آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شرکت کے لیے آئی ٹیمز کی کھلاڑیوں و آفیشلز نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ کیا۔

پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر منعقد ہونے والی پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی جس سے غیر ملکی خواتین کھلاڑی اور میچ آفیشلز و ایمپائرز خوب محظوظ ہوئے۔

تقریب کے دوران پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے لگائے اور رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ پر بھر پور داد دی۔

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔ خواتین کھلاڑیوں نے سلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب کی تعریف کی۔

غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے ایک منفرد تقریب تھی۔ رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔

پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ٹیمز کی کپتان کو سوونیر دیے گئے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: خواتین کھلاڑیوں غیر ملکی

پڑھیں:

رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد

کراچی:

سندھ رینجرزاورکسٹمزانفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدارمیں اسمگل شدہ  اشیا برآمد کرلیں۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سندھ رینجرزاورکسٹمز انفورسمنٹ کا آپریشن سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلسے میں  سندھ رینجرز اور کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پرجوڑیا بازارمیں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئےبھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد کر لیں ۔

برآمد شدہ سامان میں سگریٹ، گٹکا ،ماوا، کتھا، سپاری، گلوکوزاور دیگر اشیا شامل ہیں ۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی گئی اشیا کو گوداموں میں چھپایا گیا تھا، جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

برآمد شدہ نان کسٹم ممنوعہ اشیا7 ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر د ی گئیں۔

ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رینجرز اور کسٹمز کی جوڑیا بازار میں کارروائی؛ بھاری مقدار میں اسمگل شدہ اشیا برآمد
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی گن بوٹ پی این ایس ساہیوال کی لانچنگ تقریب
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • امریکا میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں پر پابندی سے متعلق اولمپک کمیٹی کا اہم فیصلہ
  • ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی سرحد پار کرتے ہوئے 33 غیر ملکی گرفتار
  • پاکستانی زائرین کیلئے بارڈرز کھولے جائیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
  • غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20غیر ملکی باشندے گرفتار
  • فاطمہ ثنا کی قیادت برقرار، آئرلینڈ سیریز کے لیے قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان