دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔
گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں، نے ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ دبئی مال میں ایک ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور کھانا کھایا لیکن جاتے ہوئے وہ ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل بھی ادا کر گئے ۔
دبئی کے ولی عہد نے ریسٹورنٹ میں مینجر سے پوچھا کہ تمام افراد کا بل کتنا ہے جس پر مینجر نے حساب کتاب کے بعد بتایا کہ 30 ہزار درہم کے قریب قریب ہے ، جس پر ولی عہد نے خاموشی سے بل ادا کیا اور وہاں سے چلے گئے، جب ریسٹورنٹ میں لوگوں نے انتظامیہ سے اپنے کھانے کا بل مانگا تو انہیں بتایا کہ آپ کے کھانے کے پیسے ولی عہد کی جانب سے ادا کر دیئے گئے ہیں ۔
ریسٹورینٹ کے منیجر نے صارفین کو بتایا کہ ولی عہد نے کہا ہے کہ یہاں موجود تمام افراد آج میرے مہمان ہے جن کا بل میں ادا کروں گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا نیتن یاہو کو جانے دیں، انہیں بڑے کام کرنے ہیں کرپشن اسکینڈل پر ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم کے حق میں بول پڑے یورینیم کی افزودگی پر ایران پر دوبارہ بمباری کرنے پر غور کریں گے، ٹرمپ روس-یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا جائے گا، روسی صدر ایران اور امریکہ کے درمیان پرامن جوہری پروگرام کے معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں تہران :اسرائیلی حملوں میں شہید سائنسدانوں، فوجی کمانڈرز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ٹرمپ انتظامیہ کا دباؤ، صدر یونیورسٹی آف ورجینیا بھی مستعفیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تمام افراد کا بل دبئی کے ولی عہد
پڑھیں:
دریائے سوات سانحہ کے بعد تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس بند، نقصان کی تفصیلات جاری
اؔج دریائے سوات میں درجنوں افراد ڈوبے 8 لاشیں نکال لی گئیں حادثے کے بعد ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کے پی حکومت نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی۔
سوات میں سیلابی ریلوں اور دریائے سوات میں طغیانی سے ہونے والے جانی نقصانات اور ریسکیو آپریشن سے متعلق خیبر پختونخوا حکومت نے ابتدائی رپورٹ تیار کر لی ہے، جس کے مطابق دریائے سوات کے مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 75 افراد ریلے میں پھنسے۔
کے پی حکومت کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بر وقت ریسکیو آپریشن کے ذریعہ 58 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ اس واقعہ میں اب 8 جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سوات کے 8 مقامات پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں 105 ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ تاہم سیلابی ریلے انتہائی تیز ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اس رپورٹ میں ریسکیو کی مکمل تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صبح ساڑھے 8 بجے بائی پاس پر ہوٹل کے قریب 18 افراد اچانک ریلے میں پھنسے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو عملے نے ضلع انتظامیہ اور مقامی افراد کے مشترکہ آپریشن میں 6 لاشیں نکالی گئیں۔ 3 افرادکو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ 9 افراد اب تک لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے ملاکنڈ کی حدود تک سرچ آپریشن جاری ہے۔
ان تمام افراد کا تعلق ڈسکہ پنجاب اور مردان سے ہے۔ جاں بحق 6 سیاحوں کی لاشیں آبائی علاقے سیالکوٹ اور 2 کی لاشیں مردان روانہ کر دی گئی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ سوات بائی پاس پر ایک اور ہوٹل کے قریب 10 زائد افراد ڈوبنے کی تصدیق ہوئی۔ ریسکیو ٹیموں نے انگرو ڈھیر سے 3 لاشیں نکالیں۔ امام ڈھیرکے مقام پر 22 افراد پھنس گئے تھے، جنہیں بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔ اس کے علاوہ غالیگے میں سات افراد پھنسے ایک لاش نکال لی گئی۔
اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کے پی حکومت نے چیئرمین وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے دریاؤں میں تفریحی سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔ آج دریائے سوات حادثہ کے بعد آس پاس کے تمام ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر تجارتی سرگرمیاں بھی بند کر دی گئی ہیں۔
این ڈی ایم اے نے گزشتہ روز ہی شدید گرمی اور مون سون بارشوں کے باعث جھیلیں پھٹنے اور سیلاب کا انتباہ جاری کیا تھا۔