اسحاق ڈار کا حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت، حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ وفاقی و صوبائی ادارے، مسلح افواج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے سے طے شدہ برطانیہ دورے کے دوران صرف سرکاری ملاقاتیں ہوں گی، برطانوی پاکستانیوں سے طے شدہ کمیونٹی ملاقات منسوخ کر دی ہے۔
خیبرپختونخوا میں 48 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔
واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اور سیلاب سے
پڑھیں:
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےاپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن ) محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
پی ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے محمد نواز شریف کو آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
کل (اتوار کو )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ملائیشیا کے وزیرِاعظم نے محمد نواز شریف کو بھی دورہ ملائیشیا کی دعوت دی تھی مگر انہوں نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کسی اور مناسب وقت پر یہ دورہ کرنے کی بات کی۔\932