2025-09-18@19:39:11 GMT
تلاش کی گنتی: 11
«سلوان مومیکا»:
پنسلوانیا کے شہر کلیئرٹن میں امریکی اسٹیل کے کوک ورکس پلانٹ میں متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ دھماکے پیر کی صبح فیکٹری میں ہوئے، جس کے بعد آگ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے رہے۔ الجزیرہ کے مطابق فائر فائٹرز نے کئی گھنٹے تک آگ بجھانے کی کوشش کی، جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکوں کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی اور حکام نے اسے ایک وقت طلب تکنیکی تحقیقات قرار دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر زیارت بیٹے سمیت اغوا، مسلح افراد نے گاڑی کو آگ لگادی حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی...
پنسلوانیا (امریکا) میں یو ایس اسٹیل کے پلانٹ میں پیر کے روز متعدد دھماکوں کے نتیجے میں 2 کارکن ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ شہر پِٹسبرگ سے تقریباً 15 میل (25 کلومیٹر) دور کلیئرٹن کوک ورکس فیکٹری میں پیش آیا۔ امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شیپیرو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ زخمی ملازمین کو مقامی اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پلانٹ میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے امریکا میں پولیس تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد جان سے گئے الگ سے جاری کیے گئے بیانات میں یو ایس اسٹیل اور الیگینی کاؤنٹی پولیس نے تصدیق کی کہ 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں سے ایک...
پاکستانی ایتھلیٹ دانش الہیٰ نے امریکی شہر بوسٹن میں منعقدہ معروف میراتھون دوڑ میں شلوار قمیص پہن کر حصہ لیا اور 3 گھنٹے 26 منٹ میں ریس مکمل کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ اعلامیے کے مطابق یہ وقت قومی لباس میں میراتھون مکمل کرنے کا تیز ترین ریکارڈ ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثنااللہ نے دانش الہیٰ کو اس شاندار عالمی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ چیمپیئنز ملک و قوم کا عظیم سرمایہ ہیں، ہم سپورٹس کی ترقی اور کھلاڑیوں کی ویلفیئر پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ View this post on Instagram A post shared by Margalla Trail Runners (@margallatrailrunners) مزید پڑھیں: میراتھون رنر مونا خان یونان میں...
کراچی: جنوبی افریقا کے نوجوان اسٹار لوان پریٹوریس نے 160 گیندوں پر 153 کی اننگز کھیلی، 19 سالہ بیٹر ڈیبیو پر 150 اور سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے۔ لوان پریٹوری نے صرف 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے 19 برس 93 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 150 رنز بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا ورلڈ ریکارڈ انہوں نے جاوید میانداد سے چھین لیا، میانداد نے 1976 میں 19 برس 119 دن کی عمر میں 163 کی باری کھیلی تھی۔ صرف 4 کھلاڑی پریٹوریس سے کم عمر ہیں جنہوں نے ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری بنائی تاہم ان میں سے 3 نے یہ کارنامہ...
امریکا میں ہوئی ہزاروں ڈالر کے انڈوں کی چوری نے پولیس کو چکرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مرغیاں اور انڈے چوری کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والے قیدی کی سزا 10 سال بعد معاف امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں انڈوں کے ڈسٹری بیوٹر کے ہاں ہوئی چوری پولیس کے لیے درد سر بن گئی ہے۔ اس لیے کہ چوری ہونے والے انڈوں کی تعداد چند درجن نہیں بلکہ یہ انڈے ایک لاکھ کی تعداد میں تھے، جب کہ ان کی مالیت 40 ہزار ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ ریاستی پولیس کے مطابق چوری پنسلوانیا کے علاقے اینٹرم ٹاؤن شپ میں ہوئی، جہاں سے چور یہ انڈے لے اُڑے۔ ایک بات تو واضح ہے کہ انڈوں...
سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین قرآن کے واقعات میں شریک ایک شخص کو نسل پرستی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی ضلعی عدالت نے تین جنوری کو پیر کی صبح سلوان نجم کو سزا اور جرمانہ سنایا۔ عدالت کے مطابق اس کے 2023 کی گرمیوں میں کیے گئے اقدامات مذہب پر تنقید اور آزادی اظہار کی حدود سے تجاوز کر گئے تھے۔ سلوان نجم پر چار مرتبہ قرآن پاک کی توہین کے دوران دیے گئے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان واقعات میں اس کا ساتھ سلوان مومیکا نے دیا تھا، جسے گزشتہ بدھ...
سوئیڈن (مانیٹرنگ ڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، عراقی نژاد ملعون نے متعدد بار قرآن پا ک کے صفحات کو جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی، سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں،سلوان مومیکا اور شریک ملزم پر اسٹاک ہوم کی عدالت میں چلنے والے کیس کا فیصلہ جمعرات کوسنایا جانا تھا، جج نے سماعت ملتوی کردی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس...
سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق، قرآن کریم کی بے حرمتی کرنے والا شخص عراقی نژاد ملعون سلوان صباح مومیکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: قرآن کی بےحرمتی کرنے والا کون، سویڈن میں بار بار ایسا کیوں ہوتا ہے؟ پولیس کے مطابق، سلوان صباح مومیکا کو مبینہ طور پر بدھ کی رات سویڈن کے شہر سودرتلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ بعض میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے تاحال اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے اور نہ ہی اس کے قتل کی اصل وجوہات اب تک سامنے آسکی ہیں۔ یاد رہے کہ ملعون سلوان صباح مومیکا...
سوئیڈن(نیوزڈیسک) قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد.تارکین وطن سلوان صباح مومیکا نے متعدد بار قرآن پاک کو جلانے کا ناپاک مظاہرہ کیا تھا،عراقی نژاد ملعون نے متعدد بار قرآن پا ک کے صفحات کو جلانے کی ناپاک حرکت کی تھی سوئیڈن میں عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے مردہ قرار دیدیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے معلومات جمع کر رہے ہیں۔ اب تک حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی۔تاحال کسی بھی...
برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک)برازیل نے امریکا سے بے دخل کیے گئے 88 شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر جہاز میں سوار کرنے اور بد ترین سلوک کرنے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے وضاحت طلب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق برازیلی وزارت خارجہ نیبتایا کہ پرواز جمعے کی رات کو امریکا سے ماناؤس پہنچی تو برازیلی مسافروں کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں تھیں تاہم امریکی عہدیداروں کو فوری طور پر ہتھکڑیاں ہٹانے کا حکم دیا۔ وزیرانصاف ریکارڈو لیوانڈوسکی نے صدر لوئز ایناشیو لولا ڈی سلوا کو آگاہ کیا کہ برازیل کے شہریوں کے ساتھ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی ہے۔ بیدخل کمپیوٹر ٹیکنیشن ایڈگار ڈی سلوا...