2025-11-03@23:06:04 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«صارفین کو واٹس ایپ»:
واٹس ایپ جلد اپنے تمام صارفین کے لیے پروفائل کور فوٹو سیٹ کرنے کی سہولت متعارف کرانے والا ہے، یہ فیچر اس سے قبل صرف واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے دستیاب تھا۔ ویبیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں صارفین اپنے پروفائل سیٹنگز کے ذریعے کور فوٹو اپ لوڈ کرسکیں گے، بالکل ویسے ہی جیسے فیس بک یا لنکڈ اِن پر کور فوٹو سیٹ کی جاتی ہے۔ منتخب تصویر صارف کے پروفائل کے اوپر نظر آئے گی، جس سے پروفائل کو مزید ذاتی اور منفرد انداز ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی ایپ میں کور فوٹو کے لیے پرائیویسی سیٹنگز بھی شامل کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے خاصا مددگار ثابت ہوگا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے اس فیچر پر کام جاری تھا، اور اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین @all لکھ کر گروپ چیٹ میں موجود تمام ارکان کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔ پہلے ہر شخص کو الگ الگ مینشن کرنا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا اور بعض اوقات کچھ نام رہ بھی جاتے تھے۔اب اس سنگل مینشن کے...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر استعمال کرنے والے بزرگ صارفین کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے اہم حفاظتی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں واٹس ایپ ہیکنگ سمیت سائبر جرائم میں 35 فیصد اضافہ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ سنہ 2025 میں فراڈ سے متعلق لاکھوں اکاؤنٹس کو بند کر دیا گیا ہے اور کہا ہے کہ صرف روایتی آگاہی مہمات وقت پر دھوکہ دہی کو روکنے میں ناکام رہتی ہیں۔ میٹا نے واٹس ایپ اور میسنجر میں نئے سیکیورٹی الرٹس شامل کیے ہیں جو خاص طور پر ان افراد کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو زیادہ تر فراڈ کا شکار بنتے ہیں جیسے کہ بزرگ صارفین۔ واٹس ایپ میں...
واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے فیس بک پروفائل کا لنک واٹس ایپ پروفائل پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد میٹا کے پلیٹ فارمز کے درمیان رابطہ مزید آسان بنانا ہے۔ بیٹا ورژن میں شامل اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے واٹس ایپ پروفائل پر فیس بک لنک جوڑ سکتے ہیں، جو ان تمام افراد کو نظر آئے گا جو ان کا پروفائل دیکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا یہ لنک میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے تصدیق شدہ ہوگا تاکہ واضح ہو سکے کہ دونوں پروفائلز ایک ہی شخص...
میٹا کی زیر ملکیت ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر ’اسٹیٹس کوئسچن‘ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارفین اپنے اسٹیٹس اپ ڈیٹس پر سوالات پوسٹ کرسکیں گے۔ یہ فیچر صارفین کے درمیان براہِ راست بات چیت اور انٹرایکشن کو فروغ دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارف اپنے اسٹیٹس میں سوال شامل کر سکتا ہے، جس کے جواب دیکھنے والے براہِ راست دے سکیں گے۔ تمام جوابات خفیہ ہوں گے اور صرف سوال پوسٹ کرنے والا صارف ہی انہیں دیکھ سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا ہر نئے جواب پر صارف کو نوٹیفکیشن موصول ہوگا، جبکہ وہ منتخب جوابات کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ اپنے صارفین کےلیے ایک اور سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جو بالخصوص بڑے گروپ چیٹس کو زیادہ مؤثر اور آسان بنائے گی۔حالیہ رپورٹس کے مطابق میٹا کی زیر ملکیت اس مقبول ایپلی کیشن میں ایک ایسا فیچر آزمایا جا رہا ہے جس کے ذریعے گروپ میں موجود ہر فرد کو ایک ہی بار میں مینشن کرنا ممکن ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر صارفین کو “@everyone” استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے ذریعے گروپ میں موجود تمام افراد کو بیک وقت ٹیگ کیا جا سکے گا، جس سے ہر رکن کو ایک ہی وقت میں نوٹیفکیشن موصول ہوگا۔فی الحال گروپ چیٹ میں کسی...
پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے جس کے ذریعے صارفین گروپ چیٹ میں بیک وقت تمام ممبران کو الرٹ کر سکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین صرف @everyone لکھ کر پورے گروپ کو بیک وقت نوٹیفائی کرسکیں گے، چاہے کچھ افراد نے چیٹ کو میوٹ ہی کیوں نہ کررکھا ہو۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے چیٹس میں لائیو فوٹوز بھیجنے کی سہولت متعارف کرا دی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق یہ فیچر خاص طور پر اُن گروپس کے لیے مفید ہوگا جہاں ممبران کی تعداد زیادہ ہو اور اہم پیغامات فوری طور پر سب تک پہنچانا ضروری ہو۔ ماضی میں ممبران کو الگ الگ...
ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ اورفشنگ حملوں کا سلسلہ بڑھ گیا جس کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں کو محتاط رہنے کی ایڈوائزری جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق جاری ایڈوائزری میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور جعلی لنکس، پیغامات اور کوڈز کے ذریعے واٹس ایپ اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں، زیادہ ترفشنگ پیغامات، جعلی بینک لائلٹی پروگرامز یا انعامی پیشکشوں کے طور پر آتے ہیں، جعلی ملازمتوں اورسرمایہ کاری کی اسکیموں کے ذریعےصارفین کونشانہ بنایا جارہا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ واٹس ایپ صارفین ہوشیار اور محتاط رہیں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دیں، صارفین ضروری واٹس ایپ پردہری تصدیق سمیت اکاؤنٹ کی اضافی سیکیورٹی فیچرآن کریں، لنکڈ ڈیوائسزچیک کرتے رہیں، غیرمانوس...
