جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں تسلیم کیا گیا۔
بھارت یک طرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پُرعزم ہے
وزیر دفاع نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کرسکتا۔جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن پورے ہوچکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع
پڑھیں:
بنگلا دیش کو آخری ہاکی میچ میں بھی شکست، پاکستان کا کلین سوئپ
پاکستان نے تیسرے اور آخری ہاکی میچ میں بنگلا دیش کو 3-10 سے ہرا دیا، پینالٹی کارنر اسپیشلسٹ محمد سفیان خان ڈبل ہیٹرک کرنے میں کامیاب رہے۔
ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں جگہ کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ڈھاکا میں کھیلی جانے والی تین میچوں کی سیریز کا آخری مقابلہ بھی یکطرفہ ثابت ہوا، پاکستان نے سیریز 3-0 سے اپنے نام کی۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان خان بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبل ہیٹرک کے ساتھ 6 گول، عبدالرحمٰن نے دو جبکہ ندیم احمد رانا ولید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے عبداللہ، رقیب الحسن اور اشرف الحسن نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ محمد سفیان خان مین آف دی میچ قرار پائے۔