2025-06-07@11:12:58 GMT
تلاش کی گنتی: 19516

«جانے کی اجازت نہیں»:

    ویب ڈیسک: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ  مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، کشمیریوں کی بہادرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب اور تاجک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے ہمراہ عید کی نماز ادا کی اور ملک و قوم کی سلامتی کی دعا...
    ایک کلیدی   موڑ پر سربراہان مملکت کے درمیان  گفتگو  چین امریکہ تعلقات کی سمت کا تعین کرتی ہے۔سی ایم جی کا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی اور امریکی سربراہان مملکت نے   فون پر بات چیت کی جو  چار ماہ سے زائد عرصے میں چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی  پہلی ٹیلیفونک  بات چیت  اور   امریکی  صدر ٹرمپ   کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کو  پہلی کال بھی تھی۔ گزشتہ ماہ جنیوا میں ہوانے والے  چین-امریکہ  اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔ چین نے  ذمہ دارانہ انداز میں متعلقہ ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کو منسوخ یا معطل  کیا  جو...
     وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی، وفاق سے ڈائیلاگ کرے۔ حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اپنا رویہ تبدیل اور گالم گلوچ کے کلچر کو ختم کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اپنی ہی ریاست کے خلاف بیانیے کو تبدیل کریں، پوری دنیا میں جھگڑے اور بندوق کے زور پر کوئی چیز پاس نہیں کرا سکتا، انتشار کے بل پر کوئی چیز نہیں منوائی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو دنیا میں بھارت کوایکسپوز کر رہےہیں، ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، جنگ کے بعد اب نیا پاکستان...
    اڈیالہ جیل میں صبح 7 بجے نماز عید ادا کی گئی اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی جیہ میں قید بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی بانی پی ٹی آئی سیکورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے 
    ایران نے یورپی طاقتوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ اجلاس میں ایران کے خلاف مجوزہ قرارداد کی حمایت نہ کریں، ورنہ اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: "یاد رکھیں! یورپ ایک اور اسٹریٹیجک غلطی کرنے جا رہا ہے، ایران اپنے حقوق کی خلاف ورزی پر شدید ردعمل دے گا۔" یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب برطانیہ، فرانس اور جرمنی (E3) آئندہ ہفتے واشنگٹن کے ساتھ مل کر ایک ایسی قرارداد کی حمایت کرنے والے ہیں جس میں ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ قرارداد ایران...
    عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر لالی وڈ کی نئی فلم ’’لو گرو‘‘ کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا۔ لاہور کے مقامی سینما گھر میں ہونے والی اس پرتپاک تقریب میں فلمی صنعت کے بڑے ناموں نے شرکت کی اور ستاروں سے سجی اس شام کو یادگار بنادیا۔  ریڈ کارپٹ پر جلوہ افروز ہونے والوں میں ماہرہ خان، ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، زارا نور عباس، ریشم، جاوید شیخ اور دیگر نمایاں فنکار شامل تھے جنہوں نے شائقین کی توجہ کا مرکز بن کر تقریب کی رونق کو دوبالا کردیا۔ اس موقع پر فلم ڈائریکٹر سید نور، اداکارہ ریشم، صفدر ملک، سہیل احمد، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خلیل الرحمن قمر سمیت پاکستان فلم انڈسٹری کے بڑے نام بھی موجود تھے۔...
    پاکستان کے خلاف بلاجواز جارحیت اور ”آپریشن سندور“ کی ناکامی نے بھارت کو عالمی سطح پر مزید تنہائی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق، طاقتور اقتصادی اتحاد ”برکس“ (BRICS) یعنی (برازیل، روس، بھارت، چین، جنوبی افریقہ) بھارت کو اتحاد سے خارج کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، روس اور برازیل کے درمیان اس حوالے سے باقاعدہ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ بھارت کی جگہ انڈونیشیا کو نیا اہم رکن بنانے کی تجویز بھی پیش کی جا چکی ہے۔ اطلاعات ہیں کہ روس بھی بھارت کے اخراج کی حمایت کر رہا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ برکس رکن ممالک بھارت کو ایک ”منفی بلاک“ تصور کر رہے ہیں...
    امریکہ نے ایران سے متعلق نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دی ہیں، جن کے تحت 10 ایرانی افراد اور 27 اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ پابندیوں کی زد میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ہانگ کانگ میں موجود کچھ کمپنیاں بھی آئی ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، دو اماراتی کمپنیاں — Ace Petrochem FZE اور Moderate General Trading LLC — کو اسپیشلی ڈیزگنیٹڈ نیشنلز لسٹ (SDN) میں شامل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد امریکہ میں ان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کی سرکاری نیشنل آئل ٹینکر کمپنی سے منسلک ہیں، جو ایران کی تیل برآمد کرنے والی اہم کمپنیوں میں شامل ہے...
     پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر احتجاجی تحریک شروع ہوگی، ہماری تحریک ابھی بھی جاری ہے۔ ہری پور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی عوام اور حجاج کرام کو دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت تمام قیادت جیلوں میں بند ہے ان کو بانی سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے، ہماری جدوجہد رنگ لائے گی اور بانی پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹی قیادت جلد ہمارے درمیان ہوگی،...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے دن اپنے غصے، انا اور تکبر کی قربانی بھی دینی چاہیے۔مریم نواز نے امت مسلمہ اور پاکستانیوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ عید الاضحیٰ پر دل کی گہرائیوں سے اللّٰہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر بجالاتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد عیدالاضحیٰ کی خوشیاں بھی نصیب کیں۔انہوں نے کہا کہ عید پر بھارتی حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں، غزہ میں شہید بچوں اور خواتین اور پنجاب میں کچے گھروں کے باسیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟  ایک سال میں...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بالآخر کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کا دعوت نامہ مل ہی گیا اور انہوں نے جھٹ شرکت کا اعلان بھی کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ایک اور سبکی، کینیڈا کی جی 7 سربراہی میٹنگ سے مودی مائنس کینیڈا نے 15 سے 17 جون کو ہونے والے سربراہی اجلاس میں دیگر رکن ممالک کو دعوت دے دی تھی لیکن اس فہرست میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام شامل نہیں تھا جس کو بھارت کی اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بعد بھارت کی بین الاقوامی سطح پر تنہائی کی ایک اور علامت قرار دیا تھا۔ تاہم جمعے کو مودی نے اعلان کیا کہ انہیں جی 7 سربراہی اجلاس کا دعوت...
