جاپان کا پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
سٹی 42 : جاپان نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔
ترجمان جاپانی سفارتخانہ ،اسلام آباد کے مطابق 16 اگست کو شمالی پاکستان میں سیلابی تباہ کاریوں پر جاپانی وزیرِاعظم نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس اور تعزیت کا پیغام بھیجا۔ جاپانی وزیر اعظم شِگیرو اِشیبا نے کہا کہ یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ پاکستان کے شمالی حصے میں آنے والے سیلاب سے بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔
پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
وزیراعظم شِگیرو اِشیبانے کہاکہ میں جاپانی حکومتِ کی جانب سے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ میں زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے بھی مخلصانہ نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزام تراشی کی۔ ایم کیو ایم کی مردہ سیاست کو جگانے کو ناکام کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا ایم کیو ایم نے بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کو پتہ تھا کہ الیکشن ہار جائیں گے۔ ستائیسویں ترمیم بلاول بھٹو زرداری کی ٹوئیٹ سے شروع ہوئی۔ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ان کو عوامی سیاست کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سے لیکر اب تک سارے ٹیکٹس آپ کے ختم ہو چکے ہیں۔ آپ تعمیری کام کریں ہم آپکے ساتھ ہیں۔ کل وزیر اعلی نے کراچی کے منصوبوں کا دورہ کیا۔ ایم کیو ایم نے تو ستائیسویں ترمیم کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے افسوس ہوا کہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس منصور علی شاہ نے استعفی دیا۔ میں ان کا ذاتی طور پر احترام کرتا ہوں۔ ہماری جوڈیشری نے ثاقب نثار جیسے ججز بھی دیکھے ہیں۔ ثاقب نثار نے قانون کی دہچیاں اڑائی ہیں۔ ثاقب نثار پی ٹی آئی اور عمران خان کے پیروکار بنے ہوئے تھے۔