2025-08-03@10:06:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3778

«میں گودام»:

    محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 4 سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادھر ماہرین موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر...
    عمر خطاب یوسفزئی: سوات میں مٹہ مینگورہ روڈ پر گزشتہ تین گھنٹوں سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال ہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور بیمار افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کا کوئی اہلکار موقع پر موجود نہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے۔ ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے کوئی واضح اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ناقابل برداشت ہے، عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت پر مکمل پابندی عائد کردی۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوہرے معیار اور متعصبانہ رویئے پر شدید مایوسی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں پاکستانی کھلاڑیوں پر آئندہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت پر پابندی کا متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز نے کہا ہے کہ ڈبلیو سی ایل نے جان بوجھ کر میچز نہ کھیلنے والی ٹیم کو پوائنٹس دینے...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ کل سے مغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی، 04 سے 07 اگست کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ 6 اگست ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، اور راجن پور...
    اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ کارروائی میں 160 کلوگرام بدبودار اور غیر معیاری گوشت سے بھری گاڑی کو گولڑہ روڈ پر روکا گیا، جس کے بعد موقع پر ہی گوشت کو تلف کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد بٹگرام میں گدھے کا گوشت برآمد، مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کا شبہ میٹ سیفٹی ٹیم نے انسپکشن کے دوران پایا کہ گوشت پر کسی بھی ذبح خانے کی اسٹیمپ موجود نہیں تھی، جبکہ اس کی اسٹوریج اور درجہ حرارت (ٹمپریچر) ایس او پیز کے مطابق نہیں تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے بتایا کہ یہ تمام خلاف ورزیاں سنگین نوعیت...
    — فائل فوٹو اسسٹنٹ کمشنر ڈی جی خان نے شہر کے مختلف علاقوں میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ مردہ جانوروں کا گوشت ہوٹلوں میں سپلائی کیا جارہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران مردہ جانوروں کا 30 من گوشت برآمد کر کے 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
    محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں چار سے سات اگست کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیش گوئی کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چھ اگست کو بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں شدید بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے، ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو...
    اپنی ایک آنلائن پریس کانفرنس میں میخائل اولیانوف کا کہنا تھا کہ ایران کو پُرامن جوہری توانائی استعمال کرنے کا حق حاصل ہے اور اس پر شک کرنا احمقانہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں قائم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے مستقل نمائندے "میخائیل اولیانوف" نے اُن یورپی ممالک کے ایرانی جوہری پروگرام پر موقف کو بالکل غیرمنطقی قرار دیا جو JCPOA میں شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یورپی ممالک کا یہ برتاو ایران پر حملے کی راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک آنلائن پریس کانفرنس میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ E3 کہلانے والے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تنازعات کے بارے میں موقف، سنگین سوالات...
    فیڈرل ریزرو بورڈ آف گورنرز کی رکن ایڈریانا کوگلر نے اگلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتصادی پالیسی پر اثرانداز ہونے کا ایک اور موقع حاصل ہو گیا ہے۔ یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین جیروم پاول پر سود کی شرح برقرار رکھنے پر شدید تنقید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا کوگلر کو ستمبر 2023 میں صدر جو بائیڈن نے تعینات کیا تھا اور ان کی مدت جنوری 2026 تک تھی، تاہم انہوں نے سات دن بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے استعفیٰ میں انہوں...
    دنیا پر چھائے جنگوں کے بادل چھٹ چکے ہیں، لیکن خطرات ٹلے نہیں۔کسی وقت بھی کوئی بری خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ اگر جنگوں کی بنیادوں کو ختم کردیا جائے تو ان اسلحہ کے کارخانوں کا کیا ہوگا جہاں سے اربوں ڈالر کمائے جاتے ہیں، صرف جنگ کا ماحول گرم رکھ کر ہی ایسا کیا جا سکتا ہے۔ لہٰذا یہ تمام باتیں اتنی سادہ اور سلیس بھی نہیں۔ جس طرح ن۔م راشد کہتے ہیں کہ ’’ محبت کرنا امیروں کی بازی ہے، حسن کو زہ گر‘‘ بالکل اسی طرح جنگوں میں شامل ہونا یا پھر حصہ بننا غریب ممالک کی بساط نہیں۔ ملک کسی ایک ہستی کا نام نہیں بلکہ لوگوں کا مجموعہ ہے جو مختلف طبقات میں بٹے...
    —فائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات  کے مطابق 4 سے 7 اگست تک کشمیر، گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور اسلام آباد میں بھی شدید بارش متوقع ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں، موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد اور مری میں گرج چمک کے ساتھ بارش سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی ماہرینِ موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات کے مطابق 4  سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق  4  سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ  پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان  اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ماہرین موسمیات نے رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پاکستان ٹینس تباہی کی راہ پر گامزن، موجودہ قیادت ذمہ...
    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔ انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔ 4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں...
    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں...
