہلے علاج جلد شروع ہو سکتا ہے۔ محققین کے مطابق دماغی رسولیوں کی تشخیص کا ایک نیا طریقہ مریضوں کے علاج کے انتظار میں ہفتوں سے گھنٹوں تک کا وقت کم کر سکتا ہے اور نئی قسم کی تھراپی کے امکانات کو بڑھا سکتا ہے۔ برین ٹیومر چیریٹی کے مطابق، دنیا بھر میں تقریباً 740,000 افراد میں ہر سال برین ٹیومر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے نصف غیر کینسر کے ہوتے ہیں۔ ایک بار دماغی رسولی مل جانے کے بعد، سرجری کے دوران ایک نمونہ...
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک میوزیم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت میں واشنگٹن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون اور ایک مرد ہلاک ہوگئے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ایک یہودی میوزم کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارت خانے کے ملازم تھے۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت اسرائیلی سفیر وہاں موجود نہیں تھے۔ امریکا میں اسرائیلی سفیر نے واقعے کو دہشت گرد کارروائی قرار دے دیا۔ واقعے کے حوالے سے امریکی اٹارنی جنرل پامیلا بونڈی نے اپنے بیان میں کہا...
بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے “لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔ تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی،...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
کانز فلم فیسٹیول 2025ء کے دوران ایک خصوصی عشائیہ تقریب میں امریکی اداکارہ انجلینا جولی نے تنازعات کا سامنا کرنے والے صحافیوں اور فنکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے خطاب میں انجلینا جولی نے خاص طور پر فلسطینی فوٹو جرنلسٹ فاطمہ حسونہ کا ذکر کیا، جو اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئیں۔ فاطمہ حسونہ، جن کی عمر 23 برس تھی، غزہ میں زندگی کی مشکلات کو اجاگر کرنے والی ایک دستاویزی فلم پر کام کر رہی تھیں۔ ان کی فلم کو 15 اپریل 2025ء کو کانز فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا، تاہم اگلے ہی روز ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا اپارٹمنٹ تباہ ہو گیا۔ اس حملے میں فاطمہ اپنے خاندان کے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)بھارت کو ایک بار پھر پاکستان ، چین اور افغانستان کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوششوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سفارتی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔ چین، جو ایک قابلِ اعتماد علاقائی شراکت دار کے طور پر ابھرا ہے، نے اس سہ فریقی اتحاد کو اقتصادی تعاون اور باہمی سلامتی کے عزم سے مزید تقویت دی ہے۔ افغانستان کا باضابطہ طور پر سی پیک میں شمولیت اختیار کرنا ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی عزائم کو شکست دے چکا ہے۔ بھارت کے من گھڑت بیانیے پاکستان کو تنہا کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں، جبکہ افغانستان علاقائی انضمام کو گلے لگا رہا ہے،...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس نئے تاریخی آسمان پر، 100 انڈیکس نے 120410 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے اندازوں کے عین مطابق 1 لاکھ 20 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کر لی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا پہلا گرین سکوک بانڈ لانچ، معیشت کی بحالی پر وزیر خزانہ کا اظہار اطمینان گزشتہ کاروباری ہفتہ میں سرمایہ کاروں اور اسٹاک ایکسچینج ماہرین نے اس بات کا اندازہ لگایا تھا کہ اس کاروباری ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج یہ تاریخی سنگ میل عبور کر لے گا۔ اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں اسٹاک مارکیٹ ایکسپرٹ شہریار بٹ کے مطابق اس وقت تمام اعشاریے مثبت ہیں جیسا کہ پہلے کہا گیا تھا کہ اس ہفتے...
اسرائیلی سفارت خانے کے عملے کے 2 ارکان کو بدھ کی رات واشنگٹن کے کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:جنین کیمپ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی ڈپلومیٹس پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب جیوش میوزیم کے قریب امریکی یہودی کمیٹی کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی جا رہی تھی۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے محکمے کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مطلع کیا ہے کہ ’اسرائیلی سفارت خانے کے 2 اہلکاروں کو آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب قتل کر دیا گیا‘۔ میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک پریس کانفرنس میں...
90 کی دہائی میں کوئٹہ میں ایک ہوٹل ایسا بھی تھا جہاں ادیب، شاعر اور طالب علم اکٹھے ہوتے، چائے پیتے اور علم و ادب پر باتیں کرتے۔ اس روایت کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے اب ’ڈائن‘ کے نام سے ایک نیا ہوٹل بنایا گیا ہے، جہاں آج بھی نوجوان، طالب علم اور ادب سے محبت کرنے والے لوگ آتے ہیں۔ آج کی اس رپورٹ میں ہم آپ کو دکھائیں گے اس ہوٹل کا ماحول اور آپ جانیں گے کہ یہاں آنے والے لوگ کیا کہتے ہیں اس ریسٹورنٹ کے بارے میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا...
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ شام مزید امن، علاقائی اتحاد و ملکی یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھے گا اور وہاں سے صیہونی قبضے کا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اپنے ہمسایوں اور علاقائی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ایجاد کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ ہم نے اس حوالے سے متعدد اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار الشرق نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہمسایوں سے اچھے تعلقات بنانے کے لئے اس وقت بہت زیادہ مواقع ہیں۔ ہم نے اپنے تمام ہمسایوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بہترین...
عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا نے شامی سرزمین پر باہمی فوجی تصادم کو روکنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم و ترک حکومت کے درمیان "ابتدائی معاہدے" کا انکشاف کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے صیہونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی و شامی سرزمین پر قابض غاصب صیہونی رژیم اور شام کے ایک حصے پر قابض ترک حکومت نے آذربائیجان میں انجام پانے والے کئی ایک ادوار پر مبنی اپنے مذاکرات کے بعد، شام میں دونوں فریقوں کے درمیان کسی بھی فوجی تنازعے سے بچنے کے لئے ایک "ابتدائی سمجھوتے" پر دستخط کئے ہیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی اعلی عہدیدار نے صہیونی اخبار کو بتایا کہ اسرائیل و ترکی، شامی سرزمین پر...
واشنگٹن: امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب کیپیٹل یہودی میوزیم کے باہر ایک تقریب جاری تھی۔ نامعلوم حملہ آور نے باہر موجود دو افراد کو گولیاں مار دیں۔ امریکی سیکیورٹی چیف نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسرائیلی سفارتی عملے کے رکن تھے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی سابق ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈائریکٹر کرسٹی نوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ "ہم اس گھناؤنے حملے کے ذمہ دار کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔" تاحال حملے کی ذمہ...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کو آگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ نتین یاہو کا عارضی جنگ بندی پر اصرار، مذاکرات کو بے نتیجہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی رہائی...
اس سے تو بہتر تھا بادشاہ سلامت کا ٹائٹل ہی لے لیتے‘ میری تو کتابیں بھی بند کی ہوئی ہیں، یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ میری فیملی کو کرنل روک رہا ہے ،سابق وزیراعظم کا جج سے مکالمہ 26ویں ترمیم ن لیگ اور اسٹیبلشمنٹ کی ‘‘فیکٹری’’ میں تیار کی گئی،اس کا مقصد تھا ایک قاضی فائز عیسٰی کی جگہ کئی قاضی فائز پیدا کرو، ہر کورٹ میں ایک قاضی فائز بٹھاؤ اور پورا انصاف کا نظام دفن کر دو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے فیلڈ مارشل بننے پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
JERUSALEM: غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کے خلاف اسرائیلی معاشرے کے اندر سے مخالفت کی آوازیں زور پکڑ رہی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے جنگ ایک نئے اور خونریز مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، متعدد سیاسی اور عسکری شخصیات حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔ اسرائیلی دفاعی افواج (IDF) کے سابق نائب سربراہ اور بائیں بازو کے سیاستدان یائر گولان نے اسرائیلی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے سخت رائے کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: ’’غزہ میں بچوں کی سانسیں رُک رہی ہیں، دوا اور کھانا نہیں‘‘ برطانوی سرجن کی دہائی انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ہوش کے ساتھ ریاستی رویہ اختیار نہ کیا تو اسرائیل ایک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پی پی بلاول علی بھٹو نے بطور سفارتی وفد کے سربراہ، جو دنیا کے مختلف بڑے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کرے گا، دفتر خارجہ میں ایک بریفنگ کے بعد بطور سربراہ وفد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ پاکستان کا مو قف بالکل واضح ہے۔ ہم نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا بھر میں امن چاہتے ہیں۔ تاہم امن اس وقت تک ممکن نہیں جب تک دیرینہ تنازعات جیسے مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا مکمل اور سنجیدہ حل نہ نکالا جائے۔ دہشت گردی سے پاکستان جتنا متاثر ہوا ہے، اتنا کوئی اور ملک نہیں ہوا۔ بلاول نے مزید کہا کہ بھارت کا پانی کو بطور ہتھیار استعمال...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نہایت باصلاحیت اور اس کی قیادت بہترین ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کروانے میں ان کا کلیدی کردار رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں جنوبی افریقا کے صدر سیرل راما فوسا سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر جنوبی ایشیا میں قیامِ امن سے متعلق اپنے مؤقف کو دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت سے کہا کہ تم لوگ یہ کیا کر رہے ہو؟ دونوں کے درمیان مسئلہ شدت اختیار کر رہا تھا۔ پاکستان کے لوگ بہترین اور اس کے رہنما عظیم ہیں، جبکہ بھارت میں...
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے جو خضدار میں ہوا ہے میں اس کی مذمت کروں گا، ہمارے اسکول کے بچوں پہ آج حملہ ہوا ہے،ہمارے بزدل دشمن نے بچوں پر حملہ کیا ہے توا س سے اندازہ کر لیں کہ ملک کو کس قسم کے چیلنجز اور کس قسم کے دشمن کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قوم نے یہ جیت منائی ہے اور یہ جیت پوری قوم کی ہے، فوجیں نہیں قومیں جنگیں لڑا کرتی ہیں، جس طرح باوجود مشکل حالات کے قوم ایک طرح سے پہلے تقسیم تھی یا جو بھی تھا لیکن جنگ کے...