پیغام رسانی کی مشہور ایپ واٹس ایپ نے ایران میں اس کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی سرکاری ٹی وی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ واٹس ایپ کو اپنے موبائل فونز سے ڈیلیٹ کر دیں۔ ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ واٹس ایپ صارفین کا ذاتی ڈیٹا جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کرتا ہے۔ واٹس ایپ، جو کہ میٹا (Meta) کی ملکیت ہے، نے ایک بیان میں کہا: "ہمیں ان جھوٹے الزامات پر گہری تشویش ہے۔ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں یہ الزامات ہمارے سروس کو بلاک کرنے کے بہانے نہ بن جائیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب لوگ ایک...
لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)واٹس ایپ، جو میٹا کے زیرِ انتظام دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپس میں شمار ہوتی ہے، اپنے صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔ اب ایک بڑی اور خوش آئند تبدیلی واٹس ایپ ویب صارفین کے لیے متوقع ہے، جو ان کی روزمرہ رابطہ کاری کو مزید سہل بنا دے گی۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، واٹس ایپ اپنے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالنگ کی سہولت متعارف کروانے کی تیاری کر رہا ہے۔ اس وقت یہ سہولت صرف موبائل ایپ اور مخصوص ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشنز تک محدود ہے، جس کے باعث ویب صارفین کو کالز کرنے کے لیے اپنے موبائل فون پر انحصار کرنا پڑتا...
ویب ڈیسک : پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیر کا سامنا ہے، واٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات پہنچنے میں تاخیر کا سامنا ہو رہا ہے،...
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔ وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر،...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان دنیا سروس ڈاؤن صارفین کو مشکلات واٹس ایپ وی نیوز
میٹا کی جانب سے موبائل فون صارفین کے لیے واٹس ایپ کے ڈیزائن کو نمایاں حد تک تبدیل کیا گیا تھا۔ اب ایسا واٹس ایپ کے ویب ورژن کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔جی ہاں واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرایا گیا ہے۔ واٹس ایپ ویب کو میٹا کی جانب سے ری ڈیزائن کر دیا گیا ہے اور اب میسجنگ پلیٹ فارم کا ویب ورژن بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔واٹس ایپ کا نیا یوزر انٹرفیس پہلے سے زیادہ کلین اور ماڈرن محسوس ہوتا ہے جس میں واٹس ایپ کے سبز اور سفید رنگوں کی کلر اسکیم پر زور دیا گیا ہے۔واٹس ایپ ویب کا لے آؤٹ پہلے کی طرح 2 پینلز پر ہی مشتمل...
کیلیفورنیا:گوگل میسجز واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے ساتھ تعاون کر کے ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس سے صارفین واٹس ایپ ویڈیو کالز کو براہ راست گوگل میسجز کے ذریعے استعمال کر سکیں گے۔ یہ فیچر تب کام کرے گا جب میسج بھیجنے والا اور وصول کنندہ دونوں کے پاس واٹس ایپ انسٹال ہو گا۔ اس صورت میں، ایک نیا ویڈیو کال آئیکن میسجنگ انٹرفیس میں نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے سے واٹس ایپ ویڈیو کال شروع ہو جائے گی۔ فی الحال یہ فیچر صرف ون آن ون چیٹس کے لیے دستیاب ہے۔ جب گروپ چیٹس یا واٹس ایپ نہ رکھنے والے صارفین کی بات ہو، تو ویڈیو کالز کے لیے گوگل...
واشنگٹن: میٹا کی معروف میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی اسپائی ویئر کمپنی پیراگون سولوشنز نے درجنوں صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ کمپنی نے ہیکنگ کی کوشش کے بعد پیراگون کو قانونی نوٹس جاری کرتے ہوئے سیز اینڈ ڈیسسٹ کا خط ارسال کیا ہے۔ واٹس ایپ کے عہدیدار نے مزید بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کے اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ واٹس ایپ کے عہدیدارنے یہ بتانے سے انکار کر دیا کہ کن افراد کو ہدف بنایا گیا تھا اور ان کا تعلیق کس ملک سے تھا البتہ انہوں نے یہ ضرور کہا کہ ہدف...
سان فرانسسکو:ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام پروفائلز کے ساتھ جوڑ سکیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتائی گئی تفصیلات کے مطابق یہ نئی سہولت میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے دستیاب ہوگی، جو کمپنی کے مختلف پلیٹ فارمز کو منظم کرنے کا مرکزی حب ہے۔ میٹا نے مزید وضاحت کی ہے کہ یہ فیچر اختیاری ہوگا اور ڈیفالٹ طور پر غیر فعال رہے گا، جبکہ صارفین کی نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز بدستور اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گی۔ لنک اپ ٹول کے ذریعے صارفین اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس کو فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کے طور پر شیئر کر سکیں گے اور بوقتِ ضرورت لاگ...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ فیس بک اور انسٹاگرام سے جوڑنے کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیک کمپنی صارفین کے لیے ایک سہولت متعارف کرانے جارہی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے واٹس ایپ کو میٹا اکاؤنٹس سینٹر (کمپنی کے مرکزی حب) میں شامل کیا جا سکے گا اور دیگر میٹا ایپ پروفائلز (بشمول دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹس کوئیسٹ) کو جوڑا اور مینج کیا جا سکے گا۔ میٹا کا کہنا تھا کہ واٹس کو اکاؤنٹس سینٹر میں شامل کرنا اختیاری ہوگا اور اس کی ڈیفالٹ سیٹنگ آف ہوگی جبکہ نجی واٹس ایپ میسجز اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہی رہیں گے۔ ایک بلاگ پوسٹ میں میٹا نے...