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں 100 سے زائد افسران و ملازمین تین مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عید کے تینوں دن صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی سیکرٹری بلدیات کے مطابق ہیلپ لائنز 1198 اور 1139 پر بھی فوری عوامی شکایات...
    ---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کو کسی بھی تحریک سے کوئی خطرہ نہیں، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی کی کوئی تحریک کامیاب ہوگی۔حیدرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پاک بھارت لڑائی میں فوجی اور سویلین شہدا کو یاد رکھیں، فلسطین اور کشمیر کے مسلمانوں کو یاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ عید کا دن نمازوں اور قربانی کے ساتھ اتحاد کا دن ہوتا ہے، میری زندگی میں یہ پہلی عید ہے جو فاتح قوم کےطور پر منارہے ہیں، بھارت کو پاکستان نے عبرتناک شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ ہماری بہادر افواج، سیاسی قیادت اور عوام نے مل کر لڑی۔...
    یو این ایڈزاقوام کا کہنا ہے کہ سنہ2024  کے بعد ایڈز سے متعلقہ اموات اب تک کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں لیکن طبی مقاصد کے لیے درکار امدادی وسائل کی قلت کے باعث اس بیماری پر قابو پانے کی کوششوں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جو ہر منٹ میں ایک انسان کی جان لے لیتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی امدادی پروگرامز میں تعطل سے 5 لاکھ بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں اقوام متحدہ کے عالمی پروگرام نے خبردار کیا کہ اب اس پروگرام کو مستقل مالی کٹوتیوں کا خطرہ درپیش ہے۔ امداد کی متواتر فراہمی جاری نہ رہنے کے نتیجے میں سنہ 2029 تک ایڈز سے مزید 40 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں اور مزید...
    معروف اداکارہ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لائے گئے جانوروں کی آؤ بھگت میں مصروف ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ماورا حسین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 98 لاکھ ہے۔ ماروا حسین شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ سسرال میں منا رہی ہیں۔ ان کی شادی فروری میں قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی سے ہوئی ہے۔ اپنے گھر میں پہلی عید الاضحیٰ پر ماورا حسین نے قربانی کے دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین قربانی کے بکروں کی خوب آؤ بھگت کر رہی...
    ویب ڈیسک: عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں عیدالاضحیٰ کے روز ایک بے قابو بیل کے داخل ہونے سے خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق بیل ہسپتال کے قریب ایک محلے سے رسی چھڑا کر بھاگا اور سیدھا عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں گھس آیا۔ اچانک بیل کے داخل ہونے سے وہاں موجود مریض، تیماردار اور عملہ خوفزدہ ہوگئے اور ایمرجنسی وارڈ میں بھگدڑ مچ گئی۔ آئندہ بجٹ میں 3 اور 5 مرلہ گھروں  کیلئےشرح سود کی سبسڈی پر کام جاری بیل کو قابو میں کرنے کے لیے اس کے مالک اور اہلِ محلہ ہسپتال پہنچے تاہم ابتدائی کوششوں کے باوجود وہ بیل کو پکڑنے میں...
    کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد شہر میں صفائی ستھرائی اور دیگر شہری مسائل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور شہر کی صفائی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو کئی بار مل کر کام کرنے کی پیشکش کی لیکن افسوس کہ سیاسی مفادات کو شہر کے مفاد پر ترجیح دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب شہر میں بہتری آتی ہے تو اسے سب کا کارنامہ بتایا جاتا ہے اور جب کوئی خرابی ہوتی ہے تو سارا الزام پیپلز پارٹی پر ڈال دیا...
    عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کردی گی جب کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نماز ادا نہیں کی۔ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں نماز عید کے دو اجتماعات ہوئے، مرکزی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں نماز عید ادا کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نماز عید ادا نہیں کی، بانی پی ٹی آئی سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہیں کرسکے۔ جیل ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو پہلے آگاہ کردیا تھا، بانی پی ٹی آئی نماز عید کے اوقات میں آرام فرماتے رہے۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی چوتھی عید جیل میں ہے، بشری بی بی کی...
    ویب ڈیسک: حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کم آمدنی والے افراد کیلئے 3 اور 5 مرلہ گھروں پر شرحِ سود میں سبسڈی اور 10 سے 12 سالہ آسان اقساط پر مشتمل رہائشی پیکج کی تیاری میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک میں 1 کروڑ 40 لاکھ (14 ملین) رہائشی یونٹس کی قلت کے پیش نظر حکومت اس منصوبے کو بجٹ کا اہم حصہ بنانے پر غور کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے کم آمدنی والے خاندانوں کو کم لاگت ہاؤسنگ سہولت دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے دورۂ امریکہ کو "کامیاب امن مشن" قرار دے دیا وزیراعظم آفس بھی اس منصوبے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور 10 مرلہ...
    فیصل آباد ( نیوزڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے، کیونکہ قومی مفاد، سیاسی ضد سے کہیں بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے، وہ ذاتی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں، ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف کی سخت شرائط اورمالی مشکلات کے پیش نظر حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 5 سے 7.5 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے، اس تجویز سے آئی ایم ایف کو بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کے لیے اضافی مراعات دینے کی تجاویز بھی زیر غور ہیں جن میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ شامل ہے‘مثال کے طور پر رسک الاؤنس کو پنشن ایبل الاؤنس میں تبدیل کرنے کی تجویز موجود ہے۔ یکم جولائی 2025 سے افواج کو ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹری...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں، انہیں کچھ نہیں ملے گا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کی پیشکش کو قبول کرے، ہمارے ساتھ بیٹھے اور الیکشن قوانین میں ترامیم کرے، عمران خان قومی مسائل کو اپنی رہائی سے مشروط کرتے ہیں تو یہ ان کے لیے خسارے کا سودا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کا ہمارے آبا و اجداد کا خواب آج پورا ہوتے نظر آرہا ہے، حکومت کے دلیرانہ فیصلوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور...
    ریاض احمدچودھری مسجد الحرام کے امام شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّٰہ نے خطبہ حج میں دعا کی کہ اے اللہ فلسطین کے بھائیوں کی مدد فرما، ان کے شہدا کو معاف فرما، زخمیوں کو شفا دے اور ان کے دشمنوں کو تباہ و برباد کر دے، فلسطین کے دشمن بچوں کے قاتل ہیں، ان قاتلوں کو تباہ کر دے۔حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کے دوران میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیتے ہوئے شیخ ڈاکٹر صالح بن عبد اللّہ نے کہا کہ اے ایمان والوں اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو، تقویٰ اختیار کرنا ایمان والوں کی شان ہے، اے ایمان والوں عہد کی پاسداری کرو، اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ زمین...
    اونچ نیچ آفتاب احمد خانزادہ ۔۔ ٹالسٹائی کا خیال تھا کہ گذشتہ دو صدیوں کے اندر اخلاقی ترقی ہوئی ہے لیکن حکومتیں بری طرح سے غیر اخلاقی ثابت ہوئی ہیں چنانچہ اس کے نزدیک دنیا کے مظلوم عوام کے مسائل کا واحد حل یہ ہی ہے کہ ان کے اندر وہ اخلاقی جرأ ت پیدا ہوجائے جس سے وہ ظالموں کے استحصال کا عدم تشدد کے ذریعے مقابلہ کرسکیں ۔ وہ کہتا ہے ” یہ دنیا نہ ہنسی مذاق کی جگہ ہے اور نہ دارو رسن کی وادی ہے اور نہ ہی کسی ابدی دنیا کا پیش خیمہ ہے ہماری دنیا خود ایک ابدی حقیقت ہے یہ دنیا خوبصورت اور دلکش ہے ہمیں اسے زیادہ حسین و دلفریب بنانا چاہیے...
    گوادر: گوادر میں پولیس کانسٹیبل نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے کے خلاف جس جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  سپاہی محمد عرف خماری بلوچ نے جان پر کھیل کر دشمنوں کو نہ صرف ناکام بنایا بلکہ ایک دہشتگرد کو واصلِ جہنم بھی کیا۔ 10 مئی کی رات بارہ بجے کے قریب گوادر کے علاقے بلال مسجد کے نزدیک رہائشی کوارٹرز  پر دو دہشتگردوں نے دستی بم سے حملہ کیا لیکن دہشتگردوں کے ناپاک ارادے زیادہ دیر تک کامیاب نہ ہو سکے۔ پولیس کے ایگل اسکواڈ میں تعینات سپاہی محمد عرف خماری، جو قریبی علاقے میں ڈیوٹی پر مامور تھے، دھماکے کی آواز سن کر فوراً موقع پر پہنچے۔ ...
    حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل حمایت مظلوم کشمیری قوم کے لیے باعث تقویت ہے۔ ہم اس لازوال رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور حریت کانفرنس کے اسیر قائدین و کارکنان کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، ایثار، اخوت اور تقویٰ کے پیغام کی یاد دہانی کراتی...
    تاریخی ڈرامہ سیریل "دیرلیش: ارطغرل غازی" سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے دورے سے جڑی دلچسپ یادیں بتا دیں۔ سب کے دلوں پر راج کرنے والے انگین آلتان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ یادگار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام کے دوران کورونا کے باوجود لوگ وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے۔ ایک بار وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے جب چند افراد اچانک ان کے کمرے میں تصاویر بنوانے آگئے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ کورونا جیسی کوئی چیز نہیں اور اس سے کوئی نہیں مرتا۔  انہوں نے مزید بتایا...
    غلام مصطفی بزدار ضلع پشین جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    ذیشان کاکاخیل ضلع خیبر پاک فوج کے جوان گھر سے دور سرحدوں کی حفاظت میں عید منا رہے ہیں۔ پاک افغان باڈر پر واقع بگ بینگ چیک پوسٹ پر جوانوں نے عید کی نماز ادا کی اور قربانی کا فریضہ ادا کرکے گھروں سے دور عید منائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک افغان بارڈر پاک فوج عید قربان عید کی خؤشیاں
    عید کے موقعے پر اکثر افراد سیرو تفریح کا بھی پروگرام بناتے ہیں جس سے گھر کے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ہی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف سیاسی اور انتظامی مرکز ہے بلکہ اپنے قدرتی حسن، سرسبز پہاڑیوں اور تاریخی مقامات کے باعث سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بھی ہے۔ شہر اور اس کے قرب و جوار میں متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں مقامی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے من پسند سیاحتی مقامات کیا ہیں؟ عید کی چھٹیوں میں اسلام آباد میں اور اس کے نزدیک واقع سیاحتی مقامات پر سیرو تفریح کے لیے جایا جا...