    گوجرانوالہ کی عدالت نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور  زرتاج گل کی ضمانت میں توسیع کردی۔ گوجرانوالہ کے اے ٹی سی جج کا تبادلہ ہونے کے باعث سماعت سیشن عدالت میں ہوئی۔ دورانِ سماعت عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی، درخواستِ ضمانت عدم پیروی کے باعث خارج کی گئی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی طرف سے درخواست پیش کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ عمر ایوب اور زرتاج گل بیماری کےباعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 15...
    علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کی ہے۔عمران خان نے کہاکہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی اور اہل فرد کو موقع دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں...
    امریکی ریاست میساچوسٹس میں ‘گوس’ نامی پانی کی بڑی چھپکلی ‘مانیٹر لیزرڈ’ جو کچھ دن قبل بھاگ کر ریاست کنیکٹی کٹ میں دیکھی گئی تھی، اب دوبارہ میساچوسٹس میں دیکھی گئی ہے لیکن تاحال قابو میں نہیں آئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی 18 جولائی کو ویب‌سٹر میں واقع اپنے مالک کے گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوئی تھی۔ اب اسے بدھ کے روز ڈگلس کے ایک رہائشی نے دیکھا اور تصویر کے ذریعے اس کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں دیو ہیکل چھپکلی کی موجودگی ماحولیات کے لیے خطرے کی گھنٹی کیوں؟ ماحولیاتی پولیس نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ افسران...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
    باسم سلطان:لوکل گورنمنٹ نے شہریوں کی سہولت کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفکیٹس کے حصول کا عمل مزید آسان بنا دیا ہے,اب شہری کم وقت میں اور آسان طریقے سے یہ دستاویزات حاصل کر سکیں گے۔  لوکل گورنمنٹ کی جانب سے جدید ایپ تیار کرلی گئی شہری گھر بیٹھے اہم سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے,ایپ کا باقاعدہ افتتاح چند روز میں کیا جائے گا,شہری گھر بیٹھے برتھ ، ڈیتھ ،میرج سرٹیفکیٹ کی درخواست جمع کروا سکیں گے. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ درخواست اور فیس جمع کروانے کے سرٹیفکیٹ شہری کے گھر ڈلیور کیا جائیگا.
    لاہور(نیوز ڈیسک) ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شہری برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بچوں کو نالوں، نشیبی علاقوں، دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے روکیں۔...
    ویب ڈیسک:  وزارت ریلوے نے اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اترنے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت ریلوے نے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کو انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی، تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ایسے حادثات سے بچاؤ کے لیے تجاویز بھی طلب کی گئیں۔ اسلام آباد ایکسپریس کو کالا شاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا، ٹرین کی 4 کوچز ڈی ریل اور 5 کوچز الٹ گئیں، حادثے کے باعث متعدد مسافر زخمی ہوئے اور مین لائن بلاک ہوگئی۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ وزارت ریلوے کے مراسلہ کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچیں اور حادثے کی بنیادی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت388روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سی277روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ562کی بجائی580 سے 585روپے کلو فروخت کیا گیا۔
     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 5 اگست سے مون سون کا چھٹا اور نسبتاً شدید اسپیل داخل ہوگا، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری اس وقت لاہور میں دھوپ اور ہلکے بادلوں کا امتزاج ہے، تاہم موسم کا رخ اگلے ہفتے تیزی سے بدلنے کی توقع ہے۔ آج درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ہے جبکہ نمی کی شرح 75 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔...
    آواز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم سرور صدیقی غزہ میں تو انسانی تاریخ کا سب سے بڑا ظلم ہورہاہے جہاں یہودی خوراک کو جنگی ہتھیار کے طورپر استعمال کررہے ہیں یہ وہ خطہ ہے، جہاں فضائی حملوںمیں شہری آبادیوںکو نشانہ بناکر ایک لاکھ بچوںکو بے دردی سے شہید کردیا گیا زخمیوںکوجب علاج کے لئے ہسپتالو ں میں لایا گیا تو وہاں بھی بمباری کرکے ان کے جسموں کے چیتھڑے اڑا دئیے گئے اور خوراک کے منتظر بھوک پیاس سے بلکتے بچوں، بے بس ناتواںبوڑھوں اور پھٹے پرانے کپڑوںمیں ملبوس خواتین پر گولیاں برسا کر قتل کردیا گیا۔ بلاشبہ یہ قتل ِ عام اس صدی کی سب سے بڑی نسل کشی تھی جب ایک پوری قوم کے لاکھوں بے گھر افراد بھوک سے بِلک...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔  نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ  تین ملزمان فرار ہوگئے۔  پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے  سے مزید تفتیش جاری ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  ایسے میں سوشل میڈیا پر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی، جنہیں "جاپانی بابا وانگا” کہا بھی کہا جاتا ہے، کی جولائی 2025 میں قدرتی آفت سے متعلق پیشگوئی نے...
    لاہور(نیوزرپورٹر)گورنرپنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا وفاق اور پنجاب میں وزارتیں لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔ن لیگ سے پیپلزپارٹی کا اتحاد مجبوری کا ہے محبت کا نہیں‘ملک کی خاطر ملکر چل رہے ہیں۔9مئی کا واقعہ پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، ہزاروں ملکی املاک کو نقصان پہنچایا گیاجس میں پی ٹی آئی اور اسکی لیڈر شپ ملوث تھی ۔ورکروں کو باقاعدہ اداروں پر چڑھائی کیلئے کہا گیا‘انکے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران وہاڑی میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے نواب سرفراز کی رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے سماجی رہنما چوہدری اسلم کے بھائی کی وفات...
    وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی، پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ...
      محکمہ موسمیات نے برطانیہ میں شدید بارشوں کے ساتھ طوفان کی پیشگوئی کر دی  میٹ آفس کے مطابق برطانیہ میں طوفان فلورس پیر کو شدیدبارش اور ہواؤں کے ساتھ ٹکرائے گا، طوفان فلورس رواں موسم کا چھٹا اور جنوری کے بعد پہلا شدیدطوفان ہو گا۔   طوفان کا مرکز برطانیہ کے شمالی حصے سے گزرے گا۔  میٹ آفس کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی علاقوں میں سب سے زیادہ شدید ہوائیں چلنے کا خدشہ ہے، طوفان کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہونے کا امکان ہے جب کہ کچھ علاقوں میں ہوائیں 60 سے 80 میل فی گھنٹہ کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔  اسکاٹ لینڈ کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ کی شدت 85 میل فی گھنٹہ تک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے پاکستان پیپلز پارٹی ہری پور کے صدر جہاں زیب خان اور سابق امیدوار حلقہ این اے 18 ارم فاطمہ نے ملاقات کی اور حلقے کے تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) کے پی گورنر ہائوس سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے گورنر کے ساتھ ہری پور میں پارٹی کے تنظیمی امور اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر نے تنظیمی امور میں دلچسپی لی اور پارٹی کو فعال بنانے میں کارکنوں اور عہدیداروں کو مزید سرگرم کردار ادا کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل میں پہلے بھی...
    مون سون کا چھٹا سپیل کب شروع ہو گا؟، پی ڈی ایم اے پنجاب نے الرٹ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے سپیل کا الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ کے مطابق 5 اگست سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے، بارشوں کے باعث 5 اگست سے دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کیا جس میں مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے...
    پیپلزپارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے،گورنر پنجاب سلیم حیدر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز وہاڑی(سب نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ پاک بھارت جنگ اللہ تعالی کی طرف سے انعام تھی بھارت کو شکست دینے میں پاک فوج تمام سیاسی پارٹیاں اور عوام ایک پیج پر تھے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو عبرتناک شکست دینے پر مودی مسلسل تذلیل کا شکارہے جب کہ امریکی صدر 27...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سینرجیکو اکتوبر میں وِٹول سے 10لاکھ بیرل تیل درآمد کرے گی، یہ پاکستان کی جانب سے امریکی خام تیل کی پہلی خریداری ہے جو ایک تاریخی تجارتی معاہدے کے بعد ممکن ہوئی ہے۔کمپنی کے وائس چیئرمین اسامہ قریشی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)لائٹ کروڈ کارگو اس ماہ ہیوسٹن سے لادا جائے گا اور توقع ہے کہ اکتوبر کے وسط میں کراچی پہنچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وٹول کے ساتھ ہمارے جامع معاہدے کے تحت ایک ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے، اگر یہ تجارتی طور پر موزوں اور دستیاب ہوا تو ہم کم از...
    پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ماہ جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا نیک شگون ہے،امید ہے کہ رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ٹیکس ہدف کے حصول کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کیا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کیلئے حکومت کو ٹیکس نیٹ وسیع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کاروباری اور برآمد کنندگان پر ٹیکسوں کی شرح میں کمی سے کاروبار بڑھے گا،صنعتوں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے سے پیداوار میں اضافہ...
    خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا...
    اسکرین گریب دنیا کا سب سے بڑا بغیر سلائی والا پاکستان کا پرچم آج گورنر ہاؤس سندھ میں لہرایا جائے گا۔ سندھ کے گورنر ہاؤس میں دنیا کا سب سے بڑا بغیر جوڑ یا سلائی کے تیار کردہ قومی پرچم عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا، اس عظیم الشان تقریب کا افتتاح گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کریں گے، جو قومی یکجہتی اور فخر کی علامت کے طور پر اس پرچم کو لہرائیں گے۔ یہ منفرد تقریب یومِ آزادی کی مناسبت سے شروع کی جانے والی 14 روزہ تقریبات کا آغاز ہے، جس کا مقصد عوام میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور ملی جوش و جذبے کو اُجاگر کرنا ہے۔اس سلسلے میں گورنر سندھ نے کہا کہ...
