ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب نے ملک میں کافی تباہی مچائی،متاثرین کی آبادکاری کےلئے آخری وقت تک سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز ملتان میں متاثرین کو خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا کی تقسیم کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کیا۔

اس موقعے پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی ،چئیرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید علی حیدر گیلانی اور رکن صوبائی اسمبلی کامران مڑل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں اور معزین علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت پورے ملک کو سیلاب نے لپیٹ رکھا ہے،لوگوں کی زمینیں ،گھر،جانور اور کاروبار ختم ہو گئے،مشکل کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں اور ساتھ کھڑے رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کا جانی یا مالی نقصان ہوا ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،میں ان کو یقین دلاتا ہوں کہ ان کی گھروں کو واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پاکستان پاورٹی ایوی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تنہا حکومت اس مشکل سے نہیں نمٹ سکتی،فلاحی اداروں کا کردار قابل تحسین ہےجنہوں نے مصیبت زدہ اور مشکل میں پھنسے لوگوں کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے کھانے پینے اور ضروریات کا خیال رکھا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھی ہر مشکل وقت میں اپنے لوگوں کا ساتھ دیا،اس وقت تمام کارکنان، پارٹی رہنما ،سول سوسائٹی ،تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی حکومت کا فوکس سیلاب زدگان کی بحالی ہے۔انہوں نے پاکستان سویٹ ہومز اور مختار اے شیخ کی جانب سے متاثرین کےلئے کی جانے والی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ صحت ،خوراک ،تعلیم اور رہائش کے حوالے سے تمام ادارے متحرک ہیں اور اچھا کردار ادا کر رہے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم جو کچھ ہیں علاقے کے عوام کی دعاؤں سے ہیں،عوام نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ،اس لئے ہمارا بھی فرض ہے کہ عوام کا ساتھ دیں۔انہوں نے مخیر حضرات،تاجروں اور صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ متاثرین کی مزید خدمت کےلئے آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی اور سید علی قاسم گیلانی روزانہ کی بنیاد پر متاثرین کے پاس ان کے مسائل دریافت کرنے جاتے ہیں،باقی ذمہ دار بھی امداد اور بحالی کے حوالے سے ضرور کردار ادا کریں۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید عبدالقادر گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا بہت افسوس ہے ،جو کچھ ہوا وہ ہمارے اور ہمارے لوگوں کے ساتھ ہوا،ہم اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سید عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ ہم ذاتی طور پر کئی دنوں سے سیلاب متاثرین کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں روزانہ 5 ہزار متاثرین کا کھانا میرے حلقے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے سی ای او غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ یہ فنڈ 1997ء سے کام کر رہا ہے ،ہمارا ٹارگٹ 45000 متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے،اس سلسلے میں ایف ڈی او سیلاب زدگان کی معاونت جاری رکھے گی۔تقریب کے آخر میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں راشن،خوراک اور بنیادی ضروریات کی اشیا تقسیم کی گئیں۔\932.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سید یوسف رضا گیلانی نے کہا سید عبدالقادر گیلانی سیلاب زدگان اسمبلی سید متاثرین کی انہوں نے کے ساتھ

پڑھیں:

لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کے لیے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر صحت اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اعلان کیا ہے کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں آنے والے سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے یہ اعلان پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ کے ساتھ آئندہ تہواروں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

خواجہ سلمان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے تمام انتظامات کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ہر مذہب اور فرقہ بابا گرو نانک کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ننکانہ صاحب آنے کا مقصد سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سکھ یاتریوں کی حفاظت اور بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ ڈیوٹی پر موجود افسران اور اہلکاروں کو یاتریوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آنا چاہیے۔ ہسپتالوں میں خصوصی وارڈز معیاری صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں گے، جب کہ خوراک اور دیگر سہولیات بلاتعطل رہیں گی۔

انہوں نے جشن کے حوالے سے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی نے 27 ویں آئینی ترمیم وفاق کےلئے خطرہ،پارلیمنٹ پر حملہ قراردے دیا
  •  وزیر دفاع سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات 
  • سیلاب متاثرین میں 10 ارب روپے سے زاید تقسیم کر دیے، پنجاب حکومت
  • پاکستان اور ایران نے حالیہ جنگوں میں ثابت کیا ہم بہت مضبوط لوگ ہیں:عطا تارڑ
  • پاکستان، ایران نے حالیہ جنگوں میں ثابت کیا ہم مضبوط لوگ ہیں، عطا تارڑ
  • آئینی ترمیم کےلئے نمبر پورے ہیں،اپوزیشن کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، بیرسٹر عقیل ملک
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • لاہور، فیصل آباد کے ہسپتالوں میں سکھ یاتریوں کیلئے خصوصی وارڈز قائم کرنے کا فیصلہ