2025-11-19@09:18:31 GMT
تلاش کی گنتی: 3523

«میٹنگ کے»:

    لندن: برطانیہ میں ایک سال کے دوران ڈھائی لاکھ سے زائد شہری ملک چھوڑ گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برطانیہ کے دفتر برائے قومی شماریات نے گزشتہ برس ملک چھوڑنے والے شہریوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک سال کے دوران 2 لاکھ 57 ہزار برطانوی شہری ملک چھوڑ کر بیرونِ ملک منتقل ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ کی نیٹ مائیگریشن توقعات کے مقابلے میں 20 فیصد کم رہی اور دسمبر 2024 میں مجموعی نیٹ مائیگریشن گھٹ کر 34 ہزار 500 تک آگئی۔ تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی نیٹ مائیگریشن کا تخمینہ پہلے بین الاقوامی مسافروں کے سروے کی بنیاد پر لگایا...
    —فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالتی حکم کے باوجود آئی جی اسلام آباد کی متعلقہ اداروں کے ساتھ میٹنگ نہ ہو سکی۔عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو دو ہفتوں میں اے این ایف، پرائیویٹ اسکولز اتھارٹی اور دیگر حکام سے میٹنگ کی ہدایت کر دی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ جہاں امن و امان کا مسئلہ اہم ہے، وہیں منشیات کا خاتمہ بھی انتہائی اہم ہے، سیکیورٹی اقدامات کے باوجود کچہری میں دھماکا ہوگیا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیش نظر آئی جی کی مصروفیات تھیں، جلد میٹنگ ہوجائے گی۔دوران...
    لیونل میسی کے باڈی گارڈ یاسین چیئوکی نے اپنی شاندار جسمانی صلاحیتوں سے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ چیئوکی، جو ہمیشہ لیجنڈری فٹبالر کے ساتھ نظر آتے ہیں، نے انسٹاگرام پر اپنی شدید فٹنس روٹین شیئر کیا، جس میں مکسڈ مارشل آرٹس، باڈی ویٹ ٹریننگ، باکسنگ اور دیگر جسمانی ورزشیں شامل ہیں۔ ان کی یہ روٹین ان کے پیشے کے تقاضوں کے مطابق جسمانی تیاری اور لڑائی کی مہارت بڑھانے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی نے انٹر میامی کے ساتھ نیا معاہدہ کر لیا ماہرین کے مطابق، اس قسم کی شدید فٹنس کے لیے نہ صرف جسمانی محنت بلکہ ذہنی مضبوطی اور غذائی نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔ اس طرح...
     شاہد سپرا:لیسکو نے بڑے کمرشل و صنعتی صارفین کے لیے 1 بار پھر 2میٹر لگوانا لازمی قرار دے دیا ہے۔  جون میں لیسکو نے صارفین کے کنکشنز پر ایل ٹی سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دیا تھا اور بیک اپ میٹرز کی تنصیب پر پابندی عائد کی گئی تھی تاکہ کنٹرول روم میں ڈیٹا محفوظ رہے۔ تاہم، ڈیٹا میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کے بعد پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے۔  اب صارفین کے کنکشنز پر نان اے ایم آئی سمارٹ میٹرز بطور بیک اپ لگائے جا سکیں گے اور یہ کسی بھی کمپنی کے میٹر ہو سکتے ہیں۔ قومی کرکٹرز کو مختلف لیگز کیلئے این او سی جاری      
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ یورپی آڈٹ وفد کے دورے سے قبل ہاربر کو مکمل طور پر یورپی اسٹینڈرڈز پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فش ہاربر سے متعلق ترقیاتی اور تکنیکی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر قاظم حسین جتوئی، ڈی جی میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان، ایم ڈی فش ہاربر ڈاکٹر زاہد کیمٹیو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈپٹی سیکریٹری...
    اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم کل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز 2025 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ میں پاکستان کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کروں گا۔ Competition tomorrow at 11:05 PM PST in Riyadh ????????✨ World Islamic Solidarity Games 2025 — need your prayers for a powerful performance. Insha’Allah I’ll give my best for Pakistan ???????????? Keep me in your duas. pic.twitter.com/Nng40PvxLt — Arshad Nadeem (@ArshadOlympian1) November 18, 2025 انہوں نے قوم سے اپیل کی وہ ان کی کامیابی کے لیے دعا کرے، تاکہ وہ بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولن تھرور ارشد ندیم...
      راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستانی بیٹر عبدالصمد تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق عبدالصمد پریکٹس سیشن کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر میڈیکل سہولت فراہم کی گئی۔ ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق عبدالصمد کو مکمل صحتیابی کیلئے کم از کم 4 ہفتے درکار ہوں گے، جس کے باعث وہ ٹرائی نیشن سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی جگہ حسن نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ حسن نواز کو پہلے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا جبکہ اب انہیں دوبارہ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تین ملکی ٹی...