    — فائل فوٹو  گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی۔دورانِ ملاقات تعلیم، صحت، خواتین کی فلاح و بہبود اور غزہ کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔کامران ٹیسوری نے برطانیہ کے غزہ سے متعلق مؤقف کو سراہا اور قومی ایئر لائن کی پرواز وں کی بحالی پر شکریہ ادا کیا۔گورنر سندھ نے بتایا کہ 50 ہزار نوجوان آئی ٹی کورسز کر رہے ہیں اور ہزاروں ڈالرز ماہانہ کمانے کے قابل ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اُمید کی گھنٹی پر آنے والے سائل کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ گورنر اینیشیٹیوز عوام کے فلاح و بہبود کے لیے اہم منصوبے ہیں۔ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے...
    سرگودھا کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس میانوالی کیس کا فیصلہ سنادیا۔عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم اسماعیل کو 25 سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ احمد خان بچھر، احمد چھٹہ اور بلال اعجاز سمیت 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عدالت پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان کے پہلے ہی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔ پارلیمنٹ میں PTI کے دونوں اپوزیشن لیڈرز کو سزائیںفیصل آباد پی ٹی آئی کوایک اور جھٹکا‘ قومی اسمبلی... علم میں رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج جاوید اقبال شیخ نے 9 مئی کے 3 مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سینیٹ میں...
    سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9مئی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نعیم شیخ نے فیصلہ سنایا،عدالت نے تھانہ سٹی میانوالی کے مقدمہ 349/23کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے  گرفتار ملزم اسماعیل کو 25سال قید کی سزاسنائی جبکہ احمد خان بھچر، رانا بلال اور احمد چٹھہ سمیت 50ملزمان کو اشتہاری قراردیدیا۔عدالت نے ڈی پی او میانوالی کو ایک ماہ میں تمام ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ میں تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت  مزید :
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے اضافے سے 562روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 388روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 276روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔(جاری ہے) اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ562کی بجائی580روپے کلو فروخت کیا گیا۔
    اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے بعد قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرای سی ایل میں نام؛ وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔ حساس اداروں کی نشاندہی پرمقامی پولیس موقع پرپہنچ گئی،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، تین ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نےکئی من گوشت قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے سے مزید تفتیش جاری ہے۔ Post Views: 2
    پاکستان کے محکمہ موسمیات نے جمعه کے روز جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان ،کشمیر اور خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش پیش گوئی کی ہے جبکہ  ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کا آغاز علاوہ ازیں  راولپنڈی، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، میانوالی، ملتان میں بادل برسیں گے، پشاور، سوات، چترال، ہری پور، صوابی، کوہاٹ، لکی مروت میں بھی بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہنے...
    اسکرین گریب بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کے لیے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی...
    لیجنڈز لیگ فائنل کے بائیکاٹ کی تجویز مسترد کردی گئی۔ گورننگ بورڈ میٹنگ کے دوران کھیل میں سیاست نہ لانے کی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ آئندہ ایونٹ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ٹیم بھیجنے کا فیصلہ بی او جی کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی گورننگ بورڈ کا ہنگامی ورچوئل اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایجنڈے کا واحد پوائنٹ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز تھا۔ امریکا سے ویڈیو کال پر چیئرمین محسن نقوی نے صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق شرکا نے فیصلہ کرلیا کہ آئندہ لیجنڈز لیگ میں کسی کو پاکستان کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے جائے...
    مچھلی کا گوشت ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں کمی کا اہم ذریعہ ہے لہٰذا لوگوں کو چاہیے کہ وہ توانائی کے خزانے کی حیثیت سے مچھلی کے گوشت کو ترجیح دیں۔ یہ بھی پڑھیں: سرخ گوشت اور چکنائی والی غذا حاملہ خواتین میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھا سکتی ہے: تحقیق اے پی پی کے مطابق فیصل آباد کی جامعیہ زرعیہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مچھلی کا گوشت انسان کو ڈپریشن سے بھی نجات دلاتا ہے اور حالیہ تحقیق کے دوران خون میں ہیموگلوبن میں اضافے اور کولیسٹرول میں نمایاں کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے جس کے باعث مچھلی کے گوشت کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ ماہی پروری کے ماہرین آبی حیات نے...
    بدھ مت کے بانی گوتم بدھ سے منسوب قدیم جواہرات 127 سال بعد اپنے اصل وطن بھارت پہنچ گئے ہیں۔ یہ جواہرات ہانگ کانگ میں نیلامی سے روکے جانے کے بعد بھارت واپس لائے گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے بھارت کی ثقافتی وراثت کے لیے خوشی کا دن قرار دیا۔ یہ جواہرات 1898 میں برطانوی نوآبادیاتی عہد کے زمین دار ولیم کلاکسن پیپے نے اترپردیش کے علاقے پپراہوا میں دریافت کیے تھے جہاں یہ ایک بدھ اسٹوپا میں دفن تھے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ جواہرات بدھا کی راکھ کے ساتھ رکھے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ’کارگاہ بدھا‘، گلگت بلتستان کا مقام جہاں بدھ مت کے پیروکاروں کا ہجوم ہوتا ہے...
    معروف کورین اداکار گونگ یو (Gong Yoo) کو ہراسانی کے کیس میں عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا۔  جنوبی کوریائی خبر ایجنسی کے مطابق گونگ یو جنسی ہراسانی کے الزامات پر مبنی قدمے میں عدالت کی جانب سے بری کر دیئے گئے ہیں اور خاتون کی جانب سے لگائے گئے ہراسانی کے الزامات جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔  عدالت نے جھوٹے ہراسانی کے الزامات اور اداکار پر ہتک عزت کا کیس کرنے والی خاتون کو سزا سنا دی ہے۔ جنوبی کوریا کی عدالت نے 29 جولائی کو گونگ یو پر ہراسانی کے دعویٰ کرنے والی ایک 40 سالہ خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔  عدالت کی جانب سے جھوٹے ہراسانی کے الزامات لگا کر اداکار...
    سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی 2025ء ) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں معاشی حالات سے تنگ 24 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تنگ دستی یعنی غربت یا مالی مشکلات کی وجہ سے خودکشی کا رجحان ایک نہایت سنجیدہ اور افسوسناک مسئلہ ہے جو دنیا بھر میں بہت سے افراد اور خاندانوں کو متاثر کرتا ہے، خصوصاً ان معاشروں میں جہاں معاشی تحفظ، سماجی مدد اور ذہنی صحت کی سہولیات محدود ہوں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی بدحالی بھی زندگیاں نگلنے لگی۔ بتایا گیا ہے کہ ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ سرگودھا میں بھی پیش آیا جہاں قرض کے بوجھ تلے دبے 24 سالہ محمد طیّب نے...
    ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔  ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...
    کراچی: شہر قائد میں آج بھی دن بھر معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین روز کے دوران بوندا باندی اور ہلکی بارش کے امکانات کے ساتھ مطلع زیادہ تر ابر آلود رہ سکتا ہے۔ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 34 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ صوبے کے وسطی اور بالائی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران تھرپارکر، جامشورو اضلاع میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی کا امکان ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث گڈو بیراج...
    کراچی کے علاقے چائنا پورٹ سے ملنے والی میاں بیوی کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا۔ قاتل خاتون کا بھائی نکلا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث نکلا ہے، اس نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔ وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی اس ہولناک واقعے میں ملوث ہیں۔ ملزمان عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھےکراچی گئے۔ مقتول ساجد کےساتھ اس کا دوست احتشام بھی کراچی  گیا تھا۔ پولیس کے مطابق احتشام ملزم عاصم کا بھی دوست ہے۔ شبہ ہےکہ احتشام کےذریعے ہی عاصم، ساجد اور ثناء تک پہنچا۔ قتل کے بعد سے احتشام غائب ہے جبکہ ملزم عاصم اور عمران کی تلاش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
    کراچی (نیٹ نیوز) سٹیٹ بنک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کر لیا۔ یہ بات گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر دیں گے۔
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔  آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
    لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ایوان میں ہاتھا پائی ناقابل برداشت اور غیر جمہوری رویہ ہے۔ کسی رکن کو آئین و قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔ اسمبلی میں نازیبا الفاظ کے استعمال، لڑائی جھگڑا  اور گالی گلوچ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنجاب اسمبلی صوبے کا چہرہ ہے جسے پوری دنیا میں دیکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑسے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے  یہاں گورنر ہائوس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قائم مقام سپیکر نے گورنر پنجاب کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی سے متعلق مکمل آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے قائم مقام...
    کراچی میں گوجرانوالہ کے مقتول جوڑے کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مقتولہ کا بھائی وقاص ہی بہن اور بہنوئی کے قتل میں ملوث نکلا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ثناء کا بھائی وقاص قتل میں ملوث ہے، اس نے اعتراف جرم کرلیا، وقاص کا رشتہ دار عاصم اور اس کا دوست عمران بھی قتل میں ملوث ہے۔ملزم وقاص کا کہنا ہے کہ عاصم اور عمران مقتولہ ثناء اور ساجد کے پیچھے کراچی گئے، عاصم کا پلان تھا کہ شوٹرز کے ذریعےقتل کروایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کی کراچی: چائنا پورٹ پر لڑکی اور لڑکے...
      بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وہ ان 22 بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات برداشت کریں گے جنہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران اپنے والدین کو کھو دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے مطابق راہول گاندھی ان بچوں کی تعلیم کا خرچ ان کی گریجویشن تک خود برداشت کریں گے۔ جموں و کشمیر کانگریس کے صدر طارق حمید...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 25.9 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنا ہوں گے جو گزشتہ مالی سال سے قدرے کم رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال بھی 26 ارب ڈالر کے قرضے سیٹل کیے گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ 16 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوں گے اور 10 ارب ڈالر ہمیں ادا کرنے ہوں گے، 22 ارب ڈالر کے پرنسپل قرضے اور 4 ارب ڈالر کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں مجموعی سرکاری قرضہ 100 ارب ڈالر تھا اور تین سال سے بیرونی قرضے اسی سطح پر برقرار ہیں، نئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ مالی سال ہماری مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد رہی جو کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے مقرر کردہ ہدف سے معمولی کم تھی۔ بدھ کو زری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ترسیلات زر میں اضافے کے نتیجے میں ہی گزشتہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2022 میں کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ جی ڈی پی کے مقابلے میں 4.7 فیصد تھا، ہمارے اقدامات کے نتیجے میں 2023 میں یہ جی ڈی پی کے...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کے انٹرنیشنل مارکیٹ میں جاری کردہ بانڈز کی لین دین اضافی قیمت (پریمیم) پر کی جا رہی ہے جو بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتبار بہتر ہونے کی دلیل ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی پر بریفنگ کے دوران بتایا کہ 2023 میں پاکستان کا انٹرنیشنل بانڈ اپنی اصل قیمت سے کم (37 سے 38 سینٹس) کم پر ٹریڈ ہوتا تھا لیکن آج پاکستان کے تین بانڈز انٹرنیشنل مارکیٹ میں پریمیم پر ٹریڈ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غیرملکی قرضوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی کے ساتھ ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں اورساتھ ہی پاکستان...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے ضم اضلاع میں امن قائم نہیں ہو پایا، ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گر دی ہے۔پشاور سے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فوج، پولیس اور ہمیں مل کر امن قائم کرنا ہے، عوام، حکومت اور فورسز میں سازش کے تحت عدم اعتماد پیدا کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ عوام حکومت اور اداروں کا ساتھ دیں تاکہ یہ سازش بے نقاب ہو۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ سہولت کاروں کا بھی خاتمہ کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد آبادیوں میں پناہ لے رہے ہیں تاکہ ان...
    گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے، جس کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا، یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے، جس کیلئے ڈیزائن کا انتخاب کر لیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کر...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت...
    ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 شہری ہلاک ہوئے تھے جس کا الزام بھارت نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان پر عائد کر دیا تھا۔ایک انٹرویو میں بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی کے چدمبرم نے کہا کہ آخر بھارتی حکومت یہ کیوں سمجھتی ہے کہ پہلگام واقعے میں ملوث دہشت گرد پاکستان سے آئے، کیا مودی سرکار نے ان دہشت...
    این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 3 اگست تک موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات پر الرٹ جاری کر دیا۔ ملک کے مختلف علاقوں میں شہری سیلاب، ندی نالوں میں ظغیانی سمیت گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کے لئے گلیشائی جھیلوں کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب اور نارووال میں شہری سیلاب کا خدشہ ہے۔ بین، بسنتَر اور ڈِیگ نالوں کے بہاؤ میں ممکنہ اضافے کے باعث شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے علاقوں میں اگلے 12 تا 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں متوقع ہیں جس کے سبب نشیبی علاقوں میں اچانک سیلاب جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا...
    کراچی: اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن منتخب کرلیا۔ یہ بات گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں شرح سود برقرار رکھنے کی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتائی۔ گورنر نے بتایا کہ نئے کرنسی نوٹ لانے کا عمل جاری ہے جس کے لیے ڈیزائن کا انتخاب کرلیا گیا ہے، ایک بین الاقوامی ماہر کا ڈیزائن منتخب کیا گیا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے مزید بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد نئے ڈیزائن کے نوٹوں پر کام شروع کردیں گے۔
    آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح...
    خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کے میٹرک نتائج مایوس کن، کئی اسکولوں میں تمام طلبہ فیل ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)خیبرپختونخوا میں تمام تر حکومتی اصلاحات، تعلیمی منصوبوں اور دعوں کے باوجود سرکاری اسکولوں کے میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے۔ متعدد اسکولوں میں پوری کی پوری کلاس فیل ہو گئی، اور کہیں صرف ایک یا دو طلبہ ہی کامیاب ہو سکے۔ اس صورتحال نے صوبے کے سرکاری تعلیمی نظام پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق پشاور بورڈ کے تحت رجسٹرڈ صرف 29 اسکولوں کے 739 طلبہ میں سے صرف 151 ہی امتحان میں کامیاب ہو سکے۔ یعنی 80 فیصد سے زائد طلبہ فیل ہوگئے۔چترال کے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری...
    پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی میں گورنر ہاؤس استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔نتھیا گلی میں گورنر ہاؤس کو کے پی حکومت کی تحویل میں لینے کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے: فیصل کریم کنڈیگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔ وکیل نے بتایا کہ صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے، گورنر ہاؤس کی آئینی حیثیت ہے، صرف صدارتی آرڈر سے تبدیل...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت مقررہ ہدف سے کم رفتار سے ترقی کرے گی۔ ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو 3 فیصد اور آئندہ سال 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، تاہم امریکا میں مہنگائی مقررہ ہدف سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی...
