2025-10-13@20:30:52 GMT
تلاش کی گنتی: 13

«جھوٹے بیانیے»:

    ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان، نام نہاد ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں اور اشتعال انگیز بیانات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے، اور اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے تنازع کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت نے پَہلگام حملے کی نہ کوئی قابلِ تصدیق شہادت پیش کی، نہ معتبر تحقیقات کیں، اور پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے جس مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں...
    اپنے ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے اہم رہنماء "عزت الرشق" نے امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" کے بیان کی مذمت کی جس میں امریکی صدر نے غزہ میں قحط کے وجود کا انکار کیا۔ جس پر عزت الرشق نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان اقوام متحدہ کی رپورٹس اور بھوک سے درجنوں بچوں کی موت کی خبروں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سٹیٹمنٹ، صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے جھوٹے بیانات کی صریح تکرار ہے۔ ڈونلڈ ٹرامپ کا یہ بیان، غاصب صیہونی رژیم کو...
    فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا۔ بھارت آبی دہشت گردی سے 24 کروڑ پاکستانیوں کو یرغمال بنانا چاہتا ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈاربھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا...
    اپنے بیان میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور پاکستان کے مؤقف کو اُجاگر کیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور خطے میں بھارت کی پراکسی وار کو بھی بے نقاب کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا، جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی، چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں...
    ---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مودی کے جھوٹے بیانیے کا وہی حشر کیا جو پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل کا کیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے دنیا کے سامنے پاکستان کا کیس مضبوط انداز میں پیش کیا۔ پیپلز پارٹی کے وقار مہدی سندھ سے سینیٹر منتخب ہوگئےسندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر ہوئے الیکشن کا نتیجہ سامنے آ گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سحر انگیز شخصیت سفارتی اور عالمی میڈیا کی توجہ کا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مئی 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر آگ سے کھیل رہا ہے، دنیا بھی اب بھارت کو جان چکی ہے بھارتی موقف بے بنیاد تھا، پاکستان نے بہت بالغ نظری سے ردعمل دیا،بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے اور اس میں چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جاسکتی ہے۔ 10 مئی کے بعد کتنے دن گزر چکے ہیں مگر بھارت میں جو بیانیہ چلایا جا رہا ہے وہ اب بھی جاری ہے۔پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چاہے کسی نے نیلی‘ سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے، شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے۔ چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مشکل وقت میں عالمی سفارتکاری کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہترین چوائس ہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سفارتی محاذ پر بلاول بھٹو کی حکمت عملی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے، بلاول بھٹو کا لہجہ، دلیل اور وقار دشمن کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ بھارت کا سات ٹیمیں بھیجنا بلاول بھٹو کی خارجہ پالیسی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔ شیری رحمن نے...
    ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اقوام متحدہ میں بھارت کے جھوٹے بیانیے کو ناکام بنانے پر حکومت پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین کی کامیاب سفارتکاری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا ایک اجلاس کنونیر غلام محمد صفی کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی جملہ قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر اقوام...
    بیجنگ :چینی حکومت نے “نئے دور میں شی زانگ  میں انسانی حقوق کی ترقی اور پیش رفت” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا، جس میں  چند دہائیوں میں حاصل ہونے والی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے ۔بقا تمام انسانی حقوق سے لطف اندوز ہونے کے لئے بنیادی  شے ہے. 1951 میں شی زانگ کی پرامن آزادی سے پہلے ، غلامی میں رہنے والوں  کو زندگی کی ضمانت بھی نہیں مل پاتی تھی ، ان کے لیے رہنے ، جائیداد  لینے یا سوچ کی  آزادی  بھی نہیں تھی۔  پرامن آزادی کے بعد ، غلامی میں رہنے والوں کو  آزادی حاصل ہوئی اور  وہ خود اپنے گھر کے مالک بن گئے۔ پرامن آزادی کے بعد سے اب...
    بیجنگ : فلپائن نے دعوی کیا ہے کہ چینی بحریہ کے فوجی طیارے نے حال ہی میں اپنی پرواز کے دوران فلپائن کے سرکاری طیارے کے قریب آ کر خطرناک فلائٹ منوورز کیے۔ جمعرات کے روزچین کی وزارت دفاع کے ترجمان سینئر کرنل وو چھیئن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کے سرکاری طیارے نے بڑی تعداد میں میڈیا کے افراد کو ساتھ لےکر چین کے جزیرہ ہوانگ یئن کی فضائی حدود میں داخل ہو کر چین کے نیول ہیلی کاپٹروں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جو اس وقت معمول کی گشت پر تھے۔ فلپائن کی جانب سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات فریقین کے درمیان سمندری اور فضائی...
۱