2025-11-03@23:19:40 GMT
تلاش کی گنتی: 14

«خواتین کھلاڑیوں»:

    بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے آسٹریلوی ویمن کرکٹرز سے بدتمیزی کا ذمے دار خود کھلاڑیوں کو ہی قرار دے دیا۔ اندور میں پیش آئے واقعے پر کیبنٹ منسٹر کیلاش وجے ورگیا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں کا بغیر اطلاع باہر جانا ان کی غلطی تھی، اس واقعے سے وہ سبق حاصل کر لیں گی اور مستقبل میں احتیاط کریں گی۔ بھارتی وزیر کیلاش وجے ورگیا نے سیکیورٹی کی ناکامی بھی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ویمن کھلاڑیوں سے بدتمیزی کا واقعہ سیکیورٹی کی ناکامی بھی ہے۔ دوسری جانب کانگریس نے وزیر کے بیان کو بی جے پی کی سوچ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما ارون یادیو نے کہا ہے کہ وزیر کیلاش وجے ورگیا کا...
    دوسرے ممالک کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کرنے والا بھارت خود اپنے ہی ملک میں بدانتظامی کے باعث ہزیمت اٹھانے لگا۔ بھارت میں جاری ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران وشاکاپٹنم میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ہوٹل میں کھانے کے دوران ایک چوہا گھس آیا۔ چوہے کو دیکھتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں نے چلانا شروع کردیا اور کھانا چھوڑ کر اِدھر اُدھر بھاگنے پر مجبور ہوگئیں اور کچھ چوہے سے بچنے کے لیے کرسیوں پر چڑھ گئیں۔ ہوٹل کے عملے نے چوہے کو پکڑنے کی کوشش کی مگر چوہا اِدھر سے اُدھر بھاگتا رہا اور کسی کے ہاتھ نہ آیا۔ اس حوالے سے وائرل ویڈیو میں کھلاڑیوں نے بتایا کہ ڈنر ختم ہی کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:مقصود احمد خان) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن خواتین ونگ کی وائس پریزیڈنٹ مس وینا مسعود نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے سمر کوچنگ کیمپ کے انعقاد کا مقصد نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔کراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ایرینا، ککری اسپورٹس کمپلیکس لیاری میں دو ماہ جاری رہنے والے ٹیلنٹ ہنٹ سمر وومن باکسنگ کوچنگ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین کسی بھی شعبے میں مردوں سے کمتر نہیں ہیں اور کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہی ہیں۔اس موقع پر سندھ اولمپک...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم میں ون ڈے سیریز جیتنے پر جنوبی افریقا کی کپتان کو ٹرافی  دی۔ اسٹیڈیم آمد کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن  نقوی نے پاکستان وویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں اورکوچز سے ملاقات بھی کی۔ سربراہ کرکٹ بورڈ نے خواتین  کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے تمام خواتین کھلاڑیوں کو 10 لاکھ فی کس انعام  کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی چیئرمین پی سی بی نے مسلسل دو سنچریاں اسکور کرنے پر سدرہ امین کے لئے 20  لاکھ روہے انعام کا اعلان کیا۔ محسن  نقوی نے کا آئی سی   سی  ویمنز  کرکٹ  ورلڈ  کپ  کے حوالے  سے  ٹیم کے لئے نیک  خواہشات  کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بغیر  کسی دباؤ کے بے خوف ہو کر کھیلیں، آخری بال تک فائٹ  کریں  ۔کامیابی  ہمیشہ  ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔
    عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی اور شمولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے تاہم ان کی صحت سے متعلق بعض مسائل اب بھی کھیلوں کے اداروں کی توجہ سے محروم ہیں۔ حالیہ بین الاقوامی رپورٹس اور کھلاڑیوں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ مخصوص ایام کے دوران خواتین ایتھلیٹس کو ایسے جسمانی و ذہنی چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے جو ان کی کارکردگی پر براہ راست اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پہلی میرا تھن دوڑ، خواتین ایتھلیٹس کو اجازت نہ مل سکی غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانسیسی سائیکلسٹ سیڈرین کیربوہل نے ایک حالیہ رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بعض اوقات کھلاڑی وزن کم رکھنے کے دباؤ میں غذائی کمی کا شکار...