    عید الاضحیٰ خوشیوں اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ساتھ، طرح طرح کے پکوانوں اور گوشت سے بھرپور ضیافتوں کا تہوار بھی ہے۔ تاہم، اس موقع پر گوشت کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسانی صحت کو لاحق مسائل بھی ہر سال سر اٹھاتے ہیں۔ قربانی کے گوشت سے بھرے دسترخوان، چٹ پٹے پکوان اور بار بار کھانے کی دعوتیں، سب کچھ بظاہر خوشگوار لگتا ہے، مگر کیا ہم اپنی صحت کا بھی اتنا ہی خیال رکھتے ہیں جتنا ذائقے کا؟ عید کے ان پُرمسرت لمحات میں اکثر لوگ پیٹ کی تکالیف، ہاضمے کی خرابی اور دیگر مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن یہ سب کچھ قابلِ پرہیز اور قابلِ احتیاط ہے، تو آئیے ماہرین سے جانتے...
    بھارت کے معروف گلوکار عدنان سمیع نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل دور کا احوال بتاتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب ان کا وزن 230 کلوگرام تک پہنچ گیا تھا، تو ڈاکٹرز نے انہیں خبردار کیا تھا کہ وہ چھ ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائیں گے۔ انڈیا ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عدنان سمیع نے بتایا کہ ڈاکٹر کی یہ بات سن کر وہ اتنا غصہ ہوئے کہ سیدھا ایک بیکری پہنچ گئے اور وہاں موجود آدھی چیزیں کھا لیں۔ ان کے والد نے جب یہ منظر دیکھا تو انہیں ڈانٹتے ہوئے کہا، ’’کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے؟‘‘ عدنان نے بتایا کہ ڈاکٹر کی وارننگ پر انہوں نے ابتدائی طور پر کوئی...
    معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں...
    اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عید کی اس خوشی کے موقع پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے اللّہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہر عزیز شے کو قربان کرنے سے دریغ نہ کیا۔ یہ جذبہ آج بھی ہمیں بڑے مقاصد کے...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں کراچی کیلئے 25 ارب اور حیدرآباد کیلئے 15 ارب روپے مختص کروائے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی رونق بھی کراچی کی وجہ سے ہے۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم 20 سالوں سے بجٹ میں اپنی تجاویز پیش کرتے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ میں ہزاروں ارب روپے کراچی شہر کے شامل ہیں، کراچی میں نکاسی و فراہمی آب اور کچرا اٹھانا وفاق کی ذمہ داری نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کاموں کیلئے...
    اسلام آباد(آئی این پی)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے  کہ سیاست میں اتار چڑھا آتا رہتا ہے۔سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے ایک انٹرویو میں  کہا کہ بانی کے ساتھ تین ملاقاتیں کر چکا ہوں، بانی سے کہا ہمیں اپوزیشن کا الائنس بنانا چاہئے۔فواد چودھری نے کہاکہ ووٹ صرف بانی پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کی جتنی لیڈرشپ تھی انہیں تو کھڈے لائن لگا دیا گیا، اپوزیشن الائنس نہ بننے کی وجہ تحریک انصاف کی ناتجربہ کاری تھی، بانی نے آئندہ کا لائحہ عمل بارے شبلی فراز کو بتایا ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ علی امین گنڈا پور کی بھی بانی سے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر چیف، نیول چیف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اللّٰہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔آئی ایس پی...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑے آبی ذخائر کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق کمیٹی قائم کر دی۔ وزیراعظم نے ملک میں بڑے آبی ذخائر، ریزروائرز کی تعمیر کے لیے وسائل کی فراہمی سے متعلق سفارشات مرتب کرنے سے متعلق اعلیٰ سطح کی کمیٹی کے قیام کی منظوری دی۔ کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، 20 رکنی کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم کریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزرا، مشیروں، وزرائے اعلیٰ اور اعلیٰ حکام کو اس کا رکن مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی تمام متعلقہ صوبوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد 9 جون 2025 تک اپنی سفارشات حتمی شکل دے گی۔ نوٹیفکیشن  کے مطابق کمیٹی کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کسی بھی...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر...
    بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار  سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب ریاست اسرائیل کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اسے 10,000 سے زائد فوجیوں کی شدید کمی کا سامنا ہے، جن میں تقریباً 6,000 لڑاکا اہلکار شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہمیں 10 ہزار  سے زیادہ فوجیوں، بشمول 6,000 لڑاکا اہلکاروں کی ضرورت ہے، یہ ایک حقیقی آپریشنل ضرورت ہے اور اسی لیے ہم تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں۔ صہیونی فوج کے ترجمان نے یہ بیان قدامت پسند یہودیوں کی فوج میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں دیا ہے۔ یاد...