    منگل کی شام اچانک پیش آنے والی عالمی انٹرنیٹ خرابی نے دنیا بھر کے کروڑوں صارفین کو حیران کر دیا جب ایکس، اسپوٹی فائی، کینوا، اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی، ایمازون ویب سروسز اور کئی دیگر بڑے پلیٹ فارمز ایک ساتھ بند ہو گئے۔ اس بڑے تعطل کی وجہ بنی کلاؤڈ فلیئر نامی کمپنی جو دنیا بھر کی اہم ویب سروسز کے پس پردہ کام کرتی ہے۔ اچانک آنے والی بڑی انٹرنیٹ خرابی کے نتیجے میں سوشل میڈیا، موسیقی کی ایپس، ڈیزائن پلیٹ فارمز اور اے آئی سروسز سمیت متعدد معروف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز تک صارفین کی رسائی بند ہوگئی۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ تکنیکی مسئلہ کلاؤڈ فلیئر میں آنے والی بڑی خرابی کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی شاہراہ دستور سے منتقلی کے معاملے پر بارز آمنے سامنے آگئیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سیکریٹری نے عدالت کی سیکٹر جی 10 منتقلی کرنے کی مخالفت کردی جبکہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی سیکٹر جی 10 منتقلی کی حمایت کر دی۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور سیکریٹری نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا۔صدر اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے نعیم گجر اور جنرل سیکریٹری عبد الحلیم بوٹو کا خط بھجوایا گیا، جس میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ کو جی 10 منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لیے تیار ہیں۔خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جی 10 منتقلی سے وکلاء سائلین کی مشکلات کم ہوں گی۔
    ملک بھر میں انٹرنیٹ کی کنیکٹیوٹی کے مسائل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں حکام کو آڑے ہاتھوں لے لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کیوں متاثر ہیں؟ شرمیلا فاروقی نے کہا کہ کہیں بھی موبائل فون، انٹرنیٹ سروس تسلی بخش نہیں اور کچھ علاقوں میں سروس اچانک بند کردی جاتی ہے جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس میں بھی موبائل فون اور انٹرنیٹ کے مسائل ہیں۔ انجینیئر رانا عتیق کا کہنا تھا کہ لاہور کے رنگ روڈ پر ایک کال نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل وہ اپنے حلقے میں جائیں گے تو لوگ انہیں باتیں سنائیں گے اور لوگ پوچھتے ہیں میں اسمبلی میں بیٹھ...
    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں یو اے ای کی پاکستان شاہینز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ دوحا میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو دوسری ہی گیند پر احمد طارق بغیر کوئی رن بنائے شاہد عزیز کا شکار بن گئے۔ دوسرے اوور میں عرفات منہاس نے علیشان شرفو کو 3 کے انفرادی اسکور پر چلتا کیا جبکہ پانچویں اوور میں صہیب خان 2 رنز بناکر احمد دانیال کا شکار بنے۔ یو اے ای کی ٹیم نے 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنالیے ہیں۔
    سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غزہ میں دو سال کی تباہ کن جنگ کے بعد بالآخر آگے بڑھنے کا ایک راستہ نظر آ رہا ہے۔ یو این سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں اس رفتار کو ٹھوس اقدامات میں تبدیل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اپیل ہے کہ جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے میں مدد کریں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ سب مل کر مشرق وسطیٰ کو ہتھیاروں، تباہی سے پاک علاقہ بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے لوگ استحکام اور امن کے مستحق ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251118-02-3 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایم بی بی ایس فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2025 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے۔نتائج کے مطابق کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ایم طحہٰ کبیر ولد ناصر کبیر سیٹ نمبر254016 نے3987 نمبرزکے ساتھ پہلی،یسریٰ خان بنت عبدالسمیع خان سیٹ نمبر254242 نے3965 نمبرزکے ساتھ دوسری اور سبکن عرفان بنت محمد عرفان سیٹ نمبر254217 نے 3949 نمبرزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 253 طلبہ شریک ہوئے،246 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 07 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیابی کا تناسب97.23 فیصدرہا۔ سیف اللہ
      دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
    رپورٹ میں جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوزا کا بیان شامل ہے جن کے مطابق ان کی حکومت اس پرواز سے حیران رہ گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ غزہ کے لوگ ہیں جنہیں کسی نامعلوم طریقے سے طیارے میں بٹھایا گیا، جس نے نیروبی عبور کیا اور یہاں تک پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ انسانی انخلا کے نام پر فلسطینیوں کی جبری ہجرت کے خفیہ بین الاقوامی نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں نے "المجد یورپ" نامی ایک تنظیم کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس نے غزہ کی پٹی سے جنوبی افریقہ تک پروازیں منظم کیں۔ یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انسانی ہمدردی کے پردے میں...
    عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ 9 دسمبر کو ہوگی، یہ نشست سینیٹر عرفان الحق صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق امیدوار 20 اور 21 نومبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں جب کہ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو ہوگی۔کاغذات نامزدگی کی منظوری یا رد کے خلاف اپیلیں 27 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔سینیٹ کی جنرل نشست پر پولنگ...
     کلیم اختر:فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف بڑا الرٹ جاری کر دیا۔  فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے بوگس انوائسز اور فیک سیلز کے ذریعے ٹیکس چوری کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کے لیے اپنے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک (آئرن) کو دوبارہ متحرک کر دیا ہے۔ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کی جانب سے4 اسپیشل فیلڈ سکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں، جن میں ہر سکواڈ 5 ارکان پر مشتمل ہوگا اور یہ سکواڈز ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کی سربراہی میں کام کریں گے۔  محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق   ذرائع کے مطابق، سکواڈز...
    ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ میں چینی کی قیمت 230 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں یہی چینی 190 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ بنیادی طور پر طلب اور رسد پر منحصر ہوتا ہے. یہ بھی پڑھیں: چینی کی زائد قیمت فروخت پر صوبوں میں جرمانے اور گرفتاریاں، وزارت فوڈ سیکورٹی کی سینیٹ میں رپورٹ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک بھر میں موجود شوگر ملز کے پاس اس وقت بھی 3 لاکھ 74 ہزار 870 میٹرک ٹن چینی موجود ہے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کون سی شوگر ملز کے پاس...
    سی ڈی اے کے پلاٹوں کی جعلی الاٹمنٹ اور بار بار ٹرانسفر پر سینیٹ کمیٹی برہم؛ ایک پلاٹ پانچ بار کیسے منتقل ہوا؟ جواب نہ مل سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس چیئرمین سینیٹر وقار مہدی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے لینڈ ریکارڈ، پلاٹوں کی ٹرانسفر، کرپشن اور متاثرین کے معاملات پر اہم نکات زیرِ بحث آئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایا کہ سی ڈی اے نے پنجاب لینڈ ریونیو اتھارٹی کے ذریعے اپنا ریکارڈ اسکین کرایا ہے اور زیرِ سماعت عدالتی مقدمات میں پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی جاری ہے۔ ان کا...
    تربت: (ویب ڈیسک) گوادر اور تربت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 اور گہرائی 76 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز تربت سے 13 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تو لوگ مارے خوف کے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں، قطر کے درالحکومت دوحہ میں ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے9.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے 91 رنز بنالیے ہیں۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم میں محمد نعیم، یاسر خان، محمد فیق، معاذ صداقت، غازی غوری، عرفان خان (کپتان)، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور احمد دانیال شامل ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل...
    ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو صرف 124 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 30 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا دن ہونے کے باوجود پچ پانچویں دن جیسی خطرناک ثابت ہوئی، اور بھارت کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع ہی میں گنوا دیا جب تین اوورز کے اندر اندر اس کے دونوں اوپنرز مارکو یانسن کی اٹھتی ہوئی گیندوں پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل کی عدم موجودگی نے بیٹنگ لائن کو مزید کمزور کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے پہلی اننگز میں قیمتی نصف سنچری اسکور کر کے میچ کی بنیاد رکھی، یہ پورے ٹیسٹ میں کسی بھی...
     لاہور آج دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق لاہور میں فضائی آلودگی 429 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور کے علاقے راوی روڈ میں سب سے زیادہ فضائی آلودگی 1198 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ سول سیکریٹریٹ میں فضائی آلودگی 810، ساندہ روڑ پر فضائی آلودگی 753 جبکہ گلبرگ میں 706 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔V
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسپین میں موجود رہنما مونس الٰہی کے انٹرپول وارنٹ کا معاملہ نمٹا دیا گیا اور انہیں کلین چیٹ دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست ناکافی شواہد کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔ حکومت پاکستان نے انٹرپول کو مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے رجوع کیا تھا تاہم انٹرپول نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کردیا ہے۔ سیکریٹری جنرل انٹرپول نے بتایا کہ انٹرپول نے معاملے پر فریقین کو سنا اور یہ معاملہ انٹرپول کے دائرہ کار کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری جنرل انٹرنیشنل کریمینل پولیس آرگنائزیشن کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے اور چلتی گاڑی میں موبائیل کا استعمال پر چالان ہوگا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کے الیکٹرک نے کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 36 گھنٹوں کے بعد مکمل طور پر بحال کردی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی بحالی کے بعد دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے تمام پمپس دوبارہ فعال ہوگئے ہیں اور شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کے تھری پمپ ہاؤس دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی 13 نومبر بروز جمعرات زیرِ زمین کیبل فالٹ کے باعث معطل ہوئی تھی، جس کے نتیجے میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے دو پمپس بند ہوگئے تھے۔ اس تعطل کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 100 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے پی ایم سی پروفیسر شاہد رسول کی نمازِ جنازہ ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد جامع مسجد جے پی ایم سی، کراچی میں ادا کی گئی۔ جامعہ کی قیادت، فیکلٹی اور عملے نے گہرے دکھ اور احترام کے ساتھ شرکت کی، مرحوم کے لیے دعا کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن اور رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ پروفیسر شاہد رسول کا انتقال میڈیکل کمیونٹی کے لیے ایک بڑا سانحہ ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے بقا کا خطرہ بن چکی ہے تاہم پاکستان عالمی موسمیاتی بحث میں اپنا مؤثر کردار بھرپور طریقے سے جاری رکھے گا۔ وفاقہ وزارت خزانہ کے مطابق برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے جہاں تخفیف اخراج سے زیادہ فوری ضرورت موافقت کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں پاکستان کے موجودہ فریم ورک نیشنل ڈیٹرمنڈ کنٹریبیوشنز (این ڈی سیز)، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان، اور وی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی سطح پر سادہ اور تیز کلائمیٹ فنانسنگ تک رسائی کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیےبقا کا خطرہ بن چکی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برازیل میں منعقدہ کوپ 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ طریقہ کار پر اظہار تشویش کیا اور پاکستان کی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان پر روشنی ڈالی۔ان کا کہنا تھا کہ اب وقت عملدر آمد اور نتائج پر توجہ دینے کا ہے، فنڈ کو نقصانات کے عملی ادائیگیوں کا آغاز کرنا چاہیے۔ عالمی بینک کے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر سالانہ پیکج میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف اور اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس دوران معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم اور دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق جب کہ پاکستان اور اردن نے اسٹریٹجک و اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا ۔دوران ملاقات فریقین نے خطے اور عالمی فورمز پر مشترکہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، شاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے معاملے پراردن کی حمایت پر پاکستان کو سراہا ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور امن اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر فلسطین کے معاملے پر پاکستان اور اردن نے یکساں مؤقف کا اعادہ کیا جبکہ دونوں...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی اب پاکستان کے لیے صرف ایک ماحولیات کا چیلنج نہیں رہی، بلکہ ’بقا کا خطرہ‘ بن چکی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پاکستان جیسے ممالک کو سادہ، تیز اور مؤثر کلائمیٹ فنانسنگ تک فوری رسائی دی جائے۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے برازیل میں ہونے والے COP 30 کلائمیٹ فنانس ڈائیلاگ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا، جہاں انہوں نے گرین کلائمیٹ فنڈ کے پیچیدہ اور سست طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اپنی این ڈی سیز، نیشنل ایڈاپٹیشن پلان اور کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان کے ذریعے لائحہ عمل تو طے کر لیا ہے،...
    وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر فلک ناز چترالی کے ساتھ مبینہ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی ہدایت پر این سی سی آئی اے اسلام آباد نے ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان نے خاتون سینیٹر کو شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا روپ دھار کر فراڈ کا نشانہ بنایا، سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 50 ہزار 500 روپے کا فراڈ کیا تھا۔گرفتار ملزمان محمد ندیم...
    پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلومبرگ نے بتایا کہ پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت...
    ایپسٹین اسٹیٹ کی جانب سے کانگریسی تحقیق کاروں کو فراہم کی گئی نئی ای میلز نے سیاسی ایوانوں میں ایک تازہ ہلچل مچا دی ہے۔ ہاؤس اوور سائٹ اینڈ ریفارم کمیٹی کے ڈیموکریٹس نے بدھ کی صبح یہ مواد عام کیا، جس میں متوفی مجرم جیفری ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ لڑکیوں کے بارے میں جانتے تھے جنہیں ایپسٹین اسمگل کر رہا تھا۔واضح رہے کہ یہ وہی کیس ہے جس پر کئی ماہ سے کانگریس میں تحقیقات جاری ہیں۔ ٹرمپ جانتا تھا… 2019 کی ایک ای میل میں ایپسٹین نے صحافی مائیکل وولف کو لکھا کہ ٹرمپ نے کبھی اسے مار-اے-لاگو کلب سے نکالنے کا مطالبہ نہیں کیا تھا، بلکہ  وہ گیسلین میکسویل سے لڑکیوں کے...
        پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں گاڑیوں پر ای ٹیگز لگانے کو لازمی قرار دینے اور شہریوں کے سروے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے۔ سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیسے یہ افسر شہریوں کو کہہ سکتا ہے کہ آپ نے سروے نہیں کروایا تو آپ کے گھروں میں گھسیں گے، کس قانون کے تحت آپ لوگوں کو ہراساں کرکے جبراً ان سے معلومات لیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ای ٹیگز لازمی قرار انہوں نے کہا کہ کون ضمانت دے سکتا ہے کہ ہماری ذاتی معلومات ڈارک ویب پر سو سو روپے پر نہیں بکے گا، کوئی اجرتی...
    اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا (سینٹ) نے کثرت رائے سے آرمی، ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل منظوری کے لیے پیش کرنے کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور  شدید احتجاج کیا کہ کمیٹی میں جو بل آیا تھا اور اس میں جو ترامیم کی گئیں اس میں کافی فرق ہے، گزارش ہے کہ اس بل کو منظوری سے روکا جائے کیونکہ کمیٹی چیئر کو بھی اس بل کا نہیں پتا۔ یہ بری روایت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس میں جو بھی ڈالا تھا وہ نظر نہیں آرہا۔ ہم اس بل کو اس طرح ووٹ نہیں کر سکتے ۔ پارلیمانی لیڈر شیری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-01-12 سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ جموں وکشمیر میں سری نگر کے نوگام پولیس اسٹیشن کے کمپاؤنڈ میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا ضبط کیے گئے امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا دھماکے میں اب تک 8 افراد کے زخمی ہونے کیاطلاعات ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے سے پولیس اسٹیشن کے اندر بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، کئی گاڑیاں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں آگئیں جبکہ عمارت کے کچھ حصے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔حکام نے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے لیکن اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
    راولپنڈی میں نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سینیٹر فلک ناز کے ساتھ مالی فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نے شوکت خانم اسپتال کے سی ای او کا جعلی روپ دھار کر فلک ناز کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے سینیٹر فلک ناز سے واٹس ایپ کے ذریعے 4 لاکھ 85 ہزار 500 روپے کا دھوکہ کیا جس پر ضلع بہاولنگر میں چھاپہ مار کر دونوں ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔  گرفتار ملزمان میں محمد ندیم اور اسد فلق شامل ہیں جن کا تعلق بستی گمے والا سے ہے۔ مقدمہ ایف آئی آر 308/2025 کے تحت درج جبکہ دفعات پی پی سی 14، 34، 109، 419 اور 420 درج کرلیے گئے ہیں۔   اہلکاروں کی جانب سے...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیئے گئے، ان دونوں اعتراضات سے دیگر...
    وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس خان کی لندن میں ہونے والی ورلڈ ٹریول مارکیٹ (WTM) 2025 میں پاکستان پویلین میں غیر متوقع ملاقات نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل پیدا کردیا ہے۔ ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا کہ اسرائیلی ٹورازم کے سینئر اہلکار مائیکل ایزہا کوف نے سردار یاسر الیاس خان سے ملاقات اور مصافحہ کیا۔ Sardar Yasir Ilyas Khan visited London, leading a delegation of 31 tourism representatives from Pakistan to participate in the World Travel Market (WTM). During the event, a group of individuals from Israel visited the Pakistan Pavilion unannounced and met the Pakistani… pic.twitter.com/iohrHgIKVN — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) November 13, 2025 اس واقعے پر انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا...
    وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے ارکانِ اسمبلی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی پی کے ارکان اسپیکر سیکریٹریٹ میں عدم اعتماد کی جو قرارداد جمع کروانے پہنچے ہیں، اس  پر متعدد اراکین اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک جمع کرانے کے مرحلے پر اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہلچل پیدا ہوگئی۔ اپوزیشن اراکین نے مؤقف اختیار کیا کہ موجودہ وزیراعظم ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اس لیے انہیں منصب پر برقرار رہنے کا کوئی اختیار نہیں۔ تحریکِ عدم اعتماد پر کارروائی آئندہ اجلاس میں متوقع ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لئے آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کریں گے، اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے، پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی نے تمام بل گزشتہ روز منظور کئے، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر اتحادیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یاد رہے کہ قومی...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
    اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کریں گے۔ وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام بل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 افراد اور متعدد غیر ملکی اداروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ اور محکمہ خارجہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے افراد اور ادارے متحدہ عرب امارات، ایران، چین، بھارت، جرمنی، ترکیے، ہانگ کانگ اور یوکرین میں سرگرم ہیں۔امریکی حکام نے الزام لگایا کہ یہ افراد اور ادارے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرام کے لیے خریداری نیٹ ورکس کے ذریعے پرزہ جات اور ٹیکنالوجی کی فراہمی میں مدد دے رہے تھے،  یہ نیٹ ورکس مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ...
    واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی فنڈنگ کے متعلق بل پر دستخط کیے جانے کے بعد ملکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔ ایوانِ نمائندگان میں رائے شماری کے دوران بل کے حق میں 222 جبکہ مخالفت میں 209 ووٹ پڑے، چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیتے ہوئے اس بل کی منظوری کے لیے ووٹ دیا تھا۔ اس بل پر دستخط کرنے سے قبل صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کبھی اس سے بہتر حالت میں نہیں رہا، آج بہترین دن ہے۔ واضح رہے کہ 43...
    ---فائل فوٹو  نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپ پہلے ہی چیئرمین کو لکھ دیتے کہ فلور کراسنگ ہوئی، کوئی رکن سمجھتا ہے کہ اس کے ضمیر کے مطابق ہے تو وہ ووٹ دیتا ہے اور وہ ووٹ گنا جاتا ہے۔اسحاق ڈار نے سینیٹ ایوان میں اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، ہر کام میں اللّٰہ کی بہتری ہوتی ہے، عام طور پر جب آئینی ترامیم ہوتی ہے تو ایک ہی دفعہ احتیاط سے وہ عمل مکمل ہو جاتا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے بہت ذمہ داری کے ساتھ ایوان کی کارروائی چلائی، منحرف ہونے کے حوالے سے کلاز کلیئر ہے، اپنے ضمیر کے مطابق پارٹی...
    بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سکیورٹی خدشات کا جواز دیکر کوئٹہ میں انٹرنیٹ سروسز کو تین دن کیلئے بند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کیلئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت نے فوجی چھاؤنی کی حدود میں واقع تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے ہیں، تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں حکومت کا موقف بیان کرکے کہا جا رہا ہے کہ وانا کیڈٹ...
    سینیٹ نے 27ویں آئینی ترمیم میں قومی اسمبلی کی جانب سے کی گئی مزید 8 ترامیم کو دو تہائی اکثریت سے منظور کرلیا ہے۔ ترامیم کے حق میں 64 جبکہ مخالفت میں 4 ارکان نے ووٹ دیا۔ سینیٹ اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا نیا متن سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا، جس کی پہلے شق وار منظوری دی گئی اور پھر حکومتی اور اپوزیشن لابی میں جا کر حمایت کرنے اور مختلف کرنے والوں نے دستخط کیے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے 27ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری کا اعلان کیا۔ سینیٹ میں چونکہ حکمراں اتحاد کو دو تہائی اکثریت یعنی 64 ارکان کی حمایت حاصل...