    کراچی: ورلڈ ایتھلیٹکس نے ویمنز ایونٹس میں شرکت کرنے والی تمام کھلاڑیوں کے لیے جینڈر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس کے مطابق اس اقدام کا مقصد خواتین کے مقابلوں کی شفافیت اور منصفانہ سطح کو برقرار رکھنا ہے۔ کھلاڑی کو ’’ایس آر وائی‘‘ نامی ٹیسٹ زندگی میں ایک بار ہی کروانا ہوگا۔ آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ نتائج منفی ہوں گے وہی خواتین کیٹیگری میں شرکت کر سکیں گی اور ورلڈ چیمپیئن شپ میں شرکت کی خواہشمند ایتھلیٹکس کو یکم ستمبر تک ٹیسٹ کے نتائج لازمی جمع کروانے ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے مطابق ٹرانسجینڈرز کو...
    امریکا کی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے سے روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اٹھایا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ مردوں کو خواتین کے کھیلوں میں شرکت سے روکا جائے تاکہ ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس خواتین کے کھیلوں میں حصہ نہ لے سکیں۔ امریکی اولمپک کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ نگرانی اور تعاون کا عمل جاری رکھے گی تاکہ خواتین کھلاڑیوں کے لیے ایگزیکٹو آرڈر 14201 اور ٹیڈ سٹیونز اولمپک اینڈ ایمیچور اسپورٹس ایکٹ کے مطابق محفوظ اور منصفانہ مقابلے کا ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ واضح...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔ تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔ خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب...
    آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
     ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نےاقبال سٹیڈیم کراچی میں 4گھنٹے تک پریکٹس سیشن کیا۔ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں مختلف کرکٹنگ سکلز کی ٹریننگ دی گئی ، ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے آج اقبال سٹیڈیم میں4گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ،ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں خواتین کھلاڑیوں کو مختلف کرکٹنگ سکلز کی ٹریننگ دی گئی اور خواتین کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ بھی کی۔کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا،اظہر علی اور حنیف ملک  نے بیٹنگ و فیلڈنگ سکلز بڑھانے کے بارے خواتین کھلاڑیوں کو عملی مشقیں کرائیں۔جنید خان نے خواتین کھلاڑیوں کو باولنگ سکلز بڑھانے کے بارے پریکٹس کرائی، ویمنز کھلاڑیوں کا کیمپ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں 28...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایکزیکٹیو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر ، لڑکیوں اور خواتین کے اسپورٹس میں شرکت پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ یہ حکم ، جس کا عنوان ہے "مردوں کو خواتین کے اسپورٹس سے دور رکھا جائے،” وفاقی اداروں کو یہ وسیع اختیار فراہم کرتا ہے کہ وہ وفاقی حکومت سے فنڈز لینے والے ادارو ں کے لیے یہ یقینی بنائیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں صنفی امتیاز کو روکنے سے متعلق ٹائٹل نائن‘ نامی امریکی قانون کی پابندی ٹرمپ انتظامیہ کے نظرئے کے مطابق کریں، جس کے تحت امریکہ میں صرف دو ہی اصناف کو قبول کیا جائے گا۔...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کے کھیلوں اور ٹیموں سے ٹرانس جینڈر ایتھلیٹس کو خارج کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں خواتین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کے لیے جاری جنگ آج ختم ہوگئی۔ خواتین کھلاڑیوں کے حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کھلاڑیوں کی جگہ مردوں کو کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
    خواتین کھلاڑیوں کے لیے معیاری فٹ ویئر کی کمی ایک بڑا مسئلہ ہے،علی خان ترین ali tareen WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز ملتان:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور خواتین و گراس روٹس کرکٹ کے حامی، علی خان ترین اور ویسٹ انڈیز کے معروف آل راؤنڈر کیرون پولارڈنے برطانوی کرکٹ فٹ ویئر برانڈ ایم ای یو(ME+U)میں سرمایہ کاری کی ہے۔علی خان ترین ایم ای یو(ME+U)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہوں گے، جہاں ان کا تجربہ اور کرکٹ کے فروغ کا وژن برانڈ کی ترقی اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ان جوتوں کی ہر سطح کے کرکٹ پلئیرز تک فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سرمایہ کاری...
۱