    سٹی42:  پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف  نے  عید الاضحی پر پاکستانیوں کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی کہا آج عید قربان ہے لیکن آپریشن بنیان مرصوص اور فتنہ الہندوستان کے حملوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو  ہم کیسے بھول سکتے ہیں، دہشت گردی کا شکار ہونے والے معصوم بچوں کو کیسے بھول سکتے ہیں، انسانیت کے پہلے جامع منشور خطبہ حجتہ الوداع کو یاد کرنے کادن ہے-عید الاضحی کے موقع پر اپنے ارد گردغریب او رنادار لوگو ں کو شامل کرنا ایثار و قربانی کا تقاضا ہے.   یکجہتی، قربانی اور ایثار کے جذبے کو اپنانا ہو گا، شہباز شریف کا عید پر قوم کے نام پیغام پنجاب کی وزیراعلی  مریم نوازشریف نے عید...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے  انڈین ایجنسی ’را‘ کے تین دہشت گردوں کی گرفتاری پر سی ٹی ڈی پنجاب کو خراجِ تحسین پیش کر دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے امن دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں۔ دشمن کی سازشیں ناکام بنانے والے افسران ہمارے اصل ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج و ہندوستان کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ پنجاب حکومت دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
    مصنوعی ذہانت نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے اور اس کے وہ وہ اثرات نظر آ رہے ہیں جس کا گمان تک نہیں کیا جا سکتا تھا۔ ایسی ہی ایک ایپ ’چیٹ جی پی ٹی‘ جس کو ایک نوجوان نے اپنی محبوبہ بنالیا اور اس ےس گھنٹوں پیار و محبت کی باتیں کرتا ہے۔ اس نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی تو صارفین کو بحث کا ایک اور موقع ہاتھ آگیا اور سب ہی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے لگے۔ یہ ویڈیو نیویارک ہے جس میں میٹرو ٹرین میں سفر کرنے والا ایک نوجوان اپنے موبائل پر محبت بھری گفتگو کر رہا ہے۔ پیار بھری یہ گفتگو نوجوان کسی مخالف جنس کے ساتھ کر رہا ہوتا تو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور حکومت میں 2026 میں فیفا ورلڈ کپ اور 2028 میں لاس اینجلس اولمپکس کے انعقاد پر گہری دلچسپی اور جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ تاہم ان کی حکومت کی جانب سے ایران، افغانستان اور لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی اور مزید 7 ممالک کے شہریوں پر سختیوں نے ان بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں لوگوں کی شرکت اور حاضری سے متعلق خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اردن اور ازبکستان نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا اگرچہ اس سفری پابندی کے تحت سخت داخلہ شرائط عائد کی گئی ہیں، لیکن کھلاڑیوں، کوچز، معاون عملے اور ان کے قریبی رشتہ...
    نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ نیو یارک کو لاہور ہی سمجھتے ہیں۔میئر نیو یارک کے دفتر میں ہوئی ملاقات میں نیو یارک کرپٹو کونسل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان تعاون پر بھی غور ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علمی اشتراک کے پروگراموں پر غور کیا اور ان اسٹریٹجک امور پر بات کی جن سے ریگولیٹری تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ ایرک ایڈمز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
    گزشتہ بار افریقی نوجوانوں میں مقبول گنی بساؤ کے صدر کیپٹن ابراہیم ترورے کی سوشل میڈیا پر وائرل تقریر کا پہلا حصہ پیش کیا گیا۔یہ دوسرا حصہ پڑھیے اور اگلی بار تیسرا اور آخری حصہ۔ میرے افریقیو ، گھانا تا زیمبیا اور سینیگال تا کینیا ایک ہی ڈرامہ چل رہا ہے۔حکومتوں کو پانی کی نجکاری پر مجبور کیا جاتا ہے تاکہ غیر ملکی کمپنیاں منافع کما سکیں۔سستی درآمدات کے ذریعے کسانوں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے۔مقامی صنعتوں پر پھلنے سے پہلے ہی قاتلانہ حملہ ہو جاتا ہے۔مشورہ دیا جاتا ہے کہ بجٹ کو متوازن بنانے کے لیے ترقیاتی بجٹ کم کریں تاکہ غیر ملکی قرضوں کی ادائی بروقت ہو سکے۔ عجیب بات ہے کہ یہ ادائی وقت کے ساتھ ساتھ...
    تعلیم کسی بھی معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے، مگر سندھ جیسے صوبے میں، جہاں ناخواندگی کی شرح پہلے ہی تشویشناک حد تک بلند ہے، وہاں گھوسٹ اساتذہ اور گھوسٹ اسکولز کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد رپورٹس نے یہ انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ میں ہزاروں اساتذہ ایسے ہیں جو نہ صرف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر ہیں بلکہ سرکاری خزانے سے باقاعدگی سے تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں۔ اکتوبر 2024 کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ 5,000 گھوسٹ اساتذہ کی شناخت کی گئی، جن میں سے بعض بیرون ملک مقیم تھے اور دو سال سے زائد عرصے سے اپنے اسکولز نہیں گئے، مگر...
    سعودی وزارت داخلہ کے سیکیورٹی ترجمان کرنل طلال بن شلہوب نے بتایا کہ مناسکِ حج کے دوران حجاج کرام کی مقدس مقامات کے سفر کی تکمیل اور طوافِ افاضہ و رمیِ جمرہ عقبہ کے بعد منیٰ واپسی بحفاظت اور پُرسکون ماحول میں کامیابی سے مکمل ہوگئی ہے۔ یہ بات انہوں نے حج میڈیا آپریشن سینٹر میں منعقدہ مشترکہ پریس بریفنگ کے دوران کہی، جس میں وزارت داخلہ، حج وعمرہ، صحت، اور ٹرانسپورٹ ولاجسٹک سروسز کے ترجمانوں نے بھی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے: بہتر حج انتظامات، گرمی سے متاثرہ عازمین کی تعداد میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کرنل طلال بن شلہوب نے کہا کہ حج سیکیورٹی فورسز ضیوفِ الرحمن کے تحفظ اور مناسک کی ادائیگی کے دوران اُن کی سلامتی...
    جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران "ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے" کا عہد کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بیروٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔ ہم فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کیلئے پرعزم ہیں، جمعہ کو ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں، بیروٹ نے اشارہ کیا کہ پیرس اور ریاض 17 سے 20 جون کو نیویارک میں منعقد ہونے والی فلسطین پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے دوران...
    تائیوان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر 24 سالہ گواوا شوئی شوئی کی اچانک اور پُراسرار موت نے ان کے مداحوں کو غم زدہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کی انفلوئنسرز کو سوشل میڈیا پر گواوا بیوٹی کے نام سے جانا جاتا تھا۔ ان کی انفرادیت یہ تھی کہ وہ بہت انوکھے اور کسی حد تک عجیب انداز سے ویڈیوز بناتی تھیں جس میں وہ مختلف بیوٹی پراڈکٹس کو چکھ کر ان کی خصوصیات بتاتی تھیں۔ ان کی ویڈیوز پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا تھا اور آج فالورز نے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہل خانہ کی جانب سے ان کی موت واقع ہونے کی پوسٹ دیکھی۔ تاہم اس پوسٹ میں انفلوئنسر کی موت کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔ اہل...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 جون 2025ء ) وفاقی حکومت نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 500فیصد اضافہ کردیاہے۔اے آروائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13، 13لاکھ مقرر کردی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے ہوگا، وزارت پارلیمانی امور نے تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی اس سے پہلے تنخواہ 2 لاکھ 5ہزار روپے تھی۔اس سے قبل ارکان...
    کراچی: عباسی شہید اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے کوریڈور میں رات گئے بےقابو بیل گھس آنے سے بھگدڑ مچ گئی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں بیل کو اسپتال کے داخلی راستے سے بھاگتے اور عملے کو اسے قابو کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بیل ایمرجنسی کوریڈور میں داخل ہوا، عملے اور مریضوں کے ساتھ آئے تیمارداروں میں افرا تفری مچ گئی۔ کچھ لوگ بیل کے خوف سے دوڑتے نظر آئے جبکہ چند افراد بیل کو پکڑنے کی کوشش میں اُس کے پیچھے دوڑ رہے تھے۔ خواتین عملے کے لیے یہ مناظر خوفزدہ ہونے کے ساتھ ساتھ حیران کن بھی ثابت...
    اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
    عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے دوران مصنوعی مہنگائی کی روایت اس سال بھی قائم ہے اور ٹماٹر کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گئی، کھیرا، ہرا دھنیا، سبز مرچ، لیموں، کچا پپیتہ، ادرک لہسن بھی مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل بڑے پیمانے پر ہرے مصالحے خریدے جاتے ہیں، جس سے سبزی فروش ہر سال ناجائز منافع خوری کا ذریعہ بناتے ہیں اور اس سال بھی ہفتہ قبل 70 سے 80 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر 100 روپے کلو اضافے سے 160 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح...
    جے رام رمیش نے کہا کہ مودی نیند سے جاگیں، یہ آپکی حکومت کی دوہری ناکامی ہے، جسکے خوفناک نتائج آنے والے برسوں میں ملک کو بھگتنے پڑینگے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے امیر اور غریب کے درمیان فرق میں مبینہ اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اپنی نیند سے بیدار ہونا چاہیئے ورنہ ملک کو خوفناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کانگریس کمیونیکیشن کے انچارج و جنرل سکریٹری، جے رام رمیش نے ایکس پر ایک میڈیا رپورٹ شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ انتہائی امیروں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ ورلڈ ویلتھ رپورٹ 2025ء کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024ء میں ملک...
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقیقت کے برخلاف ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں۔ بھارت نے آج تک کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ یو این قرار دادوں کے مطابق ہونا ہے، بھارتی دعوے فوجی تسلط، آزادیوں کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں کے تناظر میں کھوکھلے ہیں۔ دفتر خارجہ...
    فائل فوٹو  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے  پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
    بھارتی ریاست بہار میں تاریخی حیثیت کی حامل درگاہ کی بیحرمتی کی گئی جس میں ایک بزرگ مسلم ہستی مدفون ہیں اور ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد یہاں آتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں تاریخی درگاہ کو مسمار کرنے کی کوشش میں شدید نقصان پہنچایا۔ جس پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔ شدید عوامی احتجاج کے باجود تاحال نہ تو ایف آئی آر درج کی گئی اور نہ ہی ملزمان کا تعین کرنے کے لیے کوئی کوشش کی گئی۔ بہار کی مقامی حکومت نے بھی اس واقعے پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا جس سے عوام میں غم اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔ اس 150 سالہ قدیم درگاہ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مسلمانوں کے علاوہ دیگر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز،...
    ہم دیکھتے ہیں کہ منڈی میں مہنگے جانور بھی ہوتے ہیں قربانی کے اور درمیانے اور چھوٹے جانور بھی جو مناسب قیمت کے بھی ہوتے ہیں تو مہنگے جانور خریدنے کی شرعًا کیا حیثیت ہے اور کتنا زیادہ مہنگا جانور نہیں لینا چاہیے؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ زیادہ مہنگا جانور لینے سے بہتر ہے کہ دو، چار جانور کم قیمت والے لے لیے جائیں جو کم خوبصورت ہوں۔ جواب: قربانی کے دنوں میں اللہ کے نزدیک سب سے محبوب عبادت قربانی کے جانوروں کا خون بہانا ہے، جتنے زیادہ جانوروں کی قربانی ہوگی، اتنا اللہ کا قرب نصیب ہوگا اور یہی زیادہ افضل ہے۔ نیز یہ بھی واضح ہو کہ عمدہ جانور لینے والے کو قربانی کے جانور کے...
