2025-09-18@09:18:47 GMT
تلاش کی گنتی: 20

«حالیہ سیلاب»:

    دریائے چناب کے حالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں  ہلاکتوں کی تعداد9ہوگئی ہے ، ریسکیو ٹیم کی جانب سے  تصدیق کی گئی ہے۔مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثا کے حوالے کردی گئیں۔دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا ہے کہ ملک میں حالیہ سیلاب کے تناظر میں آئندہ تین سال میں    20 لاکھ نوجوانوں کو ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی تربیت دی جائے گی۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم یوتھ پروگرام کی سالانہ رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام  انگیجمنٹ امپلائمنٹ، انوائرنمنٹ اور ایجوکیشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اسکالرشپس اور اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کےلیے پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں، نوجوانوں کے لیے نیشنل انوویشن ایوارڈز کا آغاز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی بڑاچیلنج ہے، نوجوانوں میں...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے حالیہ سیلاب سے زرعی پیداوار اور فوڈ سیکیورٹی پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی جس کی سربراہی وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کریں گے۔ کمیٹی میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی، سیکریٹری خزانہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹری زراعت، ڈی جی سپارکو، ڈی جی لینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم اور احمد عمیر بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی بڑی فصلوں جیسے گنا، کپاس، چاول، مکئی اور سبزیوں کے نقصانات کا تخمینہ لگائے گی۔ زرعی اجناس اور سبزیوں کی قیمتوں کے پچھلے آٹھ ماہ کے رجحانات کا تجزیہ بھی رپورٹ کا حصہ ہوگا۔...
    رواں سال مون سون کے دوران پاکستان ایک مرتبہ پھر شدید ماحولیاتی آفات کی لپیٹ میں آیا۔ محکمہ موسمیات اور عالمی رپورٹس کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں غیر معمولی بارشوں اور دریاؤں کے کنارے ٹوٹنے سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ صرف پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر ملک بھر میں سینکڑوں اموات اور اربوں روپے کا مالی نقصان رپورٹ ہوا۔ مشرقی پنجاب کے اضلاع میں صورت حال خاص طور پر سنگین رہی جہاں راوی، ستلج اور چناب کے کنارے ٹوٹنے اور بھارت کی جانب سے ڈیموں سے پانی چھوڑنے کے بعد تقریباً 12 لاکھ افراد براہِ راست متاثر ہوئے اور ہزاروں دیہات زیرِ آب...
    KAMALIA: کمالیہ میں دریائے راوی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ کیوسک تک کا شدید سیلابی ریلہ مل فتیانہ کے مقام پر داخل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقرا ناصر کے مطابق، اس وقت مل فتیانہ کے مقام سے 45 ہزار سے 50 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے، تاہم پانی کی رفتار اور بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو آنے والے گھنٹوں میں شدید صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ سیلابی پانی نے قریبی رہائشی آبادیوں میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے جس پر...
    راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا)، جو دریائے راوی کے کناروں پر نئی شہری ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد رکھنے والا اہم ادارہ ہے، کا قیام 2016 میں پنجاب حکومت کی جانب سے ایک آرڈیننس کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اس اتھارٹی کا بنیادی مقصد لاہور اور آس پاس کے علاقوں میں ماحولیاتی طور پر پائیدار شہری ڈویلپمنٹ کو فروغ دینا، آبادی کی دباؤ کو کم کرنا اور دریائے راوی کے قدرتی وسائل کو بہتر بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں جدید شہری ترقی کے لیے مریم نواز کا جاپانی ماڈل اپنانے کا فیصلہ ابتدائی طور پر یہ منصوبہ 2020 میں لاہور ہائیکورٹ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود جاری رہا، اور 2022 میں عدالت نے اسے غیر آئینی قرار دیا...
      —فائل فوٹو صومالیہ کے وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ عبدالسلام عابد علی نے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کر کے اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ترجمان کے مطابق صومالی وزیرِ خارجہ نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں صومالیہ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور صومالیہ نے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
    سٹی 42 : صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب کا اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے صومالی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کو بھی سراہا۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیاہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
    ویب ڈیسک : خیبر پختون خوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 43 افراد جاں بحق اور 14 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے (کے پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے باعث مجموعی طور پر 30 گھروں کو نقصان پہنچا، 25 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 5 گھر...
    گلگت بلتستان : وزیراعظم شہباز شریف نے میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے 4 ارب کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 4 ارب روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ امدادی رقم چند روز میں وفاق کی جانب سے جی بی حکومت کو فراہم کر دی جائے گی۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گل بر خان نے ملاقات کی اور انہیں جے بی میں حالیہ بارشوں، سیلابی صورتحال اور اس سے ہونے والے تباہی سے آگاہ کیا۔انہوں نے وزیراعظم کو ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہرممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ شدید مون سون...
    وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ گلگت بلتستان کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں حالیہ مون سون سے جانی ومالی نقصانات پر جائزہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ملک بھر خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات ہوئے۔وزیراعظم متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر شہباز شریف نے ہدایات دیں کہ تمام متعلقہ ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی و مرمت پر مقامی اورمتعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔اجلاس کو بریفنگ میں چیئرمین...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلابی ریلوں میں متعدد افراد کا ڈوبنا انتہائی تکلیف دہ اور پریشان کن ہے۔ڈوبنے سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا شعور دیتا ہے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے۔انہوں نے عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے تحت اس سال کے تھیم ’’کوئی بھی ڈوب سکتا ہے، مگر کسی کو ڈوبنا نہیں چاہئے‘‘ کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پانی بلاشبہ زندگی کی علامت ہے مگر بے احتیاطی کی صورت میں یہی پانی موت کا سبب بن سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس بات پر...
    فائل فوٹو خیبرپختونخوا میں 25 جون سے اب تک بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کردی گئی۔پرووینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق کے پی میں بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 22 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 7 مرد، 5 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 6 مرد، 4 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔ خیبرپختونخوا میں 64 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا...
    ملک بھر میں حالیہ بارشوں میں 38افراد جاں بحق، مزید بارشوں ، سیلاب کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 28 جون تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 19 لوگ خیبرپختونخوا میں جان سے گئے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب میں مختلف واقعات سے 12 لوگ جان سے گئے ۔ سندھ اور بلوچستان میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مختلف حادثات میں 63 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی بادل جم کربرسیں گے۔ این ڈی...
    سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بیلا روس کے ایوان آزادی آمد پرشاندار خیر مقدم کیا گیا، بیلا روس کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق جمعہ کو ایوان آزادی آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ بیلا روس کی مسلح افواج...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کا بیلاروس کے ایوان آزادی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔  بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے وزیراعظم شہباز شریف کا ایوان آزادی آمد پر استقبال کیا، اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔  بیلاروس کی افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم شہباز شریف کو سلامی دی۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  اس موقع پر بیلاروس کے صدر الیگزینڈلوکاشینکو نے اپنے وفد کا وزیراعظم سے تعارف کرایا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بیلاروس کے صدر سے اپنے وفد کا تعارف کرایا۔  وزیراعظم شہباز شریف کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ...
۱