کے تحت ہانگ کانگ کنونشن پر گول میز کانفرنسNTUF
اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
26 دسمبر 2023 کو پاکستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے شپ بریکنگ کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کی ہے۔ اس توثیق کے بعد حکومت بلوچستان کے شپ بریکنگ ایکٹ 2017 پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ اس توثیق کے بعد دنیا بھر کی شپ بریکنگ صنعت مزدوروں کی یکساں معیار حفاظت کی پابند ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ کنونشن 26 جون 2025 سے پاکستان شپ بریکنگ کی صنعت پر نافذ ہو گیا ہے۔
نومبر 2016 میں پاکستان شپ بریکنگ کی تاریخ کا ایک دردناک ترین حادثہ گڈانی میں پیش آیا جس میں 28 مزدور انتہائی بے بسی کے عالم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ضرورت محسوس کی جا رہی تھی کہ پاکستان بھی ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کرے تاکہ مزدوروں کو حفاظت اور کام کرنے کا بہترین ماحول فراہم ہو سکے۔
این ٹی یو ایف مزدوروں کی حفاظت فلاح و بہبود اور حقوق کی جدو جہد کے لیے اپنی ایک تاریخ رکھتی ہے۔ فیڈریشن نے 26 جون کو کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ہانگ کانگ کنونشن کے حوالے سے گول میز میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر انڈسٹری آل شپ بریکنگ اینڈ بلڈنگ کے ڈائریکٹر والٹن پینٹ لینڈ نے شرکت کی۔
میٹنگ کے آغازپر این ٹی یو ایف کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کرنے کے بعد پوری دنیا کے وہ تمام ممالک جن میں بریکنگ ہوتی ہے تمام یکساں حفاظتی اقدامات کرنے کے پابند ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اب مزدوروں کو کام کرنے کا ایک محفوظ اور بہترین ماحول مل سکے گا۔
میٹنگ کی ابتداء میں والٹن پینٹ لینڈ نے جو دنیا بھر میں بریکنگ کی صنعت سے وابستہ مقامات کے دورے کرتے رہتے ہیں نے اپنے تفصیلی خطاب میں شپ بریکنگ اور اس کی اہمیت کے اوپر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں اس وقت 117 گرین یارڈ موجود ہیں جہاں پر شپ بریکنگ ہوتی ہے جبکہ بنگلہ دیش میں 7 گرین یارڈ موجود ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں ابھی تک کوئی گرین یارڈ مکمل طور پر موجود نہیں ہے۔ والٹن نے یہ بھی بتایا کہ جلد شپ بریکنگ کے کام میں بہت تیزی آنے والی ہے۔ انہوں نے تفصیل کے ساتھ شرکا کو بتایا کہ کس طرح 15 ہزار جہاز چند سالوں میں ٹوٹنے کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد پوری دنیا میں شپ بریکنگ کا کاروبار انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلے گا۔ یہاں انہوں نے گڈانی شپ بریکنگ کی صنعت کے تیزی سے ترقی کرنے کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔
مرزا شاہد بیگ میری ٹائم کنسلٹنٹ نے تفصیل کے ساتھ بلوچستان شپ بریکنگ ایکٹ 2017 کے نکات کی وضاحت کی۔ پاکستان ہیومن رائٹ کمیشن کے قاضی خضر نے مزدوروں میں ان کے حقوق کے بارے میں آگاہی مہم چلانے پر زور دیا۔ بشیر محمودانی پریزیڈنٹ شپ بریکنگ ورکرز یونین گڈانی نے اپنے خطاب میں شرکا کو بتایا کہ کس طرح مزدوروں کے حقوق شپ بریکنگ کی صنعت میں پامال کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے شب بریکنگ کی تاریخ اور موجودہ دور کے مسائل پر بھی بھرپور خطاب کیا۔ شپ بریکنگ فیڈریشن کے عارف ڈار نے حکومتی اداروں پر زور دیا کہ وہ مزدور اور شپ بریکرز کی مشاورت سے منصوبے بنائیں تاکہ مزدور اور شپ بریکر دونوں ایک مطمئن ماحول میں کام کرنے کے قابل ہو سکیں۔ اس موقع پر فاروق پنجوانی نے شرکا کو بتایا کہ شپ بریکنگ کے حوالے سے کسی بھی خبر کی تشہیر سے پہلے باہم تصدیق کر لی جائے ورنہ اس کے منفی اثرات صنعت پر پڑتے ہیں۔ ایمپلائر فیڈریشنز کے جنرل سیکرٹری سید نظر علی نے شرکا کو ایمپلائر فیڈریشن کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ میٹنگ میں جان شیر بلوچ چیئرمین میونسپل کمیٹی گڈانی نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ہم بہت جلد گرین یارڈ مکمل کر لیں گے جو فی الحال تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ میٹنگ سے ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ شپنگ منسٹری عالیہ شاہد اور محکمہ محنت کے ایمل خان نے بھی خطاب کیا۔
میٹنگ کے تمام نکات کو سمیٹتے ہوئے این ٹی یو ایف کے جنرل سیکرٹری ناصر منصور نے شرکاء میٹنگ کے سامنے 10 مطالبات رکھے جن میں شپنگ سے متعلق مزدوروں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم، تعلیم، ٹریننگ، مناسب اجرت اور یونین بنانے کے حق جیسے مطالبات شامل تھے جس کو شرکاء نے کثرت رائے سے منظور کر لیا۔ میٹنگ کے آخر میں رفیق بلوچ نے شرکائے میٹنگ کا شکریہ ادا کیا، اس میٹنگ میں گڈانی سے خصوصی طور پر مزدوروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی تھی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہانگ کانگ کنونشن شرکا کو بتایا کہ بریکنگ کی صنعت شپ بریکنگ کی گرین یارڈ انہوں نے میٹنگ کے نے شرکا کرنے کے کے بعد
پڑھیں:
امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم
امریکا دہشتگردی کو قابو کرنے میں پاکستان کی کامیابیوں کا معترف، ملکر کام کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔
اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا اور جعفر ایکسپریس سمیت خضدار سکول بس حملے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈائیلاگ میں سکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا، ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور صلاحیتوں میں اضافہ کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اقوام متحدہ سمیت کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دہشتگردی کے خاتمے اور امن و استحکام کے لیے مسلسل اور منظم روابط ضروری قرار دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام پاکستان اور امریکا میں انسداد دہشتگردی سے متعلق مذاکرات ہو رہے ہیں: ٹیمی بروس شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ کا بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کیخلاف کیس سننے سے انکار بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار 23اگست کو بنگلہ دیش کے دورے پر روانہ ہونگےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم