ملک بھر میں حالیہ بارشوں میں 38افراد جاں بحق، مزید بارشوں ، سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
ملک بھر میں حالیہ بارشوں میں 38افراد جاں بحق، مزید بارشوں ، سیلاب کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔این ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 28 جون تک مون سون بارشوں سے ملک بھر میں 38 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سب سے زیادہ 19 لوگ خیبرپختونخوا میں جان سے گئے ۔این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے پنجاب میں مختلف واقعات سے 12 لوگ جان سے گئے ۔ سندھ اور بلوچستان میں 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔ مختلف حادثات میں 63 لوگ زخمی بھی ہوئے۔ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی بادل جم کربرسیں گے۔ این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق سوات، اپر دیر، کمراٹ ویلی، چترال اور گلگت بلتستان میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔دوسری طرف ملک کے بیشتر مقامات پر آج بھی بادل جم کربرسیں گے۔ این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔این ڈی ایم اے کے مطابق سوات، اپر دیر، کمراٹ ویلی، چترال اور گلگت بلتستان میں کلاڈ برسٹ سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کے کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹ عرفان ورک نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ2 سے3 دن تک جاری رہے گا، بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔عرفان ورک نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے، بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔علاوہ ازیں ہری پور میں سیلابی ریلوں کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ ہے، دفعہ 144 کیخلاف ورزی پر 40 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ ندی نالوں کے قریب رہائشی افراد کو جگہ خالی کرنے کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔ہرنائی میں شدید بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا، ضلعی حکام کے مطابق شہری بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پرعمل کریں، شہری اور سیاح پکنک پوائنٹس پرجانے سے گریز کریں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا ملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کیلئے حکومت نے نیپرا سے رجوع کر لیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری ، کون کس نمبر پر تفصیلات سب نیوز پر ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار وزیراعظم کا بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا اعلان ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی صورتحال افراد جاں بحق الرٹ جاری کر ملک بھر میں کے پیش نظر کا امکان سب نیوز
پڑھیں:
سمندری طوفان ’’شکتی‘‘ مزید شدت اختیارکرکےسائیکلون میں تبدیل: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: بحیرہ عرب میں موجود طوفان “شکتی”مزید شدت اختیارکرکےشدید سائیکلون میں تبدیل ہوگیاہے،محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے ساتواں الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹرکی جانب سےجاری الرٹ کےمطابق طوفان شکتی اس وقت کراچی سے تقریباً تین سونوے کلومیٹرجنوب جنوب مغرب میں موجود ہے،طوفان آئندہ 24 گھنٹوں میں مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد اپنی سمت تبدیل کرکے مشرق اور شمال مشرق کی طرف جائے گا اور بتدریج کمزور ہونا شروع ہوجائےگا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سندھ کےساحلی اضلاع بدین،ٹھٹھہ،سجاول اورجامشوروسمیت بعض مقامات پرہلکی سےدرمیانی بارش اور گرج چمک کے امکانات ہیں جبکہ کراچی کےچندعلاقوں میں بھی بارش ہوسکتی ہے،محکمہ موسمیات نےماہی گیروں کوپانچ اکتوبرتک گہرےسمندرمیں نہ جانےکی ہدایت کی ہے۔