     ریاسی:آپریشن سندورکی ناکامی پرمسلسل زیرعتاب بھارتی – وزیراعظم نریندر مودی نےپاکستان پر پہلگام حملے کو الزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے نہ صرف انسانیت بلکہ کشمیریت کو بھی نشانہ بنایا۔ مقبوضہ کے ضلع ریاسی میں  ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہبدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ملک نہ صرف انسانیت بلکہ غریبوں کی روزی روٹی کا بھی دشمن ہے،پہلگام میں جو کچھ 22 اپریل کو ہوا، وہ اسی کا ثبوت ہے، پاکستان نے وہاں سیاحوں پر حملہ کر کے جموں و کشمیر کے محنتی لوگوں کی آمدنی کو نشانہ بنایا۔ نریندرمودی نے کہاکہ پہلگام حملے کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا اور کشمیر کے عوام کی محنت کی کمائی کو روکنا تھا،پاکستان نے ان سیاحوں کو نشانہ...
    NASIRABAD: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 6 جون کو بلوچستان کے ضلع کچھی کے عمومی علاقے کولپور میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کو اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ مذکورہ علاقے میں بھارت کے آلہ کار دہشت گرد گروہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد موجود ہیں اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے...
    کراچی: کراچی میں شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ نے عید الاضحیٰ پر قربانی کے گوشت کو محفوظ رکھنا شہریوں کے لیے بڑا چیلنج بنادیا ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت دھونے کے بعد اسے صاف کپڑے سے اچھی طرح خشک کیا جائے اور پھر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایئر ٹائٹ ڈبے یا پالیتھن بیگز میں رکھ کر فریز کیا کردیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر ہلار شیخ نے  ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا،ڈاکٹر ہلار شیخ کے مطابق قربانی کے بعد گوشت کو اگر دھو کر خشک نہ کیا جائے اور فریزر میں رکھنے میں دیر کی جائے تو گوشت کے خراب ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔ طبی...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے ہی آئی ہیں۔لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پہلی مرتبہ عیدالاضحیٰ پر سبز مسالہ جات سستے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے پہلے کبھی کسی وزیراعلیٰ پنجاب نے دن رات کی محنت سے قیمتیں بڑھنے نہیں دی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مارکیٹ میں کسی چیز کی کمی نہیں ہونے دی، اس کو گڈ گورنس اور عوامی حکومت کہتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ کسی اور صوبے میں اس ایشو پر کوئی اجلاس یا کوشش کبھی سنی ہے کسی نے؟ مریم نواز آٹا، پیاز، ٹماٹر، سبزیوں کی...
    برطانیہ کے ادارہ صحت نے ملک میں کووڈ-19 کے نئے ویریئنٹ کے پہلے کیس تصدیق کردی۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا تھا کہ کووڈ ویریئنٹ NB.1.8.1 انگلینڈ میں ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک میں اس کے بہت کم کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ تاہم، یہ بات واضح نہیں کہ اسکاٹ لینڈ، ویلز یا شمالی آئرلینڈ میں اس نئے ویریئنٹ کی کتنے کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں۔ جنوری 2025 میں پہلی بار سامنے آنے والا یہ ویریئنٹ امریکا، آسٹریلیا، تھائی لینڈ میں متعدد ریاستوں میں پھیل چکا ہے۔ ادارے کی ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر گایتری امرتھالنگم کا کہنا تھا کہ اس ویریئنٹ سے دوسرے ویریئنٹس کے مقابلے میں زیادہ شدید بیماری کا خطرہ نہیں ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کیا آسٹریلوی گائے کی قربانی جائز ہے، اُس کے بارے میں یہ افواہ بھی ہے کہ اُسے حرام جانور کے مادّہ منویہ سے حاملہ کرایا جاتا ہے تاکہ اس سے دودھ کی زیادہ مقدار حاصل ہو،  ایسی گائیوں کا شرعی حکم کیا ہے ؟نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آسٹریلوی گائے کی قربانی جائز ہے، فقہی رائے کا مدار اَفواہوں یاسنی سنائی باتوں پر نہیں ہوتا، صرف اُن باتوں پر ہوتا ہے جو قطعی ثبوت یا مشاہدے سے ثابت ہوں، چنانچہ مُسلّمہ اصول ہے :’’ یقین شک سے زائل نہیں ہوتا‘‘۔تاہم اگر یہ بات درست بھی ہو ، تب بھی یہ گائیں حلال ہیں، ان کا گوشت کھانا اور دودھ پیناجائز ہے،  اس لیے...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے سابق ترجمان محمد زبیر کی تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آ گیا۔میڈیا سے بات چیت کے دوران اس سوال پر کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہو رہے ہیں. پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت ہے .ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی کی سزاؤں کے معطلی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کیس اسلام اباد ہائیکورٹ میں لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہو گا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کا جو پہلے...
    سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی شفٹ کر دیا گیا۔ ہسپتال میں خواجہ سعد رفیق کے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ بعد ازاں سابق وفاقی وزیر کی طبیعت میں بہتری آئی اور انہیں پی آئی سی سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین نے کہ اکہ خواجہ سعد رفیق کو دل کی ڈھرکھن تیز ہونے پر اسپتال لایا گیا تھا، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ بھی بہتر آئے ہیں، فوری طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال سے رخصت کر دیا گیا...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکا میں موجود پاکستانی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی، حالیہ87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ جنگ بھارت کی اس اسٹریٹجی کا حصہ ہے جو خطے کو بالی ووڈ طرز کی کشیدگی میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے، بھارتی میڈیا امن کے بیانیے کو محدود کر کے جنگی جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ مرکزی بھارتی ٹی وی چینلز لاہور پر قبضے جیسے اشتعال انگیز دعوے کر...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)سابق گورنر سندھ(نشان امتیاز)روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے عید الاضحی کے موقع پر امت مسلمہ بالخصوص پاکستانی مسلمانوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ یہ عیدحضرت ابراہیم علیہ اسلام کے اسوہ حسنہ کی تائید و تجدید ہے۔ عید الاضحی کا دن ہر مسلمان کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اللہ کی راہ میں قربانی دے کر امت مسلمہ اس عہد و عمل کو دہراتی ہے جو سنت ابراہیمی علیہ اسلام کی قربانی کی یاد تازہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دنوں امت مسلمہ جن مشکلات اور مصائب سے دوچار ہے وہ کسی سے مخفی نہیں۔امت مسلمہ ایثار و قربانی کا پیکر ہے۔...
    دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ’واضح طور پر‘ مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرائے اور جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا یہ حملہ نومبر 2024 میں جنگ بندی پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیل کی بیروت پر چوتھی بمباری ہے۔لبنانی صدر جوزف عون نے حملوں کے بعد ایک بیان میں ’اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے حملے کو ’بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔اسرائیل نے حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    یورپ، امریکا اور ایشیا میں سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کے کینسر کی شرح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اب اسے سگریٹ نوشی سے مختلف ایک الگ بیماری تصور کیا جا رہا ہے۔ اس بیماری کا خواتین خصوصاً ایشیا کی خواتین اور نوجوان زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس کی کئی وجوہات سامنے آ رہی ہیں اور انہوں نے اس قسم کے کینسر کو ایڈینوکارسینوما کینسر کا نام دیا ہے۔ جینیاتی تبدیلیاں (ڈرائیور میوٹیشنز) سگریٹ نہ پینے والوں میں پھیپھڑوں کا کینسر اکثر مخصوص جینیاتی تبدیلیوں جیسا کہ EGFR  جین میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ تبدیلیاں خواتین اور خاص طور پر مشرقی ایشیائی افراد میں زیادہ دیکھی گئی...
    کراچی:عید الاضحیٰ پر شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی سے متعلق نئے اوزار خریدے اور پرانے اوزاروں پر پر دھاریں لگوالیں۔اس حوالے سے قربانی کے اوزاروں کو تیز کرنے اور فروخت کی دکانوں پر رش رہا۔ الکرم اسکوائر میں قربانی کے اوزار فروخت اور تیز کرنے کی دکان کے مالک محسن علی نے بتایا کہ عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی میں بغدے، مختلف اقسام کی چھریاں اور ان کو دھار لگانے کے لیے خصوصی سیخ استعمال ہوتی ہے۔قصابوں کے لیے یہ اوزار آرڈر پر بنائے جاتے ہیں۔ گھریلو استعمال کے نئے اوزار کی قیمتوں میں 100 سے 400 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ مختلف اقسام کی چھریاں 400 روپے سے 2500 روپے یا اس سے زائد میں فروخت کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) قدرتی حسن سے مالا مال اس پارک میں 48 غیر قانونی ہوٹل اور دکانیں قائم ہو چکی ہیں۔ جو روزانہ 576 کلوگرام سے زائد ٹھوس کچرا پیدا کر رہی ہیں اور ان میں سے 27 جگہوں پر نکاسی اب کا بھی کوئی نظام موجود نہیں یعنی یہ گندہ پانی اور فضلہ نا صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہا ہے بلکہ راول جھیل کو بھی آلودہ کر رہا ہے۔ کبھی سر سبز کہلانے والا شہر اقتدار آج تیزی سے بلند عمارتوں، کمرشل پلازوں اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بدل رہا ہے۔ 1960 کی دہائی میں پاکستان کا واحد شہر جسے منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور...
    نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ’’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات طاقتور دوستی کے تحت نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران میئر نیو یارک نے کہا کہ ’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک سٹی اور پاکستان دونوں نے ڈیجیٹل اکانومی کی ذمہ دارانہ ترقی کی معاونت کے لیے وقف کرپٹو کونسلز قائم کر کے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں جو...
    افریقی ملک چاڈ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے شہریوں پر امریکہ میں داخلے کی پابندی کے جواب میں امریکی شہریوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران، افغانستان، چاڈ، کانگو، یمن، لیبیا سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر یہ کہہ کر پابندی لگائی کہ یہ اقدام "امریکیوں کو دہشت گردی سے بچانے" کے لیے کیا گیا ہے۔ چاڈ کے صدر ماہمات ادریس نے اس پابندی کو مسترد کرتے ہوئے فیس بک پر بیان دیا: “چاڈ کے پاس دینے کے لیے نہ طیارے ہیں، نہ اربوں ڈالر، مگر ہمارے پاس وقار اور عزت نفس ضرور ہے۔” ان کے مطابق یہ اقدام صرف ایک خوددار ریاست کا ردعمل ہے۔ انہوں...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ابھی تک کینیڈا میں منعقد ہونے والے جی7 سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ کینیڈا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کے بعد 6برس میں یہ پہلا موقع ہے جب بھارت کو جی7 اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہےجس سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی ظاہر ہوتی ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جی7 سربراہی اجلاس15سے 17جون تک کینیڈا میں منعقد ہو رہاہے۔ نئی دہلی میں بھارتی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایاکہ ابھی تک نریندر مودی کو اجلاس میں شرکت کا دعوت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) مشرق وسطی اور متعدد مغربی ممالک میں عید الاضحیٰ جمعے کے دن روایتی جوش و خروش اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔ شدید گرم موسم کے پیش نظر اس بار حج کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ جمعرات کے روز سولہ لاکھ سے زائد حاجیوں نے حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا، اس موقع پر فلسطینیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ جمعے کے دن فجر سے پہلے ہی حجاج نے مکہ مکرمہ کے نواح میں وادی منیٰ میں واقع تین کنکریٹ کی دیواروں پر سات سات کنکریاں مارنے کا عمل شروع کر دیا تھا۔ ان دیواروں کو شیطان کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ یہ...