2025-11-03@14:17:31 GMT
تلاش کی گنتی: 19
«لیڈی وارڈنز»:
راولپنڈی: تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔ لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔ گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔ زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر...
لاہور کے جنرل اسپتال میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، خواتین کی میتوں کا پوسٹ مردوں سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنرل اسپتال کے مردہ خانے میں خواتین میتوں کا پوسٹ مارٹم مرد عملے سے کرایا جانے لگا۔ اس حوالے سے ایک فوٹیج بھی وائرل بھی ہوئی جس میں خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد عملے کو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران کسی لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی نہیں تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم لیڈی ڈاکٹر یا لیڈی میڈیکل آفیسر کی موجودگی میں ہونا ضروری ہے، طبی اصولوں کے مطابق خاتون کی لاش کا پوسٹ مارٹم مرد...
پشاور کے سرکاری تدریسی اسپتال لیڈی ریڈنگ (ایل آر ایچ) کے زنانہ انتظار گاہ سے جمعہ کے روز ایک 5 سالہ معذور بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس اور اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ ایل آر ایچ کے ترجمان محمد عاصم نے کہا کہ دوپہر کے وقت گائنی بلاک کی زنانہ انتظار گاہ میں بچی کی لاش ملی۔ موقع پر سیکیورٹی اور اسپتال عملہ پہنچا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ مزید پڑھیں: فضل الرحمان لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور پہنچ گئے، باجوڑ دھماکا کے زخمیوں کی عیادت انہوں نے کہا کہ لاش کی شناخت ابھی...
پاکستان کی ‘آئرن لیڈی’ کے نام سے جانے جانی والی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو ‘پائیدار ترقی کے اہداف ‘کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ان عالمی رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کی تریچ میر ایڈوانس بیس کیمپ تک ٹریکنگ یہ تقرری 24 مارچ 2025 کو باضابطہ طور پر کی گئی۔ منیبہ مزاری جو اس سے قبل ‘اقوام متحدہ خواتین’ کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر، نامور مصورہ اور انسانی حقوق کی...
لاہور: ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے تلخ کلامی پر لیڈی اہلکار کے سر پر بوتل دے ماری۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقہ محمود بوٹی میں پولیس ناکہ پر پیش آیا جہاں معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون مشتعل ہوگئی اور اس نے جھگڑا کیا، ڈولفن اہلکار کا کہنا ہے کہ مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کردیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو...
لیاری سے تعلق رکھنے والی نوجوان لیڈی باکسر عالیہ سومرو کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہونے کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔ عالیہ سومر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے کے معاملے پر ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے لیڈی باکسر سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ترجمان سٹی ڈیویژن پولیس کے مطابق ایس ایس پی سٹی نے باکسر عالیہ سومرو سے پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ایس ایس پی سٹی نے متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او کو فوری طور پر سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ اس موقع پر ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 9 ماہ کے شیر خوار بچے کو جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت جعلی ماں اور باپ کے سپرد کرنے والی دولیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی میں گرفتار ایک لیڈی ڈاکٹر کراچی میں ایک این جی او کی سربراہ اور دوسری ذاتی کلینک چلاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمہ یاسمین، موزمبیق کے شہری سویل اور سہیل سمیت بچے کی جعلی ماں کرن اور اس کا خاوند سہیل بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے انسداد...
رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فائرنگ کرکے ایک خاتون پولیس اہلکار کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق فائرنگ پشاور کے تھانہ شاہ پور کی حدود میں واقع علاقے میں کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے کہا کہ نامعلوم افراد نے پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ کی، مقتول لیڈی کانسٹیبل چارسدہ میں تعینات تھی۔
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ پولیس نے منشیات فروشوں اور اسمگلروں سے مبینہ روابط کے الزام میں لیڈی سب انسپکٹر بے نظیر جمالی کو معطل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ سی آئی اے ڈسٹرکٹ دادو، حیدرآباد رینج میں انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ محکمہ پولیس کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بے نظیر جمالی کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے کراچی کے ساؤتھ زون میں واقع “بی کمپنی” PHQ گارڈن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ معطلی کے دوران وہ قواعد کے مطابق تنخواہ اور الاؤنسز کی حقدار رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام محکمہ پولیس میں احتساب اور بدعنوانی کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہے۔...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سرکاری ہسپتالوں کے حالات بہترکرنے کی مسلسل کوشش کررہی ہیں، خواجہ سلمان رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے گورنمنٹ لیڈی ولنگٹن ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔خواجہ سلمان رفیق نے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی زیرتعمیر نئی عمارت کا دورہ کرکے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرمحمودایاز،ایم ایس،پروفیسرابراراشرف ودیگر فیکلٹی ممبران موجودتھے۔لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ پر آئی ڈیپ کی ٹیم نے صوبائی وزیر کو تازہ پیش رفت بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ صحت کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب کو عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کرنا ہے، انسان کی صرف نیک نیتی...
پشاور میں برقعہ پہن کر لیڈی ریڈنگ اسپتال کے گائنی وارڈ میں گھسنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گائنی وارڈ میں عورتوں کے لباس میں ملبوس شخص کو سیکیورٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر پکڑا۔ ہسپتال انتظامیہ نے پکڑے جانے والے شخص کو پولیس کے حوالے کردیا، ترجمان ہسپتال محمد عاصم نے بتایا کہ گائنی او پی ڈی میں آنے والا شخص چوری کی نیت سے وارڈ میں داخل ہوا تھا، ہسپتال میں گائنی وارڈ و ایمرجنسی میں سی سی ٹی وی اور کیمرے لگائے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ تاکہ ایسے واقعات پر نظر رکھی جاسکے، سیکیورٹی اہلکاروں کو خاص طور پر تربیت بھی دی گئی ہے، ایسے کیسز پر نظر...
خواتین کے عالمی دن موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ وومن ڈے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اقرار اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ مزید...
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے گارڈز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز شہری کو زد وکوب کررہے ہیں، اس موقع پر صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسپتال کی جانب سے پولیس کی نفری بھی طلب کی گئی۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ شہری نے پہلے اسپتال کے سکیورٹی گارڈز کے ساتھ بد تمیزی کی۔ اسپتال میں چوری...
لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس نے جڑانوالہسمیت صوبے بھر میں 6 ہزار کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کر دیا ہے۔بھرتی کے عمل کو شفاف اور میرٹ پر یقینی بنانے کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق، بھرتی کے خواہشمند افراد 11 سے 25 جنوری تک آن لائن فارم پنجاب پولیس کی ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔ درخواست جمع کرانے کے لیے امیدواروں کو متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ فارم جمع کروانے ہوں گے۔اہلیت کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق، امیدوار کا صوبہ پنجاب اور متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونا ضروری ہے۔ مزید برآں، شناختی کارڈ کا ہونا بھی لازمی قرار دیا گیا...
پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ،امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب پولیس میں 6 ہزار کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبلز کی بھرتی کا اعلان کرد یا گیا ہے، مراسلے کے مطابق پنجاب پولیس 6 ہزارکانسٹیبل، لیڈی کانسٹیبل سے درخواستیں طلب کی گئیں۔ بھرتیوں کیلئے آن لائن فارم 11سے 25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پردستیاب ہوں گے، امیدوار اپنے فارم متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کے ساتھ جمع کروائیں گے، بھرتی بورڈز شفافیت کے عمل کو یقینی بنائیں گے۔ مراسلے کے مطابق امیدوار کا صوبہ پنجاب، متعلقہ ضلع کا رہائشی اور شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے، امیدوار کو بھرتی...