صومالیہ کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42 : صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب کا اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے صومالی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کو بھی سراہا۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان حکومت کونسل کے اجلاس میں وفد کے ہمراہ شرکت کریں گےشنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 17اور18 نومبر کوماسکو میں ہوگا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات ہوگی، ۔ سی ایچ جی میں بیلاروس، چین، قازقستان، قرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے سربراہان حکومت، ایران کے نائب صدر اور پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے۔ ایس سی او کے رکن ممالک کے علاوہ، منگولیا، بحرین، مصر، قطر، کویت، ترکمانستان کے سربراہان حکومت اور بین الاقوامی / علاقائی تنظیموں کے سربراہان بشمول آزاد ریاستوں کی مشترکہ کمیونٹی (سی آئی ایس)، یوریشین اقتصادی اتحاد (ای اے ای یو)، اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (سی ایس ٹی او)، اور امریکہ کے جمہوری سوشلسٹ (ڈی ایس اے) بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپنے خطاب میں، نائب وزیراعظم ایس سی او سی ایچ جی کو پاکستان کے نقطہ نظر کو اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر اظہار خیال کریں گےسی ایچ جی ایس سی او میں دوسرا اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ ہے۔