    ---فائل فوٹو  صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف اضلاع میں فضائی معیار آج بھی انتہائی مضرِ صحت ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کی فضا آج دیگر شہروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ آلودہ ہے۔ گوجرانوالہ کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 722 پارٹیکولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے جبکہ فیصل آباد کی فضا میں آلودگی کی تعداد 507 ہے۔اسی طرح ملتان کی فضا میں 483، بہاولپور 239 اور لاہور کی فضا میں آج آلودگی کی تعداد 437 پارٹیکیولیٹ میٹر ریکار کی گئی ہے۔
    گزشتہ سال قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کی گئی 26ویں آئینی ترمیم کا عمل حالیہ 27ویں آئینی ترمیم کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ مشکل تھا۔ 26ویں ترمیم سینیٹ سے 65 جبکہ قومی اسمبلی سے 225 اراکین کی حمایت سے منظور ہوئی تھی، جب کہ موجودہ 27ویں ترمیم سینیٹ سے 64 اور قومی اسمبلی سے 235 اراکین کی حمایت سے منظور کی گئی۔ 26ویں آئینی ترمیم پیش کیے جانے کے وقت حکومت کے پاس نہ قومی اسمبلی میں 2 تہائی اکثریت تھی اور نہ ہی سینیٹ میں۔ یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اس کمی کو پورا کرنے کے لیے حکومت نے جمعیت علما اسلام (ف) کی حمایت حاصل کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ شہر کی 172 یونین کونسلز اور 641 وارڈز میں یہ انتخابات دسمبر میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر عوامی نوٹس آویزاں کر دیے گئے ہیں۔کاغذاتِ نامزدگی کی وصولی اور اجرا 13 سے 17 نومبر تک ہوگی اور امیدواروں کے ناموں کی فہرست 18 نومبر کو شائع کی جائے گی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 سے 24 نومبر تک جاری رہے گی، اور منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔اپیلٹ ٹربیونل 3 دسمبر تک اپیلوں پر فیصلے کرے گا، جس کے...
    برطانیہ میں مختلف مقامی انتخابات میں لیبر پارٹی کی متوقع ہار کے بعد وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کے مستقبل پر قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ نئے وزیراعظم کے لیے وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ اور وزیر داخلہ شبانہ محمود کے نام زیر غور ہیں، تاہم ویس اسٹریٹنگ نے قیادت کا امیدوار بننے کی تردید کر دی ہے۔ وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ قیادت کے کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کریں گے اور وزرا پر حملوں یا ان کے خلاف بریفنگز کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2024 کے بعد ان کی مقبولیت میں نمایاں کمی واقع ہو چکی ہے۔
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ  نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
    بلوچستان میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثر علاقوں میں تین دن کے لیے انٹرنیٹ سروس بند کردی ہے۔کوئٹہ سے پنجاب جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بھی تین دن کے لیے روک دی گئی ہے جب کہ کینٹ کی حدود میں تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں تاہم کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے کھلے ہیں۔انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، طلبہ اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔وانا کیڈٹ کالج اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر ہونے والے حملوں کے بعد بلوچستان حکومت نے صوبہ بھر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات سخت...
    بلوچستان بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی نے عوام کی روزمرہ زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ طلبہ، تاجر، صحافی اور آن لائن سروس فراہم کرنے والے ہزاروں افراد شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ کوئٹہ کے نوجوان فوڈ ڈلیوری رائیڈر داؤد احمد کی آنکھوں میں بے بسی صاف جھلکتی ہے، جو کہتے ہیں کہ ہم روز کماتے ہیں اور روز کھاتے ہیں، لیکن انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارا چولہا ٹھنڈا پڑ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حکومتِ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو 16 نومبر تک مکمل طور پر معطل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ اقدام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان کے 36 اضلاع میں 10 سے 16 نومبر تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔میڈیا ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے این-70 کے لورالائی سیکشن پر تمام ٹرانسپورٹ سروسز کی آمدورفت 14 نومبر تک معطل رہے گی۔ سیکیورٹی الرٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظر یہ سروسز معطل رہیں گی۔حکام نے بتایا کہ صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جبکہ کوئٹہ کو اس پابندی سے استثنیٰ ہوگا۔تاہم، شہریوں نے شکایت کی کہ کوئٹہ کے کئی علاقوں میں سگنلز دستیاب نہیں اور انٹرنیٹ تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔صوبائی حکومت نے سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث نیشنل ہائی وے این -70 کے لورالائی سیکشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد میں بچوں نے نواز شریف کے سامنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگا دیے۔ قائد مسلم لیگ ن کے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر سے روانہ ہوتے وقت گلی میں موجود بچے عمران خان کے نعرے لگاتے رہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور اپنے گہرے دکھ و ہمدردی کا اظہار کیا۔ نوازشریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ان کے لیے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے مرحوم سینیٹر کو قابل، باصلاحیت اور عالم انسان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وفا اور خلوص کا پیکر تھے اور...
    سٹی 42: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف مرحوم سینیٹر عرفان صدیقی کے گھر  پہنچ گئے ۔محمد نوازشریف نے  سینیٹر عرفان صدیقی کے اہل خانہ سے ملاقات  کی ، فاتحہ خوانی اور اظہار ہمدردی کیا۔ محمد نواز شریف نے کہا،عرفان صدیقی کی وفات میرے لئے بہت گہرا اور بڑا صدمہ ہے، عرفان صدیقی بہت قابل ، باصلاحیت اور عالم انسان تھے، عرفان صدیقی وفا اور خلوص کا پیکر تھے ۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے محمد نوازشریف نے کہا عرفان صدیقی نے صحافت کے بعد سیاستدان کے طورپر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ،میری سینیٹر عرفان صدیقی سے قلبی تعلق تھا، ایک قریبی بھائی کی وفات پر...
    ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص دل سے محنت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کچہری اور وانا سانحے واقعے میں شہید ہونے والوں کیلیے سینیٹر مولانا نور الحق قادری نے دعا کروائی۔  اس کے علاوہ سینیٹ اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب...
    عرفان صدیقی کی یاد میں سینیٹ کا تعزیتی اجلاس، اسلام آباد اور وانا دھماکے کے شہدا کیلئے بھی دعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی کے ایصال ثواب کیلیے فاتحہ خوانی اور دعا کی گئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت ہوا، آغاز پر ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ ایوان بالا کے ممبر ،ہمارے سینیئر پارلیمنٹرین، قلمی ادبی حوالے سے معتبر نام عرفان صدیقی مرحوم کیلئے تعزیتی اجلاس بلایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان صدیقی مرحوم نے تمام شعبہ ہائے زندگی میں خلوص...
    مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف گزشتہ روز انتقال کرنے والے سینیٹر عرفان صدیقی کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ نواز شریف نے اپنے ساتھی عرفان صدیقی کی وفات پر ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ ان کے ہمراہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور لیگی رہنما پرویز رشید بھی موجود تھے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں عرفان صدیقی نواز شریف
    27ویں آئینی ترمیم پر اعلیٰ عدلیہ کے ردعمل کے بعد حکومت نے مجوزہ ترامیم پر دوبارہ غور شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آئینی عدالت کے قیام سے متعلق ترمیم میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا مکمل نام اور چیف جسٹس کے عہدے کے ساتھ ‘پاکستان’ کا لفظ برقرار رکھنے پر غور جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئینی ترامیم مثبت اور وقت کی ضرورت کے پیشِ نظر کی جا رہی ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ نے سپریم کورٹ کی حیثیت بطور اعلیٰ ترین عدلیہ برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ مجوزہ ترمیم میں پہلے ‘پاکستان’ کا لفظ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے عہدے سے حذف کردیا گیا تھا، تاہم...
    —فائل فوٹو قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد 27ویں آئینی ترمیم واپس سینیٹ میں جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی۔ کل سینیٹ سے 27ویں آئینی ترمیم کی دوبارہ منظوری لی جائے گی۔ سینیٹ نے27ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔ 27ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے چکا تھا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم بل پیش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 آئینی ترمیم، مختلف ترامم کے ساتھ منظور ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم میں تکنیکی غلطی رہ گئی تھی، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد27 ویں آئینی ترمیم  واپس سینیٹ میں جانےکا امکان ہے۔ سندھ طاس معاہدہ؛ پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت...
    سٹی42: لیسکو میں میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی قلت شدت اختیار کر گئی، کمپنی کے پاس میٹرز کے بعد ٹرانسفارمرز کی کمی پیدا ہو گئی ہے۔ خاص طور پر 100 کے وی اے اور 50 کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک ختم ہو چکا ہے۔ کمپنی نے صارفین کو ہدایت دی ہے کہ وہ ڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں۔ مزید برآں، ڈی فیوز سیٹ کا اسٹاک بھی ختم ہو چکا ہے۔ کیمیکل انجینئرنگ کے ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتقال کرگئے لیسکو نے گزشتہ 3 ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز کا اجرا نہیں کیا، جس کے باعث صارفین ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانے کے بعد دفاتر کے چکر لگانے...
    صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کچھ دیر پہلے بہاولپور میں پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 605 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 515، فیصل آباد میں 396، گوجرانوالہ میں 338 اور لاہور میں 264 ریکارڈ کی گئی ہے۔ نئی دلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں پر 800 پارٹیکولیٹ میٹر ریکارڈ کیے گئے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال اور بغیر ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے...
    سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش غیر یقینی حالات، تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں کے دور میں پارلیمان کو رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔امن، سلامتی اور ترقی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی پارلیمانیں مکالمے اور تعاون کو اپنی پالیسیوں کا محور بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے انٹرویو کے دوران اچانک بجلی چلی گئی جس کے باعث برطانوی اخبار دی گارڈین کا انٹرویو مختصراً منقطع کرنا پڑا۔ انٹرویو کے آغاز پر بجلی بند ہوگئی جس کے چند لمحوں بعد جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی، تاہم انٹرویو کے دوران دو بار بجلی منقطع ہوئی، جس کی وڈیو گارڈین کے یوٹیوب چینل پر جاری کی گئی ۔ دوسری بار بجلی بند ہونے پر زیلنسکی نے تاریکی میں بات جاری رکھی، بعد ازاں بجلی جنریٹر کے ذریعے بحال کی گئی اور انٹرویو مکمل کیا گیا۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ ایسی بجلی کی بندشیں اب یوکرین کے عوام کے لیے معمول بن چکی ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور ممتاز دانشور سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے گھر آمد ہوئی، شہباز شریف نے مرحوم کے بڑے بیٹے عمران صدیقی اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی  شہباز شریف نے سیاست اور ملک کیلئے عرفان صدیقی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی ایک...
    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی وزیر برائے لوکل گورنمنٹ مینا خان آفریدی کو پبلک سروس کمیشن کے ممبران اور چیئرمین کی نامزدگی کے لیے سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کر دیا۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے اس سلسلے میں باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ خیبر پختونخوا حکومت نے گریڈ 18 میں ڈپٹی کوارڈینیٹر پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر لطیف الرحمٰن کو تبدیل کر دیا۔ ڈپٹی کوارڈینیٹر ای او سی پولیو ایریڈیکیشن محکمہ صحت کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ محکمہ اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ Tagsپاکستان
    مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔   اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انتہائی مخلص اور بااعتماد ساتھی عرفان صدیقی کی وفات سے دلی رنج ہوا، میرے دل میں عرفان صدیقی کی بہت اچھی اور لازوال یادیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات ایک عزیز ترین بھائی کا بچھڑ جانا ہے جس کی کمی پوری نہیں ہوسکتی، ان کا قلم ہمیشہ حق اور سچ کے باب لکھتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں،اللہ تعالی عرفان صدیقی کو جنت کے اعلی درجات عطا فرمائے اور اہلخانہ کو...
    دھماکہ لال قلعہ گیٹ نمبر ایک کے قریب گاڑی میں ہوا ، دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی،دہلی میں سکیورٹی ہائی الرٹ جاری ،بھارتی میڈیا بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں ہوا ،فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگ گئی جنہیں اب بجھادیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک 9افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں...
    بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) سینیٹ سے منظور ہونے والی 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل منظوری کیلئے پیش کیا۔ اس سے پہلے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوئی، آئینی ترمیم کے حق میں 64 ارکان نے ووٹ دیا، ترمیم کی مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں آیا،27 ویں آئینی ترمیمی بل کی 59 شقوں کی مرحلہ وار منظوری دی گئی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن کی جماعتوں نے سینیٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے عمل کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے...
    واشنگٹن: امریکی تاریخ کے سب سے طویل 41 روزہ حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے امریکی سینیٹ نے سالانہ اخراجاتی بل منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 60 ارکان نے بل کے حق میں جبکہ 40 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ حیران کن طور پر اپوزیشن ڈیموکریٹ کے 8 ارکان نے بھی بل کی حمایت کی، جس کے بعد حکومت کے دوبارہ فعال ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ تاہم، رپورٹ کے مطابق بل کو نافذالعمل ہونے کے لیے ابھی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) سے حتمی منظوری درکار ہے، جہاں ری پبلکن پارٹی کو اکثریت حاصل ہے۔ شٹ ڈاؤن کے باعث لاکھوں سرکاری ملازمین تنخواہوں کے بغیر کام کرنے پر مجبور تھے،...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، تدبر اور شائستگی کو ہمیشہ ترجیح دی۔ انہوں نے علم و ادب اور سیاست دونوں میدانوں میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ اسپیکر کے مطابق عرفان صدیقی نے برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیا اور قومی سیاست میں ان کی خدمات...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔ سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاک فوج کا جو کردار تھا اس سے انڈیا نے دنیا بھر میں ذلت اٹھائی، اس شکست کو انڈیا پہلے نہیں مان رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی عزت صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل کو دی کسی کو نہیں دی، میں نے ووٹ فیلڈ مارشل کی وجہ سے دیا اور جنرل عاصم منیر کی وجہ سے ووٹ دینے آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹ میں پارلیمانی قائد سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی کی جمہوریت، پارلیمانی روایات اور قومی خدمت کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ سینیٹر و معروف کالم نگار عرفان صدیقی گزشتہ شب اسلام آباد کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں۔ عرفان صدیقی سانس کی تکلیف کے باعث گزشتہ کچھ  عرصے...
    سٹی42: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے، وہ گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر عرفان صدیقی کی نمازِ جنازہ آج  سہ پہر 4 بجے ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد وہیں تدفین کی جائے گی۔ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر ایاز صادق نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر عرفان صدیقی ایک مدبر، زیرک اور بااصول سیاسی رہنما تھے جنہوں نے علم، ادب اور سیاست میں اعلیٰ اقدار کو فروغ دیا۔ وہ علم و تدبر اور شائستگی کی پہچان تھے اور ہمیشہ برداشت، مکالمے اور تحمل کا درس دیتے رہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔ فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔ میڈیا سے گفتگو  کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28 ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کسی بھی جماعت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم پر کوئی...
    لاہور +اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے پارٹی پالیسی کیخلاف 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دے کر مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا۔ ووٹ دینے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی وجہ سے ووٹ دینے آیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی ترمیم کے موقع پر میرے خاندان کے دس افراد اٹھائے گئے تھے اْس کے بعد میری پارٹی نے میرے لیے کیا آواز اٹھائی۔ مستعفی ہونے کا اعلان سْن کر چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے استعفی دے دیا، ہم آپ کو پھر سینیٹر بنوائیں گے۔ سینیٹر علی ظفر  نے کہا...
    کراچی: شہر قائد میں خواجہ اجمیر نگری کے علاقے میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان ایک مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی بھی ہوا جبکہ دوسرے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت اویس اور وقار کے ناموں سے کی ہے۔ ان دونوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (صباح نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک او رمتعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے، فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے سے پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، دہلی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دھماکے کے بعد 6 گاڑیوں اور 3 رکشوں میں آگ لگی جسے بجھادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کے قریب دھماکے سے 13 افراد ہلاک ہونے اور متعدد کے زخمی ہونے کی...