    —فائل فوٹو کراچی میں دو روز قبل گوجرانوالہ کے رہائشی جوڑے کے قتل کیس میں گوجرانوالہ سے کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے، خاتون کی فیملی کو شامل تفتیش کیا گیا ہے۔ کراچی میں قتل کیے گئے جوڑے کے کیس میں گوجرانوالہ پولیس کا بیان آگیاپولیس کا بتانا ہے کہ مقتول کے اہلخانہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا،کراچی پولیس کے ساتھ مل کر کیس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد...
    موزمبیق میں زیر حراست بحری جہاز کو رہائی مل گئی جب کہ اس کا عملہ بدستور محصور ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی سپورٹ سے عدالتی بیلف نے جہاز کا معائنہ کیا، معائنے کے بعد جہاز سے کارگو ڈسچارج کرنے کی اجازت مل گئی۔ سائوتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے عملے کی مشکلات میں کمی کے لیے کردار ادا کیا، کارگو ڈسچارج کرنے کے بعد جہاز کو اینکریج پر بھیج دیا گیا، کارگو کی فروخت سے 11 لاکھ ڈالر حاصل ہوں گے جس سے واجبات ادا کیے جائیں گے۔ کپتان محمد اسلم  نے کہا کہ موزمبیق کی میرین اتھارٹی سے کارگو کی فروخت کے اجازت نامے کے منتظر ہیں، پاکستانی سفارتخانہ اور شپنگ آفس کی مداخلت پر جہاز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والے ان 22 یتیم بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات اٹھائیں گے جو مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے دوران یتیم ہوئے تھے۔ یہ بچے اس متنازعہ علاقے کے مغربی حصے پونچھ سے تعلق رکھتے ہیں جو پاکستان کے ساتھ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب واقع ہے۔ دریں اثنا منگل کے روز بھارتی حکام نے بتایا کہ پہلگام حملے میں...
    جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاورہائیکورٹ نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  گورنر ہاؤس نتھیا گلی کو صوبائی حکومت کی تحویل میں دینے کا اقدام چیلنج کر دیاگیا، فیصل کریم کنڈی کی درخواست عدالت میں ہوئی،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواستگزارنے کہاکہ صوبائی حکومت نے نتھیاگلی گورنر ہاؤس کو تحویل میں لیاہے،صوبائی حکومت گورنر ہاؤس کو کمرشل مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے، عدالت نے فیصل کریم کنڈی کو نتھیاگلی گورنر ہاؤس استعما ل کرنے کی اجازت دیدی،عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے  جواب طلب کرلیا۔ جمشید دستی نااہلی کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175میں ضمنی...
    چینی صدر کی دی گورننس آف چائنا’’ کی پانچویں جلد چینی اور انگریزی میں شائع ہو گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ:شی جن پھنگ کی دی گورننس آف چائنا‘‘ کی پانچویں جلد کو حال ہی میں چینی اور انگریزی میں چائنا فارن لینگویجز پریس نےملکی اور بین الاقوامی سطح پر تقسیم کرنے کیلئے  شائع کیا ۔  اس کتاب میں 27 مئی 2022 سے 20 دسمبر 2024 تک سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی 91 رپورٹیں، تقاریر، مذاکرے، لیکچرز، پیغامات، مضامین اور ہدایات شامل ہیں، جنہیں 18 موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ  پہلی بار عوامی طور پر شائع کیا گیا ہے۔ کتاب میں اس عرصے...
    حلال اور حرام کے درمیان ختم ہونے والی لکیر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال مجھے فخر ہے کہ میں لاہور کا رہائشی ہوں، ایک ایسا شہر جس کا نام سنتے ہی دل میں محبت، جفاکشی اور مہمان نوازی کے جذبات جاگ اٹھتے ہیں۔ لاہور کے لوگ، جنہیں محبت سے “زندہ دلانِ لاہور” کہا جاتا ہے، نہ صرف پاکستان بھر میں بلکہ دنیا بھر میں اپنی سخاوت، زندہ دلی اور کھانے سے محبت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ مجھے آج بھی اپنے بچپن کے وہ دن اچھی طرح یاد ہیں جب ہم بغیر کسی جھجھک کے بازار کی کسی بھی ریڑھی یا دکان سے کھانا کھا لیا کرتے تھے۔ ایک خاموش سا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک تقریب کے دوران ایسا طنز کیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ آفریدی نے مزاحیہ انداز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’ہم بوڑھے ہوکر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اب پتہ نہیں انڈیا کس منہ سے کھیلے گا، لیکن ہمارے ساتھ ہی کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی اپنے اس بیان میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کی بات کر رہے تھے۔ ان کے اس بیان نے تقریب کا ماحول خوشگوار بنا دیا، اور شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ اگرچہ یہ جملہ طنزاً کہا گیا، لیکن اس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مقابلوں کی...
    اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کو متحرک، فعال اور مضبوط بنانا ہے۔ پیپلز پارٹی ہر سوچ اور ہر طبقے کو ساتھ لے چلتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری عوامی مینڈیٹ سے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں جمہوریت کا چلنا صدر آصف علی زرداری کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل میر کی قیادت میں لاہور کے سماجی خدمت کرنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن، ایم پی اے مخدوم عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر پنجاب...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2025-26 کیلیے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو 3.6 فیصد پر رہنے کی  پیشگوئی کی ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ حکومت نے غیر ملکی سفیروں کو موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری اور وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی نے امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، سعودی عرب، جاپان سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو معاشی اور توانائی اصلاحات پر بریفنگ دی۔ حکومت نے بتایا کہ 2.4 کھرب روپے کے گردشی قرضے کم کرنے کیلیے 1.25 کھرب روپے کے نئے قرض لیے جا رہے ہیں، جس کا بوجھ صارفین پر...
    اسلام آباد کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی گدھے کے گوشت کی برآمدگی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ صوبے کے پسماندہ ضلع بٹگرام میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کا گوشت برآمد کیا، جس کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں انتظامیہ کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول کو فوری ایکشن کی ہدایت کی۔ اختر رسول نے کوزہ بانڈہ کے علاقے میں چھاپہ مارا، جہاں سے ذبح کیا گیا گدھا اور اس...
    کراچی میں چائنہ پورٹ سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی، جہاں اس نے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق گرفتار افراد میں ثناء آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مقتول ساجد کا والد کراچی پہنچ گیا ہے جس کا بیان پولیس نے ریکارڈ کر لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے۔ کراچی: مقتول جوڑے کا نکاح نامہ سامنے آ گیا، مقتول ساجد نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا، اسی روز کورٹ میرج کیکراچی میں بوٹ بیسن...
    کراچی: سی ویو کے قریب چائنا پورٹ سے لڑکے اور لڑکی گولیاں لگی لاشیں ملنے کے کیس میں کراچی پولیس نے پنجاب میں کارروائی کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جنوبی اسد رضا نے بتایا کہ کراچی پولیس کی ٹیم گوجرانوالہ پہنچ گئی اور چار افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ثنا آصف کا بھائی وقاص اور دیگر افراد شامل ہے اور قتل ہونے  والے ساجد کا والد بھی کراچی پہنچ گیا اور پولیس نے ان کا بیان ریکارڈ کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ عارف مسیح نے گوجرانوالہ میں پیش آنے والے واقعات کا بھی ذکر کیا ہے، باپ کے بیان کے بعد اب قتل کے...
    —فائل فوٹوز بٹگرام کے علاقے کوزہ بانڈہ میں محکمۂ خوراک نے کارروائی کرتے ہوئے گدھے کو ذبح کرکے گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔بٹگرام پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمداسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مار کر 25 من گدھے کا گوشت برآمد کر لیا۔ ملزمان کا مؤقف ہے کہ گدھے کا گوشت غیر ملکیوں کے کیمپ بھجوایا جانا تھا۔ڈی ایف سی شاد محمد خان کے مطابق ملزمان کے پاس کوئی اجازت نامہ نہیں ملا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقامی طور پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے کا ابھی...
    امریکا کی مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئے تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کر دی گئیں، جو کہ 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی کے بایو ریسرچ شعبے کے سربراہ جارج اسمتھ کے مطابق پیر کے روز مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں تقریباً 80 دودھ دینے والی گائیں نئی تعمیر شدہ ’ڈیری کیٹل ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سینٹر‘ منتقل کی گئیں جبکہ منگل کے روز بھی 180 گائیں اس سینٹر میں منتقل کی گئی، اس مرحلہ وار منتقلی کو ’اکیسویں صدی کی مویشی منتقلی‘ قرار دیا۔ گائیں یونیورسٹی کے پرانے اور نئے فارم کے درمیان بنائی گئی باڑ کے ذریعے، تالیاں بجا کر اور سیٹیاں...
    سدرہ قتل کیس، گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)جرگے کے فیصلے پر غیرت کے نام پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گرفتار گورکن اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جبکہ رکشہ ڈرائیور کے جسمانی ریمانڈ میں تین دن کی توسیع کر دی گئی۔مقدمے میں گرفتار تین ملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے گورکن راشد محمود اور سیکرٹری قبرستان کمیٹی سیف الرحمن کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو 12 اگست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) جمہوریہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن (مونوسکو) نے 26 اور 27 جولائی کو الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) کی جانب سے شہریوں پر حملوں کی سخت مذمت کی ہے جن میں بچوں سمیت 49 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔صوبہ شمالی کیوو میں کیے جانے والے اس حملے میں لوگوں کے گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بیشتر ہلاکتیں ایک چرچ میں عبادت کے دوران ہوئیں جس میں لوگوں کو تیز دھار آلات سے نشانہ بنایا گیا۔ رواں ماہ کے آغاز میں بھی اسی صوبے کے علاقے اتوری میں 'اے ڈی ایف' کے...