اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیاہے۔
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
برطانوی ہائی کمشنر کا پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
I am devastated by the significant loss of lives following further flooding across parts of Pakistan, including personnel on a Government helicopter carrying out relief work. My thoughts are with the families affected. We stand by Pakistan at this difficult time.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 15, 2025
پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے اور ان کی غیر مشروط مدد کے لیے ہر وقت تیار ہے،شرجیل انعام میمن